کذبات مرزا ’’ایام الصلح‘‘ 138 (مردوں سے ملنے کے لیے مردہ ہونا لازم ہے)
۱۳۸… ’’مردوں کے پاس وہی رہتا ہے جو مردہ ہوتا ہے۔‘‘
(ایام الصلح ص۱۴۳، خزائن ج۱۴ ص۳۸۸)
کوئی جو مردوں کے عالم میں جاوے
وہ خود ہو مردہ تب وہ راہ پاوے
ابوعبیدہ: مرزاقادیانی! آپ کا سفید جھوٹ ہے۔ اس عبارت سے صرف ایک سطر اوپر آپ نے لکھا ہے۔ ’’بخاری کی معراج کی حدیثوں میں حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو (آنحضرتﷺ نے) معراج کی رات بزمرۂ اموات دیکھا اور دوسرے عالم میں پایا۔‘‘وہ خود ہو مردہ تب وہ راہ پاوے
کیا آنحضرتﷺ بھی اس وقت نعوذ باﷲ مردہ ہوگئے تھے۔ حالانکہ آپ نے خود تسلیم کیا ہے کہ:
’’قریباً تمام صحابہ آنحضرتﷺ کے معراج جسمانی کے قائل تھے۔‘‘
(ازالہ اوہام ص۲۸۹، خزائن ج۳ ص۲۴۷)
کچھ بھی ہو۔ رسول کریمﷺ اس وقت زندہ تھے۔ پھر جب زندہ تھے تو آپ کا اصول جھوٹ محض ہے۔