• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

کذب بیانی اور مرزاقادیانی کا فتویٰ( جھوٹ بولنے پر مرزا غلام احمد قادیانی کے فتویٰ جات)

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
کذب بیانی اور مرزاقادیانی کا فتویٰ( جھوٹ بولنے پر مرزا غلام احمد قادیانی کے فتویٰ جات)
۱… ’’جھوٹ بولنا مرتد ہونے سے کم نہیں۔‘‘ (ضمیمہ تحفہ گولڑویہ ص۱۳ حاشیہ، خزائن ج۱۷ ص۵۶)
۲… ’’جھوٹ بولنے سے بدتردنیا میں اور کوئی براکام نہیں۔‘‘
(تتمہ حقیقت الوحی ص۲۶، خزائن ج۲۲ ص۴۵۹)
۳… ’’جھوٹ بولنا اور گوہ کھانا ایک برابر ہے۔‘‘ (حقیقت الوحی ص۲۰۶، خزائن ج۲۲ ص۲۱۵)
۴… ’’ظاہر ہے کہ جب ایک بات میں کوئی جھوٹا ثابت ہو جائے تو پھر دوسری باتوں میں بھی اس پر اعتبار نہیں رہتا۔‘‘ (چشمہ معرفت ص۲۲۲، خزائن ج۲۳ ص۲۳۱)
۵… ’’سچ بات تو یہ ہے کہ جب انسان جھوٹ بولنا روارکھ لیتا ہے تو حیا اور خدا کا خوف بھی کم ہو جاتا ہے۔‘‘ (تتمہ حقیقت الوحی ص۱۳۵، خزائن ج۲۲ ص۵۷۳)
۶… ’’جھوٹ کے مردار کو کسی طرح نہ چھوڑنا یہ کتوں کا طریق ہے نہ انسانوں کا۔‘‘
(انجام آتھم ص۴۳، خزائن ج۱۱ ص ایضاً)
۷… ’’جھوٹے پر بغیر تعین کسی فریق کے لعنت کرنا کسی مذہب میں ناجائز نہیں نہ ہم میں نہ عیسائیوں میں نہ یہودیوں میں۔‘‘ (انجام آتھم ص۳۱، خزائن ج۱۱ ص ایضاً)
۸… ’’دروغگو کو خداتعالیٰ اسی جہاں میں ملزم اور شرمسار کر دیتا ہے۔‘‘
(ضمیمہ تحفہ گولڑویہ ص۴، خزائن ج۱۷ ص۴۱)
۹… ’’جھوٹے پر خدا کی لعنت ہے۔‘‘ (تتمہ حقیقت الوحی ص۱۴۳، خزائن ج۲۲ ص۵۸۱)
۱۰… ’’دروغ گو کا انجام ذلت ورسوائی پر ہے۔‘‘ (حقیقت الوحی ص۲۴۱، خزائن ج۲۲ ص۳۵۳)
۱۱… ’’جھوٹا آدمی ایک گیند کی طرح گردش میں ہوتا ہے۔‘‘
(نورالحق ص۱۰۴، خزائن ج۸ ص۱۳۷)
۱۲… ’’ہم جھوٹے کو دندان شکن جواب سے ملزم تو کر سکتے ہیں۔ مگر اس کا منہ کیوں کر بند کریں۔ اس کی پلید زبان پر کون سی تھیلی چڑھاویں۔‘‘ (انجام آتھم ص۳۸، خزائن ج۱۱ ص ایضاً)
۱۳… ’’وایٹ نے کہا کہ: ’’لعنۃ اﷲ علی الکاذبین‘‘ یعنی جھوٹوں پر لعنت ہو میں نے (مرزاقادیانی نے) کہا کہ بے شک جھوٹوں پر لعنت وارد ہوگی۔‘‘
(انجام آتھم ص۳۱، خزائن ج۱۱ ص ایضاً)
۱۴… ’’خدا کے جھوٹوں پر نہ ایک دم کے لئے لعنت ہے۔ بلکہ قیامت تک لعنت ہے۔‘‘
(ضمیمہ تحفہ گولڑویہ ص۸، خزائن ج۱۷ ص۴۸)
۱۵… ’’ہمارا ایمان ہے کہ خدا پر افتراء کرنا پلید طبع لوگوں کا کام ہے۔‘‘
(اربعین نمبر۳ ص۲۰ حاشیہ، خزائن ج۱۷ ص۴۰۶)
۱۶… ’’خنزیر کی طرح جھوٹ کی نجاست کھائیں گے۔‘‘
(ایام الصلح ص۹۱، خزائن ج۱۴ ص۳۲۸)
۱۷… ’’جھوٹے پر اگر ہزارلعنت نہیں تو پانچ سو سہی۔‘‘
(ازالہ اوہام ص۸۶۶، خزائن ج۳ ص۵۷۲)
۱۸… ’’جھوٹ اور تلبیس کی راہ کو چھوڑ دو۔‘‘ (نورالحق ج۲ ص۱۳، خزائن ج۸ ص۲۰۱)
۱۹… ’’افسوس کہ یہ لوگ خدا سے نہیں ڈرتے۔ انبار درانبار ان کے دامن میں جھوٹ کی نجاست ہے۔‘‘ (اعجاز احمدی ص۱۱، خزائن ج۱۹ ص۱۱۸)
۲۰… ’’اے مفتری نابکار کیا اب بھی ہم نہ کہیں کہ جھوٹے پر خدا کی لعنت۔‘‘
(ضمیمہ براہین احمدیہ ص۱۱۱، خزائن ج۲۱ ص۲۷۵)
ان حوالہ جات مذکورہ کے ساتھ اب مرزاقادیانی کے ان کذبات واتہامات کو ملاحظہ فرمائیں۔ جو آپ کی زبان وقلم سے نکلے ہیں۔ تاکہ دعاوی مرزا کی حقیقت گورابطال میں مدفون ہو جائے اور مرزائیت کے طلسمی جال کا کوئی تار باقی نہ رہ جائے۔

پڑا فلک کو کبھی دل جلوں سے کام نہیں
جلا کے خاک نہ کردوں تو داغ نام نہیں

 
Top