جاء الحق
رکن ختم نبوت فورم
کتاب "مطالعهء قاديانيت" کے بارے میں ممتاز محقق، مصنف اور نبض شناس قادیانیت جناب محترم محمد متین خالد صاحب کے رائے ۔۔۔
عقیدئہ ختم نبوت کے تحفظ اور فتنہ قادیانیت کی سرکوبی کے سلسلے میں انٹرنٹ، سوشل میڈیا اور فیس بک کے محاذ پر ’’حافظ عبیداللہ‘‘ کا کام میں دیکھتا رہتا ہوں۔ ان کی پوسٹیں اس قدر علمی اور نکتہ رس ہوتی ہیں کہ مسلمان قاری عش عش کر اٹھتا ہے۔ وہ قادیانی کتب و رسائل سے ایسے حوالے ڈھونڈ کر لاتے ہیں جس کا جواب قادیانیوں کے پاس سوائے شرمندگی کے کچھ اور نہیں ہوتا۔ بڑے بڑے جغادری مربی ان کی پوسٹیں دیکھ کر دم دبا کر بھاگ جاتے ہیں اور پیچھے مڑ کر بھی نہیں دیکھتے۔
جناب حافظ عبید اللہ سے میری پہلی ملاقات گوجرانوالہ میں منعقدہ ایک رِدّ قادیانیت کورس میں ہوئی ۔ اِس موقع پہ انہوں نے بتایا کہ وہ رِدّ قادیانیت پر ایک کتاب تحریر کر رہے ہیں۔ اس پر میں نے اُن کی حوصلہ افزائی کی اور اپنی علمی استعداد کے مطابق چند مشورے بھی دیئے۔ ایک ماہ قبل جناب حافظ عبیداللہ نے اپنی گراں قدر کتاب ’’مطالعہ قادیانیت‘‘ کا مسودہ ارسال کیا اور اس پر ایک تقریظ لکھنے کا کہا۔ بعدازاں اِس سلسلہ میں ہم سب کے محترم اور انٹرنیٹ پر قادیانی مربیوں کو شکست فاش دینے والے جناب سمیر ملک کا بھی فون آیا۔ اِن حضرات کا شکریہ کہ انہوں نے مجھے اِس قابل سمجھا۔
رد قادیانیت کے سلسلہ میں تین موضوعات بڑے بنیادی اور اہم ہیں۔ ختم نبوت، حیات و نزول حضرت عیسیٰ علیہ السلام اور جھوٹے مدعی نبوت آنجہانی مرزا غلام احمد قادیانی کا کردار۔ یہ تینوں موضوعات بڑے جامع اور وسیع ہیں لیکن جناب حافظ صاحب کا کمال یہ ہے کہ انہوں نے اِن تینوں موضوعات کا زبردست احاطہ کر کے سمندر کو کوزے میں بند کر دیا ہے۔ فیس بک پر قادیانی ہمارے سادہ لوح مسلمانوں بالخصوص نوجوانوں کو اپنی پازندانہ تاویلات سے گمراہ کرتے ہیں، مناظرے میں تلبیسانہ سوالات کرتے ہیں، غلط حوالے پیش کرتے ہیں ……… افسوس یہ کہ وہ کمال ڈھٹائی سے اِس پر اصرار بھی کرتے ہیں۔ جناب حافظ صاحب نے اِس ساری صورت حال کو سامنے رکھ کر زیر نظر کتاب تیار کی ہے جس کی افادیت موجودہ حالات میں بے حد بڑھ گئی ہے۔ میرے خیال میں اگر قادیانی حضرات غیر جانبدار ہو کر اِس کا مطالعہ کریں تو یقینا وہ بھی اپنے شبہات کی دلدل سے باہر آ جائیں گے۔
ایک بہترین مصنف کی یہ خوبی ہوتی ہے کہ وہ حقائق کی روشنی میں ایسی کتاب ترتیب دیتا ہے جو نہ صرف دلائل و براہین سے لیس ہوتی ہے بلکہ پڑھتے وقت قاری کے ذہن میں جو سوالات پیدا ہوتے ہیں، اُس کے جوابات بھی از خود دیئے جاتی ہے۔ بلاشبہ زیر نظر کتاب ایسی ہی خوبیوں کی حامل ہے۔ کتاب کی ایک خصوصیت یہ بھی ہے کہ اِس کا اندازِ بیان ذہن و عقل کو اس قدر اپیل کرتا ہے کہ کتاب کو پورا پڑھے بغیر اِسے چھوڑنے کو دل نہیں چاہتا…… آئیے! آزمائش شرط ہے۔
میں آخر میں جناب حافظ عبید اللہ کو اتنی علمی و فکری کتاب لکھنے پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں…… اللہ کرے زور قلم اور زیادہ
طالب شفاعت محمدی ﷺ بروز محشر
محمد متین خالد