• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

چھبیسویں دلیل: کلمہ خبیثہ کمزور خبیث پودے کی طرح ہے(ابراہیم۲۶)،مرزاکو نبی ماننے والا بے یارومددگارہے

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
چھبیسویں دلیل: کلمہ خبیثہ کمزور خبیث پودے کی طرح ہے(ابراہیم۲۶)،مرزاکو نبی ماننے والا بے یارومددگارہے

مرزا نے نبوت کا دعوی تو کیا مگر اذان اقامت اور نماز میں اس کا نام نہیں قبر میں اس کا ذکر نہیں شفاعت کی احادیث میں اس کاپتہ نہیں۔ بس دنیا میں اگر قسمت میں ہوا تومرزائی شادی کرادیں گے کہیں نوکری دلوا دیں گے یا کسی کافر ملک کا ویزا مل جائے گا مگر موت آئے گی تو ساری عمارت گرکر رہ جائے گی ہمیشہ کیلئے دوزخ میں جائے گا۔اس لئے مرزاکو ماننے والا بے یارو مددگارہے۔
نبی ﷺ کا کلمہ طیبہ تھا ہر موقع کی آپ ﷺنے رہنمائی کی مرزا کے پاس چند شیطانی الہامات کے اور کیا رکھا تھا۔نبی ﷺ نے جب سے نبوت کا دعوی کیا استقامت کے ساتھ اس پر جمے رہے حنین میں تیروں کی بارش میں فرمایا { أَنَا النَّبِیُّ لَا کَذِبَ } (میں نبی ہوں اس میں کوئی جھوٹ نہیں) (بخاری طبع کراچی ج۱ص۴۲۷) خطوط میں آپ لکھواتے تھے{ مِنْ مُحَمَّدٍ رَّسُوْلِ اللّٰہِ } (تاریخ طبری ج۲ص۶۵۴،۶۵۵) جبکہ قادیانی کا کلمہ خبیثہ تھا اپنے دعویٰ پر بھی قائم نہ رہتا تھا اپنے کتابوں کے آخر میں اور اپنے خطوط کے آخر میں لکھتا تھا ’’ خاکسار مرزا غلام احمد قادیانی ‘‘(دیکھئے مرزا کی کتاب برکات الدعا ء ص۴۶،۴۷) کہاں گئی اس کی نبوت ورسالت۔دیکھا اس کا کلمہ خبیثہ تھا اس میں قرار نہ تھا۔

یَارَبِّ صَلِّ وَسَلِّمْ دَائِمًا أَبَدًا
عَلیٰ حَبِیْبِکَ خَیْرِ الْخَلْقِ کُلِّھِمٖ
 
Top