• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

ےئمرزا غلام احمد قادیانی کو مسیح سمجھنے والے توجہ فرمائیں

ذوالفقار احمد

رکن ختم نبوت فورم
مجھ کو یہ پوچھنا ہے مرزا سے
یہ کبھی ہوش میں بھی آتا ہے
وہ لوگ جو ناواقفیت یا کسی مغالطے و غلط فہمی کا سے مرزائیت کے جال میں پھنسے ہوئے ہیں۔ میں ان کو اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا واسطہ دے کر دلی خیر خواہی اور ہمدردی سے عرض کرتا ہوں کہ دین و آخرت کا معاملہ ہے۔ ہر شخص نے اپنی قبر میں اکیلا جانا اور حساب دینا ہے کوئی جتھا اور جماعت وہاں کام نہ آئے گی۔
اللہ تعالیٰ کے لیے ہوش میں آئیں اور عقل خداداد سے کام لیں اور سمجھیں کہ کیا مرزا غلام احمد قادیانی انہی اوصاف و علامات اور نشانات کے آدمی تھے جو سیدالانبیاء صلی اللہ علیہ وسلم نے مسیح علیہ السلام کی پہچان کے لیے امت کے سامنے رکھے ہیں۔
کیا مرزا قادیانی نے کسی مردے کو زندہ کیا ہے۔؟
کیا اس نے کسی برص کے بیمار یا مادر زاد اندھے کو شفا دی۔؟
کیا مٹی کی چڑیاں بنا کر ان میں جان ڈالی۔؟
کیا یہ آسمان پر گیا اور پھر اترا۔؟
کیا اس کی سانس کی ہوا سے کافر مر جاتے تھے۔؟
کیا اس کی سانس کی ہوا اتنی دور پہنچتی تھی جہاں تک اس کی نظر پہنچتی تھی۔؟
کیا یہ کبھی دمشق کی جامع مسجد میں گیا ہے۔؟
کیا اس کا نکاح حضرت شعیب علیہ السلام کی قوم میں ہو۔؟
کیا اس نے دنیا سے صلیب پرستی اور نصرانیت کو مٹایا۔؟ یا اس کے زمانہ میں نصرانیت کی ترقی ہوئی۔؟
کیا اس کے زمانہ میں تین اوصاف کا دجال نکلا ہے۔؟
کیا اس نے ایسے دجال کو حربہ سے قتل کیا ہے۔؟
کیا اس نے اور اس کی جماعت نے یہودیوں کو قتل کیا ہے۔؟
کیا کسی نے اس کے زمانے میں پتھروں اور درختوں کو بولتے ہوئے دیکھا ہے۔؟
کیا اس نے مال و دولت کو اتنا عام کر دیا کہ اب کوئی لینے والا نہیں ملتا۔؟
کیا اس کے زمانے میں آسمانی برکات پھلوں اور درختوں میں ظاہر ہوئیں کہ ایک انار جماعت کے لیے ایک بکری کا دودھ ایک قبیلیے کے لیے کافی ہو جائے۔؟
کیا اس نے لوگوں کے قلوب میں اتحاد و اتفاق پیدا کیا۔؟
کیا اس کے زمانہ میں بغض و کینہ اور حسد لوگوں کے قلوب سے اٹھ گیا۔؟
کیا اس کے زمانہ میں بچھو سانپ وغیرہ کا زہر بے اثر ہو گیا۔؟
کیا اس کو حج یا عمرہ یا دونوں کرنا نصیب ہوا۔؟
کیا مرزا قادیانی مسلمانوں کو کبھی کوہِ طور پر لے کر گیا۔؟
کیا اس کے زمانہ میں یاجوج ماجوج نکلے ہیں۔؟
کیا اس کے زمانہ میں مردوں سے تمام زمین آلودہ نجاست و بدبودار ہوئی اور پھر مرزا قادیانی کی دعا سے بارش نے اس کو دھویا ہے۔؟
کیا مرزا قادیانی نے کسی مقعد نامی آدمی کو اپنا خلیفہ مقرر کیا۔؟
کیا مرزا قادیانی کو روزہ رسول کی حاضری نصیب ہوئی۔؟کیا مرزا قادیانی نے کبھی روزہ رسول پہ سلام کہہ کر جواب حاصل کیا۔؟
کیا مرزا غلام احمد قادیانی کا نام غلام احمد نہیں بلکہ عیسٰی ہے۔؟
کیا اس کی والدہ کا نام چراغ بی بی نہیں بلکہ مریم ہے۔؟
کیا اس کے والد کا نام غلام مرتضٰی نہیں بلکہ بے باپ کی پیدائش ہے۔؟
کیا اس کا مولد قادیان جیسا کوردہ نہیں بلکہ دمشق ہے۔؟ یا قادیان دمشق کے کسی ضلع یا صوبہ میں واقع ہے۔؟
کیا اس کا مدفن قادیان نہیں بلکہ مدینہ طیبہ ہے۔؟
کیا اس کے نانا کا نام عمران اور ماموں ہارون اور نانی حنہ ہیں۔؟
کیا اس کی ولدہ کی تربیت حضرت مریم کی طرح ہوئی۔؟ کیا اس کی نشوونما ایک دن میں اتنی ہوئی جتنی ایک سال میں ہوتی ہے۔؟ کیا اس کے پاس غیبی رزق آتا تھا۔؟ کیا فرشتے اس سے کلام کرتے تھے۔؟
کیا مرزا جی کی پیدائش جنگل میں کھجور کے درخت کے نیچے ہوئی۔؟
کیا اس کی والدہ نے پیدائش کے بعد درختِ کھجور ہلا کر کھجوریں کھائی تھیں۔؟
الغرض مسیح علیہ السلام کے حالات و نشانات کا مکمل نقشہ بحوالہ قرآن و حدیث آپ کے سامنے ہے، آنکھیں کھول کر پڑھیے اور ایک ایک علامت کو مرزا قادیانی میں تلاش کیجیے اور انصاف کے ساتھ بتائیے کیا مرزا قادیانی کسی ایک پر بھی پورا اترتا ہے۔؟
 
آخری تدوین :

ذوالفقار احمد

رکن ختم نبوت فورم
پوسٹ کرنے کے بعد پتہ چلا ہے کہ پوسٹ کی سرخی میں کچھ گڑ بڑ ہو گئی ہے۔۔۔۔ مرزا قادیانی کے نام سے پہلے کچھ حرف غلطی سے شامل ہو گئے۔ جو اب کسی طور بھی ایڈِٹ نہیں ہو پا رہے۔۔ کسی بھائی کو طریقہ کار کا پتہ ہو تو مدد کر دیں۔
 
Top