• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

قومی اسمبلی میں سولہواں دن

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
ملکہ سے وفاداری پر عظیم الشان خوشی
’’اس خدا کا شکر ہے جس نے آج ہمیں یہ عظیم الشان خوشی کا دن دکھلایا کہ ہم نے اپنی ملکہ معظمہ قیصرہ ہند وانگلستان کی شست سالہ جوبلی کو دیکھا۔ جس قدر اس دن کے آنے سے مسرت ہوئی۔ کون اس کا اندازہ کر سکتا ہے؟ ہماری محسنہ قیصرہ مبارکہ کو ہماری 2493طرف سے خوشی اور شکر سے بھری ہوئی مبارکباد پہنچے۔ خداملکہ معظمہ کو ہمیشہ خوشی سے رکھے۔‘‘
(تحفہ قیصریہ ص۲، خزائن ج۱۲ ص۲۵۴)
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
مرزاجی! کی کلمہ شاہانہ کے لئے تڑپ اور دربار انگریزیہ میں انتہائی عاجزانہ وفاداری
’’مگر مجھے نہایت تعجب ہے کہ ایک کلمہ شاہانہ سے بھی میں ممنون نہیں کیاگیا اور میرا کانشنز ہرگز اس بات کو قبول نہیں کرتا کہ وہ ہدیہ عاجزانہ یعنی رسالہ تحفہ قیصریہ حضور ملکہ معظمہ میں پیش ہوا ہو اور پھر میں اس کے جواب سے ممنون نہ کیا جاؤں۔ یقینا کوئی اور باعث ہے۔ جس میں جناب ملکہ معظمہ قیصر ہند دام اقبالہا کے ارادہ اور مرضی اور علم کو کچھ دخل نہیں۔ لہٰذا اس حسن ظن نے جو میں حضور ملکہ معظمہ دام اقبالہا کی خدمت میں رکھتا ہوں۔ دوبارہ مجھے مجبور کیا کہ میں اس تحفہ یعنی رسالہ تحفہ قیصریہ کی طرف جناب ممدوحہ کو توجہ دلاؤں اور شاہانہ منظوری کے چند الفاظ سے خوشی حاصل کروں۔ اسی غرض سے یہ عریضہ روانہ کر رہا ہوں۔‘‘
(ستارہ قیصریہ ص۲، خزائن ج۱۵ ص۱۱۲)
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
حکومت انگریزی کے قیام سے میرے والد کو جواہرات کا خزانہ مل گیا
’’اور پھر جب گورنمنٹ انگریزی کا اس ملک پر دخل ہوگیا تو وہ اس نعمت یعنی انگریزی حکومت کی قائمی سے ایسے خوش ہوئے کہ گویا ان کو ایک جواہرات کا خزانہ مل گیا۔‘‘
(ستارہ قیصریہ ص۳، خزائن ج۱۵ ص۱۱۳)
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
2494میرے والد سرکار انگریزی کے بڑے خیرخواہ جانثار تھے
’’اور وہ سرکار انگریزی کے بڑے خیرخواہ جانثار تھے۔ اسی وجہ سے انہوں نے ایام غدر ۱۸۵۷ء (یعنی جہاد آزادی) میں پچاس گھوڑے معہ سوار ان بہم پہنچا کر سرکار انگریزی کو بطور مدد دئیے تھے اوروہ بعد اس کے بھی ہمیشہ اس بات کے لئے مستعد رہے کہ اگر پھر بھی کسی وقت انکی مدد کی ضرورت ہو توبہ دل وجان اس گورنمنٹ (برطانیہ) کو مدد دیں۔‘‘
(ستارہ قیصریہ ص۳، خزائن ج۱۵ ص۱۱۳)
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
مرزاجی! نے سرکار انگریز کی خدمت کے لئے پچاس ہزار کے قریب کتابیں، رسائل اور اشتہارات لکھے
’’اور مجھ سے سرکار انگریزی کے حق میں جو خدمت ہوئی وہ یہ تھی کہ میں نے پچاس ہزار کے قریب کتابیں اور رسائل اور اشتہارات چھپوا کر اس ملک اور نیز دوسرے بلاد اسلامیہ میں اس مضمون کے شائع کئے کہ گورنمنٹ انگریزی ہم مسلمانوںکی محسن ہے۔‘‘
(ستارہ قیصریہ ص۳، خزائن ج۱۵ ص۱۱۴)
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
گورنمنٹ برطانیہ کی سچی اطاعت ہر مسلمان کا فرض ہے
’’لہٰذا ہر ایک مسلمان کا یہ فرض ہونا چاہئے کہ اس گورنمنٹ (برطانیہ) کی سچی اطاعت کرے اور دل سے اس دولت کا شکرگزار اور دعاگو رہے۔‘‘
(ستارہ قیصریہ ص۳، خزائن ج۱۵ ص۱۱۴)
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
ممالک اسلامیہ میں انگریزی وفاداری کی اشاعت
’’اور یہ کتابیں میں نے مختلف زبانوںیعنی اردو، فارسی، عربی میں تالیف کر کے اسلام کے تمام ملکوں میں پھیلا دیں۔‘‘
(ستارہ قیصریہ ص۳، خزائن ج۱۵ ص۱۱۴)
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
2495میری کوشش سے لاکھوں مسلمانوں نے جہاد کے غلط خیالات چھوڑ دئیے
’’جہاں تک ممکن تھا اشاعت کر دی گئی۔ جس کا یہ نتیجہ ہوا کہ لاکھوں انسانوں نے جہاد کے وہ غلط خیالات چھوڑ دئیے جو نافہم ملاؤں کی تعلیم سے ان کے دلوں میں تھے۔ یہ ایک ایسی خدمت مجھ سے ظہور میں آئی کہ مجھے اس بات پہ فخر ہے کہ برٹش انڈیا کے تمام مسلمانوں میں سے اس کی نظیر کوئی مسلمان دکھلا نہ سکا۔‘‘
(ستاریہ قیصرہ ص۴، خزائن ج۱۵ ص۱۱۴)
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
دونوں ہاتھ اٹھا کر دعا کرتا ہوں
’’میں معہ اپنے تمام عزیزوں کے دونوں ہاتھ اٹھا کر دعا کرتا ہوں کہ یا الٰہی اس مبارکہ قیصرہ ہند دام ملکہا کو دیرگاہ تک ہمارے سروں پر سلامت رکھ اور اس کے ہر ایک قدم کے ساتھ اپنی مدد کا سایہ شامل حال فرما اور اس کے اقبال کے دن بہت لمبے کر۔‘‘
(ستارہ قیصریہ ص۴، خزائن ج۱۵ ص۱۱۴)
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
عالی شان جناب ملکہ معظمہ کی عالی خدمت میں
’’اور میں اپنی عالی شان جناب ملکہ معظمہ قیصرہ ہند کی عالی خدمت میں اس خوشخبری کو پہنچانے کے لئے بھی مأمور ہوں کہ جیسا کہ زمین پر اور زمین کے اسباب سے خداتعالیٰ نے اپنی کمال رحمت اور کمال مصلحت سے ہماری قیصرہ ہند دام اقبالہا کی سلطنت کو اس ملک اور دیگر ممالک میں قائم کیا ہے تاکہ زمین کو عدل اور امن سے بھرے۔‘‘
(ستارہ قیصریہ ص۴، خزائن ج۱۵ ص۱۱۵)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top