• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

300ARRANGEMENTS FOR PRODUCTION OF BOOKS AND REFERENCES

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
300ARRANGEMENTS FOR PRODUCTION OF BOOKS AND REFERENCES
جناب چیئرمین: میں ایک چیز آنرایبل ممبرز کی خدمت میں عرض کرنا چاہتا ہوں کہ جن ممبر صاحبان نے سولات دئیے ہیں، ساتھ حوالہ جات کا حوالہ دیا ہے۔ تمام کتابیں ہم اس طرف لگوادیں گے۔ آپ اہتمام سے کتابیں ادھر لگائیں۔ آپ کراس کرتے ہیں اٹارنی جنرل اور Witness کے درمیان۔ ایک سیکنڈ جی! For your convenience اور یہ ساتھ والی جو Row ہے یہ ان لوگوں کے لئے مخصوص کریں۔ جنہوں نے حوالہ جات دئیے ہیں۔ ان کو باقاعدہ فلیگ کریں۔ اگر Witness کسی چیز سے انکار کرے تو فوراً کتاب ان کے سامنے پیش کی جاسکے۔ یہ طریقہ کار بالکل غلط ہے کہ ایک حوالہ کو تلاش کرنے میں آدھ گھنٹہ لگتا ہے۔ میں کل کا بھی یہی کہہ رہا ہوں کہ یہ میز جو ہے اس پر کتابیں یہاں رکھیں۔ یہاں ہم چار پانچ کرسیاں لگادیتے ہیں تاکہ جن ممبر صاحبان نے اپنے حوالہ جات تلاش کرنے ہیں ان کرسیوں پر بیٹھ کر کر سکیں اور ادھر بھی۔ اب صرف وہ حضرات جنہوں نے حوالہ جات دئیے ہیں وہ ادھر آکے بیٹھیں۔ Books جو ہیں وہ ریڈی ہونی چاہئیں تاکہ اٹارنی جنرل کو Difficulty نہ ہو اور ٹائم Waste نہ ہو۔
مولانا شاہ احمد نورانی صدیقی: سر! اجازت ہو تو ایک بات عرض کردوں؟
مولوی مفتی محمود: جناب والا! ان کا یہ ہے کہ جلدیں مختلف ہوتی ہیں۔ ہم صفحہ اور لکھتے ہیں اور کتاب ہمارے پاس دوسری قسم کی آجاتی ہے۔ ہمارے پاس تین حوالے تھے، اب وہ ٹٹول رہے ہیں…
جناب چیئرمین: اب ٹائم ہے آپ حوالہ جات شروع ہوگئے ہیں۔ اچھا! میں…
مولانا شاہ احمد نورانی صدیقی: نہیں، وہ اصل میں…
جناب چیئرمین: اب حوالہ جات شروع ہو چکے ہیں۔
301مولانا شاہ احمد نورانی صدیقی: جی ہاں!
جناب چیئرمین: اب وہ جنرل جو تھی… ایک سیکنڈ۔ مجھے ختم کر لینے دیں۔ ایک سیکنڈ۔ مجھے بات تو کر لینے دیں۔ مجھے بات تو کر لینے دیں ناں! سر! تو ایک جنرل جو تھا ایکزامینیشن، وہ ختم ہوچکا ہے تقریباً وہ چلتا رہے گا لیکن زیادہ بات اب حوالہ جات کی شروع ہوچکی ہے اور دو تین حوالہ جات نہیں مل سکے۔ اس واسطے جب شام کی Sitting ہوگی تو ادھر چار پانچ کرسیاں اور لگ جائیں گی۔ تمام حضرات اپنے اپنے جتنے بھی حوالہ جات ہیں وہ فلیگ کر کے، اگر دو تین ایڈیشن ہیں تو جس ایڈیشن کا انہوں نے حوالہ دیا ہو وہ دیں تاکہ فوراً اٹارنی جنرل صاحب جو ہیں گواہ کو یہ کہیں کہ یہ آپ کی کتاب ہے۔ And mmbers will not come. اسمبلی کے سٹاف کا آدمی ہوگا جو کہ کتاب ان کو پیش کرے گا۔
جی! مولانا غلام غوث ہزاروی!
مولانا غلام غوث ہزاروی: میں عرض کروں کہ ہم حوالہ اس وقت تیار رکھیں جب ہم کو اٹارنی جنرل صاحب کی طرف سے علم ہو کہ اب وہ کون سے سوالات کریں گے۔ ایک تو یہ چیز ہے۔ دوسرے میں مفتی صاحب کے بارے میں کہتا ہوں کہ اگر تین مطبوعوں میں کتابیں چھپی ہیں تو ان کے پاس وہ کتاب ہونی چاہئے جس کا یہ حوالہ دے رہے ہیں۔ ان کے پاس اسی مطبع کی کتاب ہو اور وہ نکال کر پڑھ دیں۔ وہ انکار نہیں کر سکیں گے۔
جناب چیئرمین: مولانا شاہ احمد نورانی!
مولانا شاہ احمد نورانی صدیقی: جی ہاں! مولانا صاحب نے جو ارشاد فرمایا ہے، وہ صورتحال مفتی صاحب نے جو کہی ہے وہ صحیح ہے۔ اصل میں ہم لوگوں کے پاس جو کتاب تھی مثلاً ’’حقیقت الوحی‘‘ انہوں نے اس کا انکار کیا کہ نہیں ہے…
302جناب چیئرمین: اس کا…
مولانا شاہ احمد نورانی صدیقی: … بعد میں آپ نے ملاحظہ فرمایا ہے کہ اسی وقت وہ کتاب ان کو پیش کر دی گئی۔
جناب چیئرمین: نہیں، اس کا حل میں بتاتا ہوں۔ مثلاً مولانا! آپ کے پاس پہلا ایڈیشن ہے یا دوسرا ایڈیشن ہے…
مولانا شاہ احمدنورانی صدیقی: جی ہاں!
جناب چیئرمین: … تو آپ کہیں ۱۹۰۵ء کا مطبوعہ، تیسرا ایڈیشن صفحہ فلاں۔ اس حوالہ کو اسی وقت پیش کر دیں نان جی!
مولانا شاہ احمد نورانی صدیقی: وہ ان کو کہا گیا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا۔
جناب چیئرمین: اگر اصل کتاب…
مولانا شاہ احمد نورانی صدیقی: بعد میں آپ نے ملاحظہ فرمایا کہ حوالہ دے دیا گیا۔
جناب چیئرمین: اگر اصل کتاب ہے تو پھر تو ضرورت ہی نہیں، چاہے کون سا ایڈیشن ہو۔
مولانا شاہ احمد نورانی صدیقی: کتاب کا Difference وہ پرنٹ کا ہے۔
جناب چیئرمین: مختلف پرنٹ ہو لیکن گواہ انکار نہیں کر سکے گا۔
مولانا غلام غوث ہزاروی: مناظرے کی… جناب! میں عرض کروں اصول مناظرت ایک یہ ہے کہ جب تک فریقین کو ایک چیز مسلّم نہ ہو اس سے استدلال نہیں کیا جاسکتا۔ جب ہم مرزا کو مسیح موعود نہیں مانتے تو یہ کہتے ہیں کہ اتمام حجت کے بعد وہ کافر ہوگا تو ہم تو پہلے اس کو مسیح موعود نہیں مانتے۔ ہم تو… اتمام حجت ہم پر نہیں ہے۔ یہی تو مسئلہ متنازعہ فیہ ہے۔ جو متنازعہ فیہ مسئلہ ہو وہ فریقین کے لئے حجت نہیں ہوسکتا۔ جس چیز کو فریقین مانتے ہوں وہ دلیل ہوسکتی ہے۔
303جناب چیئرمین: یہ تو بحث کی بات ہے ناں! یہاں ضابطے کی بات ہورہی ہے۔
The house is adjourned to meet again at 6: 00 pm. Thank you very much.
----------
[The Special Committee adjourned for Lunch Break to re-assenble at 6: 00 p.m.]
----------
[The Special Committee re-assembled after Lunch Break, Mr. Chairman (Sahibzada Farooq Ali) in the Chair.]
----------
Mr. Chairman: Mian Attaullah must sit with the حوالہ جات That would be better for Mian Attaullah and for others also.

(Interruption)
جناب چیئرمین: ان کو لے آئیں۔
(The Delegation entered the Chamber)
Mr. Chairman: Yes, Mr. Attorney- General.
----------
 
Top