• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

احتسابِ قادیانیت جلدنمبر 14

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
مرزا غلام احمد قادیانی کے جھوٹ(جھوٹ ۳۳… پیش گوئی کے معنی کرنے میں انبیاء کی غلطی)

’’کوئی نبی دنیا میں ایسا نہیں گزرا جس نے اپنی پیش گوئی کے معنی کرنے میں کبھی غلطی نہ کھائی ہو۔‘‘
(ضمیمہ براہین احمدیہ حصہ۵ ص۸۶، خزائن ج۲۱ ص۲۴۷)
ابوعبیدہ: اے مرزاقادیانی کے جان نثارو کچھ تو خوف کرو کیا نبی تمہارے خیال میں کلہم غبی ہی ہوتے ہیں کہ اپنے الہام کو ہی نہیں سمجھتے۔ انسان دوسروں کو بھی اپنے اوپر قیاس کرتا ہے۔ نبی خطا سے پاک ہوتا ہے۔ کیا قرآن یا حدیث سے مرزاقادیانی کے اس دعویٰ کو صحیح ثابت کر سکتے ہو؟
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
مرزا غلام احمد قادیانی کے جھوٹ( جھوٹ ۳۴… آنحضرتﷺ پیشگوئیوں کو نہ سمجھ سکے)

’’بعض پیش گوئیوں کی نسبت آنحضرتﷺ نے خود اقرار کیا ہے کہ میں نے ان کی اصلیت سمجھنے میں غلطی کھائی۔‘‘
(ازالہ اوہام ص۴۰۰، خزائن ج۳ ص۳۰۷)
ابوعبیدہ: اے قادیانی جماعت کے بزرگو! پڑھو ’’ انا ﷲ وانا الیہ راجعون ‘‘ جس کی شان خود خدا نے یہ بیان فرمائی ہو۔ ’’ وما ینطق عن الہویٰ ان ہو الا وحی یوحی ‘‘ وہ پیش گوئیوں کو نہ سمجھ سکیں۔ یہ صریح بہتان ہے۔ افتراء ہے۔ نہیں تو اس مضمون کی کوئی صحیح حدیث دکھاؤ۔
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
مرزا غلام احمد قادیانی کے جھوٹ( جھوٹ ۳۵… تمام نبیوں نے مرزے کی بشارت دی)

’’تمام نبیوں نے ابتداء سے آج تک میرے لئے خبریں دی ہیں۔‘‘
(تذکرۃ الشہادتین ص۶۲، خزائن ج۲۰ ص۶۴)
ابوعبیدہ: چلیے حضرات کسی نبی کی کتاب سے مرزاقادیانی کے آنے کی خبر نکال دو تو مبلغ دس روپے نقد انعام دوں گا۔
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
مرزا غلام احمد قادیانی کے جھوٹ( جھوٹ ۳۶… علم نحو میں توفی کے معنی)

’’علم نحو میں صریح یہ قاعدہ مانا گیا ہے کہ توفی کے لفظ ہیں۔ جہاں خدا فاعل اور انسان مفعول بہ ہو ہمیشہ اس جگہ توفی کے معنی مارنے اور روح قبض کرنے کے آتے ہیں۔‘‘
(تحفہ گولڑویہ ص۴۵، خزائن ج۱۷ ص۱۶۲)
ابوعبیدہ: افسوس کوئی صاحب علم قادیانی یا لاہوری نہیں پوچھتا کہ حضرت جی یہ قاعدہ کہاں لکھا ہے؟ مرزاقادیانی کا یہ سفید نہیں بلکہ سیاہ جھوٹ ہے۔
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
مرزا غلام احمد قادیانی کے جھوٹ(جھوٹ ۳۷… کتاب براہین احمدیہ کے متعلق جھوٹ)

’’یہ کتاب (براہین احمدیہ) تین سو محکم اور قوی دلائل حقیقت اسلام اور اصول اسلام پر مشتمل ہے۔‘‘
(براہین احمدیہ ج۲ ص۱۳۶، خزائن ج۱ ص۱۲۹)
’’ہم نے صدہا طرح کا فطور اور فساد دیکھ کر کتاب براہین احمدیہ کو تالیف کیا تھا اور کتاب موصوف میں تین سو مضبوط اور محکم عقلی دلیل سے صداقت اسلام کو فی الحقیقت آفتاب سے بھی زیادہ تر روشن دکھلایا گیا۔‘‘
(براہین احمدیہ ج۲ ص ب، خزائن ج۱ ص۶۲)
ابوعبیدہ: حضرات براہین احمدیہ شائع ہوچکی ہے۔ اس میں تین سو کی بجائے صرف ۱۰دلیلیں بھی اگر دکھا دو تو تین صد روپیہ انعام پاؤ ورنہ توبہ کرو۔ مرزاقادیانی کے پیچھے لگنے سے تمہارا مطلب اگر کوئی دنیوی نہ تھا تو پھر ایسے جھوٹ بولنے والے سے کنارہ پکڑو۔
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
مرزا غلام احمد قادیانی کے جھوٹ(جھوٹ ۳۸… زندہ کرنے اور مرنے کی طاقت)

’’ واعطیت صفۃ الاحیاء والافناء ‘‘
(خطبہ الہامیہ ص۵۶، خزائن ج۱۶ ص ایضاً)
’’یعنی مجھے مردوں کو زندہ کرنے اور زندوں کو مارنے کی طاقت دی گئی ہے۔‘‘
ابوعبیدہ: حضرات! کون بیوقوف ہے جو اس دعویٰ کو مراق کا نتیجہ نہ سمجھے گا۔ مرزاقادیانی نے کس مردے کوزندہ کیا اور کس زندہ کو مردہ کیا؟ ایک سلطان محمد کو فنا کر کے اپنی منکوحہ آسمانی بھی واپس نہ لاسکے؟ ’’ فافہموا ایہا الناظرون ‘‘
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
مرزا غلام احمد قادیانی کے جھوٹ(جھوٹ ۳۹… بنی اسرائیل میں موسی علیہ السلام کی پیروی)

’’بنی اسرائیل میں اگرچہ بہت سے نبی آئے۔ مگر ان کی نبوت موسیٰ کی پیروی کا نتیجہ نہ تھا۔ حضرت موسیٰ علیہ السلام کی پیروی کا اس میں ذرہ بھی دخل نہ تھا۔‘‘
(حقیقت الوحی ص۹۷ حاشیہ، خزائن ج۲۲ ص۱۰۰)
ابوعبیدہ: دیکھئے حضرات! کس زور سے ثابت کر رہے ہیں کہ اگلے نبیوں کی نبوت موسیٰ علیہ السلام کی پیروی کا نتیجہ نہ تھا۔ حالانکہ یہ بالکل جھوٹ ہے۔ دروغ گورا حافظہ نباشد!
خود (الحکم مورخہ ۲۴؍نومبر ۱۹۰۲ء ص۵) پر لکھتے ہیں: ’’حضرت موسیٰ علیہ السلام کے اتباع سے ان کی امت میں ہزاروں نبی آئے۔‘‘
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
مرزا غلام احمد قادیانی کے جھوٹ(جھوٹ ۴۰… صاحب نبوت امتی ہو سکتا ہے یا نہیں؟؟)

’’صاحب نبوت تامہ ہرگز امتی نہیں ہوسکتا اور جو شخص کامل طور پر رسول اﷲ کہلاتا ہے۔ اس کا کامل طور پر دوسرے نبی کا مطیع اور امتی ہو جانا نصوص قرآنیہ اور حدیثیہ کی رو سے بالکل ممتنع ہے۔‘‘ اﷲتعالیٰ فرماتا ہے: ’’ وما ارسلنا من رسول الا لیطاع باذن اﷲ ‘‘
(ازالہ حصہ۲ ص۵۶۹، خزائن ج۳ ص۴۰۷)
ابوعبیدہ: مرزاقادیانی کا جھوٹا محض ہونا ان کے اپنے فرزند کی زبان سے سنو۔
’’بعض نادان کہہ دیا کرتے ہیں کہ ایک نبی دوسرے نبی کا متبع نہیں ہوسکتا اور اس کی دلیل یہ دیتے: ’’ وما ارسلنا من رسول الی آخرہ ‘‘ لیکن یہ سب قلت تدبر ہے۔‘‘
(حقیقت النبوۃ ص۱۵۵)
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
مرزا غلام احمد قادیانی کے جھوٹ(جھوٹ ۴۱… محمدی بیگم کی پیشنگوئی پر اقوال)

’’خدا نے فرمایا کہ میں اس عورت (محمدی بیگم) کو اس کے نکاح کے بعد واپس لاؤں گا اور تجھے دوں گا اور میری تقدیر کبھی نہیں بدلے گی اور میرے آگے کوئی بات انہونی نہیں اور میں سب روکوں کو اٹھادوں گا جو اس حکم کے نفاذ سے مانع ہوں۔ اب اس پیش گوئی سے ظاہر ہے کہ وہ کیاکیا کرے گا اور کون کون سی قہری قدرت دکھلائے گا اور کس کس شخص کو روک کی طرح سمجھ کر اس دنیا سے اٹھالے گا۔‘‘
(تبلیغ رسالت حصہ۳ ص۱۱۵، مجموعہ اشتہارات ج۲ ص۴۳)
ابوعبیدہ: حضرات! مسلمان تو کہتے ہی ہیں کہ یہ تمام الہامات خدا کی طرف سے نہ تھے۔ بلکہ ایجاد مرزاقادیانی تھے۔ اس کے متعلق مرزاقادیانی کے فرزند وخلیفہ میاں محمود کا فیصلہ سنئے۔ ’’اﷲتعالیٰ کا کوئی وعدہ نہیں تھا کہ وہ لڑکی (محمدی بیگم) آپ کے (مرزاقادیانی کے) نکاح میں آئے گی۔ پھر ہرگز یہ نہیں بتایا گیا کہ کوئی روک ڈالے گا تو وہ دور کیا جائے گا۔‘‘
(الفضل مورخہ ۲؍اگست ۱۹۲۴ء ص۵، ج۱۲ نمبر۱۰۱)
احمدی دوستو! اس پر میں کچھ اضافہ نہیں کرنا چاہتا۔ نبی اور نبی زادہ خلیفہ کے الفاظ پڑھو اور اپنا سر پیٹو۔
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
مرزا غلام احمد قادیانی کے جھوٹ(جھوٹ ۴۲… شاہ ولی اللہ پر ایک کھلا جھوٹ)

’’سلف صالحین میں سے بہت سے صاحب مکاشفات مسیح کے آنے کا وقت چودھویں صدی کا شروع سال بتلا گئے ہیں۔ چنانچہ شاہ ولی اﷲ صاحب کی بھی یہی رائے ہے۔‘‘
(ازالہ اوہام ص۱۸۴، خزائن ج۳ ص۱۸۸)
ابوعبیدہ: بالکل جھوٹ شاہ ولی اﷲ صاحب محدث دہلویؒ نے کہیں کسی کتاب میں ایسا نہیں لکھا۔ اگر لکھا ہے تو کوئی صاحب دکھا کر انعام مقررہ وصول کرے۔ ورنہ توبہ کرے مرزاقادیانی کی مریدی سے۔
 
Top