ختم نبوت فورم پر
مہمان
کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
ختم نبوت فورم پر
مہمان
کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر
جناب چیئرمین: اگر وہ کسی کی بات مانتے تو نوے سال میں نہیں مان گئے ہوتے؟
صاحبزادہ صفی اﷲ: نہیں، ہمیشہ وہ سر ہلاتا ہے۔
جناب چیئرمین: وہ نوے سال وہ انہوں نے کسی کی بات نہیں مانی۔ آپ کا خیال ہے کہ آپ دو منٹ میں منوالیںگے؟
GENERAL DEBATE AFTER THE CROSS- EXAMINATION
(جرح کے بعد عمومی بحث)
چوہدری جہانگیر علی: مسٹرچیئرمین!یہ لاہوری جماعت کو Examine کرنے کے بعدکیا…
1784جناب چیئرمین: ہاں، اس کے بعد we will open the debate in the closed session of the House Committee. Maulana Mufti Mahmood will start. (ہاں اس کے بعد ایوان کی کمیٹی میں بحث شروع کریں گے۔ مفتی محمود آغاز کریں گے)
چوہدری جہانگیر علی: میں گزارش یہ کرنا چاہتا تھا۔
Mr. Chairman: Next session, it may be tomorrow.
(جناب چیئرمین: اگلے اجلاس میں، وہ کل ہو سکتا ہے)
----------
SAMADANI TRIBUNAL'S REPORT
چوہدری جہانگیر علی: اخبارات میں یہ آیا تھا کہ صمدانی ٹریبونل کی رپورٹ ممبرزکو دی جائے گی۔
جناب چیئرمین: جی۔
چوہدری جہانگیر علی: یہ اخبارات میں آیاتھا کہ صمدانی ٹریبونل کی رپورٹ ممبرز میں سرکولیٹ کی جائے گی۔ میں یہ گزارش کرنا چاہتا تھا، Before this question is debated in the special committee,اگر وہ صمدانی رپورٹ کی نقلیں بھی ہمیں مل جائیں۔ we could prepare our case better, Sir
(چوہدری جہانگیر علی: جناب والا!اس مسئلہ پر بحث سے قبل…تو ہم بہتر طور پر تیاری کر سکتے ہیں)
جناب چیئرمین: اخبارات میں جو آیا ہے۔ اس کی تو میں گارنٹی نہیں دے سکتا۔ کیونکہ…
چوہدری جہانگیر علی: وہ بھی گورنمنٹ Sources سے آئی ہوگی اخبارات میں۔
جناب چیئرمین: اس میں یہ ہے کہ صمدانی رپورٹ جو ہے وہ Law Minister will be comming، ان کو بھی ٹریجڈی ان پر fall کر گئی Because of death of his father.
(جناب چیئرمین: وزیرقانون تشریف لانے والے ہیں۔ کیونکہ ان کے والد کی ڈیتھ ہو گئی تھی)
چوہدری جہانگیر علی: جی، ہاں جی۔
Mr. Chairman: He was in a better position to tell the House. He will be coming day after tomorrow morning.
(جناب چیئرمین: وہ پرسوں تشریف لائیں گے اورایوان کو اس بارے میں کچھ بتائیں گے)
1785چوہدری جہانگیر علی: ٹھیک ہے جی۔
Mr. Chairman: And, from tomorrow, we will be going to open this general debate and Maulana Mufti Mahmood will start with all the books and pamphlets on behalf of, I would not say, Opposition and the Government because all are the same in this House.
(مفتی صاحب کی بحث، حکومت وحزب اختلاف دونوں کی جانب سے)
(جناب چیئرمین: اور کل سے ہم ایک عام بحث شروع کریں گے۔ مولانا مفتی محمود صاحب حکومت اور حزب اختلاف کی جانب سے جملہ کتب/رسالہ جات کے ساتھ ایوان کے اندر بحث کا آغاز کریں گے)
One Member: It will be closed door?
Mr. Chairman: Yes, closed door. And then any honourable member can participate. But we will regulate.
Anything else the honourable members want to say?
(جناب چیئرمین: جی ہاں بند کمرے میں اور پھر ہر معزز رکن اس میں حصہ لے سکتا ہے۔ لیکن ہم کنٹرول کریں گے۔ کسی چیز کے بارے میں معزز ممبران کچھ کہنا چاہتے ہیں؟)
جناب یحییٰ بختیار: سر!دیرہوگئی ہے۔
جناب چیئرمین: چلیں جی، بلالیں جی۔ One hour, Sir then you know we have to… (ایک گھنٹہ، جناب اور پھر آپ کو پتہ ہے کہ ہمیں…)
----------
WRITTEN STATEMENTS BY THE MEMBERS
(اراکین کے تحریری بیانات)
مولانا عبدالحق: وہ جو بیان، بیان جو دیاگیاہے۔ ہمارا مؤقف ، اس کو تو حضرت مفتی صاحب سنائیںگے؟
جناب چیئرمین: جی…
مولانا عبدالحق: یہ جو…
جناب چیئرمین: یہ آپ کے اپنے مشورے کی بات ہے۔
مولانا عبدالحق: سنانا تو چاہئے جی، ریکارڈ پر آ جائے گا۔
جناب چیئرمین: جوآپ، جیسے مناسب سمجھیں۔ میں نے ویسے پڑھ لیا ہے سارا۔
مولانا عبدالحق: نہیں، خیر…
جناب چیئرمین: فیصلے بھی پڑھ لئے ہیں سارے۔
1786مولانا عبدالحق: اچھا جی۔
----------
CONDOLENCE ON MURDER OF AMIR MUHAMMAD KHAN
(امیرمحمد خان کے قتل پر تعزیت)
چوہدری ظہور الٰہی: جناب سپیکر!پیشتر اس کے کہ یہ کارروائی شروع کریں، میں… آپ کو اطلاع تو مل چکی ہوگی امیر محمد خان والے معاملے کی۔ میں چاہتا تھا کہ اس پر اظہار افسوس ہوجاتا۔
جناب چیئرمین: ذرا ٹھہر جائیں۔ وہ ابھی سب بات ہوئی ہے۔ آپ نہیں تھے… Just wait for۔ چوہدری صاحب ذرا انتظار کریں۔ ابھی ذرا انتظار کریں۔
چوہدری ظہور الٰہی: ٹھیک ہے جی۔
Mr. Chairman: We all were to together when we have decided that after an hour. because I am also getting some information. I will pass on the infromation, entire, everything.
(جناب چیئرمین: ہم سب اکھٹے تھے جب ہم نے یہ فیصلہ کیا کہ ایک گھنٹے بعد… میں بھی معلومات حاصل کر رہا ہوں جو کہ میں آپ تک پہنچادوں گا)
(The Delegation entered the Chamber)
(وفد ہال میں داخل ہوا)
----------
CROSS EXAMINATION OF THE LAHORI GROUP DELEGATION
(لاہوری گروہ پر جرح)
Mr. Chairman: Yes. the Attorney-General.
before Mr. Attorney-General puts his question.
(جناب چیئرمین: جی ہاں، اٹارنی جنرل صاحب، پیشتر اس کے کہ اٹارنی جنرل صاحب اپنا سوال کریں…)کل ایک آیت مولانا عبدالحق صاحب نے پڑھی تھی،’’مرتد‘‘ کے متعلق، جہاں تک مجھے یاد ہے…
جناب یحییٰ بختیار: وہ حدیث، حدیث پڑھی تھی انہوں نے۔
جناب چیئرمین: حدیث مولانا مفتی محمود صاحب نے پڑھی تھی۔ قرآن مجید کی آیت مولانا عبدالحق نے۔ انہوں نے کہا تھا کہ ’’مرتد‘‘ کا لفظ نہیں استعمال ہواقرآن پاک میں، جس پر وہ دو حدیثیں بھی اور آیت بھی پڑھی گئی۔ اس کا جواب انہوں نے دینا ہے۔
If they like.
جناب یحییٰ بختیار: وہ مرتد کے بارے میں وہ کہتے ہیں…
1787Mr. Chairman: It can be repeated.
جناب یحییٰ بختیار: (گواہ سے) وہ حدیث اور آیات، وہ کل سنا تھا آپ نے، آپ نے کہا ہے کہ مرتد کی کوئی سزا نہیں ہے؟
جناب چیئرمین: نہیں، انہوں نے یہ کہاتھا کہ مرتد کا نام ہی نہیں آیا کلام پاک میں، انہوں نے یہ جواب دیا۔
جناب یحییٰ بختیار: ہاں، اس کا وہ جواب پوچھنا چاہتے ہیں کہ انہوں نے ایک آیت پڑھ کے سنائی آپ کو، اور حدیث سنائی۔
جناب عبدالمنان عمر: جناب!پہلے وہ آپ کے پہلے سوال آپ کو لینا ہیں یا…؟
جناب چیئرمین: چلو، پہلے وہ، پہلے…
جناب یحییٰ بختیار: (ناقابل فہم)…یہ آپ پہلے لے لیں۔
جناب چیئرمین: اٹارنی جنرل صاحب کے سوال کا جواب دے دیں جی۔
جناب عبدالمنان عمر: پہلے آپ کے سوال کا جواب؟
جناب چیئرمین: پہلے آپ کے سوال کا جواب۔ لیکن اس کے بعد یہ پھر ان کا، مولانا عبدالحق کا۔
جناب عبدالمنان عمر: یہ ہمیں کچھ فوٹو سٹیٹ دیئے گئے تھے کہ اس بارے میں ہم اپنے خیال کا اظہار کریں۔ آپ معزز ممبران بڑے اہم مسئلے کے فیصلے کے لئے یہاں جمع ہیں۔ میں بڑے افسوس سے اس کا اظہار کروں گا۔ میں نے پہلے بھی توجہ دلائی تھی کہ ’’فرقان‘‘ ایک غیر ذمہ دار پرچہ ہے۔ اس کی تحریرات کو اتنے اہم مسئلے کے فیصلے کے لئے پیش نہیں کرنا چاہئے۔ یہاں میرے ہاتھ میں…
Mr. Chairman: I must say the witness cannot guide the procedure of this committee. The witness can say…
(جناب چیئرمین: مجھے یہ کہنا پڑے گا کہ گواہ ضابطہ کے بارے میں کمیٹی کی رہنمائی نہیں کر سکتا۔ گواہ کہہ سکتا ہے کہ…)
1788جناب یحییٰ بختیار: آپ کو میںنے اتنی Request کی کہ دیکھیں۔
جناب چیئرمین: ہاں۔
جناب یحییٰ بختیار: ’’فرقان‘‘ کو بھول جائیے…
جناب چیئرمین: ہاں۔
جناب یحییٰ بختیار: …اس میں جس "Review" کے جوحوالے دئے ہیں۔ ۶؍جولائی ۱۹۰۴ء کے، وہ آپ دیکھ لیجئے۔ اگر آپ ابھی Verify (تصدیق ) نہیں کرسکتے۔ تو آپ ان کو Verify (تصدیق) کرکے بعد میں لکھ کے بھیج دیجئے۔ یہ کوئی جلدی کی بات نہیں ہے بڑا اہم مسئلہ ہے۔
جناب عبدالمنان عمر: نہیں، جناب!مجھے یہ فوٹوسٹیٹ دیاگیاہے…
جناب یحییٰ بختیار: یہ بھی آپ دیکھ لیجئے کہ…
جناب عبدالمنان عمر: ہاں،میں نے دیکھ لیا ہے جی۔
جناب یحییٰ بختیار: اگر آپ کہتے ہیں، یہ ٹھیک ہے، غلط…؟
جناب عبدالمنان عمر: نہیں جی، اس کو میں…
جناب یحییٰ بختیار: اگر آپ کہتے ہیں…
جناب عبدالمنان عمر: میری گزارش یہ ہے جی کہ یہ حلفی بیان ایک جعلی چیز پیش کی گئی ہے۔
Mr. Chairman: That's all. That's all.
(جناب چیئرمین: کافی ہے، کافی ہے۔
جناب یحییٰ بختیار: بس ٹھیک ہے، ٹھیک ہے۔
Mr. Chairman: That's all. Finish it.
(جناب چیئرمین: کافی ہے، اب ختم)
آپ ،جو حوالہ جات دیئے گئے ہیں۔ آپ کہیں صحیح ہیں یا درست ہیں؟
1789جناب یحییٰ بختیار: باقی جو حوالہ جات ہیں،مولوی محمدعلی صاحب کے…
جناب عبدالمنان عمر: یہ تو Compare کرکے ہی میں عرض…
جناب یحییٰ بختیار: ہاں، تو اس واسطے آپ اگر سمجھتے ہیں کہ اس وقت جواب نہیں دے سکتے تو آپ Compare کرکے دو چار د ن کے بعد یہاں بھیج دیجئے سیکرٹری اسمبلی صاحب کے، سیکرٹری صاحب کے پاس اور پھر وہ ممبران …
جناب چیئرمین: (ڈپٹی سیکرٹری سے) جاوید!یہ نوٹ کرلیں۔ جو جو چیز ہے ناں، جوان کے …
جناب یحییٰ بختیار: …ممبران میں سرکولیٹ کردیں گے آپ کاجواب۔
جناب عبدالمنان عمر: میں اس کے متعلق ایک اصولی جواب آپ کو عرض کر دیتا ہوں، اگر اس سے بات طے ہو جائے…
جناب چیئرمین: نہ،نہ…
جناب عبدالمنان عمر: …تومولانا محمدعلی صاحب نے اس کا جواب دیا ہے۔
Mr. Chairman: No, no, just a minute. The Hawalajat(حوالہ جات)Which have been put to the Delegation should be either accepted or rejected.
(جناب چیئرمین: نہیں، نہیں، صرف ایک منٹ۔ جو حوالہ جات پیش کئے گئے ہیں۔ وفد یا تو انہیں تسلیم کرے یا ان کی تردید کرے)
جناب یحییٰ بختیار: پہلا سوال یہ تھا کہ یہ غلط ہیں یا صحیح؟ اگر حوالہ جات غلط ہیں تو پھر…
جناب چیئرمین: غلط ہیں یا صحیح؟ اگر صحیح ہیں تو پھر آپ Explanation (وضاحت) دے سکتے ہیں۔ Otherwise not.
جناب یحییٰ بختیار: اور اگر آپ کہتے ہیں کہ درست ہیں وہ، تو پھر اس کے بعد آپ کہیںگے کہ کیا ان کا مطلب تھا۔
1790Mr. Chairman: And the Delegation can send written reply after getting it verified and with any explanation, if they like.
(جناب چیئرمین: تصدیق کرنے کے بعد وفد تحریری جواب اور وضاحت بھیج سکتا ہے)
Mr. Yahya Bakhtiar: And explanation.
(جناب یحییٰ بختیار: اور وضاحت)
Mr. Chairman: And whatever they like, they can write it. Next question.
(جناب چیئرمین: اور اگر وہ ایسا کرنا چاہیں تو ٹھیک ہے۔ اگلا سوال کریں)
وہ مولانا عبدالحق صاحب نے جو آیت کلام پاک پڑھی تھی اور مولانا مفتی محمود صاحب نے جو حدیث شریف کا حوالہ دیا تھا۔