ختم نبوت فورم پر
مہمان
کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
ختم نبوت فورم پر
مہمان
کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر
(حضرت عیسیٰ بن مریم علیہ السلام کا منکر سیاسی معنوں میں مسلمان ہے؟)
جناب یحییٰ بختیار: جو حضرت عیسیٰ کو نہیں مانتا وہ بھی سیاسی معنوں میں نہیں نکلتا؟
مرزاناصراحمد: سیاسی معنوں میں وہ بھی نہیں نکلتا۔
جناب یحییٰ بختیار: But (لیکن) کن معنوں میں نکلتا ہے وہ؟
مرزاناصراحمد: وہ نکلتا ہے اس معانی میں کہ وہ اﷲتعالیٰ کے احکام کی خلاف ورزی کرنے کی وجہ سے اﷲتعالیٰ کے مواخذہ کے اندر ہے۔
جناب یحییٰ بختیار: مگر وہ پھر بھی مسلمان ہوگا؟
مرزاناصراحمد: سیاسی معنوں میں پھر بھی مسلمان رہے گا۔
جناب یحییٰ بختیار: کس معنے میں کافر بھی ہوجاتا ہے وہ؟
مرزاناصراحمد: ہاں، ہاں! کفر دون کفر ہے ناں۔ ایک معانی میں وہ کافر ہے۔ دوسرے معانی میں وہ مسلمان ہے۔
جناب یحییٰ بختیار: اور جو شخص یہ کہے کہ میں سوائے آنحضرتa کے کسی کو بھی نہیں مانتا نبی؟
مرزاناصراحمد: اس نے اسلام کو سمجھا ہی نہیں۔
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، سمجھا ہوگا جی! جاہل آدمی ہی سہی۔
مرزاناصراحمد: وہ میرا جواب وہی ہے۔
جناب یحییٰ بختیار: وہ، وہ کافر ہوگیا کہ نہیں؟
مرزاناصراحمد: وہ ملت اسلامیہ سے نکل گیا۔ سیاسی معنوں میں…
جناب یحییٰ بختیار: سیاسی معنوں میں؟
174مرزاناصراحمد: سیاسی معنوں میں نہیں نکلا۔
جناب یحییٰ بختیار: دوسرے معنوں میں؟
مرزاناصراحمد: نہیں، سیاسی معنوں میں وہ مسلمان ہے۔
جناب یحییٰ بختیار: پھر بھی مسلمان رہتا ہے وہ؟
مرزاناصراحمد: ہاں! جو شخص اپنے آپ کو مسلمان کہتا ہے وہ مسلمان رہتا ہے۔
جناب یحییٰ بختیار: اور اگر وہ یہ سمجھے جی کہ…
مرزاناصراحمد: 90فیصدی یہاں ہیں ایسے مسلمان ہمارے ملک میں جن کو کلمہ طیبہ بھی مشکل سے آتا ہے۔ معنے کم از کم نہیں آتے۔
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، ایک…
مرزاناصراحمد: کس جھگڑے میں آپ پڑ رہے ہیں؟
جناب یحییٰ بختیار: میں جھگڑے میں نہیں پڑ رہا جی! ایک چیز وہ ہوتی ہے کہ ایک آدمی نہیں سمجھتا اور وہ کہتا ہے کہ میں مسلمان ہوں، کلمہ پڑھتا ہوں مگر ایک Deliberately, Maliciously denies… (عمداً بغض کے باعث انکاری ہے)
مرزاناصراحمد: وہ تو باغی ہے۔
جناب یحییٰ بختیار: وہ تو اس کا میں ذکر کر رہا ہوں۔
مرزاناصراحمد: ہاں! وہ تو باغی ہے جو Deliberately (عمداً) کرتا ہے۔ Deliberately (عمداً) کا مطلب یہ ہوا ناں پھر…
جناب یحییٰ بختیار: … کہ یہ سمجھ کر…
( عیسیٰ بن مریم علیہ السلام کا منکر ہر طرح ملت اسلامیہ سے خارج ہے)
مرزاناصراحمد: … کہ قرآن کریم کہتا ہے کہ حضرت عیسیٰ کو نبی مانو…
جناب یحییٰ بختیار: ہاں جی!
175مرزاناصراحمد: … اور میں خدا کے حکم کے خلاف بغاوت کرتے ہوئے اس کا انکار کرتا ہوں۔ وہ ملت اسلامیہ سے نکل گیا۔
جناب یحییٰ بختیار: سیاسی طور پر صرف؟
مرزاناصراحمد: نہیں، نہیں، نہیں۔ سیاسی طور پر بھی نکل گیا، یہ کہیں آپ۔
جناب یحییٰ بختیار: یعنی وہ بالکل ہی نکل گیا۔
مرزاناصراحمد: ہاں! وہ بالکل نکل گیا۔
جناب یحییٰ بختیار: جو مرزاغلام احمد کی نبوت سے انکار کرتا ہے وہ بھی بالکل نکل گیا؟
مرزاناصر احمد: نہیں، نہیں، نہیں! میرا پہلے جو ہے، میرا وہ جو… آپ اس میں ذہن میں رکھیں۔ میں نے کہا ہے کہ جو شخص یہ کہتا ہے کہ میں جانتا ہوں، مجھے علم ہے کہ خداتعالیٰ مجھ سے یہ مطالبہ کرتا ہے کہ میں حضرت عیسیٰ کو نبی مانوں، لیکن میں خداتعالیٰ کے مقابلے میں کھڑا ہو کے اس سے انکار کر رہا ہوں، وہ نکل گیا۔ جو شخص یہ کہتا ہے کہ میں جانتا ہوں کہ خداتعالیٰ یہ کہتا ہے کہ بانی سلسلہ کو امتی نبی مانو اور میں نہیں مانوں گا۔ وہ بھی نکل گیا۔ ایک جگہ ایک تعریف کریں، دوسری جگہ اور تعریف کریں تو غلط ہو جائے گا۔
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، نہیں۔ اگر آپ کے کہنے کے مطابق اﷲتعالیٰ نے کہا ہے کہ مرزاغلام احمد نبی ہیں۔ ان کو مانو…
مرزاناصراحمد: جی۔
جناب یحییٰ بختیار: … اور پھر اس کے باوجود…
(عیسیٰ ؑ اور مرزا کے منکر دونوں ایک جیسے،وہ ملت اسلامیہ سے خارج ہیں)
مرزاناصر احمد: ناں، ناں، ناں، ناں! میں نے اپنے کہنے کے مطابق نہیں کہا کہ وہ حضرت مسیح سے انکار کر رہا ہے۔ میں نے اس کے کہنے کے مطابق کہا ہے جو شخص کھڑے ہو کے یہ کہتا ہے کہ خداتعالیٰ نے فرمایا کہ تمام انبیاء پر ایمان لاؤ اور حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا ذکر قرآن عظیم میں، اور یہ جانتے ہوئے کہ خداتعالیٰ مجھ سے یہ مطالبہ کرتا ہے اپنی شریعت کاملہ میں اور قرآن شریف کی ہدایت176 پرا یمان لاؤ اور پھر بھی میں بغاوت کرتا ہوں اور ماننے سے انکار کرتا ہوں وہ ہر معانی میں ملت اسلامیہ سے نکل گیا اور جو شخص یہ کہتا ہے کہ میں یہ جانتا ہوں کہ مہدی موعود اﷲتعالیٰ کی طرف سے ہیں اور امتی نبی ہیں۔ لیکن اس کے باوجود میں نہیں مانوں گا۔ وہ اسی طرح نکل گیا جیسے پہلا نکلا تھا۔
جناب یحییٰ بختیار: اور اگر کوئی شخص جانتا ہی نہ ہو؟
مرزاناصراحمد: ہاں! اگر کوئی شخض… میں Explain کر دیتا ہوں… اگر کوئی شخص کہے کہ مجھے پتہ ہی نہیں کہ خداکہتا ہے مجھے کہ عیسیٰ کو مانو، عیسیٰ علیہ السلام…
جناب یحییٰ بختیار: نہیں جی! اگر اس نے…
مرزاناصراحمد: نہیں، نہیں…
جناب یحییٰ بختیار: … اور اگر اس نے حضرت عیسیٰ کا نام ہی نہیں سنا…
مرزاناصراحمد: اگر اس نے نام ہی نہیں سنا تو پھر وہ…
جناب یحییٰ بختیار: … اور نہیں مانتا، اس وجہ سے کہتا ہے کہ میں نے نام ہی نہیں سنا، میں نہیں مانتا۔
مرزاناصراحمد: وہ سیاسی طور پر تو قطعاً ہی نہیں نکلا۔ بالکل مسلمان ہے وہ ہمارے اس سیاسی معنی کے لحاظ سے، اس کو وہی Protection (محافظت) حاصل ہے جو فی ذمۃ اﷲ وذمۃ رسولہ میں آنحضرتﷺ نے فرمایا اور جو دوسرا ہے وہ اﷲتعالیٰ سے… وہ اس کا ہے، وہ ہم یہاں بیٹھ کے کیا اس کے اوپر حکم لگائیں؟
جناب یحییٰ بختیار: یہ مرزابشیرالدین محمود احمد نے کہا ہے، میں پڑھتا ہوں، پھر وہ حوالہ دیتا ہوں۔ آپ اس پر پھر اپنے جو Comments (تبصرہ) ہیں:
’’اگر میری گردن کے دونوں طرف تلوار بھی رکھ دی جائے اور مجھے کہا جائے کہ تم یہ کہو کہ آنحضرتa کے بعد کوئی نبی نہیں آئے گا تو میں ضرور کہوں گا کہ تو جھوٹا ہے، کذاب177 ہے، آپؐ کے بعد نبی آسکتے ہیں اور ضرور آسکتے ہیں۔‘‘ (انوار خلافت ص۶۵)
یہ Verify (وضاحت) فرمائیں۔
مرزاناصراحمد: جی! یہ جو، یہ جو ہے ناں حوالے والا قصہ، یہ جب تک سیاق وسباق میں کسی…
جناب یحییٰ بختیار: نہیں جی! I agree with you (میں آپ کے ساتھ متفق ہوں)
مرزاناصراحمد: نہیں، نہیں، میں اور بات کرنے لگا ہوں…
جناب یحییٰ بختیار: نہیں جی! ٹھیک ہے، وہ…
مرزاناصراحمد: نہیں، میں، اس کے بعد جو میرا نتیجہ ہے وہ سن لیں ناں! اس واسطے آپ یہ سوال مجھے دے دیں تو میں اس کا جواب کتابیں Consult (مشورہ) کر کے اور پھر دے سکتا ہوں، ویسے یہاںمیرے لئے دینا مشکل ہے۔
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، سر! میںنے صرف یہ کہا کہ انہوں نے یہ فرمایا ہے۔ یہ میں نے پڑھا ہے۔ یہاں تک کہ ’’اور نبی آسکتے ہیں۔‘‘
مرزاناصراحمد: یہ جس Context (سیاق وسباق) میں کہا ہے۔ جو مضمون ہے، اس کو پڑھے بغیر میں جواب نہیں دے سکتا۔
جناب یحییٰ بختیار: اچھا جی!
Mirza Nasir Ahmad: I would not be fair to this august House.
(مرزاناصراحمد: اس باوقار ایوان کے لئے میں زیادتی نہیں کروں گا)
جناب یحییٰ بختیار: پھر انہوں نے جی یہ کہا ہے کہ:
’’کل مسلمان جو حضرت مسیح موعود کی بیعت میں شامل نہیں ہوئے، خواہ انہوں نے مسیح موعود کا نام بھی نہیں سنا، وہ بھی کافر اور دائرہ اسلام سے خارج ہیں۔‘‘
مرزاناصراحمد: یہ تو کتاب دیکھنے کے بعد بتاؤں گا۔
178جناب یحییٰ بختیار: یہ ان کی ہے جی! ’’آئینہ صداقت صفحہ نمبر۳۵‘‘
مرزاناصراحمد: یہ میں نے کہا ناں…
Mr. Chairman: If the books are available here....
(جناب چیئرمین: کتابیں یہاں موجود ہیں…)
Mr. Yahya Bakhtiar: Books are available.
(جناب یحییٰ بختیار: کتابیں موجود ہیں)
Mr. Chairman: .... these may be shown to the witness. (جناب چیئرمین: گواہ کو دکھائی جا سکتی ہیں)
Mr. Yahya Bakhtiar: Page 35.
(جناب یحییٰ بختیار: صفحہ۳۵)
مرزاناصراحمد: نہیں، نہیں…
جناب یحییٰ بختیار: یہ وہ جو:
’’کل مسلمان جو حضرت مسیح موعود کی بیعت میں شامل نہیں ہوئے، خواہ انہوں نے مسیح موعود کا نام بھی نہیں سنا، وہ بھی کافر اور دائرہ اسلام سے خارج ہیں۔‘‘
Here the meaning is that پولیٹیکل Sense (معنی) میں خارج ہیں۔
مرزاناصراحمد: جی! یہاں یہ جو ہے، یہ سوال بالکل ان الفاظ میں منیر کی انکوائری کے وقت بھی کیاگیا تھا۔ تو خود حضرت خلیفہ ثانی نے جو جواب دیا وہ میں آپ کو پڑھ کر سنادیتا ہوں۔
جناب یحییٰ بختیار: ہاں! Yes.
مرزاناصراحمد: یہ بات، سوال، یہ، یہاں یہ سوال لکھا ہوا ہے کہ: ’’کیا آپ اب بھی یہ عقیدہ رکھتے ہیں جو آپ نے اپنی کتاب ’’آئینہ صداقت‘‘ کے پہلے باب میں صفحہ۳۵ پر ظاہر کیا تھا۔ یعنی یہ کہ ’’تمام وہ مسلمان جنہوں نے مرزاغلام احمد کی بیعت نہیں کی، خواہ انہوں نے مرزاصاحب کا نام بھی نہ سنا ہو، وہ کافر ہیں اور دائرہ اسلام سے خارج ہیں۔‘‘
جواب: ’’یہ بات خود اس بیان سے ظاہر ہے کہ میں ان لوگوں کو، جو میرے ذہن میں ہیں، مسلمان سمجھتا ہوں۔ پس جب میں ’’کافر‘‘ کا لفظ استعمال کرتا ہوں تو میرے ذہن میں دوسر179ی قسم کے کافر ہوتے ہیں جن کی میں پہلے ہی وضاحت کر چکا ہوں، یعنی وہ جو ملت سے خارج نہیں۔ جب میں کہتا ہوں کہ وہ دائرہ اسلام سے خارج ہیں تو میرے ذہن میں وہ نظریہ ہوتا ہے جس کا اظہار کتاب ’’مفردات راغب‘‘ کے صفحہ نمبر۲۴۰ پر کیاگیا ہے۔ جہاں اسلام کی دو قسمیں بیان کی گئی ہیں… ایک دون الایمان اور دوسرے فوق الایمان … دون الایمان میں وہ مسلمان شامل ہیں جن کے اسلام کا درجہ ایمان سے کم ہے۔ فوق الایمان میں ایسے مسلمانوں کا ذکر ہے جو ایمان میں اس درجہ ممتاز ہوتے ہیں کہ وہ معمولی ایمان سے بلند تر ہوتے ہیں۔ اس لئے جب میں نے یہ کہا تھا کہ بعض لوگ دائرہ اسلام سے خارج ہیں، تو میرے ذہن میں وہ مسلمان تھے جو فوق الایمان کی تعریف کے تحت آتے ہیں۔ مشکوٰۃ میں بھی ایک روایت ہے کہ رسول اﷲa نے فرمایا کہ جو شخص کسی ظالم کی مدد کرتا اور اس کی حمایت کرتا ہے وہ اسلام سے خارج ہے۔‘‘ یہ اس کا جواب ہے۔
جناب یحییٰ بختیار: جب یہ جواب دیاگیا تو اس کے بعد جسٹس منیر نے یہ Finding (نتیجہ) دی کہ وہ Convince (قائل) نہیں ہوئے اور He still thought that the only impression one could get is that, according to you, these people are Kafir and outside the pale of Islam. (انہوں نے (یعنی جج منیر نے) پھر بھی یہی سوچا کہ آپ کے کہنے کے باوجود یہی تأثر پیدا ہوتا ہے کہ یہ لوگ کافر ہیں اور دائرہ اسلام سے خارج ہیں) آپ مرزاصاحب! یہ فرمائیے اگر ایک پڑھا لکھا جج اور بڑا قابل جج، باوجود Authoritative explanation (مسلم الثبوت تشریح) کے جو کہ مرزاصاحب نے پیش کی وہاں، اس کے باوجود یہ سمجھتا ہے کہ You mean Kafir, outside the pale of Islam. (کہ آپ لوگ کافر سے یہ مطلب لیتے ہیں کہ دائرہ اسلام سے خارج) تو Ordinary (عام) مسلمان پر کیا Impression (تأثر) پڑتا ہے؟
180مرزاناصراحمد: Ordinary (عام) مسلمان نے تو جسٹس منیر صاحب کی رپورٹ ہی نہیں پڑھی۔
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، میں عام طور سے پوچھتا ہوں جی کہ جو فلاں کافر ہے، جو مرزاغلام احمد کو نہیں مانتا، تو اس کا کیا Impression (تاثر) پڑتا ہے؟
مرزاناصراحمد: اگر ہم بات کریں تو Impression (تاثر) کی بات ہے یہ تو۔
جناب یحییٰ بختیار: نہیں جی! کیونکہ بات یہ ہے کہ اسمبلی کے ممبر جو ہیں انہوں نے…
Mirza Nasir Ahmad: They are not ordinary people. (مرزاناصراحمد: وہ عام لوگ نہیں ہیں)
Mr. Yahya Bakhtiar: No, but they are just like Justice Munir; he was not convinced by this reply.
(جناب یحییٰ بختیار: نہیں!لیکن وہ صرف جج منیر کو پسند کرتے ہیں۔ یہ جواب ان کے لئے یقین بخش نہ ہوا)
مرزاناصراحمد: کہیں جسٹس منیر جس واسطے Convinve (قائل) نہ ہوں گے ساری دنیا ان کے ساتھ چلی جائے گی؟
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، نہیں، میں اس کی نہیں کہہ رہا جی! I don't say this, but I say that you produced material before him, you gave interpretation before him in a very authoritative, lucid manner, inspite of that he gave a finding.... (میں آپ سے اور بہتر ثبوت کا مطالبہ نہیں کرتا۔ آپ لوگوں نے تشریحات وتوجیہات بہت مستند اور سہل صاف انداز میں ان کے سامنے پیش کیں۔ مگر ان کے باوجود انہوں نے یہ بیان دیا)
Mirza Nasir Ahmad: He was not in a mood to accept those statements.
(مرزاناصراحمد: وہ موڈ میں نہیں تھے کہ ان بیانات کو قبول کرتے)
Mr. Yahya Bakhtiar: So the average person, intelligent person, educated person, and you call me Kafir, I am not going to bother and going into the details and say:
"What do you mean by Kafir?"
(جناب یحییٰ بختیار: یہ حضرات تعلیم یافتہ اور ذہین ہوتے ہیں۔ میں اب اس تفصیل میں آگے نہیں پڑتا کہ آپ کا کافر سے کیا مطلب ہوا کرتا ہے؟)
مرزاناصراحمد: یہاں تو وہ کھڑے ہی نہیں ہوئے۔ وہ تو باقی سارے فرقوں کے متعلق اپنی یہ Finding (نتیجہ) دی کہ میں کسی کی بات نہیں مانتا۔ سب ایک دوسرے کو کافر کہتے ہیں اور میرے لئے مصیبت یہ ہے کہ اپنی تعریف کروں تب بھی میں کافر، اور کسی دوسرے فرقے کی تعریف181 کو صحیح قرار دوں۔ تب باقی بقیہ سارے فرقوں کی نگاہ میں میں کافر۔ تو وہ ساری Findings (نتائج) اکٹھی سامنے رکھ کے جسٹس منیر کی رائے جو ہے وہ قابل غور ہوتی ہے۔
جناب یحییٰ بختیار: لیکن انہوں نے Finding (نتیجہ) یہ دی ہے۔ میں تو… اس سے تعلق ہے اس وقت…
مرزاناصراحمد: نہیں، یہ Apastasy پر ان کی Finding ہے۔ ۲۱۸،۲۱۹ پر یہ چلی ہے۔ یہ پڑھ کر سنانے کی ضرورت نہیں، آپ اس پر غور کر لیں۔
جناب یحییٰ بختیار: نہیں! میں پوچھ رہاہوں کہ اس وقت آپ کی جماعت کی طرف سے جب یہ کہا جاتا ہے کہ فلانا کافر ہے۔ اس کا Impression (تاثر) عام آدمی پر…
مرزاناصراحمد: کب کہا جاتا ہے؟
جناب یحییٰ بختیار: جیسے انگلینڈ میں کہتے ہیں…
مرزاناصراحمد: آپ نے پچھلے…
Mr. Yahya Bakhtiar: ....what the common man, as as reasonable man, thinks of it? جو کہ سٹینڈرڈ وہی رکھا ہوتا ہے، جوڈیشل فیصلے پر، جج اپنے آپ کو نہیں کہتا but what the common man thinks, the man in the street, the reasonable man; although he is an ideal, he never exists. So, according to you, when you say so and so is Kafir, what does a man in the street think?
مرزاناصراحمد: دیکھیں! میں ذمہ دار ہوں اپنی طرف سے اپنے عقیدے کے اظہار کا…
جناب یحییٰ بختیار: ٹھیک ہے۔
مرزاناصراحمد: … اس کی میرے اوپر ذمہ داری کیسے آتی ہے کہ جسٹس منیر یا اور کوئی شخص اس کو قبول کرتا ہے یا نہیں؟ میں سمجھتا ہوں اسے قبول کرنا چاہئے۔ کیونکہ میں دے رہا ہوں اپنے متعلق جو میری رائے ہے۔
182جناب یحییٰ بختیار: نہیں، ٹھیک ہے جی۔ میں ابھی آگے چلتا ہوں۔ مرزابشیرالدین محمود صاحب (مرزابشیر احمد) نے ایک جگہ فرمایا ہے کہ: ’’ہر ایک ایسا شخص جو کہ موسیٰ کو مانتا ہے مگر عیسیٰ کو نہیں مانتا۔ عیسیٰ کو مانتا ہے مگر محمدؐ کو نہیں مانتا، یا محمدؐ کو مانتا ہے مگر مسیح موعود کو نہیں مانتا، وہ نہ صرف کافر بلکہ پکا کافر اور دائرہ اسلام سے خارج ہے۔‘‘ (کلمتہ الفصل ص۱۱۰)
مرزاناصراحمد: دائرہ اسلام کی تو ابھی آگئی ہے۔ Is it....
جناب یحییٰ بختیار: نہیں۔ یہ مطلب کہ صرف سیاسی لحاظ سے آپ کہتے ہیں کہ یہ خارج ہے اور کافر ہے؟
مرزاناصراحمد: ہاں جی! یہی، یہی جواب ہے۔
جناب یحییٰ بختیار: یہی جواب ہے اس کا؟
مرزاناصراحمد: جو ایک ہے فوق الایمان، ایک تحت الایمان۔ یہ مفردات راغب، نے کی ہے۔ وہ لغت قرآنی کی کتاب ہے اور قرآن کریم میں جو عربی الفاظ استعمال…
جناب یحییٰ بختیار: نہیں! تو یہ مرزاصاحب! The next point is..... (اگلا یہ نکتہ ہے)
مرزاناصراحمد: ہاں! یہ، یہ… اور اپنا ایک مسلک بتا دیا۔
جناب یحییٰ بختیار: اگر ایک عیسائی حضرت موسیٰ علیہ السلام کو مانتا ہے، حضرت ابراہیم علیہ السلام کو مانتا ہے، حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو مانتا ہے، مگر محمدa کو نہیں مانتا، وہ بھی مسلمان ہوگیا سیاسی؟
مرزاناصراحمد: نہیں، نہیں! مسلمان کیسے ہوگیا؟ اگر آنحضرتa کو نہیں مانتا تو مسلمان ہونے کا سوال ہی نہیں۔
جناب یحییٰ بختیار: ایک نبی کو نہیں مانا جی اس نے، باقی سب مانے۔
مرزاناصراحمد: نہیں، نہیں۔ وہ مسلمان کیسے ہوگیا؟ وہی تو نبی ہے جس نے احاطہ کیا ہوا ہے، جس کے افادۂ روحانی نے تمام پچھلے انبیاء کا اس نے۔ جس نے محمدa کو نہیں مانا۔ ہمارے183 عقیدے کے لحاظ سے اس نے دنیا کے کسی نبی کو نہیں مانا۔
جناب یحییٰ بختیار: وہ بالکل ہی کافر؟
مرزاناصراحمد: جو مرضی اسے کہہ لیں، وہ تو انسان کہلانے کے قابل نہیں۔
جناب یحییٰ بختیار: یعنی دائرہ اسلام میں مسلمان کسی حالت میں نہیں کہلایا جاسکتا وہ؟
مرزاناصراحمد: جو آنحضرتa کو نہیں مانتا وہ کیسے دائرہ اسلام میں آگیا؟
جناب یحییٰ بختیار: اور اگر مرزاغلام احمد کو نہیں مانتا وہ آجاتا ہے؟
مرزاناصراحمد: جو نہیں مانتا وہ ایک دائرہ… دو دائرے آگئے ناں… تو ایک دائرے کے اندر وہ آجاتا ہے، دوسرے دائرے کے اندر نہیں آتا۔
جناب یحییٰ بختیار: نہیں۔
Sir, next quotation is: (جناب اگلا سوال یہ ہے)
’’ہم چونکہ مرزاصاحب کو نبی مانتے ہیں اور غیراحمدی آپ کو نبی نہیں مانتے۔ اس لئے قرآن کریم کی تعلیم کے مطابق کہ کسی نبی کا انکار بھی کفر ہے، غیراحمدی بھی کافر ہیں۔‘‘
This is from "Alfazal" June 1922, 26-29. I think it was by- weekly in those days.
(یہ الفضل ۲۶،۲۹؍جون ۱۹۲۲ء کا ہے۔ میرا خیال ہے ان دنوں میں یہ ہفت روزہ تھا)
’’ہم چونکہ مرزاصاحب کو نبی مانتے ہیں اور غیراحمدی آپ کو نبی نہیں مانتے، اس لئے قرآن کریم کی تعلیم کے مطابق کہ کسی نبی کا انکار بھی کفر ہے۔ غیراحمدی بھی کافر ہیں۔‘‘
مرزاناصراحمد: یہ پہلے بھی ہوچکا ہے۔
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، میں یہ چونکہ یہ… اس پر جو ہیں ناں All the members.... (تمام ممبران)
184مرزاناصراحمد: اس کا وہ جو جواب ابھی میں نے پڑھ کے سنایا، ہمارے نزدیک وہ سارے ان کو Cover کرتا ہے جو آپ اس وقت تک پڑھ چکے ہیں۔ آئندہ کا پتہ نہیں۔
جناب یحییٰ بختیار: چونکہ مختلف…
مرزاناصراحمد: ہاں جی!
جناب یحییٰ بختیار: … ممبروں نے مجھے بھیجے ہیں…
مرزاناصراحمد: ہاں جی! ٹھیک ہے۔
Mr. Chairman: No, one thing may be clarified: whether the writings are admitted or not?
(جناب چیئرمین: نہیں، ایک بات کی وضاحت ہونی چاہئے کہ کیا یہ تمام تحریریں تسلیم ہیں یا نہیں؟)
Mr. Yahya Bakhtiar: Beg your pardon?
(جناب یحییٰ بختیار: آپ سے معافی مانگتا ہوں؟)
Mr. Chairman: The writings are admitted or not?
(جناب چیئرمین: تحریریں تسلیم ہیں یا نہیں؟)
Mr. Yahya Bakhtiar: No, that si not denied.
(جناب یحییٰ بختیار: نہیں! ان سے انکار نہیں کیاگیا)
Mr. Chairman: That is not denied. All right.
(جناب چیئرمین: ان سے انکار نہیں کیاگیا۔ بہت اچھا)
Mr. Yahya Bakhtiar: But he can verify them.
(جناب یحییٰ بختیار: لیکن وہ ان کی تصدیق کر سکتے ہیں)
Mr. Chairman: Yes. (جناب چیئرمین: جی ہاں!)
مرزاناصراحمد: یہ تو آپ وہ دے دیں مجھے تو میں…
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، میں ساتھ پڑھ… میں نے Date سنائی ہے ناں جی آپ کو۔ اگر آپ کسی کو کرنا چاہتے ہیں کہ ہم آپ کو اوریجنل پروڈیوس کریں یا آپ چاہتے ہیں کہ غلط ہے تو You…
مرزاناصراحمد: نہیں، میں تو… میرے حافظے میں تو نہیں محفوظ…
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، میں یہ کہہ رہا ہوں…
185مرزاناصراحمد: …لیکن میں یہ چاہوں گا کہ آپ مجھے یہ دے دیں تاکہ میں چیک کروں۔
جناب یحییٰ بختیار: نہیں جی! میں نے حوالہ دیا ہے آپ کو۔ میں تو حوالے دے رہا ہوں آپ کو۔ اگر آپ کے پاس نہیں ہے تو پھر ہم آپ کو پروڈیوس کر دیں گے۔
مرزاناصراحمد: بھئی! آپ حوالے یہ ’’الفضل‘‘ والے…
جناب یحییٰ بختیار: یہ ’’الفضل‘‘ کی تو ساری فائل آپ کے پاس ہے ناں جی!
مرزاناصراحمد: نہیں، یہ حوالہ، یہ کون سا ہے؟
جناب یحییٰ بختیار: یہ جی ۲۶،۲۹؍جون…
مرزاناصراحمد: ہاں۔
Mr. Yahya Bakhtiar: 26,29 June, 1922.
(جناب یحییٰ بختیار: ۲۶،۲۹؍جون ۱۹۲۲ئ)
مرزاناصراحمد: یہ ٹھک ہے، حوالہ نوٹ کر لیا۔
جناب یحییٰ بختیار: ہاں! یہ اس وقت…
مرزاناصراحمد: یہ ٹھیک…
جناب یحییٰ بختیار: جو ڈاکومنٹ آپ کے پاس ہیں۔
مرزاناصراحمد: ہاں، ہاں!
جناب یحییٰ بختیار: پھر آگے جی آتا ہے یہ: ’’حضرت مسیح موعود نے سختی سے تاکید فرمائی ہے کہ کسی احمدی کو غیراحمدی کے پیچھے نماز نہیں پڑھنی چاہئے۔ باہر سے لوگ اس کے متعلق باربار پوچھتے ہیں۔ میں کہتا ہوں کہ تم جتنی دفعہ بھی پوچھو گے اتنی دفعہ میں جواب دوں گا کہ غیراحمدی کے پیچھے نماز پڑھنی جائز نہیں، جائز نہیں۔‘‘ (انوار خلافت ص۸۹، از مرزامحمود)
186This you have said that because for different reasons, not because he is a Kafir, (تو اس کے لئے آپ نے کہا ہے کہ اس کی مختلف وجوہات تھیں۔ نہیں کیونکہ وہ ایک کافر ہے)
جی! آپ نے کہا ہے ناں کہ یہ نماز نہیں پڑھتے؟
مرزاناصراحمد: ہاں! نماز نہ پڑھنے کی بہت ساری وجوہات ہیں…
جناب یحییٰ بختیار: ہاں!
مرزاناصراحمد: … ایک تو یہ ہے کہ محضر نامہ جو ہے ہمارا، اس کے صفحہ۱۵۴ پر بھی ہے…
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، آپ نے جو وجوہات بیان کی ہیں…
مرزاناصراحمد: ہاں!
جناب یحییٰ بختیار: …ان کے علاوہ اور وجوہات بھی ہیں جن کی بناء پر آپ نماز نہیں پڑھتے ان کے پیچھے؟
مرزاناصراحمد: احمدی مسلمان غیراحمدیوں کے پیچھے نماز کیوں نہیں پڑھتا؟
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، نہیں۔ جو وجوہات آپ نے یہاں دی ہیں۔ ان کے علاوہ وہ اور وجوہات بھی ہیں؟ صرف یہ وجوہات نہیں؟
مرزاناصراحمد: ہوں گی۔ بتائیں، میں بتادیتاہوں۔
جناب یحییٰ بختیار: میں… یعنی ایک انہوں نے یہ… میں آپ کو پڑھ کر سنائے دیتا ہوں…
مرزاناصراحمد: جی!
جناب یحییٰ بختیار: میں نماز کے مسئلے پر تو بعد میں آؤں گا…
مرزاناصراحمد: جی!
جناب یحییٰ بختیار: آگے وہ کہتے ہیں جی ’’انوار خلافت‘‘ صفحہ۹۰ پر: ’’ہمارا یہ فرض ہے کہ غیراحمدیوں کو مسلمان نہ سمجھیں اور ان کے پیچھے نماز نہ پڑھیں، چونکہ ہمارے نزدیک وہ خداتعالیٰ کے ایک نبی کے منکر ہیں۔‘‘
187The same reply?
مرزاناصراحمد: نہیں، یہ یہ ہے کہ یہ جو ہے فتویٰ کہ نماز پیچھے پڑھنی ہے یا نہیں۔ یہ پہلے مختلف فرقوں نے احمدیوں پر لگایا۔ یہ جو یہ نماز کا اب ہوگیا ناں مسئلہ شروع…
جناب یحییٰ بختیار: نہیں جی! میں نے پہلے اس پر… نماز پر میں آرہا ہوں۔
مرزاناصراحمد: اچھا! ابھی نہیں؟
جناب یحییٰ بختیار: میں نے اسی پوائنٹ پر پوچھا کہ…
مرزاناصراحمد: ہاں!
جناب یحییٰ بختیار: ’’ہمارا یہ فرض ہے کہ غیراحمدیوں کو مسلمان نہ سمجھیں۔‘‘
مرزاناصراحمد: ہاں! اس کا یہ ہے…
جناب یحییٰ بختیار: وہ تو بعد میں آجاتا ہے۔
مرزاناصراحمد: ہمارے محضر نامے میں اس کا یہ جواب دیا ہوا ہے کہ جو…
جناب یحییٰ بختیار: ہاں! نہیں جی، نماز کے مسئلے میں بعدمیں…
مرزاناصراحمد: نہیں، نہیں۔ نماز کے لئے نہیں۔ یہ اسلامی نظریہ… جو رپورٹ منیر کمیٹی کے سامنے پیش ہوئی اس کے اندر یہ جواب دیا ہے۔ اوپر کچھ حوالے درج کر کے مختلف فرقوں کے، وہابیوں کے اور بریلویوں کے کہ ان حوالوں سے جو ہم اوپر درج کر چکے ہیں۔ مندرجہ ذیل نتائج نکلتے ہیں۔ یہ تو مختلف فرقوں کے نہیں بلکہ یہ مختلف احادیث اور آئمہ کے حوالے ہیں اور یہ کتاب غالباً پہلے نہیں دی ہوئی۔ اگر آپ چاہیں تو ہم پیش کر دیتے ہیں آپ کو۔
جناب یحییٰ بختیار: نہیں جی! وہ آپ بے شک پیش کریں۔ میں نے صرف یہ پوچھا کہ یہ جو ہے…
مرزاناصراحمد: ہاں! ایک اسلام بمعنی کامل ایمان ہوتا ہے اور سب مسلمان ہرگز اس کامل ایمان میں شامل نہیں۔ دوسرا اسلام کلمہ پڑھ کر اسلام میں شمولیت کے ساتھ حاصل ہوتا ہے۔ اس188 مسلم کے لئے۔ ایک، کوئی شرط نہیں کہ اس کو پورا ایمان نصیب ہو، بلکہ بغیر کسی قسم کے ایمان کے بھی ایسا شخص مسلمان ہوسکتا ہے۔ اس کے خلاف کسی قسم کی کوئی کارروائی نہیں کی جاسکتی۔ سوائے نصیحت اور واعظ اور دعا کے، دوئم احمدیوں نے خارج از اسلام اور کافر ہونے کا فتویٰ غیراحمدیوں کے متعلق پہلے نہیں دیا۔ بلکہ پہلے انہوں نے، دوسرے فرقوں نے جماعت احمدیہ پر کفر کا فتویٰ لگایا اور میرا اندازہ یہ ہے کہ سالہا سال تک بانی سلسلہ اس وقت کے علماء کو یہ سمجھاتے رہے کہ اس کفر کے کھیل میں نہ پڑو۔ کیونکہ نبی اکرمa نے فرمایا ہے کہ جو شخص کسی مسلمان کو کافر کہے تو کفر اس پر لوٹ کے آتا ہے اور ایک موقع پر بڑی سختی کے ساتھ مطالبہ کیا۔ اس وقت کے علماء نے بانی سلسلہ احمدیہ سے کہ ہمارے ساتھ مباہلہ کرو تو آپ نے ان کو کہا کہ میں تمہارے ساتھ مباہلہ کیسے کر سکتا ہوں۔ میں تمہیں مسلمان سمجھتا ہوں تو آگے سے جواب یہ ملا کہ آپ سمجھتے ہوں گے ہمیں مسلمان، لیکن ہم آپ کو کافر سمجھتے ہیں اور چونکہ انہوں نے کفر کے فتوے لگا دئیے اور چونکہ آنحضرتﷺ کا یہ ارشاد ہے کہ جو مسلمان مؤمن کو کافر کہے، کفر اس کے اوپر لوٹ آتا ہے۔ اس لئے ہم کسی کو کافر نہیں کہتے۔ کہنے والا کہہ گیا۔
Mr. Yahya Bakhtiar: Then the proposition is very simple now.... (جناب یحییٰ بختیار: مسئلہ تو اب بہت سادہ بن گیا)
مرزاناصراحمد: بالکل!
Mr. Yahya Bakhtiar: .... if you claim that you are a Muslim, nobody can call you that you are not a Muslim?
(جناب یحییٰ بختیار: اگر آپ دعویٰ کرتے ہیں کہ آپ مسلمان ہیں تو کوئی آپ کو غیرمسلم نہیں کہہ سکتا)
مرزاناصراحمد: ہوں۔
Mr. Yahya Bakhtiar: Similarly, Mufti Muhamood can claim that he is a Muslim and nobody can call him that he is not a Muslim?
(جناب یحییٰ بختیار: اسی طرح مفتی محمود صاحب دعویٰ کرتے ہیں کہ وہ مسلمان ہیں تو کوئی ان کو غیرمسلم نہیں کہہ سکتا)
Mirza Nasir Ahmad: Certainly.
(مرزاناصراحمد: یقینا)
189Mr. Yahya Bakhtiar: But if he calls you not a Muslim. as you call him not Muslim, than both have a right to call each other Kafir?
(جناب یحییٰ بختیار: لیکن اگر وہ کہتے ہیں کہ وہ مسلمان نہیں ہیں تو دونوں کو حق ہے کہ ایک دوسرے کو کافر کہیں)
Mirza Nasir Ahmad: No.
(مرزاناصراحمد: نہیں)
Mr. Yahya Bakhtiar: Because he called you. You have also a right to call him?
(جناب یحییٰ بختیار: کیونکہ اس نے تم کو کافر کہا تو تم کو بھی حق ہے کہ اس کو کافر کہو)
مرزاناصراحمد: ناں، ناں، ناں، ناں! آپ میری بات نہیں سمجھے۔
جناب یحییٰ بختیار: نہ، آپ کہتے ہیں کہ انہوں نے مجھے کافر کہا…
مرزاناصراحمد: نہیں، نہیں…
جناب یحییٰ بختیار: … میرا بھی حق ہے کہ کافر کہوں۔
مرزاناصراحمد: نہ، بالکل یہ نہیں کہا میں نے، بالکل نہیں کہا۔ مجھے بڑا افسوس ہے کہ میں سمجھا نہیں سکا اپنی بات۔
جناب یحییٰ بختیار: مگر یہ، یہ پوزیشن ہے۔
مرزاناصراحمد: ہاں! نہیں، یہ پوزیشن نہیں ہے۔ میں نے یہ کہا کہ اگر زید، بکر کو کافر کہے، کہہ دے اور اس کے متعلق آنحضرتa نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص مسلمان کو کافر کہے تو کفر اس پر لوٹ کے آجاتا ہے تو یہ کفر کا فتویٰ کافر، پہلے کافر کہنے والے پر اس شخص نے نہیں لگایا۔ بکر نے جس کو کافر کہاگیا ہے۔ بلکہ اس شخص نے لگایا ہے۔ اس مقدس ذات نے کہ جو ہم سب کی ہدایت کے لئے آئی۔ حضرت خاتم الانبیاء محمدa نے… یہ کہہ کے کہ اگر کسی مسلمان کو کافر کہو گے تو کفر تم پر لوٹ کے آجائے گا۔ تم پر پڑ جائے گا کفر، تو بکر نے فتویٰ نہیں لگایا۔ آنحضرتa نے فتویٰ لگایا ہے۔
جناب یحییٰ بختیار: نہیں! جب احمدیہ جماعت کے رہنما، قائدین یہ فتویٰ لگائیں کسی پہ کہ یہ کافر ہے؟
190مرزاناصراحمد: اگر پہلے لگائیں فتویٰ تو کافر ہو جائیں گے۔
جناب یحییٰ بختیار: نہیں۔ پہلے نہ سہی۔ کیا بعد میں یہ حق پہنچتا ہے؟
مرزاناصراحمد: لگاتے ہی نہیں۔
جناب یحییٰ بختیار: وہ تو اﷲ جانتا ہے، وہ تو لوٹ آئے گا۔
مرزاناصراحمد: نہیں، نہیں، میری بات سنیں، میں پھر اپنی بات نہیں سمجھا سکا۔
Mr. Yahya Bakhtiar: In retaliation?
مرزاناصراحمد: اگر دیوبندی یا وہابی یا بریلوی یا اہل حدیث، قرآن، وغیرہ، وغیرہ، ان میں سے کوئی جماعت احمدیہ پر کفر کا فتویٰ لگائے تب بھی جماعت احمدیہ کو یہ حق نہیں پہنچتا کہ وہ ان کو یا اہل قرآن وغیرہ، وغیرہ۔ ان میں سے کوئی جماعت احمدیہ پر کفر کا فتویٰ لگائے۔ تب بھی جماعت احمدیہ کو یہ حق نہیں پہنچتا کہ وہ ان کو کافر کہے۔ لیکن جماعت احمدیہ کو یہ حق بھی نہیں پہنچتا کہ جس گروہ کو محمدa ’’کفر اسی پہ لوٹ آئے گا‘‘ کی حدیث کے مطابق کافر قرار دے دیں ان کو کافر نہ کہیں؟
Mr. Yahya Bakhtiar: Mirza Sahib, will you please explain if a particular Maulvi, Alim.... or so-called Alim you, can call him.... calls Mirza Ghulam Ahmad that he was Kafir, or Ahmadis are Kafir, now do you condemn the whole Muslim community for that, or that particular individual?
(جناب یحییٰ بختیار: مرزاصاحب! ذرا اس کی وضاحت کریں کہ اگر ایک مولوی عالم یا جس کو آپ نام نہاد عالم کہیں اگر وہ کہتا ہے کہ مرزاغلام احمد کافر تھے یا احمدی کافر ہیں تو کیا آپ پوری مسلمان آبادی کی مذمت کریں گے یا صرف اس خاص فرد واحد کی)
Mirza Nasir Ahmad: If they disassociate themselves....
(مرزاناصراحمد: اگر آبادی لوگ اپنے آپ کو علیحدہ کر لیں…)
Mr. Yahya Bakhtiar: But how?
(جناب یحییٰ بختیار: لیکن کیسے؟)
Mirza Nasir Ahmad: .... from that Fatwa....
(مرزاناصراحمد: اس کے فتویٰ سے…)
Mr. Yahya Bakhtiar: Is there....
(جناب یحییٰ بختیار: وہاں ہے…)
Mirza Nasir Ahmad: .... we don't call them Kafir.
(مرزاناصراحمد: تو ہم ان کو کافر نہیں کہیں گے)
191Mr. Yahya Bakhtiar: No, Sir, but is there going to be a referendum? Now....
(جناب یحییٰ بختیار: نہیں جناب! لیکن کیا استصواب رائے عامہ منعقد ہو۔ اچھا!)
Mirza Nasir Ahmad: No, no, no, no....
(مرزاناصراحمد: نہیں، نہیں، نہیں، نہیں…)
Mr. Yahya Bakhtiar: I have no idea what Maulvi sanaullah said, but if you say all the Musalmans, the whole lot of them, are Kafirs....
(جناب یحییٰ بختیار: مجھے کچھ علم نہیں کہ مولوی ثناء اﷲ نے کیا کہا تھا۔ لیکن اگر آپ کہتے ہیں کہ تمام مسلمان سارے کے سارے کافر ہیں…)
مرزاناصراحمد: اگر، اگر جو شخص… یہ اعلان ہے… کہ جو شخص یہ اعلان کر دے کہ میں مولویوں کے فتاویٰ کو درست نہیں سمجھتا تو ہم اسے کافر نہیں کہیں گے۔
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، اگر جنہوں نے سنا ہی نہ ہو؟
مرزاناصراحمد: ہاں! ہم ان کو سنادیں گے۔
جناب یحییٰ بختیار: نہیں جی! اگر کسی نے سنا ہی نہیں ہے، اگر کسی نے سنا ہی نہیں ہے؟ آپ تو Generally (عام طور پر) کہہ رہے ہیں۔
مرزاناصراحمد: ہم سنادیں گے کہ یہ حدیث میں آیا ہے۔
Mr. Yahya Bakhtiar: Please, this... you kindly see.... (جناب یحییٰ بختیار: آپ خود سب مسلمانوں کو کافر کہہ رہے ہیں)
مرزاناصراحمد: جی!
Mr. Yahya Bakhtiar: .... you don't say Maulvi so and so is Kafir, Mulla so and so Kafir. ’’مسلمان جو نبی کو نہیں مانتے۔‘‘
(جناب یحییٰ بختیار: آپ یہ تو نہیں کہہ رہے ہیں خاص طور پر کہ مولوی فلاں فلاں کافر ہے۔ یا ملا فلاں فلاں کافر ہے)
مرزاناصراحمد: ہم ایک ہی الزام… ایک ہی سانس میں ان کو مسلمان بھی کہتے ہیں اور کافر بھی کہتے ہیں۔ یہ بھی تو سوچنے والی بات ہے۔
جناب یحییٰ بختیار: بعض دفعہ، بعض دفعہ… یہ Contradictions (تضادات) ہیں۔ اس میں… کہ بعض دفعہ مسلمان کہتے ہیں۔ بعض دفعہ نہیں کہتے۔ مگر مسلمان کا لیبل ہو کہ آپ کہتے ہیں کہ کافر ہوگیا، باہر ہوگیا دائرہ اسلام سے، خارج ہوا۔
192مرزاناصراحمد: نہیں، ہم کہتے ہیں کہ یہ مسلمان بھی ہیں اور کافر بھی ہیں۔ معلوم ہوا کہ دو دائروں کی بات کر رہے ہیں ہم۔
جناب یحییٰ بختیار: وہ بعض جگہ آپ نے ایسے کہا ہے، بعض جگہ آپ نہیں کہتے۔ بعض جگہ جب آپ… مسلمان تو ایک ہوتا ہے، ایک آدمی مسلمان ہے۔ جب آپ نے کفر کا دعویٰ کر دیا تب خارج ہوا۔ اس وقت تک تو وہ مسلمان رہتا ہے؟
مرزاناصراحمد: یہ ایک حوالہ ان کے پاس تھا یہاں اتفاقاً، ’’حقیقت الوحی‘‘ (ص۱۶۴،۱۶۵، خزائن ج۲۲ ص۱۶۸،۱۶۹) کا۔ اس میں بانی سلسلہ احمدیہ نے یہ اعلان کیا کہ:
’’یہ ایک شریعت کا مسئلہ ہے کہ مؤمن کو کافر کہنے والا آخر کافر ہوجاتا ہے۔ پھر جب کہ تقریباً ۲۰۰ مولویوں نے مجھے کافر ٹھہرایا اور میرے پر کفر کا فتویٰ لکھا گیا اور ان ہی کے فتویٰ سے یہ بات ثابت ہے کہ مؤمن کو کافر کہنے والا کافر ہو جاتا ہے تو اب اس بات کا سہل علاج ہے کہ اگر دوسرے لوگوں میں تخم دیانت اور ایمان ہے اور وہ منافق نہیں ہیں تو ان کو چاہئے کہ ان مولویوں کے بارے میں ایک لمبا اشتہار ہر ایک مولوی کے نام کی تصریح سے شائع کر دیں کہ یہ سب کافر ہیں۔ کیونکہ انہوں نے ایک مسلمان کو کافر بنایا، تب میں ان کو مسلمان سمجھ لوں گا۔‘‘
Mr. Yahya Bakhtiar: Sir, I will ask you again. Please understand, try to understand my question. Now, I am a Muslim who has nothing to do with Barelvi, Deobandi or anybody else, I am just giving you an example there could be many. Now, if a Barelvi Maulvi or a Deobandi Maulvi declares Mirza Ghulam Ahmad as Kafir....
(جناب یحییٰ بختیار: جناب! میں پھر آپ سے پوچھتا ہوں۔ مہربانی سے سمجھیں اور سمجھنے کی کوشش کریں۔ میرا سوال یہ ہے میں ایک مسلمان شخص ہوں۔ نہ مجھے بریلوی سے مطلب ہے نہ دیوبندی سے نہ کسی سے۔ یہ میں ایک مثال دے رہا ہوں۔ ایسی بہت سی مثالیں ہوسکتی ہیں۔ اگر ایک بریلوی یا دیوبندی مولوی، مرزاغلام احمد کو کافر کہتا ہے)
Mirza Nasir Ahmad: And you don't?
(مرزاناصر احمد: اور آپ کہتے؟)
Mr. Yahya Bakhtiar: ....and I have not even heard of his fatwa....
(جناب یحییٰ بختیار: سمجھیں کہ میں نے یہ فتویٰ بالکل سنا ہی نہیں ہے…)
193Mirza Nasir Ahmad: And you don't declare him a Kafir? (مرزاناصر احمد: آپ ان کو کافر نہیں کہتے؟)
Mr. Yahya Bakhtiar: ....and.... there is no refrendum on the question.
(جناب یحییٰ بختیار: اس مسئلہ پر اس وقت تک کوئی استصواب رائے نہیں ہواہے)
Mirza Nasir Ahmad: No, no, I am....
(مرزاناصر احمد: نہ، نہ۔ میں…)
Mr. Yahya Bakhtiar: No, no,....
(جناب یحییٰ بختیار: نہیں، نہیں…)
مرزاناصر احمد: آپ ایک بات کرتے ہیں، اسی سلسلے میں میں…
جناب یحییٰ بختیار: نہیں جی! میں آپ سے یہ پوچھتا ہوں کہ ایک شخص اعلان کرتا ہے کہ مرزاغلام احمد کافر ہے۔ اس شخص کو آپ کافر کہیں گے؟ مگر آپ کہیں گے کہ نہیں؟ جتنے بھی باقی ہیں؟ دو سومولویوں نے کہہ دیا ہے۔ اس لئے دو لاکھ مسلمان، دو کروڑ مسلمان، بیس کروڑ مسلمان، سب کو ہم کافر سمجھیں گے۔ اگر وہ یہ اعلان نہ کریں کہ مرزاغلام احمد نبی ہے؟
Isn't it putting it in the same shape that anybody who does not accept him as Nabi is Kafir?
(یہ وہی بات ہوئی کہ جوان کو نبی نہیں مانتا وہ کافر ہے)
مرزاناصر احمد: وہ تو میں نے بتایا ہے کہ وہ جو سیاسی ہے…
جناب یحییٰ بختیار: آپ دو سو مولویوں کو Condemn (مذمت) کریں،…
مرزاناصر احمد: نہیں، نہیں…
جناب یحییٰ بختیار: … کافر کہیں…
مرزاناصر احمد: …سیاسی Definition (تعریف) ہے۔ اس کے لحاظ سے تو ہم ان دو سو مولویوں کو بھی نہیں کہتے۔
جناب یحییٰ بختیار: نہیں جی! جو آپ نے… جس لحاظ سے بھی آپ نے کہا…
مرزاناصراحمد: … ان کو، یعنی دو سومولویوں کو بھی کافر نہیں کہتے…
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، میرا پوائنٹ یہ ہے کہ جو شخص…
194مرزاناصراحمد: …اور جس کو دوسرے معنی میں کافر کہتے ہیں وہ اس معنی میں کہتے ہیں کہ ایمان کے بہت سے اہم تقاضوں کو وہ پورا نہیں کر رہے اور اس لئے اﷲتعالیٰ کے نزدیک…
جناب یحییٰ بختیار: نہیں…
مرزاناصراحمد: …قابل مواخذہ ہیں۔
Mr. Yahya Bakhtiar: That, that is all right. Sir,.... (جناب یحییٰ بختیار: ٹھیک ہے جناب…)
مرزاناصر احمد: …اور…
Mr. Yahya Bakhtiar: .... that is all right,....
(جناب یحییٰ بختیار: ٹھیک ہے…)
مرزاناصراحمد: …اور ملت اسلامیہ سے خارج نہیں۔
Mr. Yahya Bakhtiar: No, but, Sir, if two hundred Maulvis.... (جناب یحییٰ بختیار: نہیں! لیکن جناب اگر دو سومولوی…)
مرزاناصراحمد: نہیں! باقیوں کو ہم ملت اسلامیہ سے خارج نہیں ناں کہتے۔
جناب یحییٰ بختیار: نہیں! آپ کہتے ہیں کہ آپ نے تو صرف مسلمان کا ذکر کیا۔ میں نے جو آپ کے سامنے پڑھ کے سنایا ہے ابھی…
مرزاناصر احمد: ان کو مسلمان بھی کہا ساتھ ہی، یہی تو جواب دیا انہوں نے۔ جب میں کہتا ہوں کہ یہ ’’مسلمان‘‘ تو میں ان کو مسلمان بھی کہتا ہوں، کافر بھی کہتا ہوں۔ ایک جہت سے وہ مسلمان ہیں، دوسری جہت سے میرے نزدیک وہ کافر ہیں۔
جناب یحییٰ بختیار: کل؟ کل مسلمان؟ Not two hundred Maulvis? (دوسومسلمان نہیں؟)
مرزاناصر احمد: No, no. کل مسلمان…
جناب یحییٰ بختیار: ’’جو مسیح موعود کی بیعت میں شامل نہیں ہوئے…‘‘
مرزاناصراحمد: تو سارے مسلمان ہے ناں، کل۔
195جناب یحییٰ بختیار: میں آپ کو Explain (واضح) کرتا ہوں… As I understand; I may be wrong. (میں واضح کرتا ہوں شاید میں غلط ہوں) ’’…میں شامل نہیں ہوئے، خواہ انہوں نے مسیح موعود کا نام بھی نہیں سنا۔ وہ بھی کافر اور دارہ اسلام سے خارج ہیں۔‘‘
Now, as far as I understand, is that all the Muslims, they are all Muslims because they believe in the Holy Prophet and all that. But Mirza Sahib says since I have come now, I am Nabi or Mirza Sahib's Khalifa said کہ those Muslims who do not accept Mirza Ghulam Ahmad as Prophet, as Nabi, they are outside, dismissed, expunged, whatever you may call it,.....
(جناب یحییٰ بختیار: جہاں تک میں سمجھا ہوں صورت یہ ہے کہ یہ سب مسلمان ہیں اور اس لئے مسلمان ہیں کہ وہ رسول پاکa پر ایمان رکھتے ہیں وغیرہ وغیرہ۔ لیکن مرزاصاحب کہتے ہیں کہ میں اب آگیا ہوں۔ میں نبی ہوں اور مرزاصاحب کے خلیفہ کہتے ہیں کہ وہ مسلمان جو مرزاغلام احمد کو نبی نہیں تسلیں کریں گے وہ خارج ہوگئے، باہر ہوگئے، نکل گئے)
مرزاناصراحمد: ہاں، نہیں…
Mr. Yahya Bakhtiar: ....so, they were Muslims, but they have been removed from the pale of Islam....
(جناب یحییٰ بختیار: اسی طرح پہلے تو یہ لوگ مسلمان تھے۔ مگر اب دائرہ اسلام سے ہٹا دئیے گئے)
مرزاناصر احمد: یہ، یہ، میں… اس کے یہ معنی نہیں…
Mr. Yahya Bakhtiar: .... it does not mean that, after he has given the verdict, they continue. They say: they were before, but are no longer....
(جناب یحییٰ بختیار: اس کے یہ معنی نہیں ہیں کہ جب مرزاصاحب نے فیصلہ دے دیا تو وہ بحیثیت مسلمان پھر بھی برقرار رہیں گے۔ پہلے وہ مسلمان تھے لیکن اب نہیں رہے)
مرزاناصراحمد: یہ نہیں کہا۔
Mr. Yahya Bakhtiar: نہیں, ..... that is how it is interpreted, as I say. If you think that it is not correct....
(جناب یحییٰ بختیار: اب یہی مراد نکلتی ہے۔ اگر آپ سمجھتے ہیں کہ میرا خیال غلط ہے)
مرزاناصراحمد: نہیں، یہ تو ابھی… (اپنے وفد کے ایک رکن سے) وہ کتاب کہاں ہے؟ پھر میں حوالہ پڑھتا ہوں۔ جو کہنے والا ہے۔ ’’صاحب البیت ادریٰ بما فیہ‘‘ جو کہنے والا ہے اس کی بات ہمیں ماننی پڑے گی۔
جناب یحییٰ بختیار: نہیں جی! وہ ٹھیک ہے۔ میں یہ کہہ رہا ہوں کہ سوائے مسلمان کے کوئی اور تو حضرت محمدa کو مانتا نہیں۔ کہتے ہیں ان کے بعد جو…
196مرزاناصر احمد: آپ نے یہی کہا کہ میں ان کو مسلمان بھی کہتا ہوں اور ایک دوسرے نقطہ نگاہ سے ان کو کافر بھی کہتا ہوں۔
جناب یحییٰ بختیار: نہیں! جب ان کو کافر کہہ دیا تو وہ مسلمان کافر ہے؟
مرزاناصر احمد: اس کے باوجود بھی مسلمان کہتا ہوں۔ خود کہا…
جناب یحییٰ بختیار: اور کہتے ہیں کہ دائرہ اسلام سے بھی خارج ہے۔
مرزاناصر احمد: اور یہ بھی کہا ہے کہ دائرہ اسلام سے کیوں خارج سمجھتا ہوں۔ یعنی ملت اسلامیہ میں شامل سمجھتا ہوں۔ لیکن دائرہ اسلام سے خارج سمجھتا ہوں۔
لکل ان یصطلح
ہمارے علوم نے یہ اجازت دی ہے کہ آدمی اپنی زبان میں اصطلاحیں جو ضروری سمجھتا ہو وہ خود بنالے اور ان کو Explain (واضح) کر دے۔ آپ اس Explanation (وضاحت) کو علیحدہ کر کے نہیں۔
Mr. Chairman: I think that will do for today. You want to continue or we should....
(جناب چیئرمین: میں سمجھتا ہوں کہ اتنی کاروائی آج کے لئے کافی ہے۔ آپ چاہتے ہیں تو جاری رکھیںگے)
Mr. Yahya Bakhtiar: No, we can continue tomorrow morning....
(جناب یحییٰ بختیار: کل صبح جاری رکھ سکتے ہیں…)
Mr. Chairman: Tomorrow morning.
(جناب چیئرمین: ٹھیک ہے کل صبح)
Mr. Yahya Bakhtiar: .... because it will not conclude so soon.
(جناب یحییٰ بختیار: کیونکہ یہ بحث اتنی جلدی ختم نہیں ہوگی)
Mr. Chairman: Yes, the members of the Delegation are permitted to go. Tomorrow at 10: 00 am.
(جناب چیئرمین: جی ہاں! وفد کے ممبران ایوان سے جاسکتے ہیں۔ کل صبح دس بجے تک کے لئے)
197AVAILABILITY OF BOOKS ETC. FOR QUOTATIONS
AND CROSS- REFERENCES
مرزاناصر احمد: اس میں اور رسالے تو نہیں ہیں جن کے متعلق میں نے تسلی کرنی ہے؟
جناب یحییٰ بختیار: نہیں جی! وہ اپنے ’’الفضل‘‘ وغیرہ کے ہیں۔ ایسی کوئی نہیں ہے۔
مرزاناصر احمد: جو…
جناب یحییٰ بختیار: جو کتابیں آپ کے پاس ہیں یہاں، انہی میں سے ہوں گی میرے خیال میں۔
مرزاناصر احمد: نہیں! وہ اگر ’’الفضل‘‘ کے ہیں، جو یہاںنہیں، تو پھر وہ تو مجھے دیکھنے پڑیں گے ناں۔
جناب یحییٰ بختیار: یہ ’’انوار الخلافت‘‘ کے ہیں۔ فی الحال میرے سامنے جو ہیں۔ کلمہ…
مرزاناصر احمد: یہ… اگر یہ سوال دے دیں تو ہم مقابلہ کر کے سارا، تو Context (متن) آپ کو وہ پورا بھجوادیں گے۔
جناب یحییٰ بختیار: نہیں جی! یہ تو Quotations (سوالات) ہیں، اسی بات پر ہیں کہ انہوں نے کافر کہا۔
مرزاناصراحمد: آگے پیچھے اور شاید کچھ لکھا ہوا ہو…
جناب یحییٰ بختیار: ہاں!
مرزاناصراحمد: …جو اس کو Explain (واضح) کر رہا ہو۔
جناب یحییٰ بختیار: وہ پھر آپ بعد میں کر لیجئے۔
Mr. Chairman: The quotations can be supplied to the witness. We have got the books. The books can be referred. And I think, for the purpose of convenience, tomorrow, the books will be lying here. At that time, they can be....
(جناب چیئرمین: گواہوں کو اقوال کے حوالہ جات دے دئیے جائیں۔ ہمارے پاس کتابیں موجود ہیں۔ دیگر کتابیں بھی دی جاسکتی ہیں۔ لیکن سہولت کی خاطر کتابیں یہیں رہنی چاہیں…)
Mr. Yahya Bakhtiar: The books are available. These 198members who asked me to put these questions to the witness, I told them to bring the authority written therein here.
(جناب یحییٰ بختیار: کتابیں موجود ہیں۔ جن ممبر صاحبان نے گواہوں سے سوالات کرنے کو کہا میں نے ان سے کہا تھا کہ حوالے ساتھ لائیں)
Mr. Chairman: We have got them.
(جناب چیئرمین: وہ ان کو حاصل کر چکے ہیں)
Mr. Yahya Bakhtiar: But I said that....
(جناب یحییٰ بختیار: لیکن میں نے یہ کہا تھا…)
مرزاناصر احمد: جی!
Mr. Yahya Bakhtiar: ... they can find out.
(جناب یحییٰ بختیار: وہ اس میں سے نکال سکتے ہیں)
مرزاناصر احمد: مجھے صرف ریفرنس چاہئے۔
جناب یحییٰ بختیار: میں صرف Reference (حوالے) دے رہا ہوں۔
مرزاناصر احمد: ہاں، ہاں!
Mr. Yahya Bakhtiar: Mr. Chairman....
(جناب یحییٰ بختیار: جناب چیئرمین…)
مرزاناصر احمد: ہمیں ریفرنس چاہئے ہیں۔ صفحوں کا پتہ لگ جائے تو…
Maulana Shah Ahmad Noorani Siddiqui: Mr. Chairman, the books are available.
(مولانا شاہ احمد نورانی صدیقی: جناب چیئرمین! کتابیں یہاں دستیاب ہیں)
Mr. Chairman: Yes, they are available.
(جناب چیئرمین: جی ہاں دستیاب ہیں)
Maulana Shah Ahmad Noorani Sidiqui: At any time we can supply the books.
(مولانا شاہ احمد نورانی صدیقی: جب چاہیں ہم ان کو کتابیں دے سکتے ہیں)
Mr. Chairman: Yes. (جناب چیئرمین: جی ہاں!)
Moulana Shah Ahmad Noorani Siddiqui: The books are available.
(مولانا شاہ احمد نورانی صدیقی: کتابیں موجود ہیں)
Mr. Chairman: Yes, they are available. So, any reference the witness can see, he will look up tomorrow and can reply.
(جناب چیئرمین: جی ہاں! سب موجود ہیں۔ گواہ جو چاہیں اس میں سے دیکھ سکتے ہیں۔ کل وہ دیکھ لیں اور جواب دیں)
199Mr. Yahya Bakhtiar: The books, Sir, which I am referring to....
(جناب یحییٰ بختیار: جناب! جن کتابوں کے میں حوالے دے رہا ہوں)
Mr. Chairman: Yes.
(جناب چیئرمین: جی ہاں!)
Mr. Yahya Bakhtiar: ... are written either by Mirza Ghulam Ahmad himself or by Mirza Bashir-ud-Din Mahmud.... his addresses. So, they are with the Ahmadiyya Jamaat. But in case they don't have them....
(جناب یحییٰ بختیار: یا تو وہ خود مرزاغلام احمد کی لکھی ہوئی ہیں یا مرزابشیرالدین محمود کی۔ ان کا خطبہ بھی یہاں ہے۔ ان کا پتہ بھی لکھا ہے۔ یہ کتابیں جماعت کے پاس بھی ہیں۔ اگر ان کے پاس نہ ہوں…)
مرزاناصر احمد: No, وہ تو مل جائیں گی…
جناب یحییٰ بختیار: ہاں۔
مرزاناصر احمد: صرف صفحوں کے حوالے چاہئیں۔
جناب یحییٰ بختیار: باقی ایسی کوئی اور کتاب ہے تو وہ تو میں نے Refer ہی نہیں کی۔ Munir's Report commonly available, (منیر کی رپورٹ تو عام دستیاب ہے) باقی…
مرزاناصر احمد: وہ تو ہے یہاں یہ۔ ٹھیک ہے۔ السلام علیکم! ہم چلے۔
(The Delegation left the Chamber)
(وفد ایوان سے باہر چلا گیا)
Mr. Chairman: I think before adjourning for tomorrow at 10: 00 am. the books may be kept near the Attorney- General, and....
(جناب چیئرمین: اجلاس کے ملتوی ہونے سے قبل کتابوں کو اٹارنی جنرل کے نزدیک رکھ دیا جائے)
Mr. Yahya Bakhtiar: With the witness, I will not produce them. He has got the books.
(جناب یحییٰ بختیار: گواہوں کے سامنے میں یہ پیش نہیں کروں گا۔ ان کے پاس کتابیں موجود ہیں)
Mr. Chairman: Yes. (جناب چیئرمین: جی ہاں!)
Mr. Yahya Bakhtiar: Only those books....
(جناب یحییٰ بختیار: صرف وہی کتابیں…)
Mr. Chairman: No, if the Attorney- General confronts them.... this page, this portion.... is it correct?
(جناب چیئرمین: نہیں۔ اگر اٹارنی جنرل ان کے سامنے پیش کریں۔ یہ صفحہ، یہ حصہ تو کیا یہ صحیح نہیں ہوگا؟)
Mr. Yahya Bakhtiar: No. But he says he wants to read the whole thing and....
(جناب یحییٰ بختیار: نہیں! لیکن وہ کہتے ہیں کہ میں تمام چیزیں پڑھنا چاہتا ہوں اور…)
200Mr. Chairman: Yes. (جناب چیئرمین: جی ہاں!)
Mr. Yahya Bakhtiar: .... he wants me to give him in advance. But I cannot....
(جناب یحییٰ بختیار: وہ چاہتے ہیں کہ مجھے پہلے سے سب کچھ دے دیں۔ لیکن میں کیسے کر سکتا ہوں)
Mr. Chairman: Yes. (جناب چیئرمین: جی ہاں!)
Mr. Yahya Bakhtiar: .... because I don't know which question I am going to put....
(جناب یحییٰ بختیار: کیونکہ مجھے کیا معلوم میں کون سا سوال کب کروں گا)
Mr. Chairman: Yes....
(جناب چیئرمین: جی ہاں…)
Mr. Yahya Bakhtiar: .... It depends upon his answer, Sir. (جناب یحییٰ بختیار: یہ ان کے جواب پر منحصر ہے، جناب!)
Mr. Chairman: Yes. (جناب چیئرمین: جی ہاں!)
----------
(جرح کے دوران شور شرابا)
Mr. Chairman: And the second thing I would like to say is that the honourable members sitting arround the Attorney- General should keep.... at least should not disturb him. They should not be impatient. This I would request because I.....
(جناب چیئرمین: اور دوسری بات جو میں کہنا چاہتا ہوں کہ جو معزز ممبران اٹارنی جنرل کے چاروں طرف بیٹھے ہیں وہ اٹارنی جنرل کو بالکل خلل نہ ڈالیں۔ صبر سے کام لیں)
Mian Mohammad Attaullah: Sir, I have another point that some of the witnesses who were here........
(میاں محمد عطاء اﷲ: جناب! مجھے ایک بات کہنی ہے کہ چند ایک گواہ صاحبان…)
Mr. Chairman: Yes. (جناب چیئرمین: جی ہاں!)
Mian Mohammad Attaullah: ... for instance, Mirza Tahir Ahmad, he unnecessarily....
(میاں محمد عطاء اﷲ: مثلاً مرزاطاہر وغیرہ وخوامخواہ…)
جناب چیئرمین: ایک سیکنڈ۔
Mian Mohammad Attaullah: بھائی Just a minute please. (میاں محمد عطاء اﷲ: صرف ایک منٹ مہربانی)
Mr. Chairman: Just a minute. ہاں!
(جناب چیئرمین: صرف ایک منٹ ٹھہریں)
201مولانا شاہ احمد نورانی صدیقی: ایک ادھر ان کے سیدھے ہاتھ پر…
جناب چیئرمین: ہاں!
مولانا شاہ احمد نورانی صدیقی: …وہ لوگ ہنستے بھی ہیں۔ باتیں بھی کرتے ہیں اور اس طرف دیکھ کر مذاق بھی اڑاتے ہیں اور سر بھی ہلاتے ہیں۔
ایک رکن: جناب! میں تجویز پیش کروں گا کہ اٹارنی جنرل بھی بیٹھ کر سوال کریں۔
Mr. Chairman: That is a separate matter. میں صرف یہ عرض کر رہا تھا کہ… (جناب چیئرمین: یہ ایک علیحدہ معاملہ ہے)
----------