• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

نبوت جاری ہے

مبشر شاہ

رکن عملہ
منتظم اعلی
پراجیکٹ ممبر
نبوت جاری ہے
مسلمانان عالم کا حضور نبی کریم ٖ کے آخری نبی ہونے پر اجماع اور عقیدہ جہاد 1857ء کی جنگ آزادی کے بعد اسلام دشمن طاقتوں بالخصوص انگریزوں کے لیے سوہان روح بنا ہوا تھا اور ہے ۔ ان کی شدید خواہش تھی اور ہے کہ کسی طرح کوئی ایسا اہتمام ہو جائے کہ مسلمانوں کے دل حضور نبی کریم ﷺ کی محبت و عقیدت اور جہاد کی روح دونوں ختم ہو جائیں ، اب چونکہ ایک نبی کے حکم میں ترمیم و تنسیخ دوسرے نبی کے ذریعے ہی سے ہوتی ہے ۔چنانچہ حکومت برطانیہ کے ایما اور لالچ پر سیالکوٹ کی ضلع کچہری کے ایک منشی مرزا غلام احمد قادیانی نے اپنے نبی اور رسول ہونے کا دعویٰ کیا ۔ یہ بد بخت شخص گوردارسپور(بھارت)کی تحصیل بٹالہ کے ایک پسماندہ گاوں قادیان کا رہنے والاتھا۔ آنجہانی مرزا قادیانی نے پہلے خود کو عیسائیت اور ہندو مخالف مناظر کی حیثیت سے متعارف کرایااورمسلمانوں کی جذباتی اور نفسیاتی ہمدردیاں حاصل کیں۔ پھر بتدریج مجدد، محدث ، امتی نبی،ظلی نبی،بروزی نبی، مثیل مسیح، اور مسیح موعود کا دعویٰ کرتے ہوئے انجام کار امر ونہی کے حامل ایک صاحب شریعت نبی ہونے کے ادعا تک جا پہنچا۔ یعنی باقاعدہ نبی و رسول ہونے کا دعویٰ کیا حتیٰ کہ اعلان کیا وہ خود "محمد رسول اللہ"ہے (نعوذ باللہ)!
قارئین محترم !

گذشتہ باب میں آپ مرزا غلام احمد قادیانی کا عقیدہ ملاحظہ فرما چکے ہیں کہ "نبوت بند ہے " اور حضور نبی کریم ﷺ اللہ تعالیٰ کے آخری رسول اور نبی ہیں ۔قرآن مجید کے متعلق اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا ہے کہ اگر یہ کلام اللہ کے سوا کسی اور کی طرف سے ہوتا تو اس میں بہت سے اختلافات پائے جاتے ۔ اس آیت کریمہ نے فیصلہ کر دیا کہ اگر مدعی نبوت کے اقوال میں اختلاف ہو تو وہ اپنے دعوٰی نبوت میں سچا نہیں بلکہ جھوٹا ہے ، اور آنجہانی مرزا قادیانی بھی اس کی تائید کرتے ہوئے لکھتا ہے :
 
آخری تدوین :

مبشر شاہ

رکن عملہ
منتظم اعلی
پراجیکٹ ممبر
مخبوط الحواس کون ؟
(روحانی خزائن جلد 22 حقِیقۃُالوَحی صفحہ 191)
"اس شخص کی حالت ایک مخبط الحواس انسان کی حالت ہے کہ ایک کھلا کھلا تناقض اپنے کلام میں رکھتا ہے۔"
Ruhani-Khazain-Vol-22_Page_208.png
 

مبشر شاہ

رکن عملہ
منتظم اعلی
پراجیکٹ ممبر
پاگل اور منافق کون؟
(روحانی خزائن جلد 10 ست بچن صفحہ 143)
"ظاہر ہے کہ ایک دل سے دو متناقض باتیں نکل نہیں سکتیں- کیونکہ ایسے طریق سے یا انسان پاگل کہلاتا ہے یا منافق۔"
Ruhani-Khazain-Vol-10_Page_177.png
 

مبشر شاہ

رکن عملہ
منتظم اعلی
پراجیکٹ ممبر
سچے عقل مند اور صاف دل انسان کے کلام کی نشانی

(روحانی خزائن جلد 10 ست بچن صفحہ 142)
" کسی سچیار اور عقلمند اور صاف دل انسان کی کلام میں ہرگز تناقض نہیں ہوتا۔ ہاں اگر کوئی پاگل اور مجنون یا ایسا منافق ہو کہ خوشامد کے طور پر ہاں میں ہاں ملا دیتا ہو اس کا کلام بے شک متناقض ہو جاتا ہے۔ "

Ruhani-Khazain-Vol-10_Page_176.png
 

مبشر شاہ

رکن عملہ
منتظم اعلی
پراجیکٹ ممبر
چونکہ مرزا قادیانی خود مدعی نبوت ہے ، اس لیے اس کے صدق و کذب کے پرکھنے کی ایک آسان سی صورت یہ بھی ہے کہ دیکھا جائے آیا خود مرزا قادیانی کے کلام میں تناقض تو نہیں پایا جاتا ؟ اگر اس کی تحریروں میں تناقض و تعارض پایا جاتا ہو تو بحوالہ فیصلہ قرآنی ، مرزا قادیانی اپنے دعویٰ نبوت میں بد دیانتی سے انحراف کیا اور ختم نبوت کے مسلمہ عقیدہ پر چوٹ لگاتے ہوئے نبوت کے جاری ہونے پر اصرار کیا اور خود بنی اور رسول ہونے کا دعویٰ کر دیا ۔ جبکہ قرآن مجید میں ارشاد خداوندی ہے :
فَمَنْ اَظْلَمُ مِمَّنْ كَذَبَ عَلَي اللّٰهِ وَكَذَّبَ بِالصِّدْقِ اِذْ جَاۗءَهٗ
تو اس سے بڑھ کر ظالم کون جو اللہ پر جھوٹ باندھے اور حق کو جھٹلائے جب اس کے پاس آئے۔(سورہ زمر 32)
فَنَجْعَلْ لَّعْنَتَ اللّٰهِ عَلَي الْكٰذِبِيْنَ
تو جھوٹوں پر اللہ کی لعنت ڈالیں(سورہ آل عمران 61)


آئیے ! مرزا قادیانی کے نئے عقیدہ کی چند مثالیں ملاحظہ فرمائیں :
 

مبشر شاہ

رکن عملہ
منتظم اعلی
پراجیکٹ ممبر
مرزا غلام احمد قادیانی کی شخصیت عالم انسانیت کے لیے ایک معمہ بنی ہوئی ہے ، مرزا دنیا کے ان چند افراد میں شامل ہوتے ہیں جن کے منہ میں دو زبانیں ہوتی ہیں ۔ منہ میں دو زبانوں سے مراد یہ ہے کہ مرزا غلام قادیانی ایک ہی وقت میں ایک بات کہہ کر دوسرے ہی وقت میں اس بات کے بالکل متضاد بات کہتے ہیں ۔ اس کے لیے ہم آپ کو کئی مثالیں دے سکتے ہیں فی الوقت جو موضوع شروع کیا گیا ہے اس حوالے سے ہم پہلے دسیوں مثالیں دے آئے ہیں کہ مرزا کہتے ہیں کہ نبوت کا دروازہ بند ہو چکا ہےجس کو آپ اس لنک پر ملاحظہ فرما سکتے ہیں "نبوت بند ہے " اب ہم آپ کو وہ حوالہ جات دکھا رہے ہیں جہاں مرزا اپنے سابقہ موقف کو یک لخت تبدیل کر کے کہتے ہیں کہ نہیں نبوت جاری ہے اس کی مکمل بحث آپ اس لنک پر ملاحظہ فرما سکتے ہیں "نبوت جاری ہے "
 
Top