• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

حمزہ علی عباسی نے براہِ راست ٹی وی پر ایسا موضوع اُٹھا دیا، جس پر ملک بھر میں نئی بحث چھڑ گئی!

arifkarim

رکن ختم نبوت فورم
حمزہ علی عباسی نے براہِ راست ٹی وی پر ایسا موضوع اُٹھا دیا ۔۔ جس پر ملک بھر میں نئی بحث چھڑ گئی۔۔۔ علماء کرام شدید برہم

اسلام آباد(اردو بز مانیٹرنگ ڈیسک)اداکار حمزہ عباسی نے کہا ہے کہ ریاست کو حق نہیں پہنچتا کہ وہ کسی کو کافرکہے ‘نجی ٹیلی ویژن پر رمضان المبارک کے حوالے سے اپنے پروگرام میں انہوں نے کہا کہ وہ رمضان المبارک کے اپنے اختتامی پروگرام میں قادیانیوں اور توہین رسالت ﷺ کے قوانین کے بارے میں تفصیلی بحث کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ جب میں نے کہا کہ احمدیوں کو قتل نہ کرو تو مجھے قادیانی قراردیا گیا جبکہ میں سنی مسلمان ہوں۔ انہوں نے کہا کہ یہ علماءکا کام ہے کہ وہ طے کریں ریاست کسی کو کافرقرارنہیں دے سکتی انہوں نے کہا کہ یہ علمی بحث ہے سیاسی نہیں لہذا سیاسی اسے سیاسی رنگ نہ دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی شخص یہ کہتا ہے کہ وہ نبی کریمﷺ کو آخری نبی نہیں مانتا یا قرآن کا منکر ہے تو یہ علماءکا کام ہے کہ وہ تعین کریں نہ کہ ریاست اسے کافرقراردے۔ انہوں نے کہا کہ قادنی کمیونٹی کودبایا بھی جارہا ہے اور اس پر بات بھی نہیں کرسکتے-انہوں نے کہا کہ یہ ایک دکھی سٹوری ہے-ان کا کہنا تھا کہ ریاست یہ کام نہیں کہ وہ اس بحث میں پڑے کہ آپ مسلم ہیں یا غیرمسلم-حمزہ عباسی کے خیالات کے حوالے سے ”آئی پی اے“سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے جمعیت علماءپاکستان (نوارنی)کے سیکرٹری جنرل قاری زواربہادر نے کہا کہ طے شدہ امور کو جان بوجھ کر چھیڑا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ قادیانی کے خلاف تحریک سیاسی لوگوں نے نہیں بلکہ علماءکرام نے چلائی تھی اور تمام مسالک کے جیدعلماءاس پر متفق تھے اور ہیں کہ قادیانی جوکہ ختم نبوتﷺ کے منکر ہیں وہ مسلمان نہیں کہلاسکتے-انہوں نے کہا کہ چند مفاد پرست مغرب کو خوش کرنے کے لیے ایسی باتیں کرتے رہتے ہیں-جمعیت علماءاسلام (ف)کے مرکزی راہنماءمولانا امجد خان نے کہا کہ لبرل اس ملک کی اسلامی اساس پر حملہ آور ہیں اور اسلامی اقدار کو ختم کرنے کے درپے ہیں انہوں نے الزام عائد کیا کہ ایسے عناصرکو بیرون ممالک سے فنڈنگ کی جاتی ہے ۔ -جماعت اسلامی پاکستان کے راہنماءمیاں مقصود احمد نے حمزہ عباسی کے بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ علماءکرام نے قربانیاں دیکر یہ قانون منظور کروایا تھا اور ہم اس کی حفاظت کے لیے جانیں لڑا دینگے انہوں نے کہا کہ توہین رسالت اور قادیانیوں کے خلاف قانونی سازی اس وقت کے جیدعلماءکرام کے متفقہ طور فتوی پر ہوئی تھی اور آج بھی فتوے موجود ہیں لہذا اس نازک مسلہ کو نہ ہی چھیڑا جائے تو اچھا ہے یہ ملک کی اکثریت کا فیصلہ ہے جسے ایک چھوٹی سی اقلیت تبدیل نہیں کرواسکتی۔ انہوں نے کہا کہ میں حمزہ عباسی کو چیلنج کرتا ہوں کہ اس مسلہ پر ریفرنڈم کرواکردیکھیں لیں پاکستان کے عوام توہین رسالت ﷺ اور قادیانیوں کوغیرمسلم قراردینے والے قوانین کوبچانے کے لیے اپنی جانیں قربان کردیں گے مگر کسی کو اجازت نہیں دیں گے کہ وہ اس میں ردوبدل کرئے-انہوں نے مزیدکہا کہ کیا پیمرا سویا ہوا ہے۔ حکومت کس بنیاد پر اجازت دیتی ہے دینی معاملات پر اداکار اور اداکارائیں ٹی وی پروگرام کریں ‘انہوں نے ایسے علماءکو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا جو ان پروگراموں میں بطور مہمان شرکت کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اگر پیمرا نے ازخود نوٹس نہ لیا تو جماعت اسلامی اس پروگرام کے خلاف پیمرا میں ریفررنس دائر کرئے گی
بحوالہ اردو بز
 
شفیق احمد

رکن ختم نبوت فورم
عارف کریم صاحب۔۔۔آپ باسی کڑھی کو ابال نہ دیں۔۔۔۔۔یہ معاملہ تو کافی پرانا ہے اور جب اس فنکار نے یہ بیان دیا تو ملک میں اس پر کوئی نئی بحث شروع نہیں ہوئی۔۔۔۔آپ کی یہ عادت ثانیہ ہے کہ بغیر سوچے سمجھے آپ قادیانیوں کی حمایت میں نئے نئے شوشے چھوڑتے رہتے ہیں اور اگر کوئی اعتراض کرے تو آپ اپنا پلو بچا جاتے ہیں۔۔۔۔۔۔مجھے یہ بتائیں کہ کیا حمزہ علی عباسی اور علامہ اقبال رحمتہ اللہ علیہ کا کوئی جوڑ ہے؟؟؟ علامہ اقبال رحمتہ اللہ علیہ نے انگریز حکمرانوں سے مطالبہ کیا تھا کہ قادیانیت کو اسلام سے الگ مذہب قرار دیا جائے۔۔۔۔۔۔پاکستانی حکومت نے عین علامہ اقبال رحمتہ علیہ کی فکر کے موجب قادیانیت کو اسلام سے الگ مذہب تسلیم کیا اور اس کے پیروکاروں کو نان مسلم ڈکلیئر کیا۔۔۔۔۔اب اگر حمزہ علی عباسی یہ کہتا ہے کہ ریاست کسی کو کافر قرار نہیں دے سکتی تو کیا مذکورہ بالا حقائق کی روشنی میں ایک مسخرے کی بات قابل توجہ ہو سکتی ہے۔۔۔۔ کیا ایک مسخرے کی بے پر کی اڑانے سے پاکستان کے تمام دانشور اور اہل علم سر جوڑ کر بیٹھ جائیں گے؟؟؟ ایسی بچگانہ سوچ کو ہوا دینے سے بہتر ہے کہ آدمی خاموش رہے۔۔۔۔۔۔ آپ سے التماس ہے کہ تعصب کی عینک اتار کر حقائق کو ڈسکس کیا کریں اور مسخروں وغیرہ کی باتوں پر زیادہ غور کرنے سے اجتناب برتیں ۔۔۔۔۔۔ شکریہ۔
 
میں قادیانیوں کا داعی نہیں ہوں۔ اور نہ ہی حمزہ علی عباسی نے ایسی کوئی بات کی ہے کہ انہیں مسلم قرار دیا جائے۔ اسنے جو ایشو اٹھایا تھا وہ یہ تھا کہ جیسے مسیحی، ہندو اور دیگر غیر مسلم اقلیتوں کے حق میں ہم عام ٹی وی وغیرہ پر بول سکتے ہیں تو قادیانیوں سے متعلق ایسی خاموشی کیوں؟ کیا وہ پاکستانی اقلیت نہیں ہیں؟ قادیانیوں سے متعلق مکمل خاموشی ہی اصل ایشو ہے جسے اسنے ہائی لائٹ کیا۔ باقی انکا غیرمسلم ہونا حمزہ کا ایشو نہیں۔
 
مبشر شاہ

رکن عملہ
منتظم اعلی
پراجیکٹ ممبر

یہ بات نہیں ہے حمزہ عباسی یہ کہہ رہا ہے کہ ریاست کو کافر ڈکلئیر کرنے کا اختیار نہیں ہے ۔ حالانکہ پاکستان اسی نظریہ پر معرض وجود میں آیا تھا کہ پاکستان کا مطلب کیا لاالہ الا اللہ محمد رسول اللہ ۔ اگر اس کلمہ کی پاسداری نہیں کی جاتی تو پاکستان کے بننے کے مقاصد فوت ہوجاتے ہیں ۔ اور ریاست نے بھی یہی کیا تھا کہ مرزائی اپنے آپ کو اسلام کے لبادہ میں اڑھ کر نقب زنی کر رہے تھے ۔ اور ریاست اسلامیہ نے ان کے کفر کے بے نقاب کر کے ہمیشہ کے لیے کفر کی مہر لگا دی ۔ اگرچہ مرزائی اپنے کفریہ عقائد کی رو سے پہلے ہی کافر ہو چکے تھے ریاست نے صرف کفر اور اسلام کو الگ الگ کرنے کا کام سرانجام دیا تھا۔
 
شفیق احمد

رکن ختم نبوت فورم
محترم جناب عارف صاحب۔۔۔۔ حمزہ کے ایک اعتراض (جو صاف لکھا ہے ) کا میں نے علامہ اقبال رحمتہ اللہ علیہ کی زبان مبارک سے جواب دیا تھا کہ ایک غیر اسلامی ریاست بھی یہ تعین کر سکتی ہے کہ کون مسلمان ہے اور کون مسلمانوں کے بھیس میں چھپا غیر مسلم ہے۔۔۔۔۔۔۔ دوسری بات یہ کہ میڈیا قادیانیوں کو اگر اہمیت نہیں دیتا اور ان سے کنی کتراتا ہے تو اس کی وجہ قادیانیوں کے وہ رذیل عقائد ہیں کہ جس پر ایک مسلمان ان سے تعلقات استوار کرنے میں ہچکچاہٹ محسوس کرتا ہے۔۔۔۔۔ ایک عام یعنی اسلامی تعلیمات سے نابلد مسلمان کے بھی خون میں شامل ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد نبوت کا دعویدار واجب القتل ہے۔۔۔۔ یہی وہ احساس ہے جو قادیانیوں اور مسلمانوں کے بیچ ایک غیر محسوس دیوار کی شکل میں موجود ہے جس کو نہ ہی حمزہ گرا سکتا ہے اور نہ ہی کوئی نام نہاد لبرل قادیانی لاوڈ اسپیکر۔۔۔۔۔!!

حمزہ قادیانیوں کے حقوق کی بات کرتا ہے جبکہ ایک اسلامی ریاست میں نبوت کے دعویدار کے پیروکاروں کو اقلیت قرار دے کر ان کی حفاظت کرنا اسلام کی بنیادوں کو ڈھانے کے مترادف ہے کیونکہ جب تک مسلمان عسکری برتری میں رہے نبوت کے دعویداروں اور ان کے پیروکاروں سے حالت جنگ میں رہے۔۔۔۔۔۔۔ان کے متعلق سب سے ہلکا فتوی امام ابو حنیفہ رحمتہ اللہ علیہ کا ہے....آپ کا فرمان ہے کہ اسلامی ریاست میں ایسا شخص جو کسی اسلامی عقیدہ کا انکار کرے تو اس کو قید میں ڈال دیا جائے کہ جب تک کہ وہ تائب نہ ہو جائے۔۔۔۔۔۔ حمزہ کہتا ہے کہ وہ سنی ہے۔۔۔اگر حمزہ سنی ہے تو اس کو یہ کہنا چاہیئے کہ حکومت تمام قادیانیوں کو جیل میں ڈال دیے کیونکہ یہ ہمارے امام کا فتوی ہے۔
 
پاکستان کس بنیاد پر معرض وجود میں آیا یہ اصل بحث کا موضوع نہیں ہے۔ کیونکہ اگر اسکی بنیاد کا مقصد قادیانیوں کو کافر قرار دینا ہوتا تو چوہدی ظفراللہ خان اور مرزا بشیر الدین محمود جیسے قادیانی کبھی بھی تحریک پاکستان میں شمولیت اختیار نہ کرتے۔ قادیان چھوڑ کر ادھر پاکستان میں ہجرت نہ کرتے۔
تاریخ پاکستان کو تروڑ مروڑ کر پیش کر دینے سے حقائق مٹ نہیں جاتے۔ قائد اعظم محمد علی جناح ؒ نے ایک قادیانی کو اسی لئے پاکستان کا پہلا وزیر خارجہ بنایا کہ اس کمیونٹی کا تحریک پاکستان میں بڑا ہاتھ تھا۔ پھر قیام پاکستان کے بعد آزادی کشمیر کیلئے قادیانیوں کی جانب سے بھیجے جانے والی فرقان فورس بھی کسی سے چھپی ہوئی نہیں ہے۔ یوں پاکستان کے وجود میں آجانے کے بعد قادیانیوں کی تاریخ پاکستان سے متعلق تاریخ مسخ کر دینا بھی ایک انتہائی مکروہ فعل ہے۔ قادیانیوں کو واپس مسلمان بنانے کیلئے صرف تبلیغ اور حقیقی اسلامی عقائد کی طرف آگہی کافی ہے۔ نہ کہ انکے سچے پاکستانی ہونے پر شک و شبہات کا الزام لگانا۔ سچا پاکستانی ہونے کیلئے سچا مسلمان ہونا ضروری نہیں۔ مسیحی اور ہندو بھی اتنے ہی پاکستانی ہیں جتنا کہ دیگر مسلمان۔
 
آخری تدوین :

arifkarim

رکن ختم نبوت فورم
محترم جناب عارف صاحب۔۔۔۔ حمزہ کے ایک اعتراض (جو صاف لکھا ہے ) کا میں نے علامہ اقبال رحمتہ اللہ علیہ کی زبان مبارک سے جواب دیا تھا کہ ایک غیر اسلامی ریاست بھی یہ تعین کر سکتی ہے کہ کون مسلمان ہے اور کون مسلمانوں کے بھیس میں چھپا غیر مسلم ہے۔۔۔۔۔۔۔ دوسری بات یہ کہ میڈیا قادیانیوں کو اگر اہمیت نہیں دیتا اور ان سے کنی کتراتا ہے تو اس کی وجہ قادیانیوں کے وہ رذیل عقائد ہیں کہ جس پر ایک مسلمان ان سے تعلقات استوار کرنے میں ہچکچاہٹ محسوس کرتا ہے۔۔۔۔۔ ایک عام یعنی اسلامی تعلیمات سے نابلد مسلمان کے بھی خون میں شامل ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد نبوت کا دعویدار واجب القتل ہے۔۔۔۔ یہی وہ احساس ہے جو قادیانیوں اور مسلمانوں کے بیچ ایک غیر محسوس دیوار کی شکل میں موجود ہے جس کو نہ ہی حمزہ گرا سکتا ہے اور نہ ہی کوئی نام نہاد لبرل قادیانی لاوڈ اسپیکر۔۔۔۔۔!!

حمزہ قادیانیوں کے حقوق کی بات کرتا ہے جبکہ ایک اسلامی ریاست میں نبوت کے دعویدار کے پیروکاروں کو اقلیت قرار دے کر ان کی حفاظت کرنا اسلام کی بنیادوں کو ڈھانے کے مترادف ہے کیونکہ جب تک مسلمان عسکری برتری میں رہے نبوت کے دعویداروں اور ان کے پیروکاروں سے حالت جنگ میں رہے۔۔۔۔۔۔۔ان کے متعلق سب سے ہلکا فتوی امام ابو حنیفہ رحمتہ اللہ علیہ کا ہے....آپ کا فرمان ہے کہ اسلامی ریاست میں ایسا شخص جو کسی اسلامی عقیدہ کا انکار کرے تو اس کو قید میں ڈال دیا جائے کہ جب تک کہ وہ تائب نہ ہو جائے۔۔۔۔۔۔ حمزہ کہتا ہے کہ وہ سنی ہے۔۔۔اگر حمزہ سنی ہے تو اس کو یہ کہنا چاہیئے کہ حکومت تمام قادیانیوں کو جیل میں ڈال دیے کیونکہ یہ ہمارے امام کا فتوی ہے۔
تمام قادیانیوں کو جیل میں ڈلوانے سے کیا مسئلہ قادیانیت حل ہو جائے گا؟ آپ کے نزدیک اسلامی ریاست کا نظریہ کیا داعش اور طالبان والا ہے کہ یا تم ہمارے ساتھ ہو، نہیں تو جیل کے ساتھ ہو یا پھانسی کے پھندے کیساتھ۔ یہ کس قسم کی سوچ ہے؟ قادیانیوں کو ڈنڈے کے زور پر واپس مسلمان بنانا ممکن نہیں۔ خاص کر کے جب وہ خود کو بہترین مسلمان تصور کرتے ہوں۔
 
طلحہ حبیب

رکن ختم نبوت فورم
کسی ریاست کو یہ حق نہیں کہ وہ کسی کو کافر کہے کیوں آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حدیث بھول گئے آپ لوگ جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ سے فرمایا تھا کہ تم نے اس شخص کو قتل کردیا جبکہ اس نے کلمہ پڑھ لیا تھا؟
افلا شققت قلبہ؟
تو کیا آپ لوگوں نے احمدیوں(قادیانیوں) کے دل چیر کر دیکھے ہیں کہ وہ کلمہ کون سا پڑھتے ہیں ؟اور کیا دل سے پڑھتے ہیں؟
کچھ خدا کا خوف کریں،اور اپنی آخرت خراب نہ کریں۔
 
شفیق احمد

رکن ختم نبوت فورم
محترم جناب عارف کریم صاحب۔۔۔۔۔۔اسلامی قوانین کو منافقت کی عینک سے دیکھنے اور خودساختہ تاویلات سے ان کا مذاق اڑانےسے بہتر ہے کہ آدمی اسلام کو ہی خیر آباد کہہ دے کیونکہ منافق سے گنہگار ہزار درجہ بہتر ہے۔۔۔۔ اس بحث میں داعش اور طالبان کے غیر اسلامی فعل کو امام ابو حنیفہ رح کے فتوی سے مماثلت دینا جاہلانہ سوچ کی عکاس ہے۔۔۔۔۔۔ حضرت عبیدہ رضی اللہ تعالی عنہ کو جب ایک شہر خالی کرنا پڑا تو انہوں نے اقلیتوں کو وہ رقم واپس کر دی جو انہوں نے ان کی حفاظت کیلئے ان مکینوں سے لی تھی۔ اسلام کے اس قانون کا عملی مظاہرہ دیکھنے کے بعد کثیر تعداد نے اسلام قبول کر لیا۔۔۔ یہ ہے اسلام میں اقلیتوں کا زبردست تحفظ۔۔۔۔۔۔لیکن خود کو مسلمان کہنے والے منافقین و مرتدین کیلئے اقلیتوں والا قانون لاگو نہیں ہوتا بلکہ ان شرپسندوں پر وہ قوانین لاگو ہوتے ہیں جس کی جھلک امام ابو حنیفہ رح کے فرمان سے ملتی ہے۔۔۔۔۔ مختلف اسلامی قوانین کو گڈمڈ کرنا اور پھر ان سے خودساختہ نتیجہ اخذ کرنا ایمانداری نہیں ہٹ دھرمی ہے۔۔۔۔۔ پینٹ بشرٹ میں بھی پہنتا ہوں، ایکسپورٹ کے بزنس سے منسلک ہوں، یورپ کے مختلف ملکوں میں آتا جاتا ہوں، انگریز گاہکوں سے ملاقات کرتا ہوں، اسلام پر گفتگو بھی کرتا ہوں لیکن اسلامی قوانین پر منافقانہ رویہ اختیار نہیں کرتا۔ اللہ کے قوانین کا مذاق نہیں اڑاتا بلکہ دلائل سے گوروں کو اسلامی نظام پر مطمئن کرتا ہوں۔ چودہ سو سال پہلے Barbarian Era میں اسلام کے زبردست مساویانہ قوانین کو تمام عقل رکھنے والے غیر مسلم سراہتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔ اب میں آپ کے ساتھ ڈسکشن ختم کرتا ہوں اور یہ میرا اس موضوع پر آخری جواب ہے۔
 
محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
میں قادیانیوں کا داعی نہیں ہوں۔ اور نہ ہی حمزہ علی عباسی نے ایسی کوئی بات کی ہے کہ انہیں مسلم قرار دیا جائے۔ اسنے جو ایشو اٹھایا تھا وہ یہ تھا کہ جیسے مسیحی، ہندو اور دیگر غیر مسلم اقلیتوں کے حق میں ہم عام ٹی وی وغیرہ پر بول سکتے ہیں تو قادیانیوں سے متعلق ایسی خاموشی کیوں؟ کیا وہ پاکستانی اقلیت نہیں ہیں؟ قادیانیوں سے متعلق مکمل خاموشی ہی اصل ایشو ہے جسے اسنے ہائی لائٹ کیا۔ باقی انکا غیرمسلم ہونا حمزہ کا ایشو نہیں۔
ہندو، عیسائی، سکھ خود و مسلمان نہیں کہتے ۔۔۔۔۔ ہمارا بھی قادیانیوں سے یہی مطالبہ ہے کہ مسلمانوں کا لبادہ اوڑھ کر لوگوں کو گمراہ کرنا چھوڑ دو۔ اور اپنے مذہب کا الگ سے اعلان کرو۔ اسلام کا لیبل لگا کر اسلام کو بدنام کرنے کی کوشش مت کرو۔ اگر قادیانی حضرات خود کو ہندو، عیسائی و سکھوں کی طرح کوئی اپنا مذہب سامنے لائیں اور خود کو مسلمان کہنا چھوڑ دیں تو ان کے لیے پھر اس قانون کی ضرورت ہی پیش نہ آتی۔
 
Top