• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

پاس ورڈلکھا ہوا ہے مگر اس کو کیسے دیکھیں؟؟

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
پاس ورڈلکھا ہوا ہے مگر اس کو کیسے دیکھیں؟؟

کچھ دوست ایسے ہوتے ہیں کہ جو لوگ پاسورڈ کو کمپیوٹر میں سیو کر دیتے ہیں ۔ اور پھر وہیں سے اپنی آئی ڈی یا ویب سائیٹ کو بار بار اوپن کرتے رہتے ہیں۔ مگر جب ان کو کسی دوسرے کمپیوٹر پر اپنی آئی ڈی اوپن کرنی ہوتی ہے تو تب وہ پاسورڈ بھول چکے ہوتے ہیں۔ اب وہ پاسورڈ جو ان کے اپنے کمپیوٹر میں سیو ہے مگر نقطوں کی صورت میں ہے تو اس کو ہم کیسے دیکھیں گے؟؟
آئیے دکھاتے ہیں آپ کو کہ اس کو کس طرح دیکھیں گے۔
سٹیپ 1:
سب سے پہلے اپنی اس ویب سائیٹ پر جائیں جہاں پر پاسورڈ لکھا ہوا ہے ۔ پھر جس جگہ پر پاسورڈ لکھا ہوا ہے وہاں پر اپنے ماؤس کا دائیاں (Right) بٹن کلک کریں تو آپ کے پاس ایک ونڈو اوپن ہو جائے گی اس ونڈو میں انسپیکٹ ایلیمینٹ (Inspect element) لکھا ہو گا آپ اس کو کلک کریں ۔ جیسا کہ اس تصویر سے آپ دیکھ سکتے ہیں۔
29zemgx.png

سٹیپ 2:
یہ کرنے کے بعد آپ کے پاس نیچے ایک ونڈو نظر آئے گی ۔ اس میں ایک جگہ پر پاسورڈ (Password) لکھا ھوا ہو گا ۔ اس پر ڈبل کلک کریں اور صرف پاسورڈ (Password) کی جگہ ٹیکسٹ ( Text ) لکھ دیں اور انٹر دبا دیں ۔ مزید ہیلپ کے لیے پکچر سے بھی ملاحظہ فرمائیں۔
2gwx15f.png

سٹیپ 3:
اب جب آپ پاسورڈ (Password) کی جگہ ٹیکسٹ ( Text ) لکھ کر انٹر کو پریس دیں گے تو آپ کے وہ ڈاٹس ٹیکسٹ کی صورت میں تبدیل ہو کر شو ہو جائیں گے ۔ اب آپ اس کو ریڈ کر سکتے ہیں ۔ مزید ہیلپ کے لیے پکچر سے ملاحظہ فرمائیں۔

34qwdtt.png


شکریہ دوستو آپ کے کمنٹس کا انتظار رہے گا
 
Top