• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

کیا کسی کا اپنے مخالف کی زندگی میں فوت ہو جانا اُس کی تائید ہے ۔ )حصحص الحق کی پوسٹ کا جواب ۔

مرتضیٰ مہر

رکن ختم نبوت فورم
HisHasul Haq.jpg

حصحص الحق آپ کی بیوقوفی تو آغازسے ہی پکڑی گئی کیونکہ آپ نے مرزا غلام قادیانی کو حضرت مسیح موعود لکھا ہے اور مرزا کہتا ہے مجھ کو مسیح موعود کہنا بے وقوفوں کا کام ہے پڑھو ۔ (ازالہ اوہام ص 190خزائن ج 3ص192)

آپ نے اپنی بیوقوفی تو ملاحظہ فرما لی اب اپنے مرزا غلام قادیانی کی بزدلی بھی ملاحظہ کر لو کہ جب پیر مہر علی شاہ گولڑوی تفسیر کے لئے لاہور پہنچا تو مرزا باہر نہ نکلا اور آخر یہ عذر پیش کیا کہ مجھے پٹھانوں سے ڈر لگتا ہے وغیرہ وغیرہ گویا اس بات کا خوف تھا کہ کسی مرد میدان کا نشانہ نہ بن جاوں کیا خوب کہا کیا خدا نے مرزا کی حفاظت کا وعدہ نہیں لیا تھا ۔؟پھر اس بہانے کا کیا معنی ہے ۔میرے دوست ایک شخص لاہور میں رہائش پذیر ہے ایک دہلی کے ایک شہر کا رہائشی ہے وہ دوردراز کا سفر طے کر کے مرزا سے مقابلے کے واسطے آتا ہے پیغام اور رجسٹریاں شدہ خط مرزا کو بجھواتا ہے ۔ آوازیں لگاتا ہے باہر آو مولوی آیا ہے لیکن مرزا باہر نہیں نکلتا اور چوہے کی طرح بل میں گھسا رہتا ہے کیا پیرمہر علی شاہ گولڑوی کی آواز سے بھی زیادہ زور دار اور گرجدار آواز کسی کی ہو سکتی ہے ؟ اب آپ ہی شرم کیجئے کیوں اپنی قبر پر جھوٹ بول کر بوجھ بڑھا رہے ہیں کہ مرزا تو مولویوں کو بلاتا ہے کوئی آتا نہیں یہ ایک واقعہ ہی تم لوگوں کو ایسی بے ہودہ باتیں کرنے سے مانع آنا چاہیے لیکن سچ ہے کہ جب انسان شرم و حیاء کا دامن چھوڑ دے تو پھر جو مرضی کرتا رہے اور کہتا رہے ہم کسی بے حیاء شخص کی زبان تونہیں کھینچ سکتے ۔

آپ نے اپنی بیوقوفی اور مرزا غلام قادیانی کی بزدلی تو اپنی پہلی سطر میں ہی ملاحظہ کر لی اب نالائقی دوسری سطر میں ملاحظہ کر لیں کیونکہ لکھتے ہیں ۔ ’’کہاں ہے مولوی غلام دستگیر جس نے اپنی کتاب فیض رحمانی میں میری ہلاکت کے لئے بددعا کی تھی ۔‘‘جیسا کہ میرا ایمان ہے کہ جھوٹے لوگ حافظہ جیسی نعمت سے محروم ہوتے ہیں ایسے ہی مرزا غلام قادیانی بھی محروم تھا۔

کیونکہ مرزا غلام قادیانی نے مولوی غلام دستگیر کی کتاب ’’فتح رحمانی‘‘ کو ایک جگہ ’’فتح رحمان‘‘ لکھا ہے دیکھو (لیکچر لاہور ص 47خزائن ج 20ص193)اور کہیں اسی کتاب کو ’’فیض رحمانی‘‘ لکھا ہے (چشمہ معرفت ص 3خزائن ج 23ص3)اور آپ نے بھی مرزا غلام قادیانی کی نالائقی فیض رحمانی کو اپنی پوسٹ میں ہو بہو نقل کیا ہے ۔

تیسری نالائقی مرزا غلام قادیانی کی یہ ہے بلکہ کذب بیانی یہ ہے کہ ’’مولوی غلام دستگیر جس نے اپنی کتاب فیض رحمانی میں میری ہلاکت کے لئے بددعا کی تھی ایضاً کہاں ہے ۔ جواب اس کا یہ ہے کہ مرزا غلام قادیانی نے اس الزام کو اپنی ان تالیفات میں بھی دہرایا ہے ۔ 1۔(چشمہ معرفت ص 3خزائن ج 23ص3)۔2۔(اربعین نمبر 4ص99خزائن ج 17ص441)۔3۔(رسالہ تحفۃ الندوہ ص 10خزائن ج 19ص98)۔4۔(حقیقۃ الوحی ص 344خزائن ج 22ص344)۔5۔(نزول المسیح ص 84-85خزائن ج 18ص421-421)۔6۔لیکچر لاہور ص 47خزائن ج 20ص193)۔7۔ضمیمہ تحفہ گولڑویہ ص 9خزائن ج 17ص45)لیکن آپ پوری کتاب ’’فتح رحمانی‘‘ چھان مارئیے ایک ایک سطر کی عرق ریزی کر لیجئے لیکن پوری کتاب میں آپ کو یہ الفاظ ۔’’یہ دعا کہ دونوں میں سے جو جھوٹا ہے خدا اس کو ہلاک کر دے ۔‘‘ اور یہ الفاظ ’’کہ اگر وہ کاذب ہے تو ہم سے پہلے مرے گا اور ضرور ہم سے پہلے پہلے مرے گا کیونکہ کاذب ہے ۔‘‘ کہیں بھی نہیں ملیں گے ۔قیامت کی صبح تک مرزائی ذریت کو دعوت ہے کہ مرزا کے اس جھوٹ کو سچ ثابت کریں ۔ جو الزام آپ کے نبی نے لگایا ہے وہ سچ نہ ثابت کر پائیں تو سمجھ لیجئے کہ اس کتاب ’’فتح رحمانی‘‘ کا وجود ہی مرزا کے کذب کی دلیل ہے ۔

جناب آپ کے مرزا صاحب تو عیسائیوں کے سامنے ذلیل ہی ہوتے گئے سوائے اس رنڈی رونے کے کہ مسیح فوت ہو چکا کوئی ڈھنگ کی بات کی ہو تو بتائیے یہاں تک کے ایک عام اور اناری پادری آتھم کے ہاتھوں جو درگت بنوائی وہ کسی آنکھوں والے سے مخفی نہیں ہے علمی دلائل سے شکست کھا کر اُس کی موت کی پیشگوئی کا ڈرامہ رچایالیکن چونکہ قدرت کو مرزا کو ذلیل کروانا مقصود تھا اسلئے مذکورہ معیاد میں موت نہ ہوئی اور خوب ذلت لوٹی مرزائیوں نے لیکن مولوی دستگیر نے لودھیانہ میں پادری عمادالدین کوعلمی میدان میں شاندار شکست فاش دی دیکھو ’’مخرج عقائد نوری بجواب نغمہ طنبوری پادری عمادالادین‘‘ یہی وہ انسان ہیں جنہوں نے مرزا کے خلاف سب سے پہلا فتویٰ کفر لگایا اور منگوایا دیکھو تحقیقات دستگیریہ فی رد ہفوات براہینیہ یہ کتاب 1883میں شائع ہوئی اور دیکھو ’’رجم الشیاطین برداغلوطات البراہین‘‘۔ اور پڑھو مرزا کی یہ تحریر ’’مولوی غلام دستگیر قصوری وہ بزرگ تھے جنہوں نے میرے کفر کے لئے مکہ معظمہ سے کفر کے فتوے منگوائے تھے‘‘ ۔ (حقیقۃ الوحی ص 259خزائن ج 22ص259)بزرگ کے الفاظ قابل غور ہیں یعنی کہ وہ پہلے ہی کافی ضعیف تھے اور موت کے قریب تھے جناب مولوی غلام دستگیر ہی وہ پہلا انسان تھا جس نے سب سے پہلے اپنی مسجد کے باہر یہ لکھ کر پتھر نصب کروایا تھا ’’باتفاق انجمن حنفیہ و حکم شروع شریف قرار پایا کہ کوئی۔۔مرزائی مسجد ہذا میں نہ آئے‘‘(فقیر غلام قادر عفی عنہ ، متولی بیگم شاہی مسجد) دیکھو مولوی غلام دستگیر قصوری کے کام کی برکت آج ہر جگہ تم پر تھو تھو اور دھتکار ہے کیا یہ مولوی غلام دستگیر کی تائید نہیں ہے ؟یہ وہی مولوی دستگیر ہے جو اپنے دو بیٹوں کو لے کر مباہلے کے لئے آیا تھا لیکن تمہارا مرزا بہانے کر کے بھاگ گیا تھا اسے بھی ملاو اپنے ٹائٹل کے ساتھ کہ کہاں ہے مولوی اور پھر سے شرم کرو۔یہ وہی غلام دستگیر ہے جس کی کتاب ’’فتح رحمانی‘‘ قیامت تک مرزا کو ذلیل کروائے گی کیونکہ اس پر جھوٹ بولا گیا ہے ۔ ابھی تک فیصلہ ہوا یا نہیں کہ یہ تائید کس کی ہے ۔؟

میرے دوست آپ نے کچھ اور بھی ہستیوں کے نام لئے کہ وہ مرزا کی زندگی میں ہلاک ہوئے لیکن آپ نے اُن ہستیوں کا نام کیوں نہ لیا جن کی زندگیوں میں مرزا ہلاک ہوا ؟ آپ نے مولانا ثناء اللہ امرتسری کا نام کیوں نہ لیا جن کے بارے مرزا نے دعا بھی کی تھی لیکن جو اُلٹی پڑ گئی ؟آپ نے سلطان بیگ کا نام کیوں نہ لیا جنہوں نے مرزا کی زندگی میں فوت ہونا تھا اور محمدی بیگم نے مرزا کی زندگی میں آنا تھا ؟آپ نے ڈاکٹر صاحب کی پیشگوئی کا نام کیوں نہ لیا جس کی پیشگوئی کے مطابق مرزا کی موت ہوئی ؟ میرے دوست آپ نے اُس اخبار کا ذکر کیوں نہ کیا جس کے الفاظ کے مطابق مرزا کی موت ہوئی حوالہ آخر پر موجود ہے ۔ایک کذب بیانی یہ کی کہ سعد اللہ لدھیانوی سے مباہلہ کیا جب کہ مرزا نے اپنی پوری زندگی صرف ایک مباہلہ کیا تھا وہ بھی عبد الحق غزنوی سے اور اُن کی ہی زندگی میں مرزا ہلاک بھی ہو گیا تھا۔میں آپ سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ کیا موت و حیات کی کشمکش اپنے اندر کچھ سچائی رکھتی ہے؟ اگر ابھی بھی آپ کے دماغ کی بتی نہیں جلی تو ملاحظہ فرمائیں یہ سوال حضرت محمد ﷺ مسلیمہ کذاب سے پہلے رحلت فرما گئے کیا یہ محمد ﷺ کی نعوذ باللہ کذب کی دلیل ہے تمہارے نزدیک ؟ کیا تم کو علم نہیں کہ بہت سے انبیاء کرام کو اُن کے دشمنوں نے قتل کر دیا تھا ؟ تو یہ کس کی تائیدہے ؟ کذاب تو حضرت محمد ﷺ نے بھی مسلیمہ کذاب کو قرار دیا تھا اور محمد ﷺ فوت بھی مسلیمہ کی زندگی میں ہوئے پھر آپ کے نزدیک کیا مقام ہے حضرت محمد ﷺ کا ؟اب ظاہر ہے کہ یہ دلیل کوئی مسلیمہ کذاب کا پیروکار پیش کرے تو آپ کے پاس تو مسلیمہ کذاب کی تصدیق کئے بغیر کوئی چارہ نہیں ہو گا ناں ؟ کیا جواب دیں گے آپ اُسے ؟کیا یہ بھی کوئی معیار ہے محترم ؟

محترم آپ تائید کی بات کرتے ہیں ان کا جواب دیجئے ۔

1۔میں مدینہ میں روضہ نبویہ میں دفن ہوں گا ۔(ازالہ اوہام ص 470خزائن ج 3ص352) ۔کیا ایسا ہوا ؟
2۔میں دجال کو مسلمان بنا کر ساتھ لے کر حج کرونگا ۔(ایام الصلح ص 169خزائن ج 14ص417) ۔ کیا ایسا ہوا؟
3۔مسیح کے زمانہ میں اونٹ بیکار ہو جائیں گے ۔(نزول المسیح ص 28خزائن ج 18ص406) ۔کیا ایسا ہوا ؟
4۔عبد اللہ آتھم پادری 15ماہ میں 28دسمبر 1894تک مر جائے گا ۔(جنگ مقدس ص 188خزائن ج 6ص292) ۔ کیا ایسا ہوا ؟
5۔محمدی بیگم سے میرا نکاح آسمان پر ہو چکا ہے ۔ دنیا میں اگر یہ میرے پاس نہ آئے تو میں جھوٹا ۔(انجام آتھم ص 60خزائن ج 11ص ایضاً)۔کیا ایسا ہوا؟
6۔جو ظاہر الفاظ وحی کے ہیں وہ تو چوہتر اور چھیاسی کے اندر اندر عمر کا تعین کرتے ہیں ۔ (ضمیمہ براہین احمدیہ ج پنجم ص97خزائن ج 21ص287) ۔ کیا ایسا ہوا؟
7۔ عنقریب دیکھو گے کہ کوئی پڑھا لکھا ہندو تم کو نہ ملے گا ۔ (ازالہ اوہام)کیا ایسا ہوا؟
8۔مرزا چاہتا تھا کہ ملکہ وکٹوریہ سے اُسے خطاب دے ۔(دیکھو تحفہ قیصریہ وغیرہ)کیا ایسا ہوا ۔ ؟
9۔مرزا کہتا ہے مجھے الہام ہوا ہے جس کے رو سے میری تبلیغ 40سال ثابت ہوتی ہے ۔ (نشان آسمانی ص 14) کیا ایسا ہوا ؟
10۔مسیح موعود کے وقت اُس کی جماعت سے 40برس تک موت اُٹھ جائے گی ۔ (ملفوظات دس جلدوں والا ص 202) کیا ایسا ہوا ؟
11۔مولوی عبد الکریم کی صحت کے متعلق مرزا نے دعا کی ۔(دیکھو تذکرہ وغیرہ اگر حوالے نہ ملیں تو فراہم کرنا میری ذمہ داری ہے ۔) کیا ایسا ہوا ۔ ؟
12۔مرزا نے دعا مانگی کہ میری عمر 95برس کی ہو جائے ۔ (تذکرہ ص 414) کیا ایسا ہوا ۔ ؟
13۔آئیندہ لیکھرام جیسے ۔عبداللہ آتھم جیسے ۔ پادری فنڈل جیسے ۔ عمادالدین جیسے پیدا ہی نہیں ہونگے۔(تذکرہ ص 673) کیا ایسا ہو ا؟
14۔لوگ کہا کریں گے کہ کیا لاہور بھی کوئی شہر ہوا کرتا تھا ۔ (تذکرہ ص 676) کیا ایسا ہوا؟
15۔مولوی محمد حسین بٹالوی مجھ پر ایمان لائے گا ۔ (اعجاز احمدی ص 51خزائن ج 19ص163) کیا ایسا ہوا؟
16۔میرے ہاں پانچواں لڑکا پیدا ہو گا ۔ (الحکم مورخہ 10نومبر 1907 ؁ء ) کیا ایسا ہوا؟

محترم حصحص الحق آپ نے ابھی بھی شرم نہیں کی تو یہ ملاحظہ فرمائیں سلیمہ کذاب کے بارے لکھا ہوا ہے کہ ۔
اس نے تنگ منہ والی بوتل میں بیضہ مرغ ڈال رکھا تھا اور جب کبھی کسی طرف سے اعجاز نمائی کا مطالبہ ہوتا تو اسی انڈے کو پیش کر دیتا اور کہتا تھا کہ تنگ منہ والی بوتل میں انڈے کو داخل کرنا قوت بشری کے حیطہ امکان سے خارج ہے اور کسی کو دعویٰ ہو تو ایسا کر دکھائے ۔ ‘‘(الآثار الباقیہ عن القرون الخالیہ البیرونی الجوارزی مطبوعہ لیپزگ (جرمنی) 1858 ؁ء ص109)

اگر یہی دعویٰ اور سوال مرزا کر رہا ہے کہ ہے کوئی کاذب جہاں میں لاو لوگو کچھ نظیر تو اس میں تعجب کیا ہے ؟ ایک شخص نے ایک مسلیمہ سے ایران میں ملاقات بھی کی موصوف لکھتا ہے کہ محمد قلی نام ایک شخص سے مشہد میں میری ملاقات ہوئی وہ مسلیمہ کذاب کا پیرو تھا اس نے مسلیمہ کے بہت سے فضائل و معجزات بیان کئے ۔منجلہ ان کے ایک یہ بتایا کہ اس کے اشارے سے چاند نیچے اُتر آیا اور اس کے اصحاب کی موجودگی میں اس کی گود میں آ بیٹھا ۔اس کا گزر خشک درختوں پر ہوا اس نے دعا کی تو سب سرسبز ہو گئے ۔ اسی طرح طفل نوزائیدہ نے اس کی نبوت کی شہادت دی ۔ یہ دیکھ کر سعادت مندوں کی ایک جماعت اس پر ایمان لے آئی ۔ ‘‘(دیکھو دبستان مذاہب ص 297)

جناب میں یہ بھی جاننا چاہتا ہوں کہ آپ کی کیا رائے ہے مسلیمہ کذاب کے ان معجزات کے بارے میں ؟کیا یہ معجزات مرزا کے معجزوں سے بڑھ کر نہیں کیا یہ تائید مرزا کی تائید سے بڑھ کر نہیں مرزاسے قبل تو عام سے مسلمان فوت ہوئے لیکن یہاں تو محمد ﷺدوجہانوں کا سردار فوت گیا ؟ مرزا کے معجزوں میں تو صرف مرغے بانگ دیتے تھے اور مرغیاں انڈے دیا کرتی تھیں ۔ مرزا کے معجزوں میں تو صرف لڑکا یا لڑکی پیدا ہوتی تھی یا پیدا ہو کر مر جاتی تھی ۔جناب آنکھیں کھولو یہاں تو چاند اُتر آیا ہے وہ بھی جھولی میں ۔ ؟تم کہہ سکتے ہو وہ جلدی مر گیا میں کہتا ہوں کیا اور انبیاء نہیں مرے تم کہہ سکتے ہو اُس کی جماعت کم تھی میں کہتا ہوں کیا مرزا کے مطابق عیسیٰؑ پر بھی صرف دو تین لوگ ہی ایمان نہیں لائے تھے پھر وہ بھی چھوڑ گئے ؟ مسلیمہ کذاب کے پیروکار اپنی سچائی میں یہ دلیل دیتے ہیں کہ ابوبکر و عثمان و عمر نے غلط کام کیا یعنی مسلیمہ کا قتل کیا اسلئے اللہ نے نعوذ باللہ اُن پر لعنت مسلط کر دی ہمیشہ کے لئے اس لئے شیعہ دن رات اُن کو گالیاں دیتے ہیں کیا جواب ہے آپ کا اس تائیدکا؟محترم غور کریں کون سی تائید کیسی تائید کہاں کی تائید کیا آپ کادماغ ٹھیک ہے ؟

اخبار وفادار دہلی مورخہ 15ستمبر 1894 ؁ء کے یہ الفاظ پڑھو ۔ ’’او مرزا،او قادیانی،اور جھوٹے مسیح موعود،او غلام،او عبدالدرہم،اوولدالدنا نیر،خداوند تجھے تیری بدنیتی اور تیری جھوٹی پیشگوئی کے صلہ میں اور تو خیر مگر کم سے کم تیری جھوٹی پیشین گوئی کہ نتیجہ کے تمام فقرات کا تجھ پر ہی خاتمہ کر کے تمام دنیا میں تجھے عبرت مجسم بنا کر اسلام کی صداقت کی زیادہ تر صریح نظیر قائم کرے ۔

پڑھ لئے ؟ اب مرزا کے یہ الفاظ پڑھو ۔’’اگر وہ سزا جو انسانی ہاتھوں سے نہیں بلکہ محض خدا کے ہاتھ سے ہے جیسے طاعون ،ہیضہ وغیرہ مہلک بیماریاں وغیرہ مولوی ثنا ء اللہ امرتسری پر میری زندگی میں وارد نہ ہوں گی تو میں خدا کی طرف سے نہیں ہوں ۔ (مجموعہ اشتہارات ج 3ص578)تمام لوگ جانتے ہیں کہ مرزا کے تمام فقرات کا خاتمہ مرزا پر ہی ہوا ۔ کیا یہ تائید نہیں؟

آپ کے مرزا نے کہا کہ فلاں فلاں شخص اُس کی موت چاہتا تھا وہ خود مرزا کی زندگی میں مر گیا یہ تائید ہے اگر یہ تائید ہے تو پھر مرزا کی موت کے بعد جو لوگ یہ کہا کرتے تھے اُن کی تائید کیونکر نہیں ہے؟

یوں کہا کرتا تھا مر جائیں گے اور
اور تو زندہ ہیں خود ہی مر گیا ۔

اب آپ ہی کچھ شرم کیجئے !!!
 
مدیر کی آخری تدوین :

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
ماشااللہ بھائی آپ نے بہت ہی عمدہ جواب دیا ہے ۔ اللہ پاک آپ کو جزائے خیر عطاء فرمائے آمین۔
بھائی یہ پوسٹس جو ہوتی ہیں اِن کو فیس بُک پوسٹس کے جوابات کے سیکشن میں لگایا کریں اور دوسری بات اوپر جو قادیانیوں کی جانب سے بنائی گئی پکچر آپ نے لگائی ہے اس پر آپ کراس لگا دیا کریں تاکہ قادیانی حضرات یہاں سے کبھی بھی اپنے لیے مواد حاصل نہ کر سکیں ۔ جزاک اللہُ خیرا ۔ ابھی میں آپ کی اس پوسٹ کو مسلم اور قادیانی مناظرہ سے نکال کر فیس بُک پوسٹس کے جواب کے سیکشن میں منتقل کر رہا ہوں ۔ اور اوپر جو قادیانیوں کی پوسٹ ہے اس پر کراس کا نشان بھی لگا دیتا ہوں۔
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
00.jpg
 
Top