• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

قومی اسمبلی کی کاروائی ( پہلا دن )

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
METHOD OF CONDUCTING THE CROSS- EXAMINATION
مولانا شاہ احمد نورانی صدیقی: دوسری تجویز یہ ہے کہ ہمارے محترم اٹارنی جنرل صاحب جو ہیں، میرا خیال ہے کہ یا تو آپ ان کو بھی کہیں کہ وہ کھڑے ہوکر جواب دیں… Witness Box (گواہی کے کٹہرے میں) میں قاعدہ بھی یہی ہے… یا پھر اٹارنی جنرل صاحب بھی بیٹھ کر سوال کر لیا کریں۔
جناب چیئرمین: نہیں، وہ…
مولانا شاہ احمد نورانی صدیقی: کیا کریں۔
جناب چیئرمین: مولانا صاحب! وہ پہلے دن ہم نے…
مولانا شاہ احمد نورانی صدیقی: اچھا!
جناب چیئرمین: …ان کو اجازت دی۔ Anything else? Now the House stands.
ایک رکن: سر! میں ایک بات کرنا چاہتا ہوں۔
جناب چیئرمین: ایک سیکنڈ! جی، جی!
202مولانا شاہ احمد نورانی صدیقی: خلیفہ ناصر احمد سے کہیں کہ وہ کھڑے ہوکر جواب دیا کریں۔
Mr. Chairman: That is almost settled.
مولانا شاہ احمد نورانی صدیقی: لیکن آپ ہم کو تو حکم فرماتے ہیں۔
ایک رکن: پھر Disturb (تنگ) کر رہے ہیں۔
مولانا شاہ احمد نورانی صدیقی: … کہ ہم کھڑے ہوکر بولیں، اس کو بھی یہ حکم دیں۔
جناب چیئرمین: سر! یہ اسمبلی، یہ اسپیشل کمیٹی بیٹھی ہوئی ہے۔
مولانا شاہ احمد نورانی صدیقی: سر! عدالت میں گواہ کو بیٹھنے کا حق نہیں ہوتا۔
جناب چیئرمین: Except (مانتا ہوں)… وہ اسپیشل کمیٹی… جی! مسٹر عزیز بھٹی!
جناب عبدالعزیز بھٹی: سر! یہ…
Mr. Chairman: I call the House to order. Sardar Abdul Aleem.
(جناب چیئرمین: میں ایوان کو خاموشی کا حکم دیتا ہوں۔ سردار عبدالعلیم)
جناب عبدالعزیز بھٹی: سر میں یہ گزارش کرنا چاہتا تھا کہ گواہ پر جب سوال کئے جاتے ہیں…
جناب چیئرمین: جی!
جناب عبدالعزیز بھٹی: …جب گواہ پر اٹارنی جنرل صاحب سوال کرتے ہیں تو وہ ان کا جواب بجائے ڈائریکٹ دینے کے… جس طرح کہ ایک گواہ کا فرض ہے کہ جواب دے… وہ اس کو Avoid (گریز) کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور تکرار کرتے ہیں اور پھر ساتھ ساتھ انہیں Suggest (تجویز پیش) کرتے ہیں کہ یہ سوال مجھ پر کریں۔ تو میرا خیال ہے کہ یہ چیئر کا فرض ہے کہ آپ اس مسئلے میں اس حد تک انہیں چیک کریں کہ بجائے بحث ومباحثہ میں پڑنے کے …
He should stick to the question put by the Attorney- General.
(وہ ان سوالات کے جوابات کے پابند نہیں جو جناب یحییٰ بختیار کر رہے ہیں)
203A Member: Sir, I request to the honourable members. (ایک رکن: جناب! میں معزز ممبران سے درخواست کرتا ہوں)
Mr. Chairman: The Attorney- General can ask the Chair at any time when he feels that.
(جناب چیئرمین: اٹارنی جنرل اگر ضروری سمجھتے ہیں تو صدر کی توجہ مبذول کراسکتے ہیں)
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
(مرزاناصر کی ہچکچاہٹ، کترانا)
Mr. Yahya Bakhtiar: I request, he need not answer any question at all. But you, as judges, should note that. The demeanour of the witness, his hesitation, his effort to be evasive, all these are taken into consideration and you can draw your own inference, favourable or adverse. And your address....
(جناب یحییٰ بختیار: میری درخواست ہے۔ ان کو کسی سوال کے جواب کی ضرورت ہی نہیں ہے۔ آپ حضرات بطور جج گواہ کے رویہ اور انداز کو نوٹ کرتے ہیں۔ اس کی ہچکچاہٹ جواب دینے سے اس کا کترانا اور ان سب باتوں سے آپ لوگ اپنے نتائج مرتب کرتے ہیں۔ استنباط مناسب حال یا ناموافق کرتے ہیں…)
Mr. Chairman: One thing I may mention. The honourable members.....
Mr. Yahya Bakhtiar: .... you can make a note of everything. You give a fair decision yourselves.
(جناب یحییٰ بختیار: ہر چیز کو نوٹ کرتے ہیں اور پھر اپنے آپ صحیح فیصلہ کرتے ہیں)
Mr. Chairman: One thing I may remained the honourable members: we are getting the opinion of a witness....
(جناب چیئرمین: ایک بات کی ممبران کو میں یاد دہانی کرادوں۔ ہم گواہوں کی رائے تو حاصل کر رہے ہیں)
Mr. Yahya Bakhtiar: But....
(جناب یحییٰ بختیار: لیکن…)
Mr. Chairman: .... Opinion is, .... rare case, under the Evidence Act.
(جناب چیئرمین: گواہوں کی رائے قانونی شہادت کی رو سے بہت اہم ہوتی ہے)
Mr. Yahya Bakhtiar: I know. He is such a witness, you know, and such an issue before the House.
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
CONDUCT OF THE WITNESS DURING
THE CROSS- EXAMINATION

Mr. Abdul Aziz Bhatti: Sir, the conduct of the witness is not coming on the record, Sir, as to how he is behaving....
(جناب عبدالعزیز بھٹی: جناب! گواہ طور طریق کہ وہ کیسا طرز عمل اختیار کر رہے ہیں…)
Mr. Chairman: No.... (جناب چیئرمین: نہیں)
Mr. Abdul Aziz Bhatti: .... and how he is....
204Mr. Chairman: No, no, no, everybody is....
Mr. Abdul Aziz Bhatti: As far as the record is concerned. Only the words of the witness are coming on the record.
(جناب عبدالعزیز بھٹی: ایوان کے سامنے نہیں آرہا۔ صرف ان کے الفاظ ریکارڈ پر آرہے ہیں)
Mr. Chairman: Everything is being noted, you can refer. Sardar Maula Bakhsh Soomro.
(جناب چیئرمین: ہر چیز نوٹ ہورہی ہے۔ آپ دیکھ سکتے ہیں، سردار مولا بخش سومرو)
A Member: Sir, Chairman, Sir, my submission, humble submission, Sir....
(ایک رکن: جناب چیئرمین! میری گذارش ہے حقیر سی گذارش۔ جناب!)
Mr. Chairman: Sardar Maula Bakhsh Soomro.
پہلے میں نے ان کو فلور دیا ہے۔
A Member: Mr. Chairman, a submission, a humble submission to you, Sir, that I....
(ایک رکن: جناب چیئرمین! ایک گذارش ایک حقیر سی گذارش آپ سے جناب!)
جناب چیئرمین: ایک منٹ آرام سے نہیں بیٹھ سکتے؟ ہاں جی! سردار مولا بخش۔
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
(مرزاناصر کا ٹال مٹول)
Sardar Moula Bakhsh Soomro: My humble submission to you, Sir, is that I highly appreciate your patience but, Sir, I would request that kindly you do not allow them too much attitude. He is giving evasive replies. The same questions are being repeated in the same breath. It gets on our nerves. Rather than you give a patient....
(سردار مولا بخش سومرو: میری حقیر گذارش ہے کہ جناب میں آپ کے صبر کی تعریف کرتا ہوں۔ لیکن میں یہ کہوں گا کہ آپ زیادہ ان کو کھلی چھٹی نہ دیں۔ وہ بہت ٹال مٹول والے جواب دے رہا ہے۔ کیونکہ ایک ہی سوال ایک ہی سانس میں باربار دہرانا پڑتا ہے۔ تنگ آجانے والی بات ہورہی ہے ہمارے…)

(Interruption)
(مداخلت)
Mr. Chairman: Yes, Sardar Maula Bakhsh.
(جناب چیئرمین: جی ہاں! سردار مولابخش)
Sardar Maula Bakhsh Soomro: I highly appreciate your patience but there should be some check. Sir, some check from the Chair also should be applied.
(سردار مولابخش سومرو: میں آپ کے صبر کی تعریف کرتا ہوں۔ لیکن اس پر کوئی روک ٹوک ہونی چاہئے۔ صدر کو انہیں اس سے باز رکھنا چاہئے)
Mr. Chairman: This I shall only do when the Attorney- General seeks the aid of the Chair. When he thinks....

(Interruption)
205Just a minute. When he thinks so, only then, in that case I shall do it because this I have left entirely to the Attorney- General. Yes.
(جناب چیئرمین: میں یہ اسی وقت کروں گا جب اٹارنی جنرل میری مدد چاہیں گے جب وہ سمجھیں گے جب ہی۔ کیونکہ یہ میں نے سب کچھ اٹارنی جنرل پر چھوڑ دیا ہے)
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
(مرزاناصر کی ہیراپھیری)
اتالیق جعفر علی شاہ: میں بڑے ادب سے یہ گذارش کروں گا کہ جب ایک Definite Qeustion (واضح سوال) کیا جاتا ہے تو اس کو اپنی طرف سے مت دہرائیں۔ جب تک وہاں سے Definite وہ سوال جو ہے یعنی اس کا جواب نہ مل جائے۔ اس لئے ہم خود اس بات کو یعنی یہ کہ lengthy (لمبا) کرنے کو ہم خود Encourage (ہمت افزائی) کرتے ہیں۔ جس حد تک میں سمجھ سکا ہوں۔ اگر جب ایک Definite (واضح) سوال کر دیا گیا ہے کہ: ’’آپ ایسے آدمی کو مسلمان کہیں گے یا کافر کہیں گے۔‘‘ تو جب تک وہ اس کے متعلق Definite (واضح) جواب نہ دے، دوسرے اس کے اوپر… یعنی بحث میں نہیں پڑنا چاہتے اور بحث کی وجہ سے وہ جو ہے وہ لمبا ہو جاتا ہے اور وہ ہیرا پھیری جو ہے وہ شروع ہو جاتی ہے۔
جناب چیئرمین: نہیں! بحث کا آج پہلا دن ہے۔ بحث Will be cut short (کیا مختصر ہوگی) ہاں وہ Cut short (مختصر) ہوگی بحث۔
مولانا غلام غوث ہزاروی: یہ…
جناب چیئرمین: میں نے ایک… Yes، ملانا غلام غوث ہزاروی!
مولانا غلام غوث ہزاروی: یہ جو فرمایا جاتا ہے کہ ’’کافر، کافر ہے، اور دائرہ اسلام سے خارج ہے۔‘‘ان دونوں لفظوں کو دہرانا چاہئے باقاعدگی کے ساتھ، اور اس بات کو نوٹ کرادینا چاہئے باقاعدہ کہ ’’ملت سے خارج نہیں ہے اور اسلام سے خارج ہے۔‘‘
جناب چیئرمین: یہ نوٹ ہوچکا ہے، نوٹ ہوچکا ہے۔
مولانا غلام غوث ہزاروی: ہاں!
جناب چیئرمین: کئی دفعہ نوٹ ہوا ہے۔ ٹیپ میں بھی ہوا ہے۔ وہاں بھی ریکارڈ میں آگیا ہے… So.
206مولانا غلام غوث ہزاروی: اور میرا ایک خیال ہے جس طرح جناب نے فرمایا ہے…
جناب چیئرمین: جی!
مولانا غلام غوث ہزاروی: … کہ ان سے بھی تصدیق یہ کرالینا چاہئے کہ مرزامحمود احمد کے ان حوالوں کو آپ صحیح سمجھتے ہیں۔ اس کے بعد مزید سوالات کی ضرورت نہیں رہے گی۔
جناب چیئرمین: ہاں!
So, the House stands adjourned to meet tomorrow....
(تو کل صبح تک کے لئے اجلاس ملتوی ہوتا ہے…)
(دودائروں کا چکر؟)
ایک رکن: سر! یہ دو دائروں کے چکر میں ڈال دیا ہے ہم کو۔
Mr. Chairman: .... at 10: 00 am. tomorrow.
(جناب چیئرمین: کل صبح دس بجے)
کل بات کر لیں باقی۔

----------
The Special Committee of the Whole House adjourned to meet at ten of the clock, in the morning,
on Tuesday, the 6th August, 1974.
خصوصی کمیٹی کا اجلاس کل صبح دس بجے تک کے لئے ملتوی ہوتا ہے۔
بروز منگل، ۶؍اگست ۱۹۷۴ء
----------

 
Top