• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

METHOD OF CONDUCTING THE CROSS- EXAMINATION

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
METHOD OF CONDUCTING THE CROSS- EXAMINATION
مولانا شاہ احمد نورانی صدیقی: دوسری تجویز یہ ہے کہ ہمارے محترم اٹارنی جنرل صاحب جو ہیں، میرا خیال ہے کہ یا تو آپ ان کو بھی کہیں کہ وہ کھڑے ہوکر جواب دیں… Witness Box (گواہی کے کٹہرے میں) میں قاعدہ بھی یہی ہے… یا پھر اٹارنی جنرل صاحب بھی بیٹھ کر سوال کر لیا کریں۔
جناب چیئرمین: نہیں، وہ…
مولانا شاہ احمد نورانی صدیقی: کیا کریں۔
جناب چیئرمین: مولانا صاحب! وہ پہلے دن ہم نے…
مولانا شاہ احمد نورانی صدیقی: اچھا!
جناب چیئرمین: …ان کو اجازت دی۔ Anything else? Now the House stands.
ایک رکن: سر! میں ایک بات کرنا چاہتا ہوں۔
جناب چیئرمین: ایک سیکنڈ! جی، جی!
202مولانا شاہ احمد نورانی صدیقی: خلیفہ ناصر احمد سے کہیں کہ وہ کھڑے ہوکر جواب دیا کریں۔
Mr. Chairman: That is almost settled.
مولانا شاہ احمد نورانی صدیقی: لیکن آپ ہم کو تو حکم فرماتے ہیں۔
ایک رکن: پھر Disturb (تنگ) کر رہے ہیں۔
مولانا شاہ احمد نورانی صدیقی: … کہ ہم کھڑے ہوکر بولیں، اس کو بھی یہ حکم دیں۔
جناب چیئرمین: سر! یہ اسمبلی، یہ اسپیشل کمیٹی بیٹھی ہوئی ہے۔
مولانا شاہ احمد نورانی صدیقی: سر! عدالت میں گواہ کو بیٹھنے کا حق نہیں ہوتا۔
جناب چیئرمین: Except (مانتا ہوں)… وہ اسپیشل کمیٹی… جی! مسٹر عزیز بھٹی!
جناب عبدالعزیز بھٹی: سر! یہ…
Mr. Chairman: I call the House to order. Sardar Abdul Aleem.
(جناب چیئرمین: میں ایوان کو خاموشی کا حکم دیتا ہوں۔ سردار عبدالعلیم)
جناب عبدالعزیز بھٹی: سر میں یہ گزارش کرنا چاہتا تھا کہ گواہ پر جب سوال کئے جاتے ہیں…
جناب چیئرمین: جی!
جناب عبدالعزیز بھٹی: …جب گواہ پر اٹارنی جنرل صاحب سوال کرتے ہیں تو وہ ان کا جواب بجائے ڈائریکٹ دینے کے… جس طرح کہ ایک گواہ کا فرض ہے کہ جواب دے… وہ اس کو Avoid (گریز) کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور تکرار کرتے ہیں اور پھر ساتھ ساتھ انہیں Suggest (تجویز پیش) کرتے ہیں کہ یہ سوال مجھ پر کریں۔ تو میرا خیال ہے کہ یہ چیئر کا فرض ہے کہ آپ اس مسئلے میں اس حد تک انہیں چیک کریں کہ بجائے بحث ومباحثہ میں پڑنے کے …
He should stick to the question put by the Attorney- General.
(وہ ان سوالات کے جوابات کے پابند نہیں جو جناب یحییٰ بختیار کر رہے ہیں)
203A Member: Sir, I request to the honourable members. (ایک رکن: جناب! میں معزز ممبران سے درخواست کرتا ہوں)
Mr. Chairman: The Attorney- General can ask the Chair at any time when he feels that.
(جناب چیئرمین: اٹارنی جنرل اگر ضروری سمجھتے ہیں تو صدر کی توجہ مبذول کراسکتے ہیں)
 
Top