آیت خاتم النبیین پر قادیانی اعتراضات (اعتراض نمبر۲۲:الیوم اکملت لکم دینکم)
قادیانی:کبھی کار خانہ افتراء سے یہ صدا آیا کرتی ہے کہ آیت :’’الیوم اکملت لکم دینکم واتممت علیکم نعمتی۰ مائدہ ۳‘‘سے معلوم ہوتا ہے کہ آنحضرت ﷺ کے بعد لوگ منصب نبوت پر فائز ہوا کریں گے۔ کیونکہ جب خدا تعالیٰ نے ہمیں نعمت تامہ دے دی ہے تو سب سے اعلیٰ نعمت تو نبوت کی ہے وہ ضرور ہمیں ملنی چاہئیے۔
جواب:
اپنے گھر کی خبر لو تمہارے پیر ومرشد اس آیت کو ختم نبوت کے لئے پیش کررہے ہیں اور تم اس سے نفی ختم نبوت کو ثابت کرنا چاہتے ہو۔ معلوم نہیں الٹی سمجھ کس کی ہے؟۔
ملاحظہ ہو: ’’ الیوم اکملت لکم دینکم۰‘‘اور آیت :’’ ولکن رسول اﷲ وخاتم النبیین ۰‘‘ میں صریح نبوت کو آنحضرت ﷺ پر ختم کرچکا ہے۔ (تحفہ گولڑویہ ص ۵۲ خزائن ص ۱۷۴ ج ۱۷)