• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

نسرین احمد (سابقہ قادیانی)

نسرین احمد

رکن ختم نبوت فورم
السلام علیکم ورحمۃُ اللہ وبرکاتہ

میرا نام نسرین احمد ہے ۔ میں کچھ عرصہ قبل لاہور میں اپنے والدین کے ساتھ شفٹ ہوئی ہوں ۔ میرا تعلق گلبرگ فیز III سے ہے ۔ میں پہلے قادیانی تھی ۔ میں انٹرنیٹ پر صرف یاہو میسجنر استعمال کرتی تھی ۔ مجھے وہاں پر ایک مسلمان بھائی نے تبلیغ کی ۔ پھر مرزا کی حقیقت کو میں نے پہچانا ۔ اور خود میں نے مطالعہ کیا مرزا کی کتابوں کا ۔ جس میں سوائے گندگی اور نجاست کے مجھے کچھ حاصل نہ ہوا۔ پھر میں نے اس بھائی سے پوچھا کہ کیسے مسلمان ہوؤں تو اس نے مجھے مکمل طریقہ بتایا ۔ مگر میرے لیے کوئی مشکل طریقہ نہ تھا کیونکہ میرے ایک بھائی پہلے ہی مسلمان ہونے کا ارادہ کر چکے تھے ۔ پھر وہ اور میں مسلمان ہوئے ۔ پھر گھر والوں کو تبلیغ کی تو بجائےاس کے کہ وہ ہماری بات سنتے یامانتے انہوں نے ہمیں جائیداد سے عار کرنے کی دھمکی دے دی ۔ ہم نے مسلمان ہونے کے تقریبا تیئیس 23 دن کے بعد اپنے گھر والوں کو بتایا ۔ اس کے بعد ہم نے اپنے کوشش جاری رکھی اور الحمدُاللہ اس وقت سوائے میرے ایک چاچو کے باقی سب الحمدُاللہ مسلمان ہو چکے ہیں۔
ان پر بھی محنت جاری ہے دعا کریں اللہ ہمیں استقامت اور ان کو ہدایت کی روشنی عطاء فرمائے آمین ثُم آمین۔
پھر میں نے ختم نبوت فورم کے آفیشیل فیس بُک گروپ یعنی قادیانی مناظرہ میں بھی اپنے مسلمان ہونے کا اعلان کی ۔ جس کے بعد پہلے تو قادیانیوں کے میسجز آئے جس میں انہوں نے مجھے سمجھانے کی ناکام کوشش کی ۔ جس وہ ناکام ہو گئے تو انہوں نے گالیاں اور دھمکیاں دینا شروع کر دیں ۔ مگر اللہ نے استقامت عطاء فرمائی ۔ پھر ہمارے گھر میں ایک مربی بھی آئے تھے ۔ مگر وہ بھی الحمدُاللہ دلائل کے میدان میں بے بس ہو کر واپس چلتے بنے ۔

اور مجھے آج ہی اس فورم کا پتا چلا تو میں نے اس کو جوائن کر لیا ہے ۔
مجھے اس فورم کے متعلق گوگل سے پتا چلا ۔ جب میں نے ایک ٹاپک پر سرچ کیا تو اس میں تین لنکس اس فورم کے تھے ۔ پھر مجھے اس کا جیسے ہی علم ہوا میں نے اپنی فیس بُک آئی ڈی اوپن کر کے اس کو جوائن کیا۔

میری دعاء ہے کہ اللہ پاک اس فورم پر کام کرنے والی ہر بہن اور ہر بھائی کو جزائے خیر عطاء فرمائے آمین
اس فورم پر آتے ہی جب میں نے کام دیکھا تو مجھے سب سے زیادہ خوشی

محمدابوبکرصدیق
مبشر
حمزہ
خادم اعلی
بنت اسلام

نام کی آئی ڈیز کے کام سے ہوئی ۔ اللہ پاک مزید استقامت عطاء فرمائے آمین۔ اور باقیوں کو بھی دل جمی کے ساتھ اس پر کام کرنے کی توفیق عطاء فرمائے آمین ثُم آمین
 
آخری تدوین :

ضیاء رسول امینی

منتظم اعلیٰ
رکن عملہ
ناظم
رکن ختم نبوت فورم
پراجیکٹ ممبر
ماشاء اللہ۔ ہم آپکو تہہ دل سے اس فورم پر خوش آمدید کہتے ہیں اور اگر ممکن ہو تو قادیانیت کے بارے اپنے تجربات اور اس جماعت کے حقائق کے بارے اگر کچھ یہاں شیئر کردیں کیونکہ آپ ایک عرصہ تک اس جماعت کا حصہ رہی ہیں تو ان کے بارے بخوبی جانتی ہوں گی اسے دوسروں تک بھی پہنچائیں تاکہ دوسرے لوگوں کو بھی سوچنے سمجھنے کا موقع ملے جو انجانے میں ان لوگوں کے دھوکے میں آکے اپنا ایمان خراب کر چکے ہیں
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
اللہ پاک آپ کی طرح باقی سب قادیانیوں کو بھی ہدایت عطاء فرمائے آمین
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
اچھا ۔ مگر کیوں کیا بات ہے نسرین آپی آپ ممکن ہو تو یہیں پر بول دیں ۔ اور میں آپ کو مکالمے کے لیے میسج بھی کرتا ہوں ۔ جزاک اللہ
 

شاھین ختم نبوت

رکن ختم نبوت فورم
مرحبا بھن جی دین اسلام قبول کرنے پر تہ دل سے آپ کا شکریہ اور آپ کو بھت بھت مبارک -- اللہ سبحانہ وتعالی آپ کو استقامت عطاء فرما ے--فخر موجودات سید الکائنات امام الانبیاء محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ارشاد مبارک ھے ان الاسلام یھدم ماکان قبلہ --اسلام اپنے سے پھلے سب کچھ کو معاف کردیتا ھے
 

بنت اسلام

رکن عملہ
ناظم
رکن ختم نبوت فورم
پراجیکٹ ممبر
بہنا! دین اسلام اور ختم نبوت فورم میں خوش آمدید-
اللہ آپ کو اس راہ حق میں استقامت نصیب فرمائے اور آپ کی اس ہجرت( قادیانیت سے اسلام کی طرف ) کو شرف قبولیت بخشے- آمین
 

مبشر شاہ

رکن عملہ
منتظم اعلی
پراجیکٹ ممبر
مرحبا مرحبا
اللہ آپ کو ایمان پر استقامت عطا فرمائے ا ور مرزائیوں کی سازشوں سے بچائے امین
 
Top