• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

پندرھویں صدی کا آغاز اور قادیانیوں کے لیا لمحہ فکریہ

خادمِ اعلیٰ

رکن عملہ
ناظم
رکن ختم نبوت فورم
پراجیکٹ ممبر
پندرھویں صدی کا آغاز اور قادیانیوں کے لیا لمحہ فکریہ

ان اللّٰہ یبعث لھذہ الامۃ علی راس کل مائۃ سنۃ من یجدد لھا دینھا (مشکوٰۃ : کتاب العلم)
یعنی ہر صدی کے سر پر مجدد آئے گا۔ اس صدی کا مجدد مرزا صاحب کے سوا کون ہے؟(پاکٹ بک ص631)
الجواب:

یہ حدیث حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے اور مرزا صاحب کا ایمان تھا کہ :
'' ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ غبی تھا، درایت اچھی نہیں رکھتا تھا۔'' (روحانی ص127، ج19)
'' ابوہریرۃ رضی اللہ عنہ فہم قرآن میں ناقص ہے۔ اس کی درایت پر محدثین کو اعتراض ہے۔''
'' درایت اور فہم سے بہت ہی کم حصہ رکھتا تھا۔''
(روحانی ص401، ج21 ملخصًا)
لہٰذا وہ شخص '' غبی'' ہو اور ''فہم سے بہت ہی کم حصہ رکھتا ہو'' وہ اس قابل نہیں کہ تم اس کی روایت پیش کرو کیونکہ وہ شخص جو ''غبی'' ہو وہ روایت کرنے میں بھی ضرور غلطی کرے گا۔
یہ روایت موقوف ہے لہٰذا حجت نہیں (دیکھو ابوداؤد کتاب الملاحم جلد دوم ص32)(روایت مذکورہ موقوف ھی نہیں بلکہ مرفوع ہے دیکھئے ابو داؤد ص233، ج2 کتاب الملاحم باب ما یذکر فی قرن المائۃ ومستدرک حاکم ص522، ج4 فی الفتن والملاحم باب ذکر بعض المجد دین فی ھذہ الامۃ و صححہ والطبرانی فی الاوسط بسند رجالہ ثقات علی ما ذکر العجلونی فی کشف الخفاء ص282، ج1)
مرزا صاحب اس دمشقی منارہ والی حدیث کے غلط ہونے کی وجہ لکھتے ہیں:
'' ثابت نہیں ہوتا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے وقت میں دمشق میں کوئی منارہ تھا۔ اس سے پایا گیا کہ آنحضرت کے بعد اگر کوئی منارہ بنا تو وہ سند نہیں ہے۔'' (روحانی ص458، ج5 ملخصاً مترجمًا)
اسی طرح آنحضرت کے وقت میں سن ہجری نہ تھا۔ یہ سن خلافت دوم میں بنا ہے تو اس حدیث سے صدی سے سن ہجری کی صدی کیونکر مراد لی جاسکتی ہے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے وقت سن ''فیل'' مروج تھا اور اس سن کا سن ہجری سے 53 سال کا فرق ہے لہٰذا یہ حدیث ''سند "نہیں ہے''۔
مرزا صاحب حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے منارہ دمشق پر آنے کی حدیث کو اس لیے ضعیف قرار دیتے ہیں کہ گو وہ حدیث صحیح مسلم میں تو ہے مگر بخاری میں نہیں :
'' یہ وہ حدیث ہے جو صحیح مسلم میں امام مسلم صاحب ہے لکھی ہے جس کو ضعیف سمجھ کر رئیس المحدیثن امام محمد اسماعیل بخاری نے چھوڑ دیا۔'' (روحانی ص209،210، ج3)
لہٰذا یہ حدیث (مجدد) صحیح بخاری میں نہیں لہٰذا قابل حجت نہیں۔
نوٹ: اس حدیث کا وجود صحاح ستہ کی پانچ کتابوں (بخاری مسلم، ترمذی، ابن ماجہ، نسائی) میں بھی نہیں ہے۔
مرزا صاحب خود گمراہ میں بموجب حدیث بخاری مسلم کے بوجہ مدعی نبوت ہونے کے کذاب و دجال ہیں خود مرزا صاحب کا اقرار ہے کہ:
'' مدعی نبوت مسیلمہ کذاب کا بھائی ہے۔'' (روحانی ص28، ج11)
لہٰذا مرزا صاحب اس کے مصداق نہیں ہوسکتے اگرچہ حدیث پر سے سارے اعتراضات بھی اٹھ جائیں۔
بفرض محال یہ حدیث صحیح بھی ہو تو اس کا مطلب یہ ہے کہ ہر صدی کا مجدد شخص واحد ہی نہیں بلکہ جماعت ہے۔ آج اسلامی دنیا کا اندازہ کیا جائے تو یہ بات معقول معلوم ہوتی ہے۔ کیونکہ ممالک اسلامیہ اتنی وسعت میں اتنی دور دور ہیں کہ باوجود ریل اور تار وغیرہ کے ایک ہی مجدد تمام ممالک میں کام نہیں کرسکتا۔ کیا کوئی ہندوستان کا مجدد چین میں اصلاح کرسکتا ہے؟ یا چین کا مجدد افغانستان میں کام کرسکتا ہے؟ امکان کو جانے دیجئے واقعات اس کا جواب دیتے ہیں کہ ہرگز نہیں۔
اب سوال یہ رہ جاتا ہے کہ مَنْ یجدِدُ میں صیغہ مفرد مضارع کا ہے پھر جمع کیسے ہوگا؟
جواب:
اس کا یہ ہے کہ مَنْ بصیغہ مفرد قرآن مجید میں بکثرت آتے ہیں جہاں جمع مراد ہوتا ہے۔ چنانچہ ارشاد ہے:
وَمِنَ النَّاسِ مَنْ یَّقُوْلُ اٰمَنَا بِاللّٰہِ وَبِالْیَوْمِ الْاٰخِرَ وَمَا ھُمْ بِمُوْمِنین اس آیت میں مَنْ کا صلہ یَقُوْلُ صیغہ مفرد فعل مضارع ہے مگر اس کو ماھُمَ میں جمع دکھایا ہے اس طرح مَنْ یُجدِدُ کا صیغہ بظاہر مفرد ہے مگر معنی میں جمع ہے۔
نتیجہ:
یہ حدیث ضعیف ہے بفرضِ محال صحیح بھی ہو تو مجدد ہر وہ شخص ہے جو خدمت دین کرے اور توحید و سنت کا درس دے اور خود بھی عامل ہو۔ نہ کہ مرزا صاحب جو خود 52 برس مشرک رہے پھر مراق وغیرہ میں مبتلا رہے اور دعویٰ نبوت کی وجہ سے مسیلمہ کذاب کے بھائی ٹھہرے۔

ایک اور طرز سے

مرزا غلام قادیانی کا دعویٰ تھا کہ میں چودھویں صدی کا مجدد ہوں ، چونکہ جس زمانہ میں آخری مجدد کو آنا تھا یہی صدی ہے اور اس لئے میں مسیح موعود بھی ہوں لیکن اب چودھویں صدی ختم ہو کر پندرھویں صدی شروع ہو گئی ہے ، اس لئے ارشاد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کے مطابق اس صدی میں بھی کسی مجدد کا آنا لازمی ہے اور مرزا غلام قادیانی کا یہ دعویٰ کہ وہ چودھویں صدی کا مجدد ہے اس لئے مسیح موعود بھی ہے . تو اس کا یہ دعویٰ غلط ثابت ہوتا ہے کیونکہ مسیح موعود تو آخری صدی کا مجدد ہوگا ، اور وہ آخری زمانہ میں ظاهر ہوگا .
اب میری قادیانی مرزائی مربیوں سے درخواست ہے کہ اگر یہ حدیث صحیح ہے تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے اس ارشاد کی روشنی میں غور کریں کہ آیا نئی صدی کے لئے کوئی مجدد آئے گا کہ نہیں ؟؟ اگر آئے گا اور ضرور آئے گا تو مرزا غلام قادیانی آخری مجدد نہ ہوا ؟ اور جب زمانے نے ثابت کر دیا کہ وہ آخری مجدد نہیں تو مسیح موعود بھی نہیں کیونکہ مرزا غلام قادیانی خود لکھتا ہے کہ " یہ بھی اہل سنت میں متفق علیہ امر ہے کہ آخری مجدد اس امت کا مسیح موعود ہے جو آخری زمانہ میں ظاهر ہوگا " ( خزائن جلد 22 صفحہ 201 ) اب ظاهر ہے جب مسیح موعود نہ ہوا تو قادیانیوں کے بقول کہ وہ مسیح ہے اس لئے نبی ہے تو جب مسیح نہیں تو نبی بھی نہ ہوا .
کیا مرزائیوں میں کوئی ایسا رجل رشید ہے جو حضور خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم کے مذکورہ بالا فرمان پر غور کرکے اپنے عقیدے کی اصلاح کے لئے تیار ہو ؟؟
 
آخری تدوین :

مبشر شاہ

رکن عملہ
منتظم اعلی
پراجیکٹ ممبر
اس موضوع پر ساحل کاہلوں کا قادیانیوں کی نبوت فیکٹری سے تیار کردہ نیو نبی طاہر نسیم سے مفصل بحث ہوئی ہے ملاحظہ فرمائیں :


  • Tahir Ahmad Naseemye hadith bilkul sahi he (100percent) or sadee me sirf ek he mujadid ho saktha he or os ko Allah banatha he .log bilkul elect or select nahi ker sakthe.mirza ghulam ahmed as 14th sadee ka mujadid tha or khatim ul khulafa es mani me akhiri mujadid ke ab sirf un ke mane walon me mujadid aenge bahir nahi.
  • ساحل کاہلوں
    یہ حدیث کس لحاظ سے صحیح ہے ؟ سند کے حوالے سے ؟؟ متن کے حوالے سے کیسے صحیح ہے ؟؟؟
    اگر صحیح ہے تو چودھویں صدی ختم ہوگئی ابّ پندرھویں صدی شروع ہے تو پھر مرزا آخری مجدد تو نہ ہوا پھر جب آخری مجدد نہیں تو مسیح موعود بھی نہیں
    دوسری بات یہ کہ یہ اصول اپ نے کس طرح اخذ کیا کہ اب مرزا کے بعد صرف اسی کے ماننے والوں میں سے ہی مجدد آئے گا ذرا پہلی صدی سے شروع کریں کیا ایک صدی میں صرف ایک مجدد تھا ؟؟ نہیں ہر گز نہیں ہر علاقے میں ایک صدی میں الگ الگ مجدد گزرے ہیں اور قادیانی بھی اس بات کو مانتے ہیں دیکھو کتاب " عسل مصطفی " وہاں ایک صدی کہ کئی مجددین کہ نام ہیں

    آخری بات مرزا تو پھر آخری مجدد نہ ہوا نہ
  • Tahir Ahmad Naseemsadee me sirf ek he mujadid ho saktha he exactly as hadith me bataya gia he or wo Allah se ilham pa ker bantha he ,yani sirf Allah tala mujadid bana saktha he or wo choose kertha he .Muje Allah ne 15thsadee yani es sadee ka mujadid banaya he.Ek se zaid sadee me mujadid nahi ho sakthe
  • Tahir Ahmad Naseemkhatamul khulafa ka matlab he yaheen he ke sirf un ke mane walon me asakthe hen exactly as khatumul nabeen Muhammad saw hen or koi nabi asaktha he tho sirf un ke ummat me bahir nahi asakthe es mani se wo akhiri nabi hen or es mani se mirzaghulam ahmed akhir khalifa ,mujadid hen.
  • Tahir Ahmad Naseemmuj per ye haqeekat Allah ne kashf se koli he.
  • ساحل کاہلوں
    تو پھر مرزا جھوٹا کیونکہ وہ کہتا ہے میں آخری مجدد ہو اور اس لئے مسیح بھی ہو جب وہ آخری نہیں تو جھوٹا
  • Tahir Ahmad Naseemmere post ko pir ek dafa par len
 

مبشر شاہ

رکن عملہ
منتظم اعلی
پراجیکٹ ممبر

 

مبشر شاہ

رکن عملہ
منتظم اعلی
پراجیکٹ ممبر
 

مبشر شاہ

رکن عملہ
منتظم اعلی
پراجیکٹ ممبر




  • ساحل کاہلوں
    لیکن تیرے حساب سے تجھے پندرھویں صدی میں نہیں بلکہ سولھویں صدی میں آنا تھا
    2 hrs · Like

 

مبشر شاہ

رکن عملہ
منتظم اعلی
پراجیکٹ ممبر
 

مبشر شاہ

رکن عملہ
منتظم اعلی
پراجیکٹ ممبر
 

مبشر شاہ

رکن عملہ
منتظم اعلی
پراجیکٹ ممبر

  • Sameer Khan

    دادا تم دماغی مریض ھو کوئی ڈھنگ کا کام کرو اس میں بری طرح ناکام و رسوا ھوگے !
    1 hr · Unlike · 1

  • Sameer Khan

    دادا تو ایک کام کر۔۔۔ عسل مصفٰی نامی کتاب ھے اس کا مطالعہ کر جا کر پہلے
    1 hr · Like · 1

  • Shah Jee
    Tahir tum qadyanio k mujadid ho skte ho q k tum mirza ki sift e kazzabiat se labrez ho or jo qadyani tmhy mujadidd na mane usy shoot kr do
    1 hr · Like

  • Sameer Khan

    مرزا پھر بھی تھوڑا برا بھلا مونھ دے لیتا تھا تاویلات سے تم تو بالکل ھی گئے گزرے ھو مجھے ترس آرھا ھے نجانے کیوں تم کو اس حال میں دیکھ کر ۔۔۔۔ جعلی نبی بننے کے لئے بھی تھوڑی قابلیت چاھئے ھوتی ھے آپ تو بالکل ھی بالک بچہ ھے
    1 hr · Like · 1

  • Sameer Khan

    عبدالقادر جیلانی چھٹی صدی کے مجدد تھے تو پھر حافظ عماد ابن کثیر کون سی صدی کے مجدد تھے ؟
    1 hr · Like · 1

  • Shah Jee
    Hahahahaha ye bechara mirza k jhot b0lne wale fun se bht mutasir hy or hasrat kr rha hy or ho skta hy ye dawa he kr dy k me es sadi ka zilli brozi mirza h0n
    1 hr · Like · 1

  • ساحل کاہلوں

    اور امام فخر الدین رازی رحمتہ اللہ علیہ کس صدی کے مجدد تھے اگر عبد القادر جیلانی چھٹی ہجری کے تھے تو ؟؟؟
    1 hr · Like · 2

  • ساحل کاہلوں

    اور امام ابن جوزی رحمتہ اللہ علیہکس صدی کے مجدد تھے ؟؟؟ میرے خیال سے وہ بھی چھٹی ہجری صدی کے مجدد تھے لیکن یہ مراقی کہتا ایک صدی میں صرف ایک مجدد یہاں تو لائن لگ رہی ہے
 
Top