• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

عالم ارواح، دنیا ، برزخ ، آخرت ،حجۃ الوداع،شب معراج میں ختم نبوت کا تذکرہ

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
عالم ارواح میں ختم نبوت کا تذکرہ
’’ واذ اخذاﷲ میثاق النبیین لما آتیتکم من کتاب وحکمۃ ثم جاء کم رسول مصدق لمامعکم لتؤمنن بہ ولتنصرنہ ۰ آل عمران آیت۸۱‘‘{اور جب لیا اﷲ نے عہد نبیوں سے کہ جو کچھ میں نے تم کو دیا ‘ کتاب اور علم پھر آوے تمہارے پاس کوئی رسول کہ سچا بتاوے تمہارے پاس والی کتاب ‘ تو اس رسول پر ایمان لائو گے اور اس کی مدد کروگے۔}
اس آیت میں اﷲ رب العزت نے اس عہد ومیثاق کا ذکر فرمایا ہے جو ازل میں تمام انبیاء علیہم السلام سے آنحضرت ﷺ کے بارے میں لیا گیا جو ایک جملہ شرطیہ کی صورت میں تھا کہ اگر آپ میں سے کسی کی حیات میں محمد ﷺ تشریف لے آئیں تو آپ ان پر ایمان لائیں اور ان کی مدد کریں۔ یہ عہد خاص اگرچہ جملہ شرطیہ کے طور پر تھا ۔ اس سے تمام انبیاء علیہم السلام پرآپ ﷺ کی امیتازی شان کی جلالت واضح کی گئی۔
جملہ شرطیہ جس کا وقوع ضابطہ میں ضروری نہیں تاہم مختلف مواقع میں خاص شان کی جلالت عملی طورپرجلوہ فگن بھی ہوئی۔(الف)… لیلۃ المعراج میں تمام انبیاء علیہم السلام کا آپ ﷺ کی اقتداء کرنا ۔(ب)… یوم آخرت میں سب انبیاء علیہم السلام کا آپ ﷺ کے جھنڈے کے نیچے جمع ہونا۔ (ج)… آدم علیہ السلام سے لے کر عیسیٰ علیہ السلام تک تمام انبیاء علیہم السلام کا اپنے اپنے ادوار میں آپ ﷺ کی آمد مبارک کی خبردنیا۔(د)… حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو اب تک زندہ رکھا گیا وہ قرب قیامت میں تشریف لاکر آپ ﷺ کے دین وامت کی مدد فرمائیں گے وغیرہ۔
اس آیت میں ثم کا لفظ النبیین کے بعد قابل توجہ ہے۔ النبیین تمام انبیاء کے بعد سب کے آخر میں ’’ وہ نبی ‘‘ تشریف لائیں گے ۔ سبحان اﷲ ختم نبوت کی شان دیکھئے کہ عالم ارواح میں اس کا تذکرہ اﷲ رب العزت انبیاء علیہم السلام کی ارواح سے فرمارہے ہیں۔
آپ ﷺ نے فرمایا:’’ کنت اول النبیین فی الخلق آخرھم فی البعث۰‘‘تخلیق (عالم ارواح) میں تمام انبیاء سے پہلے اور بعثت میںسب کے بعدہوں ۔(ابن کثیرص۴۸ج۸‘کنزالعمال ص۴۵۲ج۱۱ طبع ملتان)
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
عالم دنیا مین ختم نبوت کا تذکرہ
(۱)…اﷲ رب العزت نے عالم دنیا میں سب سے پہلے سیدنا آدم علیہ السلام کو پیدا فرمایا۔ مشکوٰۃ شریف ص۵۱۳باب فضائل سیدالمرسلین ‘ مسند احمدجلد ۴ص ۱۲۷‘ کنز العمال ج ۱۱ص ۴۱۸حدیث نمبر۳۱۹۶۰وص ۴۴۹ حدیث نمبر ۳۲۱۱۴میں ہے:
’’ انی عند اﷲ مکتوب خاتم النبیین وان آدم لمنجدل فی طینتہ۰‘‘ {تحقیق میں اﷲ تعالیٰ کے نزدیک (لوح محفوظ میں)خاتم النبیین اس وقت لکھا ہوا تھا جبکہ آدم علیہ السلام اپنی مٹی میں تھے۔}
(۲)… عالم دنیا میں اﷲ رب العزت جس نبی کو بھی بھیجا تو ان کے سامنے آپ ﷺ کی خاتمیت کا یوں تذکرہ فرمایا:
’’ لم یبعث اﷲ نبیاً آدم ومن بعدہ الا اخذاﷲ علیہ العہد لئن بعث محمد ﷺ و ھوحیی لیؤمنن بہ ولینصرنہ۰‘‘{حق تعالیٰ نے انبیاء علیہم السلام میں سے جس کسی کو مبعوث فرمایا تو یہ عہد ان سے ضرور لیا کہ اگر ان کی زندگی میں محمد ﷺ مبعوث ہوں تو وہ ان پر ایمان لائیں اور ان کی مدد کریں۔(ابن جریر ج ۳ ص۲۳۲‘ ابن کثیر‘ تاریخ ابن عساکر‘ نیز فتح الباری باب کتاب الانبیاء ‘حضرت علی ؓ وحضرت عباسؓ ‘شرح مواہب للرزقانی ص ۲۴۳ج۵)}
(۳)… سیدنا آدم علیہ السلام کی تخلیق پر پہلے انسان نے عالم دنیا میں قدم رکھا۔ آپ ﷺ نے فرمایا:’’بین کتفی آدم مکتوب محمد رسول اﷲ خاتم النبیین۰خصائص کبری ص ۱۹ج۱بحوالہ ابن عساکر۰‘‘
تخلیق باری تعالیٰ کا پہلا شاہکار سیدنا آدم علیہ السلام ہیں۔مگر اﷲ رب العزت کی کرم فرمائیوں کے قربان جائیں پہلے شاہکار قدرت (سیدنا آدم علیہ السلام) پر بھی اﷲ رب العزت نے رحمت دو عالم ﷺ کی ختم نبوت کا علم یوں ثبت فرمادیا:{آدم علیہ السلام کے دونوں کندھوں کے درمیان محمد رسول اﷲﷺ خاتم النبیین لکھا ہوا تھا۔}
(۴)… حضرت علی ؓ سے روایت ہے کہ :
’’ بین کتفیہ خاتم النبوۃوھو خاتم النبیین۰ رواہ شمائل الترمذی ص۲‘‘ {آپﷺکے دونوں کدھوں کے درمیان مہر نبوت ہے اور آپ ﷺ انبیاء کے ختم کرنے والے ہیں۔ }
اﷲ !اﷲ! سب سے پہلے نبی آدم آئے تو بھی حضور ﷺ کی ختم نبوت کا اعلان ونشان لے کر آئے اور آپ ﷺ تشریف لائے تو سراپا ختم نبوت بن کر۔
(۵)…’’ عن ابی ھریرۃ ؓ قال قال رسول اﷲ ﷺ لما نزل آدم باالہند وستوحش فنزل جبرائیل فنادی بالاذان اﷲ اکبر۰ مرتین اشھدان لاالہ الااﷲ مرتین۰ اشھد ان محمد رسول اﷲ مرتین قال آدم جبرائیل من محمد قال آخرولدک من الانبیائ۰ ابن عساکر وکنزص ۴۵۵ج۱۱حدیث نمبر۳۲۱۳۹‘‘{حضرت ابوھریرۃ ؓ راوی ہیں کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا کہ جب آدم علیہ السلام ہندمیں نازل ہوئے (تو بوجہ تنہائی) ان کو وحشت ہوئی تو جبرائیل علیہ السلام نازل ہوئے اور اذان پڑھی اﷲ اکبر دوبار‘ اشہدان لاالہ الااﷲ دوبار ‘ اشہدان محمد رسول اﷲ دوبار حضرت آدم علیہ السلام نے جبرائیل علیہ السلام سے پوچھا کہ محمد ﷺ کون ہیں؟۔ جبرائیل علیہ السلام نے فرمایا کہ انبیاء کرام کی جماعت میں سے آپ کے آخری بیٹے۔}
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
عالم برزخ میں ختم نبوت کا تذکرہ

ابن ابی الدنیا وابو یعلی نے حضرت تمیم داری ؓ سے ایک طویل حدیث کے ذیل میں روایت کیا ہے کہ جب فرشتے منکر ونکیر قبر میں مردہ سے سوال کریں گے کہ تیرا رب کون ہے اور تیرا دین کیا ہے تو وہ کہے گا:
’’ ربی اﷲ وحدہ لاشریک لہ الاسلام دینی ومحمدنبی وھوخاتم النبیین فیقو لون لہ صدقت‘‘{میرا پرور دگار اﷲوحدہ لاشریک ہے ‘ اسلام میرا دین ہے اور محمد ﷺ میرے نبی ہیںاور آخری نبی ہیں۔ یہ سن کر فرشتے کہیں گے کہ تونے سچ کہا۔(تفسیر درمنشورص۱۶۵ج۶)}
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
عالم آخرت میں ختم نبوت کا تذکرہ
’’عن ابی ھریرۃ ؓفی حدیث الشفاعۃ فیقول لھم عیسیٰ علیہ السلام…اذھبوا الیٰ غیری اذھبوا الی محمد ﷺ فیأتون محمد ﷺ فیقولون یا محمد انت رسول اﷲ وخاتم الانبیاء ۰ بخاری ص ۶۸۵ ج ۲ ‘ مسلم ص ۱۱۱ج۱‘‘{حضرت ابوھریرۃ ؓ سے ایک طویل روایت میں ذکر کیا گیا ہے کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا کہ جب لوگ حضرت عیسیٰ علیہ السلام سے قیامت کے روز شفاعت کے لئے عرض کریں گے تو وہ کہیں گے آنحضرت ﷺ کے پاس جائو ۔ لوگ میرے پاس آئیں گے اور کہیں گے ‘آئے! محمدﷺ خاتم النبیین۔ ایک اور روایت میں محمد خاتم النبیین قدحضرالیوم(عیسیٰ علیہ السلام فرمائیں گے)آج کے دن محمد خاتم النبیین ﷺ تشریف فرماہیں۔ ان کے ہوتے ہوئے کون شفاعت میں پہل کرسکتا ہے۔ }
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
حجۃ الوداع میں ختم نبوت کا تذکرہ
’’عن ابی امامۃؓ قال قال رسول اﷲ ﷺ فی خطبۃ یوم حجۃ الوداع ایھاالناس انہ لانبی بعدی ولا امۃ بعدکم الافاعبدوا ربکم وصلوا خمسکم فصوموا شھرکم وادوا زکوٰۃ اموالکم طیبۃ بھا انفسکم واطیعوا ولاۃ امورکم تدخلو اجنۃ ربکم ۰ منتخب کنزالعمال ‘برحاشیہ مسند احمدص ۳۹۱ ج۲‘‘{حضرت امامہ ؓ فرماتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے اپنے حجۃ الوداع کے خطبہ میں فرمایا اے لوگو! نہ میرے بعد کوئی نبی ہوگا اور نہ تمہارے بعد کوئی امت ۔ خبردار اپنے رب کی عبادت کرتے رہو اور پانچ نمازیں پڑھتے رہو اور رمضان کے روزے رکھتے رہو اور اپنے دلوں کی خوشدلی سے زکوٰۃ دیتے رہو ‘ اپنے حکام (خلفائ)کی اطاعت کرتے رہو تو تم اپنے رب کی جنت میں داخل ہوجائو گے۔}
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
شب معراج میں ختم نبوت کا تذکرہ
’’فی حدیث طویل فی باب الاسراء عن ابی ھریرۃؓ مرفوعاً قالوا یا جبرائیل من ھذا معک قال ھذا محمد رسول اﷲ وخاتم النبیین (الیٰ ان قال ) قال اﷲ ربہ تبارک وتعالیٰ قد اخذتک حبیباً وھومکتوب فی التوراۃ محمد حبیب الرحمن وارسلنک للناس کافۃ وجعلت امتک ھم الاولون وھم الآخرون وجعلت امتک لاتجوز لھم خطبۃ حتی یشھدوا انک عبدی ورسولی وجعلتک اول النبیین خلقاً وآخرھم بعثا واعطیتک سبعامن المثانی ولم اعطھا نبیاقبلک واعطیتک خواتیم سورۃ البقرہ من کنز تحت العرش لم اعطھا قبلک وجعلتک فاتہا وخاتما ۰ رواہ البزار بحوالہ ختم نبوت کامل ص۲۶۸‘‘ {شب اسری کے واقعہ کو تفصیل سے حضرت ابوہریرہؓ نے مرفوعاً بیان کیا ہے کہ آنحضرتﷺنے فرمایا آسمان کے فرشتوں نے جبرائیل سے کہا کہ آپ کے ساتھ کون ہیں ۔ جبرائیل علیہ السلام نے فرمایا کہ محمد رسول اﷲ خاتم النبیین ہیں۔(اس کے بعد آپ ﷺ نے فرمایا کہ )اﷲ تعالیٰ کی جانب سے مجھے ارشاد ہوا کہ ہم نے آپ ﷺ کو اپنا محبوب بنایا ہے ۔ توراۃ میں بھی لکھا ہوا ہے کہ محمدﷺ اﷲ کے محبوب ہیں اور ہم نے آپ ﷺ کو تمام مخلوق کی طرف نبی بناکر بھیجا ہے اور آپ ﷺ کی امت کو اولین وآخرین بنایا (جنت میں داخلہ سب سے پہلے ‘دنیا میںآنے میں سب سے آخر میں) اور میں نے آپ ﷺ کی امت کے لئے (لازمی کردیا) اس کے بغیر کوئی خطبہ جائز نہیں کہ وہ گواہی دیں کہ آپ ﷺ میرے بندے اور میرے رسول ہیں اور میں آپ ﷺ کو باعتباراصل خلقت وعالم ارواح کے سب سے پہلے بنایا اور باعتبار بعثت کے سب سے آخر بنایا ہے۔ آپ کو سبع مثانی (سورۃ فاتحہ) دی جو آپ ﷺ سے پہلے کسی کو نہیں دی اور آپ ﷺ کو سورۃ بقرہ کی آخری آیتیں دیں اس خزانہ سے جو عرش کے نیچے ہے جو آپ ﷺ سے پہلے کسی نبی کو نہیں دی اور آپ ﷺ کو فاتح وخاتم بنایا۔(جنت کو کھولنے والے اور نبیوں کو بند کرنے والے )}
 
Top