• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

GIMP میں مصروف سرگرمی کی GIF اینی میشن بنائیں

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
GIMP میں مصروف سرگرمی کی GIF اینی میشن بنائیں

اب ملٹی میڈیا کے حوالے سے ویب نے بہت ترقی کر لی ہے اس لیے GIF اینی میشنز کا استعمال کہیں کہیں نظر آتا ہے۔ ویب ایپلی کیشنز میں آپ اکثر چھوٹا سا گھومتا ہوا دائرہ دیکھتے ہیں۔ گھومتے ہوئے دائرے کی یہ اینی میشن تب ظاہر ہوتی ہے جب آپ کسی بٹن یا لنک پر کلک کرتے ہیں۔ اس کا مقصد یہ بتانا ہوتا ہے کہ آپ کی دی گئی ہدایت پر کام جاری ہے، نتیجے کا انتظار کریں۔
اینی میشن کیسے بنائی جاتی ہے؟ اس کا طریقہ واضح کرنے کے لیے اس ٹٹوریل میں ایک سادہ سی اینی میشن بنائی گئی ہے۔ اینی میشن دراصل مختلف تصاویر کو ایک ترتیب سے دکھاتی ہے، جس سے دیکھنے والے کے لیے یہ ایک ویڈیو کا تاثر پیدا کرتی ہے۔ اینی میشن کی ہر تصویر کے لیے آپ اپنی مرضی کا وقت مقرر کر سکتے ہیں۔ یعنی یہ بتایا جا سکتا ہے کہ جب یہ اینی میشن چلے تو اس میں موجود کونسی تصویر اسکرین پر کتنی دیر نظر آنی چاہیے۔ آئیں اینی میشن بنانے کا یہ عمل دیکھتے ہیں۔
GIMP کی مدد سے جو اینی میشن ہم بنائیں گے، وہ درج ذیل ہے۔
1.gif
درج ذیل اسکرین شاٹ میں آپ کچھ تصاویر دیکھ رہے ہیں جو میں نے ونڈوز کے Paint پروگرام میں تیار کی ہیں۔ یہ تصاویر میں نے اس طرح تیار کی ہیں کہ پہلے نیلے رنگ کا ایک گول دائرہ بنایا ہے۔ پھر میں اس دائرے میں تھوڑے تھوڑے فاصلے پر سفید نشان لگاتا گیا ہوں اور تصویر کو نئے نام کے ساتھ محفوظ کرتا گیا ہوں۔ یعنی ایک جگہ سفید نشان لگا کر فائل محفوظ کی، پھر Undo کی مدد سے وہ نشان مٹایا، اور اس سے آگے کچھ فاصلے پر نشان لگایا، اور پھر اس تصویر کو نئے نام کے ساتھ محفوظ کیا۔ اس ترتیب سے 9 تصاویر اینی میشن بنانے کے لیے تیار کی گئیں۔
2.png
GIMP پروگرام میں فائل مینیو کھول کر Open as Layers آپشن منتخب کریں۔ اس آپشن کا فائدہ یہ ہے کہ تمام تصاویر براہ راست Layers پر آجائیں گی۔
3.png
ڈائیلاگ باکس میں Ctrl+A کی مدد سے تمام فائلز سلیکٹ کریں اور پھر Open پر کلک کر دیں۔
4.png
درج ذیل Layers پینل میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ تمام تصاویر مختلف لیئرز پر موجود ہیں۔ ان Layers کو اینی میشن کے Frames سمجھا جا سکتا ہے۔ اینی میشن کی جس تصویر کو آپ جتنا وقت دینا چاہیں اس کے لیے ملی سیکنڈز میں ٹائم مقرر کریں، جیسا کہ درج ذیل اسکرین شاٹ میں ایک تصویر کے لیے 100 ملی سیکنڈز کا وقت مقرر کیا گیا ہے۔ اگر آپ تمام تصاویر کا وقت ایک جیسا ہی رکھنا چاہیں تو پھر یہاں یہ وقت مقرر کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ یہ اینی میشن بطور GIF محفوظ کرتے وقت جو ڈائیلاگ باکس سامنے آتا ہے اس میں تمام تصاویر کا ایک جیسا وقت مقرر کرنے کا آپشن موجود ہے۔
5.png
اینی میشن کی فائل بنانے سے پہلے اسے ٹیسٹ کیا جا سکتا ہے۔ اس کے لیے Filters مینیو کھولیں، پھر اس میں سے Animations مینیو کھولیں، اور پھر اس میں سے Playback ونڈو کھولیں۔
6.png
اس ونڈو میں Play بٹن پر کلک کر کے اینی میشن ٹیسٹ کی جا سکتی ہے۔
7.png
اینی میشن کی GIF فائل بنانے سے پہلے اسے Optimize کرنا ضروری ہے، ورنہ اس فائل کا سائز بہت بڑا ہوگا۔ اس مقصد کے لیے Filters مینیو میں سے Animations مینیو کھولیں، پھر اس میں سے Optimize for GIF آپشن منتخب کریں۔ اس سے یہ ہوگا کہ تھوڑی سی پراسیسنگ کے بعد یہ اینی میشن ایک بالکل نئی ونڈو میں کھلے گی۔
8.png
اس نئی کھلنے والی ونڈو کے فائل مینیو میں سے Export As آپشن منتخب کریں۔
9.png
Export Image ڈائیلاگ باکس میں اینی میشن فائل کا نام فراہم کریں۔ فائل کے آخر میں gif. ایکسٹینشن ضرور مہیا کریں، ورنہ اینی میشن کا ڈائیلاگ باکس ظاہر نہیں ہوگا۔
10.png

(پوسٹ جاری ہے ۔ مزید اسی لڑی کے دوسرے مراسلے میں پڑھیں)
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
بقیہ GIMP میں مصروف سرگرمی کی GIF اینی میشن بنائیں

درج ذیل ڈائیلاگ باکس میں As animation چیک باکس منتخب کریں۔ اس کے نیچے آپ دیکھ سکتے ہیں کہ جن فریمز کا وقت آپ نے لیئرز پر مقرر نہیں کیا، ان تمام فریمز کا یکساں وقت یہاں مقرر کیا جا سکتا ہے۔
11.png
ویب پیج میں یہ اینی میشن کیسے نظر آئے گی، اس کے لیے اینی میشن فائل براؤزر میں کھول کر دیکھیں۔
12.png
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
GIMP سوفٹ ویئر کو یہاں سے ڈاؤنلوڈ کریں


اسکا سائز 24.24 ایم بی ہے۔
ڈاؤنلوڈنگ میں اگر کوئی مسئلہ پیش آئے تو اس ربط کو ملاحظہ فرمائیں
 

مبشر شاہ

رکن عملہ
منتظم اعلی
پراجیکٹ ممبر
سافٹوئیر کا لنک دیتے وقت اس چیز کو ملحوظ رکھیں کہ سافٹوئیر کاپی رائٹ سے آزاد ہو اور چوری کا نہ ہو بصورت دیگر فورم مشکلات کا شکار ہو سکتا ہے فورم پر سافٹؤئیر مالکان کی جانب سے پابندیاں لگ سکتی ہیں
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
مگر بھائی میں نے اس کے نیچے ہی ویب سائیٹ کا بھی لنک دے دیا ہے ۔ اور ہم نے ان کا سوفٹ ویئر کاپی نہیں کیا ۔ بلکہ ان کے ہی لگائے ہوئے سوفٹویئر کی تشہیر کی ہے۔
 
Top