• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

حضرت عیسٰی علیہ السلام کے متعلق اسلام کا نظریہ

بنت اسلام

رکن عملہ
ناظم
رکن ختم نبوت فورم
پراجیکٹ ممبر
حضرت عیسٰی علیہ السلام کے متعلق اسلامی عقیدہ یہ ہے کہ وہ حضرت مریم علیہا السلام کے بطن مبارک سے محض نفخہ جبرئیل سے پیدا ہوئے پهر بنی اسرائیل کے آخری نبی بن کر مبعوث ہوئے، یہود نے محض ان سے بغض و عداوت کا معاملہ کیا، آخر کار جب ایک موقع پر ان کے قتل کی مذموم کوشش کی گئی تو بحکم خداوندی فرشتے ان کو اٹھا کر زندہ سلامت آسمان پر لے گئے اور اللہ تعالیٰ نے ان کو طویل عمر عطا فرما دی -قرب قیامت جب دجال کا ظہور ہو گا اور وہ دنیا میں فتنہ و فساد پھیلائے گا تو حضرت عیسٰی علیہ السلام قیامت کی ایک بڑی علامت کے طور پر ظاہر ہوں گے اور دجال کو قتل کریں گے، دنیا میں آپ کا نزول ایک امام عادل کی حیثیت سے ہو گا- اور اس امت میں آپ رسول اللہ صل اللہ علیہ والہ وسلم کے خلیفہ ہوں گے اور قرآن وحدیث پر خود بھی عمل کریں گے اور لوگوں کو بھی اس پر چلائیں گے-ان کے زمانہ میں( جو اس امت کا آخری دور ہو گا ) اسلام کے سوا دنیا کے تمام مذاہب مٹ جائیں گے اور دنیا میں کوئی کافرنہیں رہے گا' اس لیے جہاد کا حکم موقوف ہو جائے گا، نہ خراج وصول کیا جائے گا اور نہ جزیہ، مال و زر اتنا عام ہو گا کہ کوئی دوسرے سے قبول نہیں کرےگا، نزول کے بعد حضرت عیسٰی علیہ السلام نکاح بھی فرمائیں گے اور ان کی اولاد بھی ہو گی،پھر حضرت عیسٰی علیہ السلام کی وفات ہو جائے گی اور مسلمان آپ کی نماز جنازہ پڑھ کر حضور اقدس صل اللہ علیہ والہ وسلم کے روضہ اقدس میں دفن کریں گے-
یہ تمام امور احادیث صحیحہ متواترہ میں پوری وضاحت کے ساتھ بیان کیے گئے ہیں جن کی تعداد ایک سو بیس سے متجاوز ہے-
 

مبشر شاہ

رکن عملہ
منتظم اعلی
پراجیکٹ ممبر
احادیث کے زمرہ میں الحمدللہ بہت سی ایسی احادیث کو جمع کر دیا گیا ہے
 

ضیاء رسول امینی

منتظم اعلیٰ
رکن عملہ
ناظم
رکن ختم نبوت فورم
پراجیکٹ ممبر
ماشاءاللہ۔
کی محمٌد سے وفا تو نے تو ہم تیرے ہیں
یہ جہاں چیز ہے کیا لوح و قلم تیرے ہیں۔
مرزائیوں کا کیا حال ہوگا جب حضرت عیسی علیہ السلام دنیا میں دوبارہ تشریف لائیں گے آج یہ لوگ ایک جھوٹے دجال کی باتوں میں آ کے عیسی علیہ السلام کی تکذیب کر رہے ہیں یہ لوگ اگر صرف مرزا قادیانی کی لکھی ہوئی کتابیں ہی پڑھ لیں تو ان پہ سب حقیقت واضح ہو جائے گی مگر یہ لوگ اپنے مربیوں اور مبلغوں کی بتائی ہوئی باتوں پہ ہی یقین کرکے اپنا ایمان خراب کر چکے ہیں اتنا بھی نہیں سوچتے کہ جس کو یہ مربی حضرات نبی منوانے کے چکر میں ہیں ہم کم از کم اس مرزا غلام قادیانی کی لکھی ہوئی اصل کتابیں تو پڑھ لیں کہ وہ آخر ہے کیا چیز مگر ان کو سوچنا چاہیے کہ جب عیسی علیہ السلام تشریف لائیں گے تو ان کا آنا قیامت کی ایک بڑی نشانی ہوگی اور تب توبہ کے دروازے بند ہو جائیں گے اور یہ بھی یاد رہے کہ وہ وقت اب زیادہ دور نہیں تب یہ لوگ کچھ بھی کر لیں ان کے لیے توبہ کے دروازے نہیں کھلیں گے اور دوزخ ہمیشہ کے لیے ان کا مقدر بن چکی ہوگی آج ہر مسلمان ان کہ سمجھا رہا ہے مگر ''ختم اللہ علی قلوبھم و علی سمعھم وعلی ابصارھم غشاوۃ ولھم عذاب عظیم''
 
آخری تدوین :

بنت اسلام

رکن عملہ
ناظم
رکن ختم نبوت فورم
پراجیکٹ ممبر
اللھم ارنا الحق حقاوارزقنا اتباعہ وارنا الباطل باطلا وارزقنا اجتنابہ
 
Top