• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

ختم نبوت صلی الله علیہ وسلم کے موضوع پر چالیس احادیث

نزہت وسیم

رکن ختم نبوت فورم
اس حدیث مبارکہ میں نبی کریم صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا کہ میرا نام “احمد” ہے ۔ قرآن مجید کی سورة الصف آیت نمبر چھ میں بھی اس کا ذکر ہے کہ حضرت عیسٰی علیہ السلام نے اپنے بعد ایک “احمد “ نامی رسول کی بعثت کی بشارت دی تھی اس کا مصداق بھی اس حدیث کی رو سے محمد صلی الله علیہ وسلم ہی ہیں ۔
یہ ایک اجماعی عقیدہ ہے جس کی بناء پر تمام مسلمانوں کے خون میں شامل ہے کہ “احمد “ نام نبی کریم صلی الله علیہ وسلم کا ہی ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ صدیوں سے مسلمان اپنے بچوں کے نام نبی کریم صلی الله علیہ وسلم کے اس مبارک نام کی نسبت سے “احمد “ رکھتے آ رہے ہیں ۔
مفسرین کرام نے تفسیر القرآن کے لیے کچھ اصول مرتب کیے ہیں ۔۔۔ جھوٹا نبی مرزا قادیانی تفسیر قرآن کے ضمن میں مفسرینِ کرام کا ایک اصول لکھتا ہے
“(قرآن مجید سمجھنے کے لیے ) دوسرا معیار تفسیر رسول صلی الله علیہ وسلم ہے اس میں شک نہیں کہ سب سے زیادہ قرآن مجید کو سمجھنے والے ہمارے پیارے اور بزرگ حضرت محمد صلی الله علیہ وسلم تھے پس اگر آنحضرت صلی الله علیہ وسلم سے تفسیر ثابت ہوجائے تو مسلمان کا فرض ہے کہ بلاتوقف قبول کر لے نہیں تو اس میں الحاد اور فلسفیت کی رگ ہے “
(برکات الدعا صفحہ ۱۳ تا ۱۵)
مرزا کی تصریح سے معلوم ہوا کہ مندرجہ بالا حدیث سورة الصف کی آیت نمبر ۶ کی نبوی تفسیر ہے
مذکورہ حقائق سے ثابت ہوا اور اس میں شک وشبہ کی کوئی گنجائش نہ رہی کہ “احمد” نام نبی کریم صلی الله علیہ وسلم کا حقیقی نام مبارک ہے اور اس میں شک کرنے والا منافق اور مرتد ہے ۔۔۔ لیکن حیرت کا مقام ہے کہ اسلام میں خلافت قائم کرنے والے قادیانی/ مرزائی اپنے نبی مرزا قادیانی کی مندرجہ بالا مخصوص تحریر کوپسِ پشت ڈال کر قرآنی نام “احمد” کو اپنے جھوٹے نبی مرزا قادیانی سے منسوب کرتے ہیں ۔
لعنت الله علی الکاذبین
مرزا قادیانی کا بیٹا خلیفہ ثانی مرزا بشیر الدین محمود لکھتا ہے
“اسمه احمد کی پیشگوئی کا مصداق حضرت مسیح موعود (مرزا قادیانی) ہیں ۔ میرا یہ عقیدہ ہے کہ یہ آیت مسیح موعود کے متعلق ہے اور احمد آپ ہی ہیں ، لیکن اس کے خلاف کہا جاتا ہے کہ احمد نام رسول کریم صلی الله علیہ وسلم کا ہے ۔ اور آپ کے سوا کسی اور شخص کو احمد کہنا آپ کی ہتک ہے ۔ لیکن میں جہاں تک غور کرتا ہوں میرا یقین بڑھتا جاتا ہے اور میں ایمان رکھتا ہوں کہ احمد کا جو لفظ قرآن کریم میں آیا ہے وہ حضرت مسیح موعود کے متعلق ہی ہے “
(انوار خلافت ، انوار العلوم جلد ۳ صفحہ ۸۳ ومابعد )
مرزا بشیر الدین کی اس تحریر کے بعد قادیانیوں کے دجل و الحاد میں کوئی شک نہیں رہ جاتا ۔۔۔ کیا کوئی سوچ سکتا ہے کہ ایسا گھٹیا اور کافرانہ عقیدے کا حامل گروہ اگر صحابک کرام رضوان الله علیھم کے دور میں ہوتا تو سورج کو طلوع وغروب ہوتا دیکھ سکتا ؟ یقینا ایسا زندیق ٹولہ صحابہ کرام رضوان الله کے غضب سے بچ نہ پاتا ۔۔۔!!
 

نزہت وسیم

رکن ختم نبوت فورم
۱۱- حضرت ابوہریرہ رضی الله تعالی عنہ سے روایت ہے کہ آنحضرت صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا:

اَتَقُوْمَ السَّاعَةُ حَتّٰی یَقْتَتِلَ فِئَتَانِ فَیَکُوْنَ بَیْنَہُمَا مَقْتَلَةٌ عَظِیْمَةٌ، دَعْوَاہُمَا وَاحِدَةٌ، وَلاَ تَقُوْمُ السَّاعَةُ حَتّٰی یُبْعَثَ دَجَّالُوْنَ کَذَّابُوْنَ قَرِیْبًا مِنْ ثَلاَثِیْنَ، کُلُّہُمْ یَزعُمُ أَنَّہ رَسُوْلُ اللّٰہ.

قیامت اُس وقت تک قائم نہ ہوگی جب تک دو گروہ آپس میں نہ لڑیں، دونوں میں بڑی جنگ ہوگی اور دونوں کا دعویٰ ایک ہوگا اور قیامت اس وقت تک قائم نہ ہوگی جب تک تیس کے قریب جھوٹے دجال ظاہر نہ ہولیں۔ ہر ایک یہ کہے گا میں الله کا رسول ہوں۔
(صحیح بخاری، کتاب المناقب، باب علامات النبوة فی الاسلام، حدیث: ۳۵۷۱)


14540-FA5-749-E-4-E75-8787-65-F6-F7762357.jpg
 

نزہت وسیم

رکن ختم نبوت فورم
۱۲- حضرت ابوہریرہ رضی الله تعالی عنہ سے روایت ہے کہ حضور خیرالانام صلی الله علیہ وسلم کا ارشادِ گرامی ہے:

لَمْ یَبْقَ مِنَ النَّبُوَّةَ اِلاَّ الْمُبَشِّرَاتُ قَالُوْا، وَمَا الْمُبَشِّرَاتُ قَالَ: الرُّوٴْیَا الصَّالِحَةُ.

نبوت میں سے (میری وفات کے بعد) کچھ باقی نہ رہے گا مگر خوش خبریاں رہ جائیں گی۔ لوگوں نے عرض کیا خوشخبریاں کیا ہیں؟ آپ نے فرمایا اچھے خواب۔
(صحیح بخاری، کتاب التعبیر، باب المبشرات، حدیث:۶۹۹۰)


02-CBD852-7683-49-DC-8-EB7-09994-DC518-C8.jpg
 

نزہت وسیم

رکن ختم نبوت فورم
۱۳- حضرت ابواُمامہ الباہلی رضی الله تعالی عنہ سے مروی ایک روایت میں ہے کہ حضور ختمی المرتبت صلی الله علیہ وسلم نے ایک خطبہ میں یہ الفاظ ارشاد فرمائے:

أَنَا اٰخِرُ الْأَنْبِیَاءِ، وَأَنْتُمْ اٰخِرُ الأُمَمِ.

میں آخری نبی ہوں اور تم آخری اُمت ہو۔
(سنن ابن ماجہ، ابواب الفتن، باب فتنہ الدجال وخروج عیسیٰ ابن مریم وخروج یأجوج ومأجوج، حدیث: ۴۰۷۷، المستدرک للحاکم حدیث:۸۶۲۱)

2-F217163-EF69-4-E18-B043-4-BB37-D621-EDC.jpg
 

نزہت وسیم

رکن ختم نبوت فورم
۱۴- حضرت عرباض بن ساریہ رضی الله تعالی عنہ سے روایت ہے کہ حضور خیرالانام صلی الله علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:

اِنِّیْ عَبْدُ اللهِ وَخَاتَمَ النَّبِیِّیْن.

بیشک میں الله کا بندہ ہوں اور انبیاء کرام کا خاتم ہوں۔
(المستدرک للحاکم، تفسیر سورة الاحزاب، حدیث: ۳۵۶۶، جلد:۷، ص:۴۵۳۔ مسند احمد، حدیث عرباض بن ساریہ، جلد۴، ص:۱۲۷)


82386341-2-E0-C-4-CC1-B065-F1-DE42681-FBD.jpg
 

نزہت وسیم

رکن ختم نبوت فورم
حضرت عائشہ رضی الله تعالی عنھا سے مروییہ صحیح حدیث قادیانیوں کے منہ پر ایک زوردار طمانچہ ہے کیونکہ قادیانی حضرت عائشہ رضی الله تعالی عنھا سے منسوب ایک من گھڑت روایت سے نبوت کے جاری و ساری ہونے پر دلیل باندھتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔حضرت عائشہ رضی الله تعالی عنھا سے منسوب موضوع روایت یہ ہے کہ """ نبی کریم صلی الله علیہ وسلم کوآخری نبی نہ کہو بلکہ ان کو خاتم النبین کہو """۔۔۔۔۔۔

اے قادیانیو۔۔۔۔!! مندرجہ بالا صحیح حدیث دیکھو اور اپنے جھوٹے نبی پر لعنت بھیجو۔
 

نزہت وسیم

رکن ختم نبوت فورم
۱۵- حضرت ابوہریرہ رضی الله تعالی عنہ سے روایت ہے کہ حضور خاتم الانبیاء علیہ التحیة والثناء نے ارشاد فرمایا:

نَحْنُ الآخِرُوْنَ مِنْ أَہْل الدُّنْیَا، وَالأَوَّلُوْنَ یَوْمَ الْقِیَامَةِ، الْمُقْضِیُّ لَہُمْ قَبْلَ الْخَلاَئِقِ.

ہم (امت محمدیہ صلی اللہ علیہ وسلم) اہل دنیا میں سے سب سے آخر میں آئے ہیں اور روزِ قیامت کے وہ اولین ہیں جن کا تمام مخلوقات سے پہلے حساب کتاب ہوگا۔
(صحیح مسلم، کتاب الجمعة، باب ہدایة ہذہ الأمة لیوم الجمعة، حدیث: ۱۹۸۲)

CD8-A07-D6-B4-CE-4137-B961-31-AD70-D911-C3.jpg
 

نزہت وسیم

رکن ختم نبوت فورم
۱۶- حضرت ضحاک بن نوفل رضی الله عنہ راوی ہیں کہ حضور نبی کریم صلی الله علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:

لاَ نَبِیَّ بَعْدِیْ وَلاَ اُمَّةَ بَعْدَ اُمَّتِیْ.

میرے بعد کوئی نبی نہیں اور میری اُمت کے بعد کوئی امت نہیں ہوگی۔
(المعجم الکبیر للطبرانی، عن ضحاک بن رمل الجہنی، حدیث: ۸۱۴۶، ج:۸، ص:۳۰۳)


ED88-EDC2-E7-CB-4-CFC-A219-3-CAB17636739.jpg
 

نزہت وسیم

رکن ختم نبوت فورم
۱۷- حضرت ابوہریرہ رضی الله تعالی عنہ راوی ہیں کہ حضور ختمی المرتبت صلی الله علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:

کُنْتَ أَوَّلَ النَّبِیِّیْن فِی الْخَلْقِ وَاٰخِرُہُمْ فِیْ البَعْثِ.

میں خلقت کے اعتبار سے انبیاء کرام میں پہلا ہوں اور بعثت کے اعتبار سے آخری ہوں۔
(الفردوس بمأثور الخطاب للدیلمی، حدیث: ۴۸۵۰، ۳:۲۸۲، حدیث: ۷۱۹۰، ۴:۴۱۱)

F632-BF13-FD24-401-A-AD8-F-CE6-A4-CD2-DFD5.jpg
 

نزہت وسیم

رکن ختم نبوت فورم
۱۹- حضرت ابن عباس رضی الله تعالی عنہ سے روایت ہے:

لَمَّا مَاتَ اِبْرَاہِیْمُ ابْنُ رَسُوْلِ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وسلم صَلَّی رَسُوْلُ اللّٰہ صلی اللہ علیہ وسلم وَقَالَ: اِنَّ لَہ مُرْضِعًا فِی الْجَنَّةِ وَلَوْ عَاشَ لَکَانَ صِدِّیْقًا نَبِیًّا.

جب الله کے پیغمبر صلی الله علیہ وسلم کے صاحبزادے ابراہیم کا انتقال ہوا تو آپ صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا: اس کے لئے جنت میں ایک دودھ پلانے والی (کا انتظام) ہے۔ اگر وہ زندہ رہتا تو سچا نبی ہوتا۔
(سنن ابن ماجہ، ابواب ما جاء فی الجنائز، باب ما جاء فی الصلاة علی ابن رسول الله صلی الله علیہ وسلم وذکر وفاتہ، حدیث:۱۵۱۱)

0-BECEEA2-4-DF6-4-A01-A03-B-B1789-ABAFDD2.jpg
 
Top