• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

کتاب پڑھنے سے پہلے یہ پڑھیں ۔۔

جاء الحق

رکن ختم نبوت فورم
قارئین سے التماس ہے کہ اس کتاب کا مطالعہ کرتے وقت یہ باتیں ذہن میں رکھیں ۔
نمبر 1
میں نے کوئی بھی حوالہ پیش کرتے وقت اصل کتاب سے اس کی تحقیق کی ہے اور اس کے سیاق وسباق کو اچھی طرح دیکھ کر پیش کیاہے، صرف کسی دوسری کتاب سے نقل نہیں کیا گیا ، اور سہولت کے لئے جس ایڈیشن سے حوالہ نقل کیا ہے اس کی وضاحت بھی کردی ہے ۔
نمبر 2
جماعت قادیانیہ کی کتب سے جوحوالے دیے گئے ہیں وہ بھی میں نے اُن کی اصل کتابوں سے اچھی طرح سیاق وسباق کو دیکھ کر درج کیے ہیں ، صرف کسی مسلمان عالم کی کتاب سے نقل کرنے پر اکتفا نہیں کیا ،لہذا کوئی جب چاہے جہاں چاہے میرے پیش کردہ کسی بھی حوالے کا فوٹو یا سکین طلب کرسکتاہے ۔
نمبر 3
احادیث کو پیش کرتے وقت حتی الوسع کوشش کی گئی ہے کہ ان تمام مشہور کتب کا حوالہ معحدیث نمبر لکھ دیا جائے جن کے اندر وہ احادیث موجود ہیں، اور اگر کسی روایت کے الفاظ کسی دوسری کتاب میں مختلف ہیں تو ان کی نشاندہی بھی کردی گئی ہے ۔
نمبر 4
قادیانی مربیوں کے ساتھ ہونے والے تحریری وتقریری مباحثوں کے دوران سامنے آنے والے نئے اعتراضا ت یا شبہات کی طرف اشارہ کرکے ان کا جواب بھی دیا گیا ہے۔
نمبر 5
مرزا غلام احمد قادیانی نے 80 کے قریب چھوٹی بڑی کتابیں اورر سالے لکھے ، ان سب کتابوں کو اس کے مرنے کے بعد ایک مجموعے کی صورت میں 23 جلدوں میں شائع کیا گیا اور اس کا نام ’’روحانی خزائن‘‘ رکھا گیا ، بعض لوگ غلط فہمی سے روحانی خزائن کو مرزا کی کتاب سمجھ لیتے ہیں جبکہ یہ کوئی مستقل کتاب نہیں بلکہ اس کی کتابوں کے مجموعے (Collection) کا نام ہے، ہم نے حوالہ دیتے وقت مرزا کی اصل کتاب کا نام اور ساتھ ’’ر خ‘‘ کا اشارہ دے کر روحانی خزائن کی طرف اشارہ کیا ہے، روحانی خزائن کا جو ایڈیشن ہمارے سامنے ہے وہ نظارت اشاعت ربوہ (حالیہ چناب نگر) اور ضیاء الاسلام پریس کا مطبوعہ ہے جو سنہ 2008 میں شائع ہوا، نیز مرزا قادیانی کی تحریرات میں کئی جگہ عربی اور اردو گرامر کی غلطیاں ہیں ، ہم نے اس کی کتابوں سے حوالہ پیش کرتے وقت بعینہ وہی الفاظ نقل کیے ہیں جو مرزا نے لکھے ہیں ۔
نمبر 6
اس کے علاوہ مرزا قادیانی نے اپنی زندگی میںبہت سے اشتہارت شائع کیے ، ان اشتہارات کو پہلے ’’تبلیغ رسالت‘‘ کے نام سے دس جلدوں میں شائع کیا گیا اور بعد ازاں ’’مجموعہ اشتہارات ‘‘کے نام سے تین جلدوں میں شائع کیا گیا، ہمارے پیش نظر الشرکۃ الاسلامیہ ، چناب نگر (سابقہ ربوہ) کا یہی تین جلدوں والا ایڈیشن ہے جس کی پہلی جلد سنہ 1971ء میں ، دوسری جلد سنہ 1972ء میں اور تیسری جلد اس کے بعد شائع ہوئی ۔
نمبر 7
مرزا قادیانی کے مطابق اس کے خدا نے اس پر جو الہامات اور وحی نازل کی اس کا مجموعہ ’’تذکرہ‘‘ کے نام سے شائع ہوا،( اسے اگر قادیانیوں کے بقول مرزا قادیانی پر اس کے خدا کی طرف سے نازل ہونے والی کتاب کہاجائے تو بے جا نہ ہوگا چنانچہ قادیانی اخبار الفضل15فروری 1919، صفحہ 8 ، کالم 3پر مرزا قادیانی کو ’’صاحب کتاب‘‘ نبی لکھا ہے) ہمارے پیش نظر تذکرہ کا چوتھا ایڈیشن ہے جو سنہ 2004 کا شائع شدہ ہے ۔
نمبر 8
اسی طرح جماعت مرزائیہ نے مرزا قادیانی کے بیانات اور باتوں کو ایک مجموعے کی شکل میں شائع کیا جس کا نام ’’ملفوظات‘‘ رکھا ، یہ مجموعہ پہلے دس جلدوں میں شائع ہوا ، بعد ازاں اس کا نیا ایڈیشن پانچ جلدوں میں چھاپا گیا ہمارے پیش نظر یہی پانچ جلدوں والا ایڈیشن ہے جو ضیاء الاسلام پریس چناب نگر (سابقہ ربوہ) کا شائع کردہ ہے ۔
نمبر 9
مرزا نے مختلف لوگوں کو جو خطوط لکھے انہیں پہلے ’’مکتوبات احمدیہ‘‘کے نام سے سات جلدوں میں شائع کیا گیاجس میں پانچویں جلد کے الگ پانچ حصے تھے ،پہلی چھ جلدیں شیخ یعقوب علی عرفانی قادیانی کی مرتب کردہ تھیں اور ساتویں جلد ملک صلاح الدین نامی مرزائی کی مرتب کردہ، بعد ازاں ان خطوط کا نیا ایڈیشن ’’مکتوبات احمد‘‘ کے نام سے سنہ 2008 میں صرف دو جلدوں میں شائع ہوا ، ہمارے پیش نظر یہی نیا ایڈیشن ہے۔
نمبر 10
اسی طرح مرزا کے بیٹے اور دوسرے مرزائی خلیفہ مرزا بشیرالدین محمود کی کتب اور تقاریر وغیرہ کو بھی ایک مجموعے کی شکل میں شائع کیا گیاجس کا نام ’’انوار العلوم‘‘ رکھا گیا ، ہم نے مرزا بشیرالدین محمود کی کتابوں کے حوالے اسی مجموعے انوار العلوم سے دیے ہیں ۔
نمبر 11
مرزا قادیانی کے دوسرے بیٹے مرزا بشیر احمد ایم اے نے اپنے والد کی سوانح حیات لکھی جس کا نام ’’سیرۃ المہدی‘‘ رکھا ،اس کا پرانا ایڈیشن تین حصوں میں چھپا تھا ، اس کے بعد سنہ2008 میں نیا ایڈیشن دو جلدوں میں شائع ہوا ، اس نئے ایڈیشن کی پہلی جلد میں پرانے ایڈیشن کے تینوں حصے شامل کردیے گئے اور جلد دوم میں بقول ناشر وہ روایات پہلی بار شائع کی گئیں جو پرانے ایڈیشن میں نہیں تھیں اور جو مرزا بشیر احمد ایم اے اپنی زندگی میں شائع نہ کرسکا تھا ، سیرۃ المہدی کے حوالہ جات اسی نئے ایڈیشن سے دیے گئے ہیں ۔
نمبر 12
جماعت مرزائیہ کی کتابوں میں چونکہ مرزا قادیانی کو مسیح موعود کے لفظ سے یادکیا جاتا ہے اوراس کے نام کے ساتھ’’ علیہ السلام‘‘ بھی لکھا ملتا ہے ، ہم نے مرزائی کتب سے اقتباس پیش کرتے وقت علیہ السلام وغیرہ کے الفاظ نہیں لکھے اور مسیح موعود کے ساتھ بین القوسین ’’نقلی اور جعلی‘‘ کے الفاظ کا اضافہ کیا ہے ، یہ وضاحت ہم نے اس لئے کردی تاکہ کوئی یہ نہ کہے کہ ہم نے حوالہ پیش کرتے وقت اپنی طرف سے الفاظ زیادہ کیے ہیں ۔
نیز قارئین محسوس فرمائیں گے کہ ہم نے مرزا قادیانی یا جماعت مرزائیہ کے کسی بھی فرد کا ذکر کرتے ہوئے ایسے الفاظ ہرگز استعمال نہیں کیے جو کسی قسم کے ادب یا تعظیم کو ظاہر کریں کیونکہ ہمارے خیال میں اگر ابوجہل وابو لہب یا اسود عنسی،مسیلمہ کذاب اورصالح بن طریف برغواطی وغیرہ کا نام عزت واحترام کے ساتھ نہیں لیا جاسکتا تو خاتم الانبیاء ﷺ کی ختم نبوت پر ڈاکہ ڈالنے والے اور آپ ﷺ کی نشست پر کسی جھوٹے کو بٹھانے کی کوشش کرنے والوں کے نام بھی تعظیم وتکریم کے ساتھ نہیں لیے جاسکتے ،ہاں ہم نے بھرپور کوشش کی ہے کہ سخت الفاظ سے حتی الامکان پرہیز کیا جائے کیونکہ ہمارا مقصد صرف حق وباطل کے درمیان تفریق کرنا اور ان لوگوں کو قادیانی عقائد سے آگاہ کرنا ہے جو مرزا غلام احمد قادیانی کے عقائد سے واقف نہیں ،ممکن
ہے روشن خیالی کے نعرے سے متاثر کچھ دوستوں کو ہمارا یہ طرز عمل پسند نہ آئے لیکن ہمارا یہ ماننا ہے کہ جیسے خاتم الانبیاء حضرت محمد مصطفی ﷺ کے ساتھ محبت ایمان کا جزو ہے اسی طرح آپ کے دشمنوں کی تعظیم وتکریم نہ کرنا اور انہیں ادب سے یاد نہ کرنا بھی ایمان کا لازمی حصہ ہے ، ہم سے یہ نہیں ہوسکتا کہ : ۔
حج بھی کیا کعبہ کا ، گنگا کا اشنان بھی… راضی رہے رحمان بھی ، خوش رہے شیطان بھی
ہماراحبّ وعداوت اور دوستی ودشمنی کا پیمانہ تو یہ ہے:۔
کی محمدؐ سے وفا تونے تو ہم تیرے ہیں … یہ جہاں چیز ہے کیا، لوح وقلم تیر ے ہیں
میں نہ تو کوئی ادیب ہوں اور نہ ہی تصنیف وتالیف کا کوئی تجربہ، اس لئے ممکن ہے میری اردو تحریر میں ادبی نقطہء نظر سے کہیں غلطیاں نظر آئیں جس کے لئے پیشگی معذرت چاہتا ہوں ۔

خاکپائے مجاہدین وشہداء ختم نبوت، خادم العلماء
حافظ عبید اللہ
h.ubaid153@gmail.com
11 ذیقعدہ 1435ھ
7 ستمبر 2014ء
 

خادمِ اعلیٰ

رکن عملہ
ناظم
رکن ختم نبوت فورم
پراجیکٹ ممبر
حافظ صاحب میں تھا تو خادم اعلی پر اب اپ کا خادم ہوں
ماشاء اللہ جس طریق سے اپ نے یہ کام سرانجام دیا ہے کہ کوئی بھی مرزائی تعصب کے بغیر اگر اس کو پڑھے گا تو بغیر وقت ضائع کئے قادیانی مرزا غلام پر لعنت بیجھ کر اسلام قبول کر لے گا

 

عادل نذیر

رکن ختم نبوت فورم
بہت خوب
 
Top