قادیانیوں کا منہ بند
قادیانیوں کا منہ بند کرنے کے لئے یہ حوالہ زیر نظر رہے کہ :
(۱)… مرزا قایانی نے اپنی کتاب ازالہ اوہام حصہ دوم ص ۵۳۸ ‘خزائن ص ۳۸۹ ج ۳ پر لکھا ہے :’’ اقوال سلف وخلف درحقیقت کوئی مستقل حجت نہیں۔‘‘
(۲)… مرزا محمود نے اپنی کتاب حقیقت النبوۃ ص ۱۲۲ تا ۱۲۳ پر لکھا ہے :’’ نبی کی وہ تعریف جس کی رو سے آپ (مرزا قادیانی) اپنی نبوت کا انکار کرتے رہے ہیں یہ ہے کہ نبی وہی ہوسکتا ہے جو کوئی نئی شریعت لائے یا پچھلی شریعت کے بعض احکام کو منسوخ کرے یا یہ کہ اس نے بلاواسطہ نبوت پائی اور کسی دوسرے نبی کا متبع نہ ہو اور یہ تعریف عام طور پر مسلمانوں میں مسلم تھی۔‘‘
لیجئے ! مرزا محمود نے خود تسلیم کرلیا کہ اہل اسلام کے نزدیک صرف ایک ہی نبوت تھی یعنی تشریعی ۔( غیرتشریعی ان کے ہاں صرف ولایت تھی مگر اس پر نبوت کے نام کا ان کے نزدیک بھی اطلاق درست نہ تھا۔)
اس باب میں مزید تفصیلات کے لئے مناظر اسلام حضرت مولانا لال حسین اختر ؒ کا رسالہ’’ ختم نبوت اور بزرگان امت ‘‘ مشمولہ احتساب قادیانیت جلد اول ص ۱۱۵تا۱۴۱‘ بقیہ السلف حضرت مولانا محمد نافع مدظلہ کا رسالہ مسئلہ ختم نبوت اور سلف صالحین اور مناظر اسلام مولاناعلامہ خالد محمود کی کتاب عقیدہ الامت فی معنی ختم نبوت سے استفادہ کیا جاسکتا ہے۔