• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

ختم نبوت پر اعتراض نمبر۵۳:دعا کریں

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
ختم نبوت پر اعتراض نمبر۵۳:دعا کریں

قادیانی: آپ بھی دعا کریں ہم بھی دعا کرتے ہیں کہ مرزا قادیانی سچا تھا یا جھوٹا۔ جو حق پر نہ ہوگا وہ ہلاک ہوجائے گا۔

جواب : مرزا قادیانی بھی لوگوں کو ایسے کہا کرتا تھا۔ مگر جو مرزا قادیانی کا حشر ہوا وہ آپ کو یاد نہیں؟۔
(۱)…مرزا قادیانی کا مولانا عبدالحق غزنوی ؒ سے مباہلہ ہوا اور مرزا قادیانی اپنے حریف کے دیکھتے دیکھتے تباہ ہوگیا ۔اور اس کے جھوٹ نے اس کو تباہ وبرباد کردیا۔
(۲)…مرزا قادیانی نے مولانا ثناء اﷲ امرتسری ؒ کے مقابلہ میں بددعا کی۔ کہ جھوٹا سچے کے سامنے ہلاک ہوجائے۔چنانچہ مرزا نے مولانا ثناء اﷲ امرتسری ؒکی زندگی میں مرکر اپنے جھوٹ پر مہر تصدیق ثبت کردی۔ مرزا قادیانی اپنے کذب میں سچا تھا ۔ اس لئے پہلے مرگیا۔
(۳)…مرزاقادیانی نے اپنے ازلی ابدی رقیب سلطان بیگ کے متعلق موت کی پیش گوئی کی۔ مگر سلطان بیگ کے ہوتے ہوئے دیکھتے دیکھتے مرزا قادیانی ہیضہ کی موت سے دوچار ہوگیا۔
(۴)…مرزا قادیانی نے اپنے ایک اور حریف ڈاکٹر عبدالحکیم خان کو مرتد قرار دیااور فرشتوں کی کھینچی ہوئی تلوار دیکھائی اور دعاکی کہ :’’ میرے رب سچے اور جھوٹے کے درمیان فیصلہ کردے۔‘‘ مگر ڈاکٹر صاحب کے دیکھتے دیکھتے مرزا قادیانی خود تباہ وبرباد وہلاک ہوکر اپنے جھوٹے ہونے کی ایسی نشانی چھوڑ گیا جو مرزا قادیانی کی امت کی ندامت کے لئے کافی ہے۔
(۵)…اسی طرح ایک اور دعا کا واقعہ عرض کرتا ہوں۔ ہماری عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے بانی رکن اور دوسرے امیر خطیب پاکستان حضرت مولانا قاضی احسان احمد شجاع آبادی ؒ تھے۔ جماعت قادیانی کے مشہور مناظر قاضی نذیر احمد سے آپ کی گفتگو ہوئی۔ جب قاضی نذیرقادیانی لاجواب ہوگیا کوئی جواب نہ بن پڑا تو خفت مٹانے اور اپنے ہمراہیوں کو مرعوب کرنے کی غرض سے قاضی احسان احمدشجاع آبادی ؒ سے یہی کہا کہ آپ بھی دعا کریںمیں بھی دعا کرتا ہوں جو سچا ہوگا اس کی دعا قبول ہوجائے گی۔ اتفاق سے موصوف ایک آنکھ سے عاری تھے۔ ہمارے حضرت قاضی احسان احمد ؒنے فوراً ہاتھ اٹھائے اور فرمایا :’’یا اﷲ اگرمسلمان سچے ہیں اور مرزائی جھوٹے ہیں تو اس قاضی نذیرقادیانی کی آنکھ ٹھیک نہ ہو۔‘‘ منہ پر ہاتھ پھیر کر قاضی نذیر قادیانی کو کہا کہ اب آپ دعا کریں کہ اگر آپ سچے ہیں تو آپ کی آنکھ ٹھیک ہوجائے۔ اس پر کھسیانی بلی کھمبا نوچے کی عملی تصویر وتفسیر ہوگیا۔
 

شفیق احمد

رکن ختم نبوت فورم
اس پوسٹ میں چار ان مسلمان ہستیوں کا ذکر ہے جن کے متعلق جھوٹے نبی مرزا قادیانی نے صراحتا یہ الہامی انکشاف کیا تھاکہ یہ لوگ میری زندگی میں ہی ہلاک ہو جائیں گے، مرزا قادیانی نے ان مسلمان ہستیوں کی ہلاکت کو اپنے دعوی نبوت کی سچائی سے بھی مشروط کیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ جب مرزا قادیانی ان مسلمانوں کی موجودگی میں جہنم واصل ہوا تومرزا کے پیروکاروں نے مرزا پر چار حرف بھیجنے کی بجائے ان جھوٹی پیشنگوئیوں سے جان چھڑانے کیلئے خودساختہ تاویلات کے سہارے ڈھونڈنے شروع کر دیئے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔قادیانی تا قیامت اس اشکال کو سلجھا نہیں سکتے کہ یہ کیسے ممکن ہے کہ اللہ کے عتاب زدہ یہ چاروں مسلمان اگر مرزا قادیانی کی موجودگی میں ہلاک ہو جاتے تو پھر مرزا قادیانی سچا نبی اور یہ لوگ پکے کافر اور اگر مرزا قادیانی ان لوگوں کی موجودگی میں ہلاک ہو جائے تو پھر بھی مرزا قادیانی سچا نبی اور یہ چاروں لوگ پکے کافر؟؟؟؟
 
آخری تدوین :
Top