مجلس احراراسلام کاقادیانیوں کی عبادت گاہ سے مسجدسے مشابہہ میناراورمحراب ختم کرنے کی کارروائی کا بھرپورخیرمقدم
تلہ گنگ:مجلس احراراسلام پاکستان کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر عمرفاروق احراراورتحصیل تلہ گنگ کے احراررہنماوں حاجی ماسٹرغلام یسٰین اورمولانا تنویرالحسن نے پچنندمیں مقامی انتظامیہ کی طرف سے عدالتی فیصلہ پر عمل درآمدکرتے ہوئے قادیانیوںکی عبادت گاہ سے مسجدسے مشابہہ میناراورمحراب ختم کرنے کی کارروائی کا بھرپورخیرمقدم کیاہے۔احراررہنماوں نے انتظامیہ کے اس عمل کو علاقہ میں امن وامان کی جانب خوش کن قدم قراردیتے ہوئے کہاہے کہ قادیانی اپنی دستوری حیثیت کو تسلیم کرنے سے انکارکرکے ملک میں انارکی پھیلانے کا باعث بن رہے ہیں۔اگر وہ پاکستان کے آئین میں میں اپنی متعینہ حیثیت کو مان لیں تو ملک میں فتنہ انگیزی کاخاتمہ ہونے میں دیرنہیں لگے گی۔احراررہنماو¿ں نے کہا کہ دستورکی مسلسل خلاف ورزی سے قادیانی نہ صرف پاکستان کی مشکلات میں بلکہ اپنے مسائل میںبھی مسلسل اضافہ کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مسلمان قادیانیوں کے آئین میں درج حقوق کے خلاف نہیں ہیں،بلکہ خودقادیانی دستوری خلاف ورزی کا ارتکاب کرکے اپنے آپ کو اپنے حقوق سے محروم کرنے کے درپے ہیں۔یادرہے کہ گزشتہ روزایڈیشنل جج نے پولیس کی بھاری نفری اوربیلف کے ہمراہ دوماہ قبل دیے گئے عدالتی فیصلے پر عمل درآمدکرتے ہوئے پچنندمیں قادیانیوں کی عبادت گاہ سے محراب اورمینارختم کرادیے تھے۔علاقہ کے لوگوں نے انتظامیہ کی اس کارروائی کو امن وامان کی فضاکی بحالی کی جانب اچھا قدم قراردیاہے۔
اصل رپورٹ جہاں لگی ہے اسے دیکھنے کے لیے خبر کی پکچر پر کلک کریں

