• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

CROSS- EXAMINATION OF THE QADIANI GROUP DELEGATION

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
CROSS- EXAMINATION OF THE QADIANI GROUP DELEGATION
Mr. Yahya Bakihtiar: Mirza Sahib, you were explaining when I asked this question:
کیا یہ درست ہے کہ مرزاغلام احمد نے اپنی کسی تحریر میں یہ لکھا ہے کہ:
’’کفر کی دو قسمیں ہیں۔ ایک آنحضورa سے انکار اور دوسرے مسیح موعود سے انکار اور دونوں کا نتیجہ اور ماحصل ایک ہے۔‘‘
304And then after that 'Haqeequt-ul-Wahi' was quoted and you observed, you know that after a person has been told اتمام حجت that I am not clear how you interpreted it, but as far as I could follow- even if a man is convinced that there is a Prophet, and he denies his prophethood and his being a Nabi, then he becomes a Kafir?
(جب میں نے اپ سے سوال کیا جو آپ سمجھا رہے تھے اور پھر حقیقت الوحی کے اقتباسات پڑھے گئے تو آپ نے فرمایا کہ اگر کسی شخص کو اتمام حجت سے آگاہ کر دیا جائے اور اگر نبی موجود ہے کوئی شخص اس کی نبوت سے انکار کرے تو پھر کافر ہو جاتا ہے)
مرزاناصر احمد: اس کی یہ عبارت جو ہے یہ آگے چلتی ہے اور خود اپنے آپ کو واضح کرتی ہے۔ آپ فرماتے ہیں: ’’دوسرے یہ کفر مثلاً وہ مسیح موعود کو نہیں مانتا اور اس کو باوجود اتمام حجت کے جھوٹا جانتا ہے۔ جس کے ماننے اور سچا جاننے کے بارے میں خدااور رسول نے تاکید کی ہے…‘‘
یعنی وہ سمجھتا ہے کہ اﷲ نے اور رسول نے تو تاکید کی ہے کہ مانا جائے، اس کے باوجود انکار کرتا ہے۔’’… اور پہلے نبیوں کی کتابوں میں بھی تاکید پائی جاتی ہے۔ پس اس لئے کہ وہ خدا اور رسول کے فرمان کا منکر ہے، کافر ہے۔‘‘
اس لئے کہ وہ خدا اور رسول کے…
Mr. Yahya Bakhtiar: Yes, Sir, I will come to that part. I only wanted the meaning of اتمام حجت?
مرزاناصر احمد: ہاں! ’’اتمام حجت‘‘ کا یہ معنی ہے کہ اس پر یہ واضح ہوگیا ہے کہ مدعی اپنے دعویٰ میں سچا ہے۔
جناب یحییٰ بختیار: ’’واضح ہوگیا ہے‘‘ کا مطلب یہ ہے کہ ان کو Explain کر دیا گیا۔ ان کو پوری طرح Explain کر دیا گیا؟
مرزاناصر احمد: نہیں۔ وجاہدوا بہا واستیقنت انفسہم
305قرآن کریم نے فرمایا ہے کہ بعض لوگ ایسے بھی ہیں دنیا میں جو صداقت کا انکار کرتے ہیں باوجود اس کے کہ ان کے دل اس یقین سے پر ہوتے ہیں کہ یہ سچا ہے۔
Mr. Yahya Bakhtiar: No, that.... what I wanted to know is
کہ ’’اتمام حجت‘‘ کا یہ مطلب ہے کہ…
مرزاناصر احمد: ہاں! یہی ہے۔
جناب یحییٰ بختیار: … کہ جانتا ہو کہ یہ سچ کہہ رہا ہے…
مرزاناصر احمد: ہاں! واستیقنت انفسہم… پھر بھی انکار کرتا ہے۔
جناب یحییٰ بختیار: مگر اگر ایک مسلمان، اس کو یہ آپ یقین دلانے کی کوشش کریں، ہر بحث سے، پوری بحث کے بعد، حجت کے بعد، Argument کے بعد Reasoning کے بعد، کہ مرزاغلام احمد صاحب نبی تھے، اور وہ Convince نہیں ہوتا۔ Honestly Convince نہیں ہوتا…
مرزاناصر احمد: Convince نہیں ہوتا…
جناب یحییٰ بختیار: نہیں ہوتا۔ اس کے دل میں یہ یقین نہیں ہے کہ یہ سچا نبی تھا۔ اس کو بھی آپ کافر کہیں گے؟
مرزاناصر احمد: اس کو وہ دوسری قسم کا کافر۔ وہ تو واضح ہوگیا ہے ناں!
جناب یحییٰ بختیار: دوسری قسم کا؟
مرزاناصر احمد: ہاں! ملت اسلامیہ کے لحاظ سے وہ کافر نہیں، مسلمان کہلائے گا…
جناب یحییٰ بختیار: ہاں! آپ نے…
306مرزاناصر احمد: … ملت اسلامیہ کا فرد سمجھا جائے گا۔
جناب یحییٰ بختیار: اتمام حجت کے باوجود؟ آپ نے…
307مرزاناصر احمد: اگر وہ Convince نہیں، اگر تواس کو پتہ لگ گیا۔ وستیقنت انفسہم تو وہ پھر ملت مسلمہ سے نکل گیا…
جناب یحییٰ بختیار: نہیں جب، اگر پتہ لگ گیا…
مرزاناصر احمد: … اور اگر نہیں پتہ لگا…
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، دیکھیں ناں جی! دو Reasons ہیں، ایک آدمی کو پتہ لگ جائے Honestly اور پھر بھی کہے کہ نہیں، نبی نہیں، وہ تو بڑی Rare چیزہے…
مرزاناصر احمد: نہیں، اگر وہ…
جناب یحییٰ بختیار: ہاں! وہ تو Exceptional بات ہوتی ہے کہ باوجود اس کے کہ اس کو یقین بھی ہے…
مرزاناصر احمد: …جانتا بھی ہے اور وہ انکار کرتا ہے…
جناب یحییٰ بختیار: … کہ اﷲ کا حکم ہے۔ وہ تو Rare ہے۔
مرزاناصر احمد: ہاں! وہی ملت اسلامیہ سے نکلتا ہے۔
جناب یحییٰ بختیار: اور باقی جتنے مسلمان ہیں، جن کو آپ نے یہ اچھی طرح سمجھایا…
مرزاناصر احمد: … نہیں سمجھ سکے۔
جناب یحییٰ بختیار: … وہ نہیں سمجھ سکے یا آپ نہیں سمجھا سکے یا ان کو یقین نہیں آیا…
مرزاناصر احمد: ہاں! ٹھیک ہے، ہم نہیں سمجھا سکے یا…
جناب یحییٰ بختیار: …بہرحال وہ سمجھتے ہیں کہ جھوٹا نبی ہے، سچا نبی نہیں۔
مرزاناصر احمد: … تو وہ ملت اسلامیہ سے نہیں نکلتا، لیکن ہمارے نزدیک دائرہ اسلام سے نکل گیا۔
307جناب یحییٰ بختیار: دائرہ اسلام سے خارج ہے، ملت میں رہتا ہے؟
مرزاناصر احمد: ہاں! ملت میں رہتا ہے۔
جناب یحییٰ بختیار: اب مرزاصاحب! یہ آپ کے اور باقی مسلمانوں کے درمیان اختلافات جو ہیں، وہ اس بات پر ہوگئے کہ وہ مرزاغلام احمد کو نبی نہیں مانتے۔ Main جو ہے؟
مرزاناصر احمد: نہیں جی! Main یہ ہے ہمارے نزدیک کہ بہت ساری غلط عقائد ہمارے نزدیک۔ ان کے اندر داخل ہوگئے ہیں۔ جن کی مثالیں محضرنامہ میں سب نے دی تھیں۔
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، اگر وہ سب باتیں آپ کی طبیعت کے مطابق، آپ کے عقائد کے مطابق ہوں اور وہ مرزاغلام احمد کو نبی نہ مانیں…
مرزاناصر احمد: نہیں، آپ یہ Extreme مثالیں لے آتے ہیں۔ میرے ذہن میں نہیں بات واضح ہوتی۔ میں معذرت چاہتا ہوں۔
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، پھر میں دوسری مثال دیتا ہوں کہ آپ کے اور ان کے کلمہ میں کوئی فرق ہے؟
مرزاناصر احمد: کوئی فرق نہیں۔
جناب یحییٰ بختیار: نماز میں کوئی فرق ہے؟
مرزاناصر احمد: کوئی فرق نہیں،سوائے اس فرق کے… ان، جب آپ کہتے ہیں ناں تو مختلف فرقے ہیں۔مثلاً یہ پہلا ہی فرق ہے کہ کوئی ہاتھ چھوڑ کے پڑھتا ہے، کوئی باندھ کے پڑھتا ہے، کوئی آمین بالجہر کہتا ہے، کوئی نہیں کہتا بالجہر، تو یہ تو نماز میں جو فرق ہیں، مثلاً شیعہ حضرات ہیں، ان کے تھوڑے سے فرق ہیں۔
308جناب یحییٰ بختیار: نہیں، وہ تو خیر Formality کی بات ہے۔
مرزاناصر احمد: ہاں! وہ تو Understood ہے۔ باقی وہی پانچ وقت کی فرض نماز…
جناب یحییٰ بختیار: … وہی کلمہ ہوتا ہے، وہی…
مرزاناصر احمد: ہاں، ہاں!
جناب یحییٰ بختیار: یہ مرزاصاحب! خطبہ ہے مرزابشیرالدین محمود احمد صاحب کا۔ اس سے ایک Quotation ہے کہ: ’’حضرت مسیح موعود کے منہ سے نکلے ہوئے الفاظ میرے کانوں میں گونج رہے ہیں۔ آپ نے فرمایا ہے کہ یہ غلط کہ دوسرے لوگوں سے ہمارا اختلاف صرف سطحی اور چند مسائل میں ہے۔ آپ نے فرمایا اﷲتعالیٰ کی ذات، رسول کریمa قرآن، نماز، روزہ، حج، زکوٰۃ غرض یہ کہ آپ نے تفصیل سے بتایا ہے کہ ایک ایک چیز میں ان سے اختلاف ہے۔‘‘
(اخبار الفضل قادیان ج۱۹ ش۱۳، مورخہ ۳۰؍جولائی ۱۹۳۱ئ)
مرزاناصر احمد: جی! اس کے دو جواب ہیں اور یہ پہلے منیر انکوائری کمیٹی میں یہ سوال پیش ہوا اور اس کا جواب دیاگیا۔ ایک یہ ہے کہ جس وقت یہ خطبے دئیے جاتے تھے اور چھپتے تھے۔ اس وقت ایسا کوئی انتظام نہیں تھا کہ صحیح الفاظ جو ہیں وہ محفوظ کئے جاسکیں تو ڈائری نویس نے بعض الفاظ دئیے ہیں۔ جن میں بعض غلطیاں بھی ہوسکتی ہیں۔ دوسرے یہ تو ویسے لفظی جواب ہے۔ ہم جب یہ کہتے ہیں کہ ہمارا کلمہ اور وہابی دوسرے حضرات، ہمارے دوست جو ہیں، یا اہل حدیث جتنے فرقے ہیں۔ ان کا کلمہ اور ہے تو ہم لفظی معنی میں نہیں کہتے۔ یعنی یہ نہیں کہ کلمہ کے الفاظ اور ہیں اس کے معنی میں کہتے ہیں کہ جو کلمہ کامفہوم ہمارے دماغوں میں ہے وہ اس سے مختلف ہے جو ان کے دماغوں میں ہے۔ یہ مثلاً میں نے محضر نامے میں، جو اسلام کا تصور اﷲتعالیٰ نے قرآن کریم میں، ہمارے309 نزدیک ہمیں دیا ہے۔ انسان کو۔ اس پر جو بانی سلسلہ احمدیہ نے لکھا کہ اﷲ جو ہے یہ ہے اس کے میں نے حوالے دئیے تھے۔ اگر آپ اس کے مقابلہ میں… اگر مجھے اجازت دیں تو میں حوالہ دئیے بغیر کہہ دوں، کہ وہ…
جناب یحییٰ بختیار: نہیں جی! ٹھیک ہے۔
مرزاناصر احمد: نہیں جی! اپنا حوالہ نہیں، جب میں اس کے مقابلے میں کسی دوسرے کسی فرقے کا حوالہ دوں تو فرقے کا نام نہ لوں؟
جناب یحییٰ بختیار: ہاں! ٹھیک ہے۔
 
Top