• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

قومی اسمبلی میں ہونے والی اکیس دن کی مکمل کاروائی

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
میری جماعت کا ظاہر وباطن گورنمنٹ برطانیہ کی خیرخواہی سے بھرا ہوا ہے
’’بالخصوص وہ جماعت جو میرے ساتھ تعلق بیعت ومریدی رکھتی ہے۔ ایسی سچی مخلص اور خیرخواہ اس گورنمنٹ کی بن گئی ہے کہ میں دعویٰ سے یہ کہہ سکتا ہوں کہ ان کی نظیر دوسرے مسلمانوں میں نہیں پائی جاتی۔ وہ گورنمنٹ کے لئے ایک وفادار فوج ہے جن کا ظاہر وباطن گورنمنٹ برطانیہ کی خیرخواہی سے بھرا ہوا ہے۔‘‘
(تحفہ قیصریہ ص۱۲، خزائن ج۱۲ ص۲۶۴)
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
اے ہماری ملکہ! تجھ پر بے شمار برکتیں نازل ہوں
’’اے ہماری ملکہ معظمہ! تیرے پر بے شمار برکتیں نازل ہوں۔ خدا تیرے وہ تمام فکر دور کرے جو دل میں ہیں۔ جس طرح ہو سکے اس سفارت کو قبول کر۔‘‘
(تحفہ قیصریہ ص۲۵، خزائن ج۱۲ ص۲۷۷)
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
2490ہماری قیصرۂ ہند دام اقبالہا
’’ان واقعات پر نظر ڈالنے سے نہایت آرزو سے دل چاہتا ہے کہ ہماری قیصرۂ ہند دام اقبالہا بھی قیصر روم کی طرح…‘‘
(تحفہ قیصریہ ص۲۷، خزائن ج۱۲ ص۲۷۹)
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
اے قادر وکریم ہماری ملکہ کو خوش رکھ
’’اے قادروکریم اپنے فضل وکرم سے ہماری ملکہ معظمہ کو خوش رکھ۔ جیسا کہ ہم اس کے سایہ عاطفت کے نیچے خوش ہیں۔‘‘
(قیصرۂ ہند ص۳۲، خزائن ج۱۲ ص۲۸۴)
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
میرے والد انگریزی سرکار کے دل سے خیرخواہ تھے
’’اور میرے والد مرزاغلام مرتضیٰ صاحب دربار گورنری میں کرسی نشین بھی تھے اور سرکار انگریزی کے ایسے خیرخواہ اور دل کے بہادر تھے کہ مفسدہ ۱۸۵۷ء (یعنی جہاد آزادی) میں پچاس گھوڑے اپنی گرہ سے خرید کر اور پچاس جوان جنگ جو بہم پہنچا کر اپنی حیثیت سے زیادہ اس گورنمنٹ عالیہ کو مدد دی تھی۔‘‘
(تحفہ قیصریہ ص۱۸، خزائن ج۱۲ ص۲۷۰)
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
خدا کا حکم ہے کہ اس گورنمنٹ کے لئے دعا میں مشغول رہوں
’’بلکہ خدا سے مامور ہوں کہ جس گورنمنٹ کے سایہ عطوفت کے نیچے میں امن کے ساتھ زندگی بسر کر رہا ہوں۔ اس کے لئے دعا میں مشغول رہوں اور اس کے احسانات کا شکر کروں اور اس کی خوشی کو اپنی خوشی سمجھوں۔‘‘
(تحفہ قیصریہ ص۱۴، خزائن ج۱۲ ص۲۶۶)
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
2491ملکہ کے لئے دل اور وجود کے ذرہ ذرہ سے دعا
’’اس موقعہ جوبلی پر جناب ملکہ معظمہ کے ان متواتر احسانات کو یاد کر کے جو ہماری جان ومال اور آبرو کے شامل حال ہیں ہدیہ شکرگزاری پیش کرتا ہوں اور وہ ہدیہ دعائے سلامتی واقبال ملکہ ممدوحہ ہے جو دل سے اور وجود کے ذرہ ذرہ سے نکلتی ہے۔‘‘
(تحفہ قیصریہ ص۱۴، خزائن ج۱۲ ص۲۶۶)
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
ملکہ معظمہ کی اقبال وسلامتی کے لئے ہماری روحیں سجدہ کرتی ہیں
’’ہماری روحیں تیرے اقبال اور سلامتی کے لئے حضرت احدیت میں سجدہ کرتی ہیں۔‘‘
(تحفہ قیصریہ ص۱۴، خزائن ج۱۲ ص۲۶۶)
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
ملکہ کا وجود ملک کے لئے خدا کا بڑا فضل ہے
’’خدا تجھے ان نیکیوں کی بہت بہت جزا دے جو تجھ سے اور تیری بابرکت سلطنت سے اور تیرے امن پسند حکام سے ہمیں پہنچی ہے۔ ہم تیرے وجود کو اس ملک کے لئے خدا کا بڑا فضل سمجھتے ہیں۔‘‘
(تحفہ قیصریہ ص۱۴، خزائن ج۱۲ ص۲۶۶)
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
شکریہ کے لئے الفاظ نہ ملنے پر ہمیں شرمندگی ہے
’’اور ہم ان الفاظ کے نہ ملنے سے شرمندہ ہیں جن سے ہم اس شکر کو پورے طور پر ادا کر سکتے۔ ہر ایک دعا جو ایک سچا شکر گزار تیرے لئے کر سکتا ہے۔ ہماری طرف سے تیرے حق میں قبول ہو۔‘‘
(تحفہ قیصریہ ص۱۴، خزائن ج۱۲ ص۲۶۶)
 
Top