• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

کیا قرآن پاک مرزا غلام قادیانی پہ نازل ہوا؟

ضیاء رسول امینی

منتظم اعلیٰ
رکن عملہ
ناظم
رکن ختم نبوت فورم
پراجیکٹ ممبر
مرزا غلام قادیانی دجل اور فریب کی انتہا کرتے ہوئے قرآنی آیات کو اہنے اوپر لاگو کر رہا ہے۔ لکھتا ہے
''خدا تعالی کی وہ پاک وحی جو میرے پر نازل ہوتی ہے اس میں ایسے لفظ رسول اور مرسل اور نبی کے موجود ہیں ''
آگے لکھتا ہے '' ان میں سے ایک یہ وحی اللہ ہے ' ھو الذی ارسل رسولہ بالھدی ' اس میں صاف طور پر اس عاجز کو رسول کرکے پکارا گیا ہے''
روحانی خزائن جلد 18 صفحہ 206، 207
u0z6g.png

کسی قرآنی آیت کو پڑھ کے کہہ دینا کہ یہ مجھ پر نازل ہوئی اس سے بڑا جھوٹ اور دجل کیا ہو سکتا ہے اب بھی کوئی مرزے کو سچا مانے تو اس سے بڑا بد بخت اور کون ہو سکتا ہے۔ یہ اتنا صاف اور بڑا جھوٹ ہے کہ اس پہ کوئی تبصرہ یا تاویل ہو ہی نہیں سکتی۔ لعنتہ اللہ علی الکذبین
k5g1e.png

آگے لکھتا ہے '' بے شک اس طرح سے تو کوئی نبی نیا ہو یا پرانا نہیں آسکتا''
کیا مرزا غلام قادیانی نیا (جھوٹا) نبی نہیں تھا؟ یا پرانا تھا؟ ایک طرف کہتا ہے میں مسیح موعود ہوں، یہ پرانا ہوا یا نیا؟ پھر کہتا ہے ہے میں آدم ہوں، موسی ہوں عیسی ہوں غرض کہ تمام نبیوں کے نام لے لے کے کہتا ہے کہ میں ہی سب ہوں۔ تو کیا یہ سارے انبیاء نئے ہیں یا پرانے؟ اس کے کہنے کے مطابق نیا یا پرانا کوئی بھی نہیں آسکتا۔ پھر کہتا ہے کہ فنا فی الرسول کی کھڑکی کھلی ہے۔ پہلے تو یہ بات بذات خود ہی جھوٹ اور دجل ہے اور نبوت کی ایک خود ساختہ قسم ہے جس کی اسلام میں کوئی گنجائش نہیں ۔

1۔اگر یہ بات ٹھیک ہے تو جو دوسرے اتنے نبی پیدا ہوئے ہیں حالیہ دنوں میں تو مرزائی حضرات ان کو کیوں نہیں مانتے؟ اگر مرزا فنا فی الرسول کی وجہ سے نبی بن سکتا ہے تو دوسرے کیوں نہیں بن سکتے؟ یہ لوگ مرزا غلام کو چھوڑ کے دوسروں کو کیوں نہیں مانتے؟ جبکہ مرزا کے بقول ہزاروں اور بھی آسکتے ہیں اور

2۔ اگر اس کی بات کو فرض کر لیا جائے تو کیا فنا فی الرسول ہونے کی وجہ سے بننے والا نبی نیا ہوگا یا پرانا؟ جبکہ دونوں میں سے کوئی بھی نہیں آسکتا۔
3۔ اور کیا فنا فی الرسول ہونے کی وجہ سے بننے والا نبی اس نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے (جس میں فنا ہونے کی وجہ سے نبوت ملنے کا دعوی کیا جا رہا ہے) افضل ہو جائے گا؟ کیا وہ تمام نبیوں سے افضل ہو جائے گا؟

آگے لکھا ہے ''آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد پیشگوئیوں کے دروازے ہمیشہ کے لیئے بند کردیئے گئے ہیں''
4۔ پھر مرزا نے جو پیش گوئیاں کیں وہ سب کیا تھا؟ پہلی بات تو یہ کہ کوئی ایک پیش گوئی بھی اس جھوٹے کی سچ ثابت نہیں ہوئی۔ دوسری بات یہ کہ پیش گوئی کرنا ہی بذات خود اس کے بقول جھوٹ ہوا کیوں کہ پیش گوئیاں تو خود کہہ رہا ہے کہ بند ہیں۔
مرزائی حضرات کچھ خدا کا خوف کریں اس کے کون کون سے جھوٹ کی تاویلیں کرو گے؟ اور تاویلیں کرنے سے کبھی جھوٹ سچ نہیں بن جاتا۔ ابھی وقت ہے ابھی زندگی ہے ابھی سے اس جھوٹے کو سمجھو اور اپنے ایمان بچاؤ ورنہ کل قیامت کے دن کس منہ سے آقائے دو جہاں شافع محشر صلی اللہ علیہ وسلم کی شفاعت طلب کرو گے؟ کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے اتنے بڑے گستاخ کو نبی مانتے رہے ہو؟ یاد رکھنا قیامت کے دن آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے علاوہ کوئی شفاعت کرنے والا نہیں ہوگا۔ اور اپنے انبیاء کے گستاخوں کو تو اللہ رب العزت بھی کسی صورت معاف نہیں فرماتا۔
 
Top