• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

قومی اسمبلی میں ہونے والی اکیس دن کی مکمل کاروائی

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
مرزاجی کی ملکہ وکٹوریہ سے دلی محبت
’’چونکہ یہ مسئلہ تحقیق شدہ ہے کہ دل کو دل سے راہ ہوتا ہے۔ اس لئے مجھے ضرورت نہیں کہ میں اپنی زبان کی لفاظی سے اس بات کو ظاہر کروں کہ میں آپ سے دلی محبت رکھتا ہوں اور میرے دل میں خاص طور پر آپ کی محبت اور عظمت ہے۔ ہماری دن رات کی دعائیں آپ کے لئے آب رواں کی طرح جاری ہیں۔‘‘
(ستارہ قیصریہ ص۷، خزائن ج۱۵ ص۱۱۹)
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
اے بابرکت قیصرۂ ہند جس ملک پر تیری نگاہ اس پر خدا کی نگاہ
’’اے بابرکت قیصرۂ ہند تجھے یہ تیری عظمت اور نیک نامی مبارک ہو۔ خدا کی نگاہیں اس ملک پر ہیں جس پر تیری نگاہیں ہیں۔ خدا کی رحمت کا ہاتھ اس رعایا پر ہے جس پر تیرا ہاتھ ہے۔‘‘
(ستارۂ قیصرۂ ہند ص۷،۸، خزائن ج۱۵ ص۱۲۰)
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
2498خدا نے مرزا کو ملکہ کی پاک نیتوں کی تحریک سے بھیجا ہے
’’تیری ہی (ملکہ ہند) پاک نیتوں کی تحریک سے خدا نے مجھے بھیجا ہے تاکہ پرہیز گاری اور نیک اخلاقی اور صلح کاری کی راہوں کو دوبارہ دنیا میں قائم کروں۔‘‘
(ستارۂ قیصرہ ص۸، خزائن ج۱۵ ص۱۲۰)
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
ملکہ کی خدمت پورے طور سے اخلاص، اطاعت اور شکرگزاری کے جوش کو ادا نہیں کر سکے
’’اب میں مناسب نہیں دیکھتا کہ اس عریضہ نیاز کو طول دوں۔ گو میں جانتا ہوں کہ جس قدر میرے دل میں یہ جوش تھا کہ میں اپنے اخلاص اور اطاعت اور شکرگزاری کو حضورقیصرۂ ہند دام ملکہا میں عرض کروں۔ پورے طور پر میں اس جوش کو ادا نہیں کر سکا۔ بلکہ ناچار دعا سے ختم کرتا ہوں… وہ (اﷲتعالیٰ) آسمان پر سے اس محسنہ قیصرہ ہند دام ملکہا کو ہماری طرف سے نیک جزاء دے۔‘‘
(ستارۂ قیصرہ ص۱۲، خزائن ج۱۵ ص۱۲۵)
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
گورنمنٹ برطانیہ کے مخالف، چور، قزاق اور حرامی ہیں
’’ان لوگوں نے چوروں، قزاقوں اور حرامیوں کی طرح اپنی محسن گورنمنٹ پر حملہ کرنا شروع کیا اور اس کا نام جہاد رکھا۔‘‘
(ازالہ اوہام حصہ اوّل ص۷۲۴، خزائن ج۳ ص۴۹۰)
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
گورنمنٹ برطانیہ کی مخالفت حرامی اور بدکار آدمی کا کام ہے
’’میں سچ سچ کہتا ہوں کہ محسن (گورنمنٹ برطانیہ) کی بدخواہی کرنا حرامی اور بدکار آدمی کا کام ہے۔‘‘
(شہادۃ القرآن، گورنمنٹ کی توجہ کے لائق ص۳، خزائن ج۶ ص۳۸۰)
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
2499اسلام کے دو حصے ہیں دوسرا حصہ گورنمنٹ برطانیہ کی اطاعت
’’میں جو باربار ظاہر کرتا ہوں یہی ہے کہ اسلام کے دو حصے ہیں۔ ایک یہ کہ خداتعالیٰ کی اطاعت کریں۔ دوسرے اس سلطنت کی جس نے امن قائم کیا ہو۔ جس نے ظالموں کے ہاتھ سے اپنے سایہ میں ہمیں پناہ دی ہو۔ سو وہ سلطنت حکومت برطانیہ ہے۔‘‘
(گورنمنٹ کی توجہ کے لائق ص۳، ملحقہ شہادۃ القرآن، خزائن ج۶ ص۳۸۰)
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
میں نے ابتداء سے آج تک گورنمنٹ برطانیہ کی بے نظیر خدمت کی ہے
’’میں نے اپنی قلم سے گورنمنٹ کی خیرخواہی میں ابتداء سے آج تک وہ کام کیا ہے جس کی نظیر گورنمنٹ کے ہاتھ میں ایک بھی نہیں ہوگی۔‘‘
(انجام آتھم ص۶۸، خزائن ج۱۱ ص۶۸)
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
گورنمنٹ برطانیہ کی مخالفت سخت بدذاتی ہے
’’اور میں نے ہزارہا روپیہ کے صرف سے کتابیں تالیف کر کے ان میں جابجا اس بات پر زور دیا ہے کہ مسلمانوں کو اس گورنمنٹ کی سچی خیرخواہی چاہئے اور رعایا ہو کر بغاوت کا خیال بھی دل میں لانا نہایت درجہ کی بدذاتی ہے۔‘‘
(انجام آتھم ص۶۸، خزائن ج۱۱ ص۶۸)
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
مرزاقادیانی اور ملکہ انگلستان
آپ حوالہ جات مذکورہ کو باربار پڑھیں اور انصاف سے کہیں کہ جو شخص یہ کہتا ہے کہ حضرت عیسیٰ ابن مریم کی پوری روحانیت مجھ میں اتر آئی ہے اور کبھی کہتا ہے میں عین محمد( ﷺ ) ہوں، میں نبی اور رسول ہوں۔ پھر یہ کافر حکومت کی تعریف میں 2500زمین آسمان کے قلابے ملائے اور باربار ملکہ لنڈن کے لئے دعائیں کرے اور دام اقبالہا کہہ کہہ کر اس کی زبان خشک ہو جائے اور آرزو کرے کہ ایک لفظ شاہانہ ہی ملکہ اس کو لکھ کر بھیج دے۔ اپنے نور کے نزول کو ملکہ کے نورانی عہد کی کشش قرار دے انگریز کی حکومت کو خدا کی رحمت کہے اور تمام ملکوں میں اس کی خیرخواہی کے لئے اشتہارات بھیجے۔ کتنے افسوس اور شرم کی بات ہے۔ ایسے آدمی کو عام لوگ انگریز کا ٹوڈی کہتے ہیں۔ کاش کہ یہ اپنے کو مسلمان کہہ کر مسلمانوں کو ذلیل ورسوا نہ کرتا۔ ناظرین ان عبارتوں کو پڑھ کر خود سوچیں اور عبرت حاصل کریں۔ کیا خدا کے پیغمبر ایسے ہی ہوا کرتے ہیں؟
----------
مولانا عبدالحکیم: جناب والا! مجھے بلڈپریشر کی تکلیف ہورہی ہے۔ میرا خیال ہے کہ کچھ وقفہ کریں تاکہ میں کچھ دوائی کھالوں۔
جناب قائمقام چیئرمین: آپ پانچ منٹ یہاں بیٹھے رہیں۔
مولانا عبدالحکیم: بیٹھ کر پڑھ لوں؟
جناب قائمقام چیئرمین: ہاؤس کی اجازت سے آپ بیٹھ کر پڑھ لیں۔
آوازیں: بیٹھ کر پڑھ لیں۔
(اس مرحلے پر مولانا عبدالحکیم بیٹھ گئے اور پڑھنا شروع کیا)
----------
2501مولانا عبدالحکیم: پہلا مسئلہ!
 
Top