• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

ختم نبوت پراعتراض نمبر۵۰:مدعی نبوت کے متعلق استخارہ کرنا

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
ختم نبوت پراعتراض نمبر۵۰:مدعی نبوت کے متعلق استخارہ کرنا
قادیانی: استخارہ کرنا سنت ہے۔ مرزا قادیانی کے متعلق آپ استخارہ کرلیں۔
جواب : استخارہ ایسے امور میں ہوتا ہے جس کا کرنا یا نہ کرنا دونوں امور مباح ہوں۔ ایسے امر میں استخارہ کرنا جس کا حلال یا حرام شریعت نے واضح کردیا ہے جائز نہیں۔ جیسے ماں بیٹے پر حرام ہے۔ اب کوئی بیٹا یہ استخارہ نہیں کرے گا کہ ماں مجھ پر حلال ہے یا حرام ہے۔ ایسا کرنے والا اسلام کی حدود کو توڑنے والا ہوگا۔ اسی طرح نماز فرض ہے ۔ اب نماز کی فرضیت وعدم فرضیت پر کوئی مسلمان استخارہ نہیں کرسکتا۔
اسی طرح آپ ﷺ اﷲ تعالیٰ کے آخری نبی ہیں۔ کوئی آدمی آپ ﷺ کے بعد مدعی نبوت کے لئے استخارہ نہیں کرسکتا۔ جو استخارہ کرے گا وہ کافر ہوگا۔ کیونکہ استخارہ کرنے کا معنی یہ ہے کہ اس کے نزدیک آپ ﷺ کے بعد کوئی اور نبی بن سکتا ہے۔ تبھی تو استخارہ کررہا ہے۔ اگر اسے یقین ہو کہ کوئی نبی نہیں بن سکتا تو پھر استخارہ کیوں کرے؟۔ استخارہ کا دل میں خیال لانا گویا آپ ﷺ کے بعد مدعی نبوت کے لئے چانس پیدا کرنا ہے اور ایسا کرنا کفر ہے۔ لہذا آپ ﷺ کے بعد کسی مدعی نبوت کے لئے استخارہ کرنا کفر ہے۔
 

شفیق احمد

رکن ختم نبوت فورم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم مرزا قادیانی کی آمد کی پیشگی اطلاع امت مسلمہ کو بہم پہنجا چکے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ قیامت سے پہلے 30 دجال اور کذاب ظاہر ہوں گے جو نبوت کا دعوی کریں گے۔ اللہ کی حکمت ریکهیں کہ اس نے دجالوں میں سے سب سے بڑے دجال مرزا قادیانی کےقلم سے اس حدیث پر مہر ثبت کر دی۔ مرزا قادیانی لکهتا ہے *"" آنحضرتﷺ فرماتے ہیں کہ دنیا کے اخیر تک قریب تیس کے دجال پیدا ہوں گے (روحانی خزائن 3 صفحہ 197) "" جب مرزا قادیانی نے نبوت کا دعوی کیا تو مرزا اپنی تحریر سے دجال ثابت ہوا. ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایسے ثابت شدہ امر یعنی مرزا قادیانی کی دجالیت اور کذابیت پر اگر کوئی استخارہ کرتا ہے یا کوئی کسی کو ایسا کرنے کا مشورہ دیتا ہے کہ اللہ سے معلوم کرتے ہیں کہ مرزا قادیانی دجال تها کہ نبی تو ان دونوں کو کسی سائکالوجسٹ سے اپائنٹمنٹ لے لینی چاہیئے۔
 
Top