یہ حدیث کم و بیش ہر قادیانی کو یاد ہوتی ہے کہ امام مہدی کی بیعت کرنا چاہے تمہیں برف پر گھسٹ کر آنا پڑے
اور اس سے وہ مسلمانوں کو درپردہ یہ بتانے کی کوشش کرتے ہیں کہ چونکہ ان کے مرزا قادیانی مہدی ہیں اس لئے ان کی بیعت کرنا ہر ایک کے لئے لازمی ہے ۔
لیکن مسئلہ یہ ہے کہ کوئی بھی قادیانی اس حدیث کو پورا پیش نہیں کرتا ۔صرف حدیث کا آخری ٹکڑا پیش کرتا ہے ۔
اس کی دو وجوہات ہو سکتی ہیں یا تو قادیانی دوستوں کو پوری حدیث کا علم ہی نہیں یا پھر پوری حدیث پیش کرنے سے ان کو اپنے مہدی مرزا قادیانی کا پول کھلنے کا خطرہ محسوس ہوتا ہے ۔
کیونکہ اس حدیث میں جو واقعات بیان ہوئے ہیں ان کا مرزا غلام احمد قادیانی کے ساتھ دور دور کا بھی تعلق نہیں بنتا ۔
حدیث ملاحظہ فرمائیں اور خود فیصلہ فرمائیں کہ کیا مرزا غلام احمد قادیانی ہی وہ مہدی ہے جس کی بیعت کے لئے اگر برف پر بھی گھسٹنا پڑے تو اس سے دریغ نہیں کرنا چاہئے ؟
حضرت ثوبان روایت کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تمہارے خزانے کے پاس تین شخص جنگ کریں گے ۔یہ تینوں خلیفہ کے لڑکے ہوں گے پھر بھی یہ خزانہ ان میں سے کسی کی طرف منتقل نہیں ہوگا۔
اس کے بعد مشرق کی جانب سے سیاہ جھنڈے نمودار ہوں گے اور وہ تم سے اس شدت کے ساتھ جنگ کریں گے کہ اس سے پہلے کسی قوم نے اس قدر شدید جنگ نہ کی ہوگی۔
راوی کہتے ہیں پھر نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے کوئی بات کہی جسے وہ سمجھ نہ سکے ۔
پھر فرمایا جب تم لوگ انہیں دیکھنا تو ان سے بیعت کر لینا اگرچہ اس بیعت کے لئے برف پر گھسٹ کرآنا پڑے بلاشبہ وہ اللہ کے خلیفہ مہدی ہوں گے۔