• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

تفسیر البیان از جاوید احمد غامدی پارہ نمبر 5 یونیکوڈ

محمد اویس پارس

رکن ختم نبوت فورم
والمحصنت : سورۃ النسآء : آیت 141


الَّذِیۡنَ یَتَرَبَّصُوۡنَ بِکُمۡ ۚ فَاِنۡ کَانَ لَکُمۡ فَتۡحٌ مِّنَ اللّٰہِ قَالُوۡۤا اَلَمۡ نَکُنۡ مَّعَکُمۡ ۫ۖ وَ اِنۡ کَانَ لِلۡکٰفِرِیۡنَ نَصِیۡبٌ ۙ قَالُوۡۤا اَلَمۡ نَسۡتَحۡوِذۡ عَلَیۡکُمۡ وَ نَمۡنَعۡکُمۡ مِّنَ الۡمُؤۡمِنِیۡنَ ؕ فَاللّٰہُ یَحۡکُمُ بَیۡنَکُمۡ یَوۡمَ الۡقِیٰمَۃِ ؕ وَ لَنۡ یَّجۡعَلَ اللّٰہُ لِلۡکٰفِرِیۡنَ عَلَی الۡمُؤۡمِنِیۡنَ سَبِیۡلًا ﴿۱۴۱﴾٪
اصل میں ‘ یَتَرَبَّصُوْنَ بِکُمْ ’ کے الفاظ آئے ہیں۔ یہ عربی زبان کا محاورہ ہے، یعنی ‘ یَتَرَبَّصُوْنَ بِکُمُ الدَّوَائِرَ ’۔ یعنی اس دن تمہارے مقابل میں ان کی کوئی پیش نہ جائے گی اور جس طرح یہ لوگ یہاں ‘ اَلَمْ نَکُنْ مَّعَکُمْ ’ (کیا ہم تمہارے ساتھ نہ تھے) کہنے کی جسارت کرتے ہیں، وہاں اس کا تصور بھی نہ کرسکیں گے۔
 

محمد اویس پارس

رکن ختم نبوت فورم
والمحصنت : سورۃ النسآء : آیت 143


مُّذَبۡذَبِیۡنَ بَیۡنَ ذٰلِکَ ٭ۖ لَاۤ اِلٰی ہٰۤؤُلَآءِ وَ لَاۤ اِلٰی ہٰۤؤُلَآءِ ؕ وَ مَنۡ یُّضۡلِلِ اللّٰہُ فَلَنۡ تَجِدَ لَہٗ سَبِیۡلًا ﴿۱۴۳﴾
یعنی نہ مسلمانوں کے ساتھ ہیں نہ ان منکروں کے ساتھ جن کی وکالت کر رہے ہیں۔ مسلمانوں کے پاس ہوتے ہیں تو انھیں اطمینان دلاتے ہیں کہ ان کے ساتھ ہیں اور منکروں سے ملتے ہیں تو انھیں یقین دلاتے ہیں کہ ان کے ساتھ ہیں، حالانکہ دل سے کسی کے ساتھ بھی نہیں ہیں۔ قرآن نے ان کے لیے ‘ کُسَالٰی ’، ‘ یُرَآءُ وْنَ ’ اور ‘ مُذَبْذَبِیْنَ ’ کے الفاظ استعمال کیے ہیں۔ یہ تینوں حال واقع ہوئے ہیں۔ ان کی حالت کا پورا نقشہ، اگر غور کیجیے تو ان سے آنکھوں کے سامنے آجاتا ہے۔ استاذ امام لکھتے ہیں :‘’ مطلب یہ ہے کہ یہ منافقین صرف اللہ کے بندوں ہی کو دھوکا نہیں دے رہے ہیں، بلکہ خدا کو بھی دھوکا دینا چاہتے ہیں، حالانکہ جو خدا کو دھوکا دینا چاہتا ہے، وہ خدا کو دھوکا نہیں دیتا، بلکہ خود اپنے آپ کو دھوکا دیتا ہے، اس لیے کہ خدا اس کی رسی دراز کردیتا ہے جس سے وہ سمجھتا ہے کہ اس نے خدا کو دھوکا دے دیا ہے، حالانکہ دھوکا اس نے خدا سے کھایا۔ ‘ وَاِذَا قَامُوْۤا اِلَی الصَّلٰوۃِ ’، یہ ان کی اس دھوکا بازی کی مثال ہے، یعنی نماز کے لیے اٹھتے ہیں تو طبیعت پر جبر کر کے، الکسائے ہوئے، مارے باندھے محض اس ڈر سے اٹھتے ہیں کہ اگر شریک جماعت نہ ہوئے تو مسلمانوں کے رجسٹر سے نام ہی خارج ہوجائے گا۔ یہ محض دکھاوے کی نماز ہوتی ہے کہ مسلمان ان کو اپنے اندر شامل سمجھیں، اس وجہ سے اس میں اللہ کا ذکر اتنا ہی ہوتا ہے، جتنا مجبوری اور دکھاوے کی نماز میں ہوسکتا ہے۔ ظاہر ہے کہ یہ اللہ کے ساتھ صریح دھوکا بازی ہے۔ فرمایا : یہ خدا کے راندے ہوئے ہیں، اس نے ان کو بھٹکنے کے لیے چھوڑ دیا ہے اور جن کو خدا نے بھٹکنے کے لیے چھوڑ دیا ہو، اب ان کو راہ پر کون لاسکتا ہے۔” (تدبر قرآن ٢/ ٤١١)
والمحصنت : سورۃ النسآء :
آیت 144-145 تفسیر موجود نہیں۔
 
آخری تدوین :

محمد اویس پارس

رکن ختم نبوت فورم
والمحصنت : سورۃ النسآء : آیت 146


اِلَّا الَّذِیۡنَ تَابُوۡا وَ اَصۡلَحُوۡا وَ اعۡتَصَمُوۡا بِاللّٰہِ وَ اَخۡلَصُوۡا دِیۡنَہُمۡ لِلّٰہِ فَاُولٰٓئِکَ مَعَ الۡمُؤۡمِنِیۡنَ ؕ وَ سَوۡفَ یُؤۡتِ اللّٰہُ الۡمُؤۡمِنِیۡنَ اَجۡرًا عَظِیۡمًا ﴿۱۴۶﴾
اصل میں ‘ اَخْلَصُوْا دِیْنَہُمْ ’ کے الفاظ آئے ہیں۔ ان میں ‘ دِیْن ’ کا لفظ اطاعت کے معنی میں ہے۔ سورہئ زمر (٣٩) کی آیت ١١ میں بھی یہ اسی مفہوم میں استعمال ہوا ہے۔
 

محمد اویس پارس

رکن ختم نبوت فورم
والمحصنت : سورۃ النسآء : آیت 147


مَا یَفۡعَلُ اللّٰہُ بِعَذَابِکُمۡ اِنۡ شَکَرۡتُمۡ وَ اٰمَنۡتُمۡ ؕ وَ کَانَ اللّٰہُ شَاکِرًا عَلِیۡمًا ﴿۱۴۷﴾
اس آیت میں، اگر غور کیجیے تو شکر ایمان پر مقدم ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ فلسفہئ دین کے لحاظ سے شکر ہی سچے ایمان کا سرچشمہ ہے۔ اِس لیے اگر صحیح رویہ اختیار کرو گے تو وہ اس کی قدر کرے گا اور تمہاری توقعات سے بڑھ کر اس کا صلہ دے گا۔ وہ ہر شخص کے ایمان و عمل سے واقف ہے، لہٰذا تمہارا یہ رویہ بھی اس سے چھپا نہ رہے گا۔
 
Top