• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

30 جھوٹے نبی ،حدیث میں بیان کردہ تعداد سے جھوٹے نبی بڑھ گئے کا جواب

مبشر شاہ

رکن عملہ
منتظم اعلی
پراجیکٹ ممبر
30 جھوٹے نبی ،حدیث میں بیان کردہ تعداد سے جھوٹے نبی بڑھ گئے کا جواب

روایت ہے حضرت ثوبان سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے کہ جب میری امت میں تلوار رکھ دی جاوے تو قیامت کے دن تک اس سے نہ اٹھے گی ۱؎ اور قیامت قائم نہ ہوگی حتی کہ میری امت کے کچھ قبیلے مشرکین سے مل جائیں گے ۲؎ اور حتی کہ میری امت کے کچھ قبیلے بت پرستی کریں گے ۳؎ اور میری امت میں تیس جھوٹے ہوں گے وہ سب گمان کریں گے کہ وہ اللہ کے نبی ہیں ۴؎ حالانکہ میں آخری نبی ہوں میرے بعد کوئی نبی نہیں ۵؎ اور میری امت کا ایک گروہ حق پر رہے گا سب پر غالب ان کا مخالف انہیں نقصان نہ پہنچاسکے گا ۶؎ حتی کہ اﷲ کا حکم آجاوے ۷؎(ابوداؤد،ترمذی)

شرح

۱؎ اسی حدیث کا ظہور ہورہا ہے۔شہادت عثمان غنی سے مسلمانوں میں آپس میں قتل و خون شروع ہوا ہے آج تک ہو رہا ہے،ہمیشہ کہیں نہ کہیں مسلمان آپس میں لڑتے ہی رہتے ہیں ان کا قتل و خون بند نہیں ہوتا۔
۲؎ یہ واقعہ بھی ہوچکا بلکہ ہوتا رہتا ہے۔ہم نے اپنی زندگی میں آگرہ کے ضلع میں سینکڑوں بلکہ ہزاروں کی تعداد میں مرتد ہوتے دیکھ لیے جسے شدھی کا فتنہ کہا جاتا ہے۔
۳؎ اس کی صورت یہ ہے کہ بعض لوگ اپنے کو مسلمان سمجھتے ہوئے بت پرستی کریں گے لہذا یہ جملہ مکرر نہیں۔ہم نے دیکھا کہ بعض لوگ اپنے پیروں کے فوٹووں کو سجدہ کرتے ہیں،انہیں چومتے،انہیں سجا کر رکھتے ہیں یہ ہے اس حدیث کا ظہور پیروں کے ان فوٹووں کو وہ لوگ کہتے ہیں مرقع شریف،یہ ان کا خاص لفظ ہے،بعض کلمہ گو تعزیہ کو سجدہ کرتے دیکھے گئے،قبروں کو تو بہت لوگ سجدے کرتے ہیں،بعض زندہ پیروں کو سجدے کرتے ہیں،یہ ہے بت پرستی۔نعوذ باللہ !
۴؎ یہ تیس جھوٹے نبی وہ ہیں جنہیں لوگوں نے نبی مان لیا اور ان کا فساد پھیل گیا،دوسرے قسم کے مدعی نبوت جنہیں کسی نے نہ مانا وہ بکواس کرکے مر گئے وہ تو بہت ہیں۔دیکھو ہمارے ملک میں مرزا غلام احمد قادیانی مدعی نبوت کا فتنہ بہت پھیلا اس کے علاوہ ہم نے بہت سے مدعی نبوت دیکھے جن کی طرف کسی نے توجہ ہی نہ دی اپنے کو نبی کہتے کہتے مرگئے لہذا حدیث پر یہ اعتراض نہیں کہ اب تک جھوٹے مدعی نبوت سو۱۰۰ سے زیادہ ہوچکے۔
۵؎ معلوم ہوا کہ خاتم النبیین کے معنی ہیں آخری نبی کہ اس کے زمانہ میں اور اس کے بعد کوئی نبی نہ بنے۔اس معنی پر امت کا اجتماع ہے جو کہے اس کے معنی آخری نبی نہیں بلکہ اصلی نبی ہیں وہ کافر ہیں کہ وہ قرآنی آیت کے متواتر اجماعی معنی کا انکار کرتا ہے۔
۶؎ اس فرمان عالی میں دو غیبی خبریں ہیں: ایک یہ کہ دوسری امتوں کی طرح حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی ساری امت گمراہ نہ ہوگی تاقیامت اس میں ایک جماعت سب پر غالب رہے گی کہ دینی غلبہ ہمیشہ اسی کو حاصل رہے۔الحمد للہ اہلسنت و الجماعت سب فرقوں پر غالب ہیں۔خیال رہے کہ حنفی،شافعی،مالکی،حنبلی،یوں ہی قادری،چشتی،نقشبندی،سہروردی ایک ہی جماعت ہے یعنی اہلسنت والجماعت آج ایک نہیں عالم سوجو بے دین عالموں پر غالب رہتا ہے یہ ہے اس حدیث کا ظہور۔
۷؎ اللہ کے حکم سے مراد حضرت عیسیٰ و امام مہدی کا ظہور ہے جب اسلام کا پورا غلبہ ہوگا۔(مراۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد۷ صفحہ ۲۵۲)
 

جویائے حق

رکن ختم نبوت فورم
انتہائی خوبصورت انداز میں حدیث کی شرح بیان کی گئی ہے- حدیث کے تمام پہلوؤں اور نکتوں کو عصر حاضر کے ساتھ مربوط کرتا محقق دین کا ہی کام ہے- علم و فن کے اس مرتبہ پر اللہ تعالیٰ مخصوص لوگوں کو ہی فائز کرتے ہیں-
سب سے اہم بات کہ تمام آئمہ اربعہ ، سلسلہ صوفیا اور مسالک دین کو ایک لڑی میں پرو دیا ہے-
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
ماشااللہ بہت ہی اچھا اور مدلل جواب دیا ہے آپ نے
مگر ایسی چیزوں کو صرف قادیانیت کے سیکشن میں پوسٹ نہ کریں
بلکہ ان چیزوں کو یہاں بھی تحریر کریں
قادیانیت کے سیکشن میں بہت زیادہ مراسلے ہو گئے ہیں ۔ اس لیے یہاں سے جلدی ٹاپک تلاش کرنا مشکل کام ہے
 
Top