• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

قومی اسمبلی کی کاروائی ( چوتھا دن )

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
(صرف مرزاقادیانی ہی نبی ہے)
مرزاناصر احمد: ہم یہ عقیدہ رکھتے ہیں کہ امت محمدیہؐ میں صرف وہی امتی نبی آ سکتے ہیں جن کی بشارت محمدﷺ نے دی ہو۔
جناب یحییٰ بختیار: ختم کرلیا آپ نے؟
مرزاناصر احمد: ہاں، ختم میرابیان۔
جناب یحییٰ بختیار: اور آپ کے نظریہ کے مطابق وہ بشارت صرف مرزاغلام احمد صاحب کے بارے میں ہے یا یہ مسیح موعود کے بارے میں ہے اورکسی نبی کے بارے میں نہیں؟
مرزاناصر احمد: ہاں،وہ بشارت ہمارے عقیدے کی رو سے صرف مہدی اور مسیح کے متعلق ہے۔
جناب یحییٰ بختیار: اوریہ جو آپ نے کہا، یہ جو ہے، کسی حدیث کے حوالے سے کہتے ہیں…
مرزاناصر احمد: یہ جی میں بہت سی احادیث کے حوالے سے کہتاہوں۔
جناب یحییٰ بختیار: …کہ صرف ایک آئیںگے،اس کے علاوہ اورنہیں آئیں گے، نہ ہی پہلے آئے ہیں؟
مرزاناصر احمد: نہیں،یہ دیکھیں ناں…
642جناب یحییٰ بختیار: میں Explain (وضاحت) کر دوںگا جی، کہ حضرت غلام احمد صاحب سے پہلے کوئی نبی نہیں آیا امتی۔ کیونکہ اگرآپ کہتے ہیں کہ صرف ایک کے بارے میں ہے، آپ کا عقیدہ، اوروہ مسیح موعود ہے توظاہر ہے کہ ان سے پہلے نہیں آیا کوئی۔ کیونکہ انہی کا دعویٰ ہے۔ انہی کو مانتے ہیں کہ یہی تھے مسیح موعود۔ اورمیراخیال ہے کہ ان کے بعد بھی نہیں آئیںگے۔ یعنی بالکل دروازہ جو ہے فیض کا،بند ہے۔ صرف تھوڑی دیر کے لئے کھلا اورایک نبی کے لئے کھلا اور اس پرآپ کہتے ہیں کہ یہ آپ اس لئے کہہ رہے ہیں کہ حدیث سے اس کی تصدیق ہوتی ہے۔ یہ درست ہے جی؟
مرزاناصر احمد: جب آپ کا سوال…
جناب یحییٰ بختیار: ہاں، ہوگیا۔
مرزاناصر احمد: آپ اگر اس کتاب کاحوالہ دیں گے تو اس میں ایک فیض نہیں بلکہ وہ تمام فیوض …
جناب یحییٰ بختیار: نہیںجی، وہ میں نے چھوڑ دیا۔
مرزاناصر احمد: وہ توچھوڑ دیا، لیکن وہ قید آپ نے لگادی ہے۔اس لئے میں جواب دیتاہوں۔ بہرحال،جو میں سمجھتاہوں،جواب دوںگا۔ ہم یہ سمجھتے ہیں کہ نبی اکرمa کے طفیل ان تمام فیوض سے زیادہ فیوض حاصل کئے جا سکتے ہیں جو تعداد میں ہزاروں لاکھوں ہیں۔ جو پہلے تمام انبیاء کے ذریعے سے حاصل کئے جا سکتے تھے اور ان فیوض میں سے صلحاء کا پیدا ہونا،ان فیوض میں سے ان لوگوں کا پیدا ہونا جن کو ہم معنوی لحاظ سے شہید کہتے ہیں۔ ان لوگوں کا پیداہونا جو صالح وہ جو صدیق کہلاتے ہیں اورامتی نبوت کا بھی دروازہ کھلا ہے اوراس کے نیچے بے شمار اوراس کے انگنت فیوض میں جو محمدa کے طفیل حاصل کئے جاسکتے ہیں۔
643جناب یحییٰ بختیار: نہیں جی، وہ تو اوربات ہے…
مرزاناصر احمد: …منعم علیھم کا جوگروہ ہے، جس کی طرف ہمیں سورۃ ’’فاتحہ‘‘ کا :’’اھدناالصراط المستقیم صراط الذین انعمت علیھم‘‘اس حدیث ،اس آیت قرآنی سورہ فاتحہ کی جو ہے۔ اس سے ہم منعم علیہ گروہ کا محاورہ استعمال کرتے ہیں۔ ان لوگوں کا راستہ جن پر تیرے انعام نازل ہوئے اور قرآن کریم میں اس Context میں سورہ ’’فاتحہ‘‘ میں جو منعم علیہ گروہ کی طرف اشارہ کیاگیا ہے: صراط الذین انعمت علیھم اس میں:’’من النّبیین والصدیقین والشہداء والصالحین و حسنت اولیک رفیقا‘‘تو یہ چوٹی کے چار درجوں کا قرآن کریم کی دوسری آیت میں ایک دوسرے مقام پرذکر آیا ہے اورامت محمدیہؐمیں ان چودہ سو سال میں یہ جومجموعہ منعم علیہ گروہ کا،وہ ایک ایک وقت میں مختلف درجات ہزاروں ہزار بھی پیداہوئے اور ایک وقت میں منعم علیہ کا وہ گروہ جس کو ’’امتی نبی‘‘ کہا جاتاہے،وہ ایک پیداہوا۔ لیکن اس کامطلب یہ نہیں کہ فیوض محمدیؐ کا دروازہ کھلا نہیں،یا صرف ایک اس نے جھلک دکھلائی اورہماری نظروں سے غائب ہوگیا۔ وہ تو ہر وقت ہمارے اوپر اپنے جلوے ظاہر کررہا ہے۔
Mr. Chairman: The question of Attorney- General is un-answered.....
(جناب چیئرمین: اٹارنی جنرل کے سوال کا جواب نہیں ملا…)
Mr. Yahya Bakhtiar: I will just, Sir, repeat the question in a different form if I am permitted.
(جناب یحییٰ بختیار: اگر آپ اجازت دیں تو میں اپنا سوال دوسرے طریقے میں دہراتا ہوں)
Mr. Chairman: Yes, the question is un-answered the Attorney General may repeat the question.
(جناب چیئرمین: اجازت ہے۔ سوال کا جواب نہیں آیا۔ اٹارنی جنرل سوال دوبارہ کریں)
644Mr. Yahya Bakhtiar: I will repeat it in a different form.(جناب یحییٰ بختیار: میں اپنا سوال دوسرے طریقے سے کرتا ہوں)
کیا مولانا مودودی صاحب نے یا کسی اور مسلمان علماء میں سے کسی نے بھی یہ کہا کہ فیض محمدیؐ کا دروازہ بند ہوا…اس سینس (Sense) میںجو آپ کہہ رہے ہیں۔ کہ کوئی بزرگ اولیاء صادقین میں سے کوئی نہیں آئیںگے؟ یہ تو کسی نے نہیں کہا۔ وہ تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ وہ تو اب بھی کہتے ہیں کہ نیک بندے آئیںگے جو اﷲ کا پیغام لوگوں کو دیںگے۔ اس پر تو…یہ فیض تو ہر وقت جاری رہے گا۔ اس پر تو کوئی Dispute ہی نہیں ہے۔
سوال یہ میں آپ سے Simple (سادہ)پوچھ رہاہوں کہ آپ کے نظریے کے مطابق کوئی اورنبی مرزاغلام احمدصاحب کے علاوہ آسکتا ہے یا نہیں آسکتا؟
مرزاناصر احمد: پہلے’’آسکتاہے‘‘کاجواب ہے:آسکتا ہے۔
جناب یحییٰ بختیار: آسکتاہے؟
مرزاناصر احمد: آسکتاہے۔
جناب یحییٰ بختیار: ہاں جی۔ مگر حقیقت میں صرف ایک ہی آیا ہے؟
مرزاناصر احمد: لیکن عملاً صرف وہی آسکتا ہے جس کی بشارت محمدa نے دی ہو۔
جناب یحییٰ بختیار: اورانہوں نے بغیرمرزاصاحب کے کسی کی بشارت نہیں دی؟ یعنی آپ کو احادیث کا علم ہے۔
مرزاناصر احمد: میرے علم کے مطابق نہیں دی۔ لیکن اگر کوئی اور یہ ثابت کرے کہ حضرت محمدa نے کسی اور کی بھی بشارت دی ہے تو میں Commit (پابند ہوں)یہ کہہ کے کہ وہی نبی آسکتا ہے جس کی بشارت محمدa نے دی۔
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، اگر میں یہ کہوں ،مرزاصاحب!کہ اگر یہ اصول مان لیا جائے کہ اﷲ کا فیض جاری رہے گا۔اﷲ کے خزانے بند نہیں ہوئے۔ نبی کی Sense (معنی) میں645…’’نبی کی سینس (Sense) میں‘‘میں اس واسطے کہہ رہا ہوں…اوراگر یہ اصول مان لیا جائے تو پھر کیونکہ ابھی دنیا شروع ہی ہوئی ہے۔ تیرہ سو سال کچھ بات ہی نہیں، تیرہ ہزارسال گزریں گے،ہزاروں نبی آسکتے ہیں۔ آپ کہتے ہیں:’’نہیں، صرف ایک ہی نبی آئے گا، امتی ایک ہی آیا ہے۔‘‘چونکہ آپ کے مطابق بشارت آنحضرت محمدa کی یہی ہے کہ ایک ہی ہوگا، اورنہیں آئیں گے۔ میں آپ کا مطلب سمجھ گیاہوں کیا؟
مرزاناصر احمد: یہ پوراصاف نہیں ہے۔
جناب یحییٰ بختیار: میں پھر عرض کردیتاہوں…
مرزاناصر احمد: نہیں میں نے یہ کہا کہ میرے علم میں صرف ایک کی بشارت ہے اور میں، میں…میری بات ابھی ختم نہیں ہوئی…اورمیں، میں، میں یہ،اس اصول کو، پر عقیدہ رکھتا ہوں کہ امت محمدیہ میں سوائے اس امتی نبی کے جس کی بشارت خود محمدa نے دی ہو، اور کوئی نہیں آسکتا۔
جناب یحییٰ بختیار: اور نہیں، بس یہی میں کہنا چاہتاہوں۔
مرزاناصر احمد: یہ اصول ہے، میرے نزدیک۔
جناب یحییٰ بختیار: ہاں، ہاں۔ نہ آیاہے،نہ آئیںگے؟
مرزاناصر احمد: نہیں، صرف وہ آسکتا ہے جس کی بشارت دی گئی ہو۔
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
(آنحضرتﷺ کی بشارت کے مطابق صرف ایک امتی نبی)
جناب یحییٰ بختیار: تو انہوں نے بشارت صرف ایک کی دی ہے؟
مرزاناصر احمد: ہمارے نزدیک؟
جناب یحییٰ بختیار: ہاں جی۔ میں عقیدے کی بات کر رہاہوں ناں جی۔
مرزاناصر احمد: ہاں، ہمارے عقیدے کے مطابق امتی نبی صرف ایک کی بشارت دی گئی ہے،مہدی اورمسیح کے نام سے اور…لیکن نبی اکرمa کے بے شمار فیوض ہیں۔ و646ہ فیوض ہیں جو کانبیاء بنی اسرائیل۔
جناب یحییٰ بختیار: میں انبیاء کا ذکر کررہاہوں۔
مرزاناصر احمد: کانبیاء بنی اسرائیل۔
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، میں انبیاء کا کہہ رہاہوں کہ نبی جو ہیں وہ آپکے عقیدے کے مطابق سوائے ایک کے اور نہیںآسکتے اورنہ آئے ہیں؟ میں یہ پوچھ رہاہوں کہ یہ آپ کا عقیدہ ہے؟
مرزاناصر احمد: ہاں، ہمارے اس عقیدے کے مطابق کہ وہی امتی نبی آ سکتا ہے جس کی بشارت خودحضرت خاتم الانبیاء نے دی ہو۔
جناب یحییٰ بختیار: اس کے علاوہ نہیں آسکتا۔
مرزاناصر احمد: اس کے علاوہ نہیں آسکتا۔ لیکن کانبیاء بنی اسرائیل ہزاروں آسکتے ہیں۔ اس میں بھی’’نبی‘‘ کا آگیا ہے ناں:’’کانبیاء بنی اسرائیل۔‘‘
جناب یحییٰ بختیار: یعنی ابھی…غیر امتی نبی اورہوسکتے ہیں؟
مرزاناصر احمد: کانبیاء بنی اسرائیل ہو سکتے ہیں۔
جناب یحییٰ بختیار: وہ، وہ فیض محمدیؐ ہوگا کیا؟
مرزاناصر احمد: بالکل فیض محمدیؐ،اورتو کوئی فیض ،ہی نہیں۔
جناب یحییٰ بختیار: وہ نبی نہ ہوئے علماء ہوگئے۔
مرزاناصر احمد: کانبیاء بنی اسرائیل۔
جناب یحییٰ بختیار: یعنی علماء ہوگئے۔ نبی کا تو Status (مقام) نہ ہوا جی ان کا۔
مرزاناصر احمد: انبیاء کی طرح اﷲ تعالیٰ ان سے سلوک کرے گا۔
647جناب یحییٰ بختیار: انبیاء کی طرح اﷲ تعالیٰ ان سے سلوک کرے گا۔ میں یہ پوچھتا ہوں کہ ’’نبی‘‘ جس کو ہم کہتے ہیں ناں، ایک تو یہ ہواجوآپ نے صبح Explain (واضح کیا) کہ یہ لکھا کہ اﷲ تعالیٰ انبیاء کی طرح سلوک کریںگے…
مرزاناصر احمد: وہ میں نے اپنا عقیدہ بتادیاہے۔
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، میں صرف کہتاہوں ’’نبی‘‘جو کہتے ہیں ناں…
مرزاناصر احمد: ہاں، وہی۔میں نے اپنا عقیدہ بتادیاہے۔
جناب یحییٰ بختیار: کوئی اورنہیں آسکتے؟
مرزاناصر احمد: نہیں،میں نے عقیدہ یہ بتایا ہے کہ میرے نزدیک صرف وہی نبی،امتی نبی،امت محمدیہؐ میں آسکتاہے جس کی بشارت حضرت خاتم الانبیائa نے دے دی ہو۔
جناب یحییٰ بختیار: اور وہ انہوں نے صرف ایک کے متعلق دی ہے…آپ کا یہ عقیدہ ہے…اوروہ آچکا ہے؟
مرزاناصر احمد: ہاں! اس شرط کے ساتھ بیان کریں تو ٹھیک ہے۔
جناب یحییٰ بختیار: وہ صرف ایک ہی آچکا ہے۔
مرزاناصر احمد: اور دوسرے کانبیاء بنی اسرائیل ہیں۔
جناب یحییٰ بختیار: ہاں،اور نہیں، وہ تو سوال ہی نہیں پیداہوتا اب نہیں آسکتے ناں جی اور، کیونکہ ایک کی بشارت ہے اور وہ ختم ہوگیا۔
مرزاناصر احمد: یہ میں نے یہ بھی وضاحت کی تھی کہ ایک ہے ’’آنا‘‘ایک ہے ’’آ سکتا‘‘ یعنی امکان۔تو کئی دفعہ ہم…
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، نہیں۔ وہ تو میں نے اسی واسطے آپ سے Clarify (واضح) کیا ہے کہ جب آنحضرتﷺ کی بشارت ایک کے بارے میںہے تو آہی نہیں سکتا۔ یہ عقیدے کی بات ہوگئی ناں جی۔
648مرزاناصر احمد: یہ عقیدے کی بات ہے کہ صرف وہی آسکتا ہے جس کی بشارت دی گئی ہے…
جناب یحییٰ بختیار: بشارت صرف ایک کی ہے؟
مرزاناصر احمد: لیکن یہ امکان کہ اﷲ تعالیٰ میں یہ طاقت ہے یا نہیں، اس قسم کی بھی بعض دفعہ باتیں چلتی ہیں۔
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، نہیں،وہ میں نہیں کہہ رہا…
مرزاناصر احمد: ہاں، یہی میں وضاحت کرناچاہتاہوں۔
جناب یحییٰ بختیار: …میں یہ کہہ رہاہوں کہ یہ ’’خاتم النّبیین‘‘ کی جو بحث ہے، اس میں آپ کے عقیدے اور Interpretation (مفہوم) کی میں وضاحت چاہتاتھا۔
مرزاناصر احمد: جی وہ میں نے کردی ہے۔
جناب یحییٰ بختیار: ہاں۔ یہ آنحضرتﷺ کے بعد صرف ایک نبی جن کی بشارت، مسیح موعود ہیں،آنحضرتa نے کی ہے؟
مرزاناصر احمد: ہمارے علم کے مطابق۔
جناب یحییٰ بختیار: وہی آئے ہیں،ان کے بعد اورکوئی نہیں آسکتے؟
مرزاناصر احمد: ہمارے علم کے مطابق۔
جناب یحییٰ بختیار: ہاں عقیدے کے مطابق۔
اب مرزاصاحب!ایک یہ حوالہ ہے’’انوارخلافت‘‘ سے،میں پڑھ کے آپ کو سناتاہوں: ’’اورانہوں نے خداوند تعالیٰ کی قدر (عربی میں اس کے بعد آتاہے جی) خداتعالیٰ کی قدر کو نہیں سمجھا اور یہ سمجھ لیا ہے کہ خداکے خزانے ختم ہو649گئے ہیں۔ اس لئے کسی کو کچھ نہیں دے سکتا۔ اسی طرح یہ کہتے ہیں کہ خواہ کتنا ہی زہد اور اتقاء بڑھ جائے پرہیز گاری اورتقویٰ میں کئی نبیوں سے آگے گزر جائے،معرفت الٰہی کتنی ہی حاصل کرلے۔ لیکن خدا اس کو کبھی نبی نہیں بنائے گا اور کبھی نہیں بنائے گا۔ ان کا یہ سمجھنا خدا تعالیٰ کی قدرت کو ہی نہ سمجھنے کی وجہ سے ہے۔ ورنہ ایک نبی کیا،میں کہتاہوں کہ ہزاروں نبی ہوںگے۔‘‘ (انوار خلافت ص۶۲مرزا بشیر الدین محمود)
’’ہوںگے‘‘
مرزاناصر احمد: یہ کون ہے؟
جناب یحییٰ بختیار: مرزا بشیرالدین محمود صاحب…(انوارخلافت)…
مرزاناصر احمد: یہ دیکھ سکتے ہیں؟
جناب یحییٰ بختیار: …ص۶۲۔
Mr. Chairman: The book may be handed over to the witness the librarian may hand over the book. The librarian may hand over the book to the witness.
(جناب چیئرمین: کتاب گواہ کو دی جائے۔ لائبریرین کتاب کو گواہ کو دے دیں)
میاں مسعود احمد: جناب صدر! مجھے سوال Put کرنے کے طریق سے کچھ اختلاف ہے۔ میں سمجھتاہوں…
جناب چیئرمین: ایک سیکنڈ۔ تشریف رکھیں۔ بیٹھیں۔
This we discuss always afterwards.
(اس پر ہم بعد میں بات کریںگے)
میاں مسعود احمد: میں عرض کررہاہوں پروسیجر کے مطابق۔
جناب چیئرمین: یہ پروسیجر بھی ہم ڈسکس کرتے ہیں After this (اس کے بعد) ہمیشہ ہر روز After wards discuss کرتے ہیں۔
we have laid down certain rules of procedure.
(ہم نے کچھ قواعد اوراصول بنارکھے ہیں)
650جناب یحییٰ بختیار: اور اسی کے ساتھ اب صفحہ ۶۵ بھی میں پڑھ لیتاہوں، پھر آپ دونوں…: ’’وہ تو مخالفت سے ڈراتے ہیں۔ لیکن اگر میری گردن کے دونوں طرف تلوار بھی رکھ دی جائے اورمجھے کہا جائے کہ تم یہ کہو کہ آنحضرتa کے بعد کوئی نبی نہیں آئے گا تو میں اسے کہوں گا توجھوٹا ہے،کذاب ہے،آپa کے بعد نبی آسکتے ہیں اورضرور آسکتے ہیں۔‘‘
(انوار خلافت ص۶۵)
Mr. Chairman: The book may be handed over to the witness. (جناب چیئرمین: یہ کتاب گواہ کو دے دی جائے)
جناب یحییٰ بختیار: اب اس کے ساتھ جب، مرزاصاحب! میں سوال Complete (مکمل) کروں…
مرزاناصر احمد: یہ ۶۵ صفحہ آپ نے پڑھا؟
جناب یحییٰ بختیار: ۶۲ اور۶۵،دو۔
مرزاناصر احمد: ۶۲ اور۶۵؟
جناب یحییٰ بختیار: جی ہاں۔
Mr. Chairman: The book may be handed over to the witness. (جناب چیئرمین: یہ کتاب گواہ کو دے دی جائے)
جناب یحییٰ بختیار: یہ آپ کو یہ دیتے ہیں۔ آپ اس سے دیکھ لیجئے۔
Mr. Chairman: Let the witness verify it let the witness verify. (جناب چیئرمین: تاکہ گواہ اس کی تصدیق کرسکیں)
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
(امکان اور ایمان میں فرق، مرزاناصر کا نیا فلسفہ)
مرزاناصر احمد: یہ…اس کا جواب یہ ہے کہ ایک ہے امکان’’آسکتا ہے یا نہیں آسکتا‘‘ ایک یہ ہے ایمان کہ ’’ایک آگیا۔‘‘جہاں تک ’’آسکتے ہیں‘‘کا سوال ہے،میں یہ بتا رہا ہوں کہ جو حوالے آپ نے پڑھے ہیں وہاں امکان کے متعلق ہے۔
جناب یحییٰ بختیار: یہ حوالے درست تو ہیں ناں جی؟
651مرزاناصر احمد: حوالے درست ہیں۔ لیکن اس میں امکان کاذکر ہے۔جیسا کہ ’’تقویت الایمان‘‘ میں…
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، میں آپ سے یہ عرض کروں گا پھر جی کہ اس طرح آپ کہیں کہ کیا مرزابشیرالدین محمود صاحب کو رسول اﷲa کی بشارت کا علم تھا یا نہیںتھا؟ان کو اس بات کا علم تھا کہ انہوں نے کیا بشارت کی ہے کہ ایک ہی مسیح موعود آئیںگے؟
مرزاناصر احمد: ان کو…انہوں نے یہ کہا ہے کہ اس کا امکان خداتعالیٰ کی…
جناب یحییٰ بختیار: اس کا امکان ہی نہیںہوسکتا جب وہ بشارت کا علم ہو،میں عرض کر رہاہوں،آپ یہ Explain (واضح) کریں۔
مرزاناصر احمد: نہیں،نہیں، امکانی بحث میں ہے وہ۔ اچھا،اب سمجھ گیا۔ اب میں سمجھ گیا۔ میرے نزدیک امکان کی بحث…
جناب یحییٰ بختیار: نہیں،نہیں، وہ ’’امکان ‘‘نہیں کہہ رہے…’’آئیںگے‘‘
مرزاناصر احمد: وہ بھی امکانی آنا ہے۔
جناب یحییٰ بختیار: نہیں،وہ نہیں کہتے ’’آسکتے ہیں‘‘…’’آئیںگے‘‘… آپ ذراغور سے دیکھ لیں اس پر’’آئیںگے۔‘‘
مرزاناصر احمد: آپ نے، آپ نے، آپ نے…انکوائری کمیٹی، جو منیر کمیٹی ہے۔ اس میں بھی یہ سوال کیاگیاتھا اوراس میں وہاں یہی کہا ہے کہ ’’میری مرادامکان کی ہے‘‘ ایک شخص خود…
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، وہ تو Interpretation (مفہوم)ہے۔ یہاں میں جو آپ سے پوچھ رہا ہوں …
مرزاناصر احمد: نہیں، Interpretation (مفہوم)خود Author کی، تو دو، دو Interpretation (مفہوم)ہوگئیں۔ ایک لکھنے والے کیInterpretation (مفہوم) کہ ’’میں امکان کے متعلق با652ت کررہاہوں‘‘اور آج ایک میری Interpretation (وضاحت) کہ انہوں نے درست کہاتھا کہ ’’امکان کے متعلق بات کر رہاہوں‘‘…
جناب یحییٰ بختیار: دیکھیں،مرزاصاحب!…
مرزاناصر احمد: اور’’امکان‘‘ کے متعلق،اگر مجھے اجازت ہو؟…
جناب یحییٰ بختیار: ہاں،آپ پورا کرلیں پھر میں…
مرزاناصر احمد: اگر’’امکان‘‘ کے متعلق جب بحث ہو تو یہ ’’تقویت الایمان‘‘ حضرت مولانا محمداسماعیل صاحب شہید کی صفحہ۳۷ کے اوپرلکھا ہے: ’’اس شہنشاہ خداتعالیٰ کی تویہ شان ہے کہ ایک آن میں ایک حکم ’’کن‘‘ سے چاہے تو کروڑوں نبی اورولی اورجن اورفرشہ جبرائیل اورمحمدﷺ کے برابرپیداکرڈالے۔‘‘
اب یہ بالکل ان کا،یہ ایمان رکھنے کے باوجود کہ آنحضرتa خاتم النّبیین ہیں اورآپ جیسااورکوئی نہیں آسکتا۔ اس ایمان کے باوجود امکان کی بات کر رہے ہیں۔
Mr. Chairman: Yes, Attorney- General.
(جناب چیئرمین: جی ہاں! اٹارنی جنرل)
Mr. Yahya Bakhtiar: Shall I proceed?
Mr. Chairman: Yes. (جناب چیئرمین: جی ہاں!)
جناب یحییٰ بختیار: مرزاصاحب!میںپھر یہ عرض کرتاہوں کہ میرے نزدیک سوال بالکل سادہ ہے۔’’ختم نبوت‘‘ کے معنی کیاہیں؟ جو ہمارے سب مسلمانوں کا عقیدہ ہے۔اس عقیدے میں جو قرآن کی روشنی میں ابھی تک اﷲ تعالیٰ کا کوئی اورفرمان نہیں آیا کہ ’’میں ابھی نیا آدمی بھیجتاہوں‘‘ میں نبی بھیجتاہوں، میں نئی شرع بھیجتاہوں۔‘‘
اﷲ تعالیٰ تو سب کچھ کر سکتاہے۔ امکان کی بات میں نہیں کرتا۔ جو اس وقت اﷲتعالیٰ کا حکم ہما653رے سامنے ہے۔ ان کی کتاب ہمارے سامنے ہے۔ اس کی تفسیر کا سوال ہے۔دو نقطہ ہائے نظر پیش کئے گئے۔ ایک نقطہ نظر یہ ہے کہ اورنبی نہیں آسکتے۔’’خاتم النّبیین‘‘ کا یہ مطلب ہے۔ دوسرا مطلب یہ لیا جاتا ہے کہ نہیں اور نبی آسکتے ہیں۔پھر اس کے بعد دوسرا سوال یہ میں نے پوچھا کہ اورنبی آسکتے ہیں تو کتنے آئیںگے؟ آپ نے کہا کہ بشارت آنحضرتﷺ کی یہ ہے کہ مسیح موعود آئیںگے اوروہ آچکے ہیں۔ اس پرآپ کا عقیدہ یہ کہ اورنہیں آئیںگے اسی Context (ضمن) میں میں نے یہ عرض کیاکہ بشارت کا مرزابشیرالدین محمود صاحب کو بھی علم ہوگا۔ یہ یقینا ایسی بات تو نہیں ہے کہ آپ کو علم ہو، ان کو نہ ہو۔ اس کے باوجود یہ کہتے ہیں کہ’’اورنبی آئیںگے‘‘ اور میں الفاظ پھر پڑھ کے دیتاہوں آپ کو…
مرزاناصر احمد: نہیں، وہ تو واضح ہے، واضح ہے۔
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
(ہزاروں نبی آسکتے ہیں)
جناب یحییٰ بختیار: یہ قیاس کی بات نہیں،امکان کی بات نہیں۔ میں یہ کہہ رہا ہوں۔ He is saying:''certainly, definitely.'' (پورے یقین اور اعتماد کے ساتھ کہہ رہے ہیں۔)ذرا پھر غور فرمائیے۔
’’…اور یہ سمجھ لیا کہ خدا کے خزانے ختم ہوگئے۔ اس لئے کسی کو کچھ نہیں دے سکتا۔ اس طرح یہ کہتے ہیں کہ خواہ کتنا ہی زہد وتقویٰ میں بڑھ جائے پرہیزگاری اورتقویٰ میں کئی نبیوں سے آگے گزر جائے،معرفت الٰہی کتنی ہی حاصل کرلے۔لیکن خدا اس کو کبھی نبی نہیں بنائے گا۔‘‘ یعنی یہ قرآن شریف کی جو Present interpretation (موجودہ تفسیر) ہے۔ اﷲ کا جو present (موجودہ)حکم ہے۔اس کی Interpretation (وضاحت) ہورہی ہے۔ ’’نہیں بنائے گا اورکبھی نہیں بنائے گا۔‘‘
’’ان کا یہ سمجھنا خدا تعالیٰ کی قدرت کو نہ سمجھنے کی وجہ سے ہے۔ ورنہ ایک نبی تو کیا، میں کہتا ہوں ہزاروں نبی ہوںگے۔‘‘
654ابھی اﷲ تعالیٰ نے اورحکم نہیں دیا۔ جو حکم دیا ہے اسی کی Interpretation (وضاحت) پر کہہ رہے ہیں:’’اورمیں کہتاہوں کہ اورنبی ہوںگے‘‘ امکان کی بات نہیں ہے اور پھر آگے یہاں فرماتے ہیں،مرزاصاحب: ’’وہ تو مخالفت سے ڈراتے ہیں۔ لیکن اگر میر ی گردن کے دونوں طرف تلوار بھی رکھ دی جائے اورمجھے کہا جائے کہ تم یہ کہو کہ آنحضرتﷺ کے بعد کوئی نبی نہیں آئے گا تو میں کہوںگا تو جھوٹا ہے،کذاب ہے،آپa کے بعد نبی آسکتے ہیں اورضرور آسکتے ہیں۔‘‘ دیکھیں،یہ یہاں امکان کی بات آگئی،وہاں نہیں ہے امکان کی بات۔
مرزاناصر احمد: جس وقت آپ کاسوال ختم ہوجائے گا اس وقت میں جواب دوں گا۔
جناب یحییٰ بختیار: تو میرا سوال یہی ہے جی کہ انہوں نے یہ کہا کہ ’’اور نبی آئیں گے اورضرور آئیںگے‘‘امکان کی بات نہیں کی کہ اﷲ تعالیٰ کوئی حکم نازل کرے کوئی اوروحی نازل کرے کسی اورنبی کو۔ ہم توکہتے ہیں کہ اﷲ تعالیٰ کاآخری حکم آچکا ہے۔ آخری کتاب آچکی ہے۔ یہ ہماراعقیدہ ہے۔ یہ آپ کا عقیدہ ہے اواس کی Interpretation (وضاحت) ہورہی ہے کہ ’’خاتم النّبیین‘‘ کے کیا معنی ہیں اور اسی پر میں نے عرض کیا اورآپ نے کہا کہ آپ کا عقیدہ یہ ہے کہ صرف ایک اورمسیح موعود آئیںگے،اورآچکے ہیں۔ یہاں پر یہ کہتے ہیں کہ ’’ہزاروں نبی آسکتے ہیں‘‘اور’’آئیںگے‘‘ تو اس پر آپ فرمائیے۔
مرزاناصر احمد: جو میں سمجھا ہوں وہ یہ ہے کہ آپ نے فیصلہ نہیں فرمایا۔ بلکہ سوال کیا ہے جس کا جواب مجھے دینا ہے۔
655جناب یحییٰ بختیار: ہاں،میرا کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہے۔
مرزاناصر احمد: میری رائے میں سوائے امکان کے اور کوئی بات نہیں اور اس لئے کہ علم کے باوجود بھی بعض دفعہ امکان کی بحث کی جاتی ہے۔ جیسا کہ حضرت اسماعیل صاحب شہید، جن کا میں نے حوالہ ابھی پڑھا۔ان کا ایمان ہے کہ حضرت محمدaﷺ کے بعد کوئی شرعی نبی نہیں آسکتا۔ اس پختہ ایمان پر قائم ہوتے ہوئے، اورجہاں تک میں نے ان کو سمجھاہے ایک سیکنڈ کے لئے بھی یہ خیال نہ رکھتے ہوئے کہ کوئی محمدﷺ کے بعد صاحب شریعت نبی آسکتا ہے،اس پختہ ایمان کے باوجود لکھتے یہ ہیں…ایمان اپنی جگہ پختہ ہے۔لکھتے یہ ہیں کہ: ’’اﷲتعالیٰ کی شان یہ ہے کہ ایک آن میں ایک حکم’’کن‘‘ سے چاہے تو کروڑوں نبی اور ولی اور جن و فرشتہ جبرائیل اورمحمدa کے برابر پیداکرڈالے۔‘‘
’’کروڑوں محمدﷺ کے برابر پیداکرڈالے‘‘ اس یقین کے باوجود کہ ہو ہی نہیں سکتا عملاً تو یہ کہنا کہ چونکہ یہ آپ کا عقیدہ ہے،اس لئے امکان کی بحث نہیں کسی جگہ ہوسکتی۔ خاکسار کے نزدیک وہ Interpratation (مفہوم) درست نہیں۔
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
(مرزاخاتم النّبیین؟)
جناب یحییٰ بختیار: مرزاصاحب!میں تو یہ عرض کررہا تھا کہ اﷲ تعالیٰ رب العالمین ہے اور اس عالم کو، جس میں ہم انسان رہتے ہیں،بالکل ہی ختم کرسکتا ہے۔ یہ سوال ہی ختم کرسکتا ہے۔ کہ نبی آئیں نہ آئیں۔ انسان کو ہی ختم کر سکتا۔ مگر میں اس میں نہیں جاتا۔ ان کی طاقت سے، ان کی قدرت سے کسی کو انکار نہیں۔ سوال صرف یہ تھا کہ ختم الرسل والنّبوت کا۔’’خاتم النّبیین‘‘ کی جو تفسیر ہورہی ہے۔ جو دونقطہ ہائے نظرآرہے ہیں۔ ان کے مطابق میرا خیال ہے کہ انہوں نے Interpretation (وضاحت) کی ہے۔ یہ تفسیر دی ہے کہ اورنبی آسکتے ہیں۔ اس کے بعدآپ نے کہاکہ ہمیں بشارت یہ ہے کہ صرف ایک ہی نبی آئیںگے۔ بات وہی رہ جاتی ہے۔ میں اس میں مزید نہیں جاتا۔ مگر اب656 دوسرا سوال ہوتا ہے کہ مرزاغلام احمد صاحب کے بعد اورکوئی نبی نہیں آسکتے تو خاتم النّبیین پھر مرزاغلام احمد ہوگئے۔ جس Sense (معنی) میںآخری نبی،آپ یہ نہ سمجھیں…
مرزاناصر احمد: بالکل نہیں ہوسکتے۔
جناب یحییٰ بختیار: …آخری نبی وہی ہوگئے۔
مرزاناصر احمد: وہ جس نے اپنے آپ کو ’’غلام‘‘ اور ’’احقر الغلمان‘‘ کہا ہے، وہ آخری کیسے ہوگیا؟
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، میں یہ سمجھوں کہ امتی نبی ان کے بعد کوئی آسکتاہے؟ کوئی اورامتی نبی آسکتاہے مرزاغلام احمد صاحب کے بعد؟
مرزاناصر احمد: اسماعیل صاحب شہید کہتے ہیں کہ ’’کروڑوں محمدؐآسکتے ہیں۔‘‘
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، میں آپ سے پوچھتاہوں،مرزاصاحب!پلیز (Please) میں … قدرت کی بات نہیں ہے۔ جوآپ کا عقیدہ ہے کہ آنحضرتa نے یہ بشارت کی ہے کہ مسیح موعود آئیںگے اورکوئی نہیں آئے گا۔آپ کی یہ Interpretation (وضاحت ) تھی…
مرزاناصر احمد: میرا عقیدہ یہ ہے کہ نبی اکرمﷺ کے بعد، آپ کو چھوڑ کے،آپ کے مقابل پر کھڑے ہوکر،آپ کی اتباع کا دعویٰ نہ کرتے ہوئے،اپنے نفس کو آپﷺ کی راہ میں فدا کئے بغیر،کوئی امتی نبی بھی نہیںآسکتا۔
جناب یحییٰ بختیار: یعنی یہ جی کہ امتی نبی آگیا…
مرزاناصر احمد: وہ بھی اپنی صفات کاحامل ہے اورآپ کی جوتیوں میںبیٹھنے کے قابل ہے۔
جناب یحییٰ بختیار: ہاں، اس طرح سے اورجوتیوں میں بیٹھنے والا کوئی اورآسکتا ہے؟
657مرزاناصر احمد: اگرآنحضرتﷺ نے فرمایا ہے،اوراگرخدا تعالیٰ اپنی قدرت کا جلوہ دکھانا چاہے،تو وہ حضرت اسماعیل شہید کے بقول، کروڑوںمحمدa پیدا کرسکتا ہے۔
جناب یحییٰ بختیار: نہیں،فی الحال جو ہماراعقیدہ ہے،ہم نے…جو محمدﷺ نے کہا ہے،جو انہوں نے کہا ہے۔ ان کی بشارت ہے۔ اس کے مطابق ہمارا عقیدہ ہے کہ اور کوئی نہیں آسکتا۔آپ کا عقیدہ؟
مرزاناصر احمد: حضرت اسماعیل صاحب شہید کی مثال دی تھی میں نے کہ ’’میں یقین رکھتاہوں‘‘…ان کا عقیدہ تھا…کہ نبی اکرمa کے بعد کوئی خاتم النبیین نہیںآسکتا۔
جناب یحییٰ بختیار: نہیں،نہیں۔آپ کا عقیدہ یہ ہے کہ بشارت صرف ایک کی ہے Factually (حقیقتاً)…اس امکان کی بات میں نہیں کررہا۔
مرزاناصر احمد: سب کا یہی ہے۔
جناب یحییٰ بختیار: …اور کوئی نبی (نہیں) آسکتے توپھر آخری نبی یہی ہوگئے ناں جی، خاتم الانبیاء کہیں ،جو…
مرزاناصر احمد: سب کا یہی ہے، ہرفرقے کا یہی عقیدہ ہے،امت کے ہر فرقے کا یہ ہے۔
جناب یحییٰ بختیار: ہر فرقے کا تو آپ…
مرزاناصر احمد: یہی عقیدہ ہے۔
جناب یحییٰ بختیار: آخری نبی…
مرزاناصر احمد: امت محمدیہ کے ہر فرقے کا یہ عقیدہ ہے کہ امت کو مسیح کی آمد کی بشارت دی گئی،اور اس نے بعدمیں آناہے۔
658جناب یحییٰ بختیار: …نہیں،بعد میں آنا ہے۔آخری نبی جو ہے وہ مسیح موعود ہیں؟
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
(مرزاناصر کی قلابازیاں)
مرزاناصر احمد: آخری نبی۔موعود کوچھوڑیں۔ امت کے ہر فرقے کا یہ عقیدہ ہے کہ مسیح نازل ہوگا۔
جناب یحییٰ بختیار: اوروہ ہوچکے ہیںآپ کے عقیدے کے مطابق؟
مرزاناصر احمد: ابھی یہ جو ہے ناں مسئلہ، یہ توسلجھتانہیں، اور باقی حصہ چھوڑیں۔ ہر فرقہ یہ کہتاہے کہ مسیح نے نازل ہونا ہے۔ جب مسیح نازل ہوںگے تووہ آخری بن جائیںگے؟
جناب یحییٰ بختیار: نہیں۔ میں پھر آپ سے ایک اورسوال پوچھتاہوں۔ رو ز قیامت سارے انبیاء اﷲ کے دربار میں حاضر ہوںگے۔آخری نبی کو ن شمار ہوگا؟ حضرت محمدﷺ، یسوع مسیح یا حضرت عیسیٰ علیہ السلام؟
مرزاناصر احمد: حضرت محمدﷺ سب سے پہلے نبی بھی ہیں اورسب سے آخری نبی بھی ہیں۔
جناب یحییٰ بختیار: آخری نبی وہی سمجھے جائیںگے؟
مرزاناصر احمد: بالکل۔
جناب یحییٰ بختیار: تواب آپ نے یہ فرمایا کہ امتی نبی جو ہے…
مرزاناصر احمد: ’’امتی نبی‘‘اس کو کہتے ہیں جس کا وجود ہی نہ ہو۔
جناب یحییٰ بختیار: جو بھی آپ اس کو سمجھیں۔آپ کہتے ہیں کہ جو حضرت غلام احمد صاحب کو نبی نہیں مانتا اوراتمام حجت کے بعد نہیں مانتا، وہ کافر ہے،بالکل کافر ہے۔ تو ایک نبی ہیں…کیونکہ اسلام میں یہ آیا ہے کہ جو کسی نبی کا انکار کرتاہے،وہ کافر ہو جاتا659ہے…تو وہ ہیں نبی،آپ کے نقطہ نظر سے، میں پوچھتاہوں کہ یہی آخری نبی ہیں یا کوئی اوربھی آئیںگے؟
مرزاناصر احمد: اسلام میں یہ بھی آیا ہے کہ جو چارارکان اسلام کا…کلمہ کے باوجود…انکار کرتاہے، وہ بھی کافر ہوجاتاہے۔
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، میں یہ پوچھتاہوں کہ نبی اورکوئی آئیںگے؟ اورآخری نبی یہی ہیں کہ نہیں،آپ کے نقطہ نظرسے؟
مرزاناصر احمد: کسی بتانے والے سے پوچھیں۔ میں کیاجواب دے سکتاہوں؟ محمدﷺ…
جناب یحییٰ بختیار: آپ کہتے ہیں ان کی بشارت یہ ہے…
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
(مرزاناصر کے خلاف چیئرمین صاحب کی رولنگ)
Mr. Chairman: The question of the Attorney- General is unanswered and the opinion of the witness is sought.
(جناب چیئرمین: اٹارنی جنرل کے سوال کا جواب نہیں ملا۔ گواہ اس بارے میں اپنا نقطۂ نظر بیان کرے)
جناب یحییٰ بختیار: حضرت محمدﷺ کی جو بشارت ہے،ان کے جو احکام ہیں۔ میرے اپنے عقیدے کے مطابق ،میں ان سے پوری طرح واقف ہوں کہ اورکوئی نبی نہیں آسکتا ان کے بعد۔ نہ کوئی غلام احمدصاحب نبی ہیں ان کے بعد۔ میں آپ سے پوچھتاہوں کہ آپ کی Interpretation (مفہوم)کیاہے؟
Mr. Chairman: What is the interpretation of the witness: Because witness is in the witness box.
(جناب چیئرمین: گواہ کا نقطۂ نظر کیا ہے۔ کیونکہ گواہ گواہی کے کٹہرے میں ہے)
مرزاناصر احمد: جب آپ سوال ختم کریںگے تو میں بتادوںگا۔
جناب یحییٰ بختیار: کہ کوئی اورآخری نبی، ان کے بعد امتی نبی کوئی اورآسکتاہے؟
Is he the last of the Ummati Prophets, the first and the last, and the only one?
(کیا وہ آخری امتی نبی ہیں۔ پہلا اور آخری امتی نبی صرف وہی)
مرزاناصر احمد: جب سوال ختم ہوجائے گاتوپھرمیں…
660جناب یحییٰ بختیار: ختم ہوگیا۔ختم ہوگیاہے۔
مرزاناصر احمد: ہمارایہ عقیدہ ہے کہ جس امتی نبی کی بشارت دی گئی تھی اس کا اپنا کوئی وجود ہی نہیں، اور اپنے نفس پرکامل موت وارد کرنے کے بعد اورمحمدﷺ کے Cause (مشن) کے لئے،اس مقصد کے لئے پوری Dedication (کوشش) کے ساتھ جو شخص آیا ہے،اس کو نہ آخری کہاجاسکتاہے نہ پہلا۔ اور امت محمدیہ میں وہ بزرگ ہمارے جن کی بزرگی پرشک نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے امکان اس بات کاظاہر کردیا کہ اﷲ کی قدرت سے یہ بعید نہیں کہ محمدﷺ جیسے کروڑوں نبی پیداکردے تووہ جو چیز ان کے لئے آپ خاموشی سے قبول کرلیتے ہیں۔ ہمارے لئے بحث کاموضوع کیسے بن جائے گی؟
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، میں آپ سے اپنے عقیدے کا پوچھتاہوں،مرزا صاحب!آپ کے عقیدے کا میںپوچھ رہاتھا۔ If you don't mind my repeating this (اگر آپ میرے اس دہرانے کو محسوس نہ کریں۔)میں نے آپ کے عقیدے کا پوچھا کہ آپ کے عقیدے کے مطابق…امکان کی بات میں نہیں کررہا۔ اﷲ تعالیٰ سب کچھ کر سکتاہے…فی الحال جو ہماراعقیدہ ہے،جو آپ کا عقیدہ ہے کہ جو ’’ختم نبوت‘‘ کا مطلب ہے۔اس کے مطابق آخری نبی،جن کوآپ امتی نبی کہہ رہے ہیں…
مرزاناصر احمد: نہیں، اس کے مطابق آخری نبی محمدa ہیں۔
جناب یحییٰ بختیار: وہ تو شرعی نبی ہوگئے۔
مرزاناصر احمد: آخری نبی محمدﷺ ہیں۔
جناب یحییٰ بختیار: نہیں، وہ شرعی نبی ہوگئے،میں امتی نبی کا ذکر کررہاہوں۔
مرزاناصر احمد: میں اپنا عقیدہ بتارہاہوں۔
جناب یحییٰ بختیار: نہیں،میں امتی نبی کے بارے میں آپ کا عقیدہ پوچھ رہا ہوں،مرزاصاحب!
661مرزاناصر احمد: جی،وہی میں بتارہاہوں۔
جناب یحییٰ بختیار: امتی نبی کے…
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
(مرزاناصر احمد صاحب کی نئی شاہکار تلبیس)
مرزاناصر احمد: آخری نبی محمدﷺ ہیں۔آپﷺ کے بعد کوئی نبی نہیں…
جناب یحییٰ بختیار: اوریہ جو مرزاغلام احمد…
مرزاناصر احمد: …نہ آپ کے پہلے کوئی نبی ہے۔
جناب یحییٰ بختیار: …یہ مرزاغلام احمدجو تھے نبی نہیںتھے؟
مرزاناصر احمد: بعد نہیںتھے۔
جناب یحییٰ بختیار: ہیں جی؟
مرزاناصر احمد: وہ محمدﷺ کے بعد نبی نہیںتھے۔
جناب یحییٰ بختیار: پہلے تھے؟
مرزاناصر احمد: دیکھیں ناں: لانبی بعدی ’’بعد‘‘ جوعربی کا لفظ ہے۔ اس کے معنی پہلے سمجھنا چاہئیں۔
جناب یحییٰ بختیار: نہ،وہ توآپ کہتے ہیں ناں کہ شرعی نبی نہیں۔ میں کہتاہوں کہ امتی نبی جو آپ کہتے ہیں…
مرزاناصر احمد: نہیں،نہیں،میں یہ نہیںکہتا کہ شرعی نبی نہیں۔ میں یہ کہتاہوں کہ محمدa کے نہ بعد کوئی نبی ہے،نہ پہلے کوئی نبی ہے…
جناب یحییٰ بختیار: ٹھیک ہے…
مرزاناصر احمد: اول بھی ہیں اورآخر بھی ہیں اوراگر حوالے چاہیں تو کل آپ کی خدمت میں پیش کردیںگے۔
جناب یحییٰ بختیار: نہیں جی،بڑی Plain (صاف)بات ہے،حوالے کی کیا ضرورت ہے؟ یہاں تو حوالے کی کوئی ضرورت ہی نہیں نہ کوئی پہلے آیا، نہ کوئی بعد میں آگیا…
662مرزاناصر احمد: ہاں،ہاں۔
جناب یحییٰ بختیار: …مسئلہ ہی حل ہوگیا۔ساراجھگڑا ہی یہ ہے کہ ایک اورنبی آگیا۔ آپ کہتے ہیں کہ آئے ہی نہیں۔
مرزاناصر احمد: ’’انا اول والآخر‘‘نہیں، یہ جھگڑا ختم کر دیا خود محمدa نے۔
جناب یحییٰ بختیار: ہاں جی، یہ توپھر ٹھیک ہے ناں جی۔
مرزاناصر احمد: انا اول والآخر۔
جناب عبدالعزیز بھٹی: سر!اس سوال کا ویسے جواب نہیں آیاجی۔
This should be kept pending.
(اس کو مؤخر کر دیا جائے) یا یہ ہے کہ…
Mr. Chairman: This is for the Attorney- General to ask the Chair whether the answer has come or not. If the Attorney- General feels satisfied....
(جناب چیئرمین: یہ اٹارنی جنرل کا کام ہے۔ چیئرمین کو بتائیں کہ سوال کا جواب مل گیا ہے یا نہیں۔ کیا اٹارنی جنرل مطمئن ہیں…)
جناب یحییٰ بختیار: نہیں،مرزاصاحب نے کل بھی کہاتھاکہ تھک گئے ہیں۔
I can continue, but if Mirza Sahib wants....
(میں تو کام کر سکتا ہوں لیکن اگر مرزاصاحب چاہیں)
مرزاناصر احمد: میں تھک گیاہوں۔
جناب یحییٰ بختیار: تھک گئے ہیں۔ٹھیک ہے کل سہی۔
مرزاناصر احمد: کل جمعہ ہے،اس کے متعلق کوئی نہیں…
جناب چیئرمین: نہیں،کل میں آپ کو…
جناب یحییٰ بختیار: کل میں نے وہاں ایک ڈیفنس کالج میں لیکچر دینا ہے۔ تو کل مولانا…
Mr. Chairman: Tomorrow, I will tell the programme. (جناب چیئرمین: میں کل پروگرام کا اعلان کروں گا)
663مرزاناصر احمد: نہیں کل جمعہ بھی ہے ناں۔
جناب چیئرمین: کل جمعہ ہے جی I will tell the programme
(میں پروگرام کا اعلان کروںگا۔)
جناب یحییٰ بختیار: ہم تو کام کرتے ہیں، اگرآپ جمعہ کے دن کام نہیں کرتے…
جناب چیئرمین: نہیں، میں آپ کو عرض کر دوں۔
Tomorrow,we will sit up to 12:30 because of Jumma, and not up to 1: 30or up to 2: 00
(کل ہم ۳۰:۱۲ تک بیٹھیں گے کیونکہ جمعہ ہے۔ ۳۰:۱ یا ۰۰:۲ بجے تک نہیںبیٹھیں گے)
Mr. Yahya Bakhtiar: 12: 30 sir.
(جناب یحییٰ بختیار: ساڑھے بارہ بجے سر!)
جناب چیئرمین: 12: 30 تک Meet کریں گے۔
There will be only one sitting. There won't be any break. We will start at 10:30..... (Interruption) All right 9: 30 to 12: 30; and in the evening, we will meet at 6: 00.
(صرف ایک نشست ہوگی بغیر کسی وفقہ کے ساڑھے دس پر ہم اجلاس شروع کریں گے۔ (مداخلت) ٹھیک ہے۔ ساڑھے نو بجے سے ساڑھے بارہ بجے تک اور شام کو چھ بجے اجلاس ہوگا)
Mr. Yahya Bakhtiar: At 6 'O' Clock in the evening? (جناب یحییٰ بختیار: شام کو چھ بجے؟)
Mr. Chairman: At 6 'O' Clock in the evening.
(جناب چیئرمین: شام کو چھ بجے)
The Delegtion is permitted to leave.
(وفد کو جانے کی اجازت ہے) وہ کر لیں گے۔ تاریخ کے متعلق۔
9:30 to 12:30, all right?
(ساڑھے نو سے ساڑھے بارہ تک، ٹھیک ہے؟)
Nine- thirty is all right.
ساڑھے نو جی۔ پھر آپ نہیں آئیں گے۔ (ساڑھے نو ٹھیک ہے)
The delegation is permitted to leave 9: 30; tomorrow at 9: 30 am. (وفد کو صبح ساڑھے نو بجے تک جانے کی اجازت ہے)
ساڑھے نو جی۔
The Honourable Members may keep sitting.
(معزز ممبران تشریف رکھیں)
(Delegation left the Chamber)
(وفد ہال سے چلا گیا)
Mr. Chairman: The honourable members may please keep sitting. (Interruption) Rao Mohammad Hashim Khan to return back to his seat, and Khawaja Mohammad Suleman also; Maulana Shah Ahmad Noorani also to be in his seat.
(جناب چیئرمین: معزز اراکین تشریف رکھیں۔ راؤ محمد ہاشم خان اپنی نشست پر واپس جائیں اور خواجہ محمد سلیمان بھی۔ مولانا شاہ احمد نورانی بھی اپنی نشست پر جائیں)
664Just a minute.
ذرا ایک منٹ تو ٹھہر جائیں جی! (صرف ایک منٹ)
Yes, Hazarat Maulana Attaullah Sahib Lyallpuri.
(جی! حضرت مولانا عطاء اﷲ صاحب لائل پوری)
----------
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
PROCEDURE AND STRATEGY FOR FURTHER CROSS- EXAMINATION
Mian Mohammad Ataullah: Sir, I have my hat off for the Attorney- General today.
(میاں محمد عطاء اﷲ: جناب والا! میں آج اٹارنی جنرل صاحب کو سلام کرتا ہوں)
جناب چیئرمین: اس کو چھوڑیں پلیز۔ (Please)
Mian Mohammad Ataullah: Just a minute, Sir. In my humble opinion, Sir, tomorrow when we start the cross- examination again my request is .....
(میاں محمد عطاء اﷲ: صرف ایک منٹ، جناب والا! میری ناقص رائے میں ہے جب ہم دوبارہ کل اجلاس کریں تو جرح اسی مقام سے شروع کی جائے)
جناب چیئرمین: ان کی کتابیں ساری آپ نے الٹوادی ہیں… انصاری صاحب کی۔
Mian Mohammad Ataullah: .... The question which was being asked at this moment, I think we should start the cross- examination from this very question.
(میاں محمد عطاء اﷲ: میرا خیال ہے جرح اسی مقام سے شروع کی جائے جہاں پر آج کا سوال ختم ہوا تھا)
Mr. Chairman: Leave it to the Attorney- General; we have decided not to discuss the strategy, leave it, the strategy also. A lawyer knows his strategy best; and also, it also leads out. You decided yesterday that everything is being leaked out and then you want to discuss the strategy in the House!
Tomorrow, ..... (Interruption) Just a minute. آپ کی بات سنتا ہوں ذرا ٹھہر کے Tomorrow, I have told them to be here at 9:30; Attorney- General will not be here; Maulana Zafar Ahmad Ansari will start the cross- examination on the subject entrusted to him by the Steering Committee. But I will request the Law Minister also to be present tomorrow. In case that topic finishes and the Attorney- General does not return, it will be the duty of the Law 665Minister to resume cross- examination on behalf of the Steering Committee. Yes, this is the consonsus of the House. I can't do anything; you have to.
(جناب چیئرمین: یہ آپ اٹارنی جنرل پر چھوڑ دیں۔ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ اس حکمت عملی پر ہم بحث نہیں کریں گے۔ وکیل اپنی حکمت عملی کو بہتر سمجھتا ہے۔ اس طرح حکمت عملی کا راز باہر جاسکتا ہے۔ یہ کہا جاتا ہے کہ ہر بات کا راز افشاں ہو رہا ہے۔ اس کے باوجود آپ حکمت عملی کو زیربحث لانا چاہتے ہیں۔ جیسا کہ میں نے کہا ہے۔ کل اجلاس ساڑھے نو بجے شروع ہوگا۔ چونکہ اٹارنی جنرل موجود نہیں ہوںگے۔ اس لئے سٹرینگ کمیٹی نے جو کام مولانا ظفر احمد انصاری کے سپرد کیا ہے۔ اس کے مطابق وہ گواہ پر جرح کریں گے۔ ہاں میں وزیر قانون سے درخواست کروں گا کہ وہ کل اجلاس میں موجود رہیں۔ اگر ضرورت پڑی تو وزیرقانون سٹرینگ کمیٹی کی جگہ گواہ پر جرح کریں گے۔ اس بات پر سارا ایوان متفق ہے اور میں کچھ نہیں کر سکتا)
Mr. Abdul Hafeez Pirzada: I will most certainly try to be here, because I was not needed during the cross-examination...
(عبدالحفیظ پیرزادہ: میں یقینا موجود رہنے کی کوشش کروں گا۔ جرح کے دوران میری ضرورت نہیں تھی)
Mr. Chairman: You are very much needed here.
(جناب چیئرمین: آپ کی یہاں بہت ضرورت تھی)
Mr. Abdul Hafeez Pirzada: .... it was in competent hands, and I had a number of problems to look after. So, I have....
(عبدالحفیظ پیرزادہ: اور بہت سے قابل لوگ موجود ہیں۔ مجھے اور بھی کئی امور کو دیکھنا ہوتا ہے…)
Mr. Chairman: You will have looked after the Attorney- General if you had been here, yes.
Mr. Abdul Hafeez Pirzada: So, I have.
(Interruption)
جناب عبدالحفیظ پیرزادہ: تین سال جو نہیں آتے ہیں ہاؤس میں آکے بیٹھتے نہیں تو اب وہ کسر نکل گئی ہے۔
Mr. Chairman: Yes, Maulana Maula Bakhsh Soomro. (جناب چیئرمین: جی! مولانا مولا بخش سومرو)
Sardar Maula Bakhsh Soomro: Appreciation to the Attorney- General, Sir, our congratulations and appreciation to the Attorney- General for today's debate.
(سردار مولابخش سومرو: جناب والا! اٹارنی جنرل صاحب آج کی کاروائی کے لئے ہم سب سے شکریہ اور تعریف کے مستحق ہیں)
Mr. Chairman: Then, yesterday, what we decided was that the strategy should be left to him. For one point, he may have drive for four hours.
(جناب چیئرمین: کل ہم نے فیصلہ کیا تھا کہ حکمت عملی اٹارنی جنرل پر چھوڑ دی جائے۔ ایک نقطۂ کے لئے ان کو چار گھنٹے محنت کرنا پڑی)
جی مولانا برکت اﷲ!
Yes Maulana Barkatullah.
چوہدری برکت اﷲ: جناب والا!اس میں گزارش یہ ہے کہ جیسا کہ جناب نے فرمایا ہے ابھی کہ کل اٹارنی جنرل صاحب نہیں ہوں گے…یہ توٹھیک ہے کہ مولاناظفر احمدانصاری صاحب بڑی محنت کررہے ہیں۔ بڑی Pains لے رہے ہیں، He is a competent man 666… لیکن، جناب اگر کل دوسرے آدمی یعنی انصاری صاحب آجائیں یا پیرزادہ صاحب،تو میرے خیال میں سر!جو ساری بات چل رہی ہے ناں شروع سے،جیسا کہ اٹارنی جنرل صاحب کر رہے ہیں، اس میں وہ بریک آ جائے گا اورپوری طرح سے ،سر!وہ نہیں ہو سکے گی۔
جناب چیئرمین: نہیں،نہیں،نہیں،انہوں نے تحریف قرآن، کلام پاک کے متعلق کہاہے۔ عربی میں وہ سارا کراس ایگزامینیشن Cross-examinition ہوناہے اورکلام پاک کی آیتیںپڑھنی ہیں۔ اس واسطے وہ مولانا ظفر احمدانصاری کے ذمے سٹیئرنگ کمیٹی نے وہ کام لگایا تھا۔ باقی اٹارنی جنرل صاحب…
جناب محمد افضل رندھاوا: چوہدری برکت اﷲ صاحب اپنے الفاظ واپس لے لیتے ہیں۔
جناب چیئرمین: …باقی اٹارنی جنرل صاحب بہتر سمجھتے ہیں کہ کہاں سے چھوڑا ہے کہاں سے Pick-up کرناہے۔
چوہدری برکت اﷲ: توسر!اٹارنی جنرل صاحب کل جارہے ہیں کہیں؟
جناب چیئرمین: ہاں۔
Mr. Abdul Hafeez Pirzada: What the honourable member has said is correct. There is a considerable force in it. It is very difficult to break the trend of cross-examination. We all know the difficulty. Now there are a number of questions that the Attorney- General must have already formulated in his own mind....
(عبدالحفیظ پیرزادہ: معزز اراکین نے ٹھیک فرمایا ہے۔ ان کی بات میں بہت وزن ہے۔ جرح کا انداز بدلنا مشکل کام ہوتا ہے۔ ہم اس مشکل کو جانتے ہیں۔ اٹارنی جنرل نے کئی ایک سوالات اپنے ذہن میں تشکیل کئے ہوں گے)
(Interruption)
جناب چیئرمین: صاحبزادہ صفی اﷲ صاحب! تشریف رکھیں۔
Mr. Abdul Hafeez Pirzada: .... Therefore, what we should do is that the Attorney- General has to address the Defence College at 8: 00 'O' clock in the morning.... (Interruption)
667Now, we know that it lasts about forty- five minutes of speech, and forty- five minutes of questions answers.... (Interruption)
Yes, Attorney- General will be free by about.... between 9: 30 and 10: 00. Let us meet at 10: 30---- from 10: 30 to 12: 30; that is much better. I think it is unfair because....
(جناب عبدالحفیظ پیرزادہ: اٹارنی جنرل صاحب نے ڈیفنس کالج میں صبح آٹھ بجے خطاب کرنا ہے جو کہ… کا ہوگا۔ پھر سوال وجواب کے لئے پینتالیس منٹ درکار ہوں گے۔ اس طرح اٹارنی جنرل صاحب ساڑھے نو/ دس بجے تک فارغ ہو جائیں گے۔ اجلاس ساڑھے بارہ بجے تک چل سکتا ہے۔ اس پر میرا خیال ہے…)
Mr. Chairman: Then I announce... (Interruption) Just a minute. Maulana I announce 10 'O' clock and 10: 00 means 10: 30, because you always--- this is the convention, established practice--- meet half an hour late.
(جناب چیئرمین: اس صورت میں دس بجے۔ کیونکہ یہ روایت ہے کہ کورم پورا ہوتے ہوتے آدھ گھنٹہ لگ جاتا ہے)
Mr. Abdul Hafeez Pirzada: So, Sir, in that case, let us try to meet here in time tomorrow and we will be here at 10:30.
(عبدالحفیظ پیرزادہ: ہمیں کل صبح دس بجے اجلاس کرنے کی کوشش کرنی چاہئے)
Mr. Chairman: Then they may be informed to come at 10: 00, because we told them 9: 30; they may be told that they are needed at 10: 00; We will inform them.
(جناب چیئرمین: ان (وفد) کو مطلع کیا جائے کہ وہ دس بجے صبح آجائیں)
Mr. Abdul Hafeez Pirzada: I think that is much better because let us not....
(عبدالحفیظ پیرزادہ: میرا خیال یہ بہت مناسب ہے…)
(Interruption)
Mr. Chairman: Sahibzada Safiullah has to say something about Maudoodi Sahib.
آپ کھڑے ہوئے تھے جی! ہاں فرمائیں جی! ہاں، ہاں، فرمائیں۔
صاحبزادہ صفی اﷲ: کوئی بات نہیں۔
جناب چیئرمین: تشریف رکھیں۔ کریں ناں جی۔تقریروں کاوقت تواب آیا ہے۔
صاحبزادہ صفی اﷲ: یہ قادیانیوں نے چھاپا ہے جو سب کاسب فراڈ ہے۔
جناب چیئرمین: نہیں، نہیں،کوئی نہیں۔یہ گپ شپ ہے۔
اچھا ،مولانا عبدالحق!
668مولانا عبدالحق: بسلسلہ… (مداخلت)
جناب چیئرمین: مسٹرعبدالمصطفیٰ الازہری صاحب!تشریف رکھیں ناں جی۔ہاں،رپورٹرصاحب جائیں جی بیشک۔ This is not to be recorded
[The special committe of the whole house subsequently adjourned to meet at ten of the clock, in the morning, on Friday the 9th August,1974]
(سپیشل کمیٹی کا اجلاس اس وقت ملتوی ہوا۔ کل ۹؍اگست جمعہ کو صبح دس بجے دوبارہ ہوگا)
 
Top