(’’یہ خود کاشتہ پودا‘‘ مرزاقادیانی کے خاندان کی طرف اشارہ ہے؟)
جناب یحییٰ بختیار: مرزاصاحب! میں وہ… میں مرزاصاحب کا وہ خط پڑھ رہا تھا جو انہوں نے گورنمنٹ کو لکھا تھا۔ یہاں سوال یہ تھا کہ: ’’اس خودکاشتہ پودا کی نسبت نہایت ہی احتیاط اور تحقیق سے کام لیں اور اپنے ماتحت حکام کو اشارہ فرمائیں کہ وہ بھی اس خاندان کی ثابت شدہ وفاداریوں اور اخلاق کا لحاظ رکھ کر مجھے اور میری جماعت کو ایک خاص عنایت کی نظر سے دیکھیں۔‘‘ (خزائن ج۱۳ ص۳۵۰)آپ نے فرمایا کہ: ’’یہ خود کاشتہ پودا‘‘ مرزاصاحب کے خاندان کی طرف اشارہ ہے، جماعت کی طرف نہیں یا…
1187مرزاناصر احمد: یہ جو ہے ناں خط، یہ شروع سے اس طرح چلتا ہے: ’’بحضور نواب لیفٹیننٹ گورنر بہادر دام اقبالہ‘‘ اس کے… (وقفہ)
اگر اجازت ہو، میں ابھی… ذرا لمبا چلے گا۔
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، میں صرف یہ کہتا تھا کہ آپ جب اس کے بارے میں کچھ Clarification (وضاحت) دیں تو میں یہ ’’پودا‘‘ جو ذکر آیا اس کا، تو میں اس وقت آپ سے پوچھ رہا تھا کہ یہ جماعت کی طرف اشارہ ہے یا خاندان کی طرف اشارہ ہے یا مرزاصاحب کی ذات کی طرف اشارہ ہے؟ تو آپ نے فرمایا کہ نہیں، یہ خاندان کی طرف اشارہ ہے۔ تو اس قسم کے مرزاصاحب مزید سوال یہ آجاتے ہیں کہ یہ آپ کا خاندان تو بڑا پرانا مغل خاندان ہے…
مرزاناصر احمد: جی۔
جناب یحییٰ بختیار: … اور یہ سمرقند سے مرزاصاحب کے بزرگ آئے تھے۔ انگریز کا تو یہ ’’کاشتہ پودا‘‘ نہیں ہوسکتا۔ دوسرا یہ کہ مرزاصاحب کے بارے میں بھی نہیں کہہ سکتے کہ انگریز کا خود کاشتہ پودہ تھا…
مرزاناصر احمد: نہیں۔
جناب یحییٰ بختیار: … تو یہ صرف جماعت جو ہے انگریز کے دور میں…
مرزاناصر احمد: جماعت جو ہے، صرف اسی کے متعلق زیادہ وثوق سے کہا جاسکتا ہے کہ وہ خود کاشتہ پودا نہیں ہے۔
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، تو میں یہ کہتا ہوں، وہ جو کہہ رہے ہیں مرزاصاحب، یہ تو Process of Elimination (ختم کرنے کی کارروائی) ہے کہ ایک…
مرزاناصر احمد: اس کا جواب تو میں لمبا دے سکتا ہوں۔
1188جناب یحییٰ بختیار: … مغل خاندان جو ہے، اس کی فیملی سے تعلق ہے، اور یہ انگریز کی خود کاشتہ فیملی نہیں تھی، جو میں تھوڑا بہت پڑھ چکا ہوں…
مرزاناصر احمد: یہ اس کا جو ہے سارا شروع سے پڑھیں اگر، تو اس میں جواب ہے۔ اگر مجھے اجازت دیں تو میں جواب دے دیتا ہوں ورنہ۔
جناب یحییٰ بختیار: نہیں جی، میں صرف اپنا سوال Clarify (واضح) کرنے کے لئے عرض کر رہا ہوں کہ یہ جو ہے ناں ’’خود کاشت پودا‘‘ یہ خاندان پر نہیں۔ Apply (لاگو) ہوتا، اس وجوہات سے جو میں نے بتایا کہ مغل خاندان کی فیملی ہے، مشہور فیملی ہے، Well to do family (خوشحال خاندان) ہے۔ دوسرے یہ ہے…
مرزاناصر احمد: آپ وجہ لے رہے ہیں باہر سے، حالانکہ وجہ اس کے اندر موجود ہے۔
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، وہ آپ بتادیں گے ناں جی۔
مرزاناصر احمد: جی۔
جناب یحییٰ بختیار: اور دوسرے یہ کہ مرزاصاحب پر بھی یہ نہیں ہوسکتا سوائے جماعت کے کہ ان کے زمانے میں یہ وجود میں آئی، انگریز کے زمانے میں اور یہ Implication ہے کہ انگریز نے بنائی یا بنوائی۔ اس کو دور کرنے کے لئے آپ Clarification (وضاحت) کر دیں۔
مرزاناصر احمد: جی، بالکل۔