پانچواں اختلاف
مسلمانوں کا عقیدہ ہے کہ قرآن کریم معجزہ ہے یعنی حد اعجاز کو پہنچا ہوا ہے ۔کوئی بھی اس کا مثل نہیں لا سکتا ہے ۔
مرزا صاحب اور مرزائی جماعت کا عقیدہ ہے کہ مرزا صاحب کا کلام بھی معجزہ ہے ۔ مرزا صاحب اپنے قصیدہ اعجازیہ کو قرآن کی طرح معجزہ قرار دیتے تھے ۔ مرزائیوں کے نزدیک مرزا صاحب کی وحی پر ایمان لانا ایسا ہی فر ض ہے جیسے قرآن پر ایمان لانا فر ض ہے اور جس طرح قرآن کریم کی تلاوت عبادت ہے اسی طرح مرزا صاحب کی وحی اور الہامات کی تلاوت بھی عبادت ہے ۔ معلوم نہیں کہ کیا مرزا صاحب کے انگریز ی الہامات کی بھی قرآن کی طرح تلاوت ،عبادت ہے یا نہیں ۔واللہ اعلم (خطبہ عید مرزا محمود مندرجہ الفضل قادیان جلد 15 نمبر 78 صفحہ؍6 مورخہ 3 اپریل 1926ء)
اب ظاہر ہے کہ قرآن کریم کے بعد کسی اور کتاب پر ایمان لانا فر ض ہو تو قرآن کریم اللہ کی آخری کتاب نہ ہو گی مرزا صاحب فر ماتے ہیں :
آنچہ من بشنوم زوحی خدا بخدا پاک دانمش زخطا
ہچو قرآن منزہ اش دانم ازخطاہا ہمین است ایمانم
ہچو قرآن منزہ اش دانم ازخطاہا ہمین است ایمانم
(روحانی خزائن جلد ۱۸- نزول المَسِیح: صفحہ 477)