احادیث پر قادیانی اعتراضات ( اعتراض نمبر۴۰:نیک خواب نبوت کاچھیالیسواں حصہ)
قادیانی: نیک خواب نبوت کا چھیالیسواں حصہ ہے۔ جو امت محمدیہ میں باقی ہے۔ اسی جز کے اعتبار سے نبوت باقی ہے اور ایسے نبی آسکتے ہیں۔
جواب : اگر ایک اینٹ کو مکان ‘ نمک کو پلائو اور ایک تاگے کو کپڑا‘ ایک رسی کو چارپائی نہیں کہہ سکتے تو نبوت کے ۴۶/۱ جز کو بھی نبوت نہیں کہہ سکتے۔ اور یہ ایک بدیہی امر ہے۔