• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

آیت خاتم النبیین پر قادیانی اعتراضات ( اعتراض نمبر۳۱:ولقدضل اکثرالاولین)

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
آیت خاتم النبیین پر قادیانی اعتراضات ( اعتراض نمبر۳۱:ولقدضل اکثرالاولین)
قادیانی:’’ ولقد ضل اکثرالاولین ولقد ارسلنا فیھم منذرین۰صفٰت۷۳‘‘قادیانی استدلال یہ ہے کہ ان سے پہلے بھی بہت سے لوگوں میں گمراہ ہوئے اور یقینا ہم نے ان کے اندر ڈرانے والے بھیجے ۔ جیسے پہلی گمراہیوں کے وقت نبی آتے رہے ویسے ہی اب بھی گمراہی کے وقت غلام احمد قادیانی نبی معبوث ہوا۔ معاذاﷲ
جواب۱: پہلے لوگوں میں گمراہی اس لئے پھیلی کہ ان کے انبیاء کی تعلیمات محفوظ نہ رہیں۔ ترمیم واضافہ کردیا گیا۔ ہمارے نبی ﷺ کی تعلیمات محفوظ ہیں:’’ انا نحن نزلنا الذکر وانا لہ لحفظون۰‘‘ اس لئے حضور ﷺ کی امت سابقہ امم کی طرح من حیث المجموع گمراہ نہیں ہوسکتی۔ حضور ﷺ کا ارشاد ہے :’’ لاتجتمع امتی علی الضلالۃ۰مشکوٰۃ‘‘ اور پھر علماء امت محمدیہ ﷺ تبلیغ واشاعت اسلام کے لئے وہی کام سرانجام دیں گے جو انبیاء بنی اسرائیل دیتے تھے۔ چنانچہ حدیث شریف ہے جسے مرزا لعین قادیانی نے بھی (شہادت القرآن ص ۲۳ خزائن ص ۳۲۳ ج ۶) پر تسلیم کیا ہے :’’علماء امتی کا انبیاء بنی اسرائیل ‘‘اصلاح وتبلیغ کا کام یہ صالحین امت وعلماء دین کریں گے۔ ارشاد باری تعالیٰ ہے :’’ ولتکن منکم امۃ یدعون الخیرو یأمرون باالمعروف وینھون عن المنکر۰‘‘
جواب۲: اب خود مرزا کے مسلمات پر غور کیجئے:
(الف)… ’’ خدا تعالیٰ نے اس بارہ میں بھی پیشگوئی کرکے فرمادیا یعنی شرک اور مخلوق پرستی نہ کوئی اپنی نئی شاخ نکلے گی نہ پہلی حالت پر عود کرے گی۔‘‘(براہین احمدیہ ص ۱۱۱ خزائن ص ۱۰۲ ج ۱)
(ب)… ’’ اگر کوئی کہے کہ فساد اور بد عقیدگی اور بداعمالیوں میں یہ زمانہ بھی تو کم نہیں پھر اس میں کوئی نبی کیوں نہیں آیا تو جواب یہ ہے کہ وہ زمانہ (یعنی حضور ﷺ سے قبل کا )تو حید اور راست روی سے بالکل خالی ہوگیا تھا۔ اور اس زمانہ میں چالیس کروڑ لاالہ الااﷲ کہنے والے موجود ہیں۔ اور اس زمانہ کو بھی خدا تعالیٰ نے مجدد کے بھیجنے سے محروم نہیں رکھا۔(نورالقرآن ص ۷ حاشیہ خزائن ص ۳۳۹ ج ۹)
 
Top