بسم اللہ الرحمن الرحیم
نعبد و نصلی علی الرسول الکریم ۔
اما بعد:
جیسا کہ تمام مسلمانوں کو معلوم ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی عموی بعثت ہی تمام شریعتوں کی خاتم ہوئی اور سلسلہ نبوت انتہاء کو پہنچا،روحانیت اپنی تمام شیون کے ساتھ جلوہ گر ہوئی وہ آگئےجو کائنات کے مظھر اتم ہوئےوہ آئے تو رحمت اظھر بن کے آئےبوجہ رحمت کے نہ کوئی مظھر باقی نہ ظھیر؛اظھر سے بڑھکر کوئی مظھر نہیں واتم کے بعد کوئی تمام نہیں۔ہو بھی تو کیسے جب وقوع کا کوئی امکان نہیں وہ رفعت میں اتنے اعلی کے بعد از خدا کوئی ایسا مقام نہیں،جن
پر حق پہلے ظاہر ہو پھر
ملک ایسا کوئی اعلی شان نہیں کہاں تک بیان ہو ان کی مدح ثنائی کہ خاتمیت میں شک کا کوئی گمان نہیں۔درود و سلام ہو اس آنے والے پر جس کے بعد کسی آنے والے کا کوئی مقام نہیں
سلامتی ہو ان عاملین ختم نبوت پرجن کے مشن کا کوئی خادم ناکام نہیں