• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

آیت خاتم النبیین پر قادیانی اعتراضات (اعترض نمبر۱۶:وجعلنافی ذریتہ النبوۃ)

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
آیت خاتم النبیین پر قادیانی اعتراضات (اعترض نمبر۱۶:وجعلنافی ذریتہ النبوۃ)

قادیانی : وجعلنا فی ذریتہ النبوۃ والکتاب۰ عنکبوت ۱۷‘‘
یعنی ہم نے اس ابراھیم علیہ السلام کی اولاد میں نبوت اورکتاب رکھی۔ اس سے معلوم ہوا کہ جب تک ابراھیم کی اولاد ہے اس وقت تک نبوت ہے۔
جواب۱ : اگر اس آیت سے معلوم ہوتا ہے کہ نبوت جاری ہے تو کتاب کا نزول بھی جاری ہی معلوم ہوتا ہے۔ حالانکہ یہ بات قادیانیوں کے نزدیک باطل ہے جو دلیل کتاب کے جاری ہونے سے مانع ہے وہی اجرائے نبوت سے مانع ہے۔
جواب۲: قرآن مجید میں دوسرے مقام پر سیدنا نوح علیہ السلام اور سیدنا ابراھیم علیہ السلام دونوں کے متعلق ہے :’’ وجعلنا فی ذریتھما النبوۃ ۰ ‘‘تو کیا سیدنا نوح علیہ السلام کی اولاد میں اب بھی قادیانی نبوت کو جاری مانیں گے۔حالانکہ وہ اس کے قائل نہیں۔
جواب۳ : وجعلنا کا فاعل باری تعالیٰ ہیں۔ تو گویا نبوت وہبی ہوئی۔ حالانکہ قادیانی وہبی کی بجائے اب کسبی یعنی اطاعت والی کو جاری مانتے ہیں۔ تو گویا کئی لحاظ سے یہ قادیانی اعتراض خود قادیانی عقائد ومستدلات کے خلاف ہے۔
 
Top