ختم نبوت فورم پر
مہمان
کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
ختم نبوت فورم پر
مہمان
کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر
مرزا غلام احمد قادیانی کے جھوٹ(جھوٹ ۴۳… عیسی علیہ السلام کا فاحشہ عورتوں سے میل جول(معاذاللہ))
’’قرآن شریف میں عیسیٰ علیہ السلام کے لئے حصور کا لفظ نہیں بولا گیا۔ کیونکہ وہ شراب پیا کرتے تھے اور فاحشہ عورتیں اور رنڈیاں اس کے سر پر عطر ملا کرتی تھیں اور اس کے بدن کو چھوا کرتی تھیں۔‘‘ (دافع البلاء ملخص، خزائن ج۱۸ ص۲۲۰)
ابوعبیدہ: دیکھا قادیانی دوستو! آپ کے مرزاقادیانی کے نزدیک خدا کا ایک اولوالعزم نبی بننا اور ساتھ ہی شرابی اور فاحشہ عورتوں کے ساتھ خلط ملط کرنا بھی ممکن ہے۔ مرزاقادیانی کا دعویٰ مثیل مسیح ہونے کا بھی ہے۔ کیا ہم کہہ سکتے ہیں کہ مرزاقادیانی بھی اسی رنگ میں ان کے مثیل تھے۔ جب کہ قرآن نے مرزاقادیانی کی تفسیر کے مطابق عیسیٰ علیہ السلام کا شرابی ہونا بتلا دیا ہے تو مرزاقادیانی مثیل مسیح کا شرابی اور رنڈی باز ہونا تو فخر کی بات ہوگی۔
مرزا غلام احمد قادیانی کے جھوٹ(جھوٹ ۴۴… طاعون زدہ علاقوں میں رہنا یا نہ رہنا)
’’طاعون زدہ علاقہ سے باہر نکلنا ممنوع ہے۔‘‘ (اشتہار لنگر خانہ مجموعہ اشتہارات ج۳ ص۴۶۷)
’’طاعون زدہ علاقہ میں رہنا ممنوع ہے۔‘‘ (ریویو ج۶ نمبر۹ ص۳۶۵، ماہ ستمبر ۱۹۰۷ء)
ابوعبیدہ: اے قادیانیت کے علمبردارو کیا کذب اور اختلاف بیانی کوئی اور چیز ہے۔
مرزا غلام احمد قادیانی کے جھوٹ(جھوٹ ۴۵… قادیان طاعون سے محفوظ یا نہیں)
’’قادیانی طاعون سے اس لئے محفوظ رکھی گئی کہ خدا کا رسول اور فرستادہ قادیان میں تھا۔ بلکہ آج تک جو شخص طاعون زدہ باہر سے قادیان میں آیا وہ بھی اچھا ہوگیا۔‘‘ (دافع البلاء ص۵، خزائن ج۱۸ ص۲۲۶)
ابوعبیدہ: بتلائیے حضرات! اس عبارت سے صاف ظاہر نہیں کہ قادیان میں نہ طاعون آئی اور نہ آئے گی۔ لیکن ہوا کیا سنئے اور بالفاظ مرزاقادیانی سنئے۔ ’’ایک دفعہ کسی قدرت شدت سے طاعون قادیان میں ہوئی تھی۔‘‘ (حقیقت الوحی ص۲۳۲، خزائن ج۲۲ ص۲۴۴)
’’طاعون کے دنوں میں جب کہ قادیان میں طاعون زور پر تھا۔ میرا لڑکا شریف احمد بیمار ہوا۔‘‘ (حقیقت الوحی ص۸۴، خزائن ج۲۲ ص۸۷) بتلائیے جھوٹ میں کسی تاویل کی گنجائش ہے؟
مرزا غلام احمد قادیانی کے جھوٹ(جھوٹ ۴۶… مرزا قادیانی کہاں فوت ہوا؟؟)
’’ہم مکہ میں مریں گے یا مدینہ میں۔‘‘ (تذکرہ ص۵۹۱)
ابوعبیدہ: دیکھا حضرات! مریدوں کی تسلیاں کس طرح کرتے رہے؟ اور مرے کہاں؟ لاہور میں اور دفن ہوئے قادیان میں۔
مرزا غلام احمد قادیانی کے جھوٹ(جھوٹ ۴۷… یسوع (عیسی علیہ السلام) کے معجزات)
’’عیسائیوں نے بہت سے معجزات یسوع علیہ السلام کے لکھے ہیں۔ مگر حق بات یہ ہے کہ آپ سے کوئی معجزہ نہیں ہوا۔‘‘ (ضمیمہ انجام آتھم ص۶ حاشیہ، خزائن ج۱۱ ص۲۹۰)
’’اور سچ صرف اس قدر ہے کہ یسوع (عیسیٰ علیہ السلام) نے بھی معجزات دکھائے جیسا کہ نبی دکھاتے ہیں۔‘‘ (ریویو ماہ ستمبر ۱۹۰۲ء ص۳۴۲، ج۱ نمبر۹)
ابوعبیدہ: نوٹ لکھنے کی ضرورت نہیں۔ جھوٹ ظاہر ہے۔
مرزا غلام احمد قادیانی کے جھوٹ( جھوٹ ۴۸… طاعون آنے کی وجہ)
’’طاعون دنیا میں اس لئے آئی کہ خدا کے مسیح موعود سے نہ صرف انکار کیاگیا بلکہ اس کو دکھ دیا گیا۔‘‘ (ریویو ج۱ ص۲۵۸، نمبر۶، بابت جون ۱۹۰۲ء)
ابوعبیدہ: سچ فرمائیے قادیانی حضرات! کیا طاعون صرف مرزاقادیانی کے انکار پر آئی ہے۔ کیا مرزاقادیانی سے پہلے طاعون دنیا میں نہ تھی؟
مرزاقادیانی سے انکار کرنے والے اشد ترین دشمن مولانا ثناء اﷲ صاحب، مولانا ابراہیم صاحب، جناب پیر جماعت علی شاہ صاحب، جناب پیر مہر علی شاہ صاحب وغیرہم تو اسی طرح زندہ رہے ہیں۔
مرزا غلام احمد قادیانی کے جھوٹ( جھوٹ ۴۹… طاعون آنے کی وجہ مرزا کو نہ ماننا )
’’طاعون اس حالت میں فرد ہوگی۔ جب کہ لوگ خدا کے فرستادہ کو قبول کر لیں گے اور کم سے کم یہ کہ شرارت اور ایذا اور بدزبانی سے باز آجائیں گے۔‘‘ (ریویو ج۱ نمبر۶، بابت جون ۱۹۰۲ء ص۲۵۸)
ابوعبیدہ: کیوں میرے قادیانی دوستو! کیا اب مرزاقادیانی کے مخالف سب مر گئے یا طاعون ملک سے چلی گئی؟ یا یہ صرف وقتی وبا سے مرزاقادیانی نے فائدہ اٹھا کر اپنی طرف سے جھوٹ بولا۔
مرزا غلام احمد قادیانی کے جھوٹ( جھوٹ ۵۰… طاعون ستر سال تک رہے گا)
’’تیسری بات جو اس وحی سے ثابت ہوئی ہے وہ یہ ہے کہ خداتعالیٰ بہرحال جب تک کہ طاعون دنیا میں رہے گو ستر برس تک رہے۔ قادیان کو اس کی خوفناک تباہی سے محفوظ رکھے گا۔ کیونکہ یہ اس کے رسول کا تخت گاہ ہے اور یہ تمام امتوں کے لئے نشان ہے۔‘‘ (ریویو ج۱ نمبر۶، بابت جون ۱۹۰۲ء ص۲۵۹)
ابوعبیدہ: حضرات! آپ مجھ سے بہتر جانتے ہیں کہ قادیان میں طاعون اس قدر زور سے پڑی کہ جناب مرزاقادیانی کو بھی اقرار کرنا پڑا۔ جیسا کہ جھوٹ نمبر۴۵ سے ظاہر ہے۔ صرف مارچ اور اپریل۱۹۰۴ء کے دو ماہ میں کل ۲۸۰۰ نفوس میں سے ۳۱۳ طاعون کا شکار ہوگئے۔ باقی آبادی گاؤں چھوڑ کر باہر بھاگ گئی۔ مرزاقادیانی نے بمعہ اہل وعیال اپنے باغ میں ڈیرہ لگا لیا۔ قادیانی سکول بند کر دیا گیا۔ کرسمس کے دنوں کا جلسہ بند کر دیا گیا۔ ہے کوئی قادیانی جو ان کی صداقت سے انکار کر سکے۔
نوٹ: مرزاقادیانی کے جھوٹ اس قدر ہیں کہ: ’’
واﷲ ثم تاﷲ
‘‘ میں ان کو اچھی طرح نہ تو جمع کر چکا ہوں اور نہ مجھے اس قدر فرصت ہے۔ ورنہ کوئی عالم مرزاقادیانی کی کوئی سی کتاب لے کر بیٹھ جائے۔ کوئی صفحہ جھوٹوں سے خالی نہ پائے گا۔ لگے ہاتھوں مرزاقادیانی کے خدائے قادیان کے جھوٹ بھی مشتے نمونہ از خروارے سنتے جائیے۔
مرزا غلام احمد قادیانی کے جھوٹ( جھوٹ ۵۱… طاعون کی تباہی سے قادیان کا محفوظ رہنا)
’’
انہ اوی القریۃ
‘‘ (ریویو ج۱ ص۲۵۶، نمبر۶، بابت جون ۱۹۰۲ء)
خدائے مرزاقادیانی کا ارشاد ملاحظہ ہو۔ قادیان کا طاعون کی تباہی سے بچانے کا وعدہ کر رہے ہیں۔ مگر پورا نہیں کیا۔ خود بھی جھوٹے ٹھہرے اور مرزاقادیانی کو بھی جھوٹا بنایا۔
مرزا غلام احمد قادیانی کے جھوٹ( جھوٹ ۵۲… محمدی بیگم کی واپسی)
خدائے مرزا ’’
ویردھا الیک امر من لدنا انا کنا فاعلین زوجنکھا الحق من ربک فلا تکونن من الممترین لا تبدیل لکلمات اﷲ ان ربک فعال لما یرید انا رادوہا الیک
‘‘ میں محمدی بیگم کو تیری طرف واپس لاؤں گا۔ یہ ہماری طرف سے ہے اور ہم ہی کرنے والے ہیں۔ بعد واپسی کے ہم نے نکاح کر دیا۔ تیرے رب کی طرف سے سچ ہے۔ پس تو شک کرنے والوں میں سے نہ ہو۔ خدا کے کلمے بدلا نہیں کرتے اور رب جس بات کو چاہتا ہے وہ بالضرور اس کو کر دیتا ہے۔ کوئی نہیں جو اس کو روک سکے۔ ہم اس کو واپس لانے والے ہیں۔ (انجام آتھم ص۶۰،۶۱، خزائن ج۱۱ ص۶۰)
ابوعبیدہ: حضرات حاشیہ کی ضرورت مطلق نہیں۔ خدائے مرزا کی زبردست بارعب وعدے کے باوجود محمدی بیگم کے ساتھ سلطان محمد آف پٹی نے نکاح کر لیا اور مرزاقادیانی مر گئے۔ مگر سلطان محمد ایسا سخت جان کہ خدائے مرزا بھی اسے نہ مار سکا۔