جھوٹ نمبر 1
”احادیث صحیحہ سے بھی ثابت ہوتا ہے کہ مسیح موعود چھٹے ہزار میں پیدا ہو گا “
(روحانی خزائن جلد ۲۲،حقِیقۃُالوَحی: صفحہ 209)
جماعتِ احمدیہ کے ہر فرد کے لیے مقام غور ہے کہ دنیا کی کسی حدیث کی کتاب میں ایسی کوئی حدیث موجود نہیں ہے ،اگر کسی کے پاس ہو تو پیش کریں اور نقد دس ہزار روپے کا انعام حاصل کریں اور اگر ایسی کوئی حدیث نہ مل سکے تو کم از کم ایک دفعہ یہ ضرور کہہ دیجیئے گا کہ مرزا غلام قادیانی نے یہ جھوٹ بولا ہے ۔
