ختم نبوت فورم پر
مہمان
کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
ختم نبوت فورم پر
مہمان
کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر
قادیانیوں سے سوالات ( ۴۱ مرزاقادیانی اپنے دام میں… نزول کا معنی اترنا ہے پیدائش نہیں)
سوال نمبر:۴۱… مرزاقادیانی لکھتا ہے: ’’مجھ پر ظاہر کیاگیا ہے کہ دمشق کے لفظ سے دراصل وہ مقام مراد ہے۔ جس میں دمشق والی مشہور خاصیت پائی جاتی ہو اور خداتعالیٰ نے مسیح کے اترنے کی جگہ (پیدائش کی نہیں) جو دمشق کو بیان کیا تو یہ اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ مسیح سے مراد وہ اصل مسیح نہیں (بلکہ نقلی) جس پر انجیل نازل ہوئی تھی۔‘‘
(ازالہ اوہام ص۶۶، خزائن ج۳ ص۱۳۵)
اس میں کئی چیزیں توجہ طلب ہیں۔ خداتعالیٰ نے مسیح علیہ السلام کے اترنے کی جگہ جو دمشق کو بیان کیا، اترنے کی جگہ نہ کہ پیدائش کی، مرزاقادیانی نے خود تسلیم کر لیا۔ مسیح سے مراد وہ اصلی مسیح نہیں تو کیا نقلی مسیح مراد ہے؟ وہ مسیح جس پر انجیل نازل ہوئی تھی۔ مرزامسیح علیہ السلام کے نزول سے اپنی پیدائش مراد لیتا ہے۔ نزول کا معنی پیدائش تو کیا انجیل بھی پیدا ہوئی تھی؟
قادیانیوں سے سوالات ( ۴۲ کیا مرزاقادیانی قرآن کا معجزہ ہے؟)
سوال نمبر:۴۲… مرزاقادیانی نے لکھا ہے: ’’قرآن شریف اگرچہ ایک عظیم الشان معجزہ ہے۔ مگر ایک کامل کے وجود کو چاہتا ہے کہ جو قرآن کے اعجازی جواہر پر مطلع ہو، اور وہ اس تلوار کی طرح ہے جو درحقیقت بے نظیر ہے۔ لیکن اپنا جوہر دکھلانے میں ایک خاص دست وبازو کی محتاج ہے۔ اس پر دلیل شاید یہ آیت ہے کہ ’’لایمسہ الا المطہرون‘‘ پس وہ ناپاکوں کے دلوں پر معجزہ کے طور پر اثر نہیں کر سکتا۔ بجز اس کے کہ اس کا اثر دکھلانے والا بھی قوم میں ایک موجود ہو اور وہ وہی ہوگا جس کو یقینی طور پر نبیوں کی طرح خداتعالیٰ کا مکالمہ اور مخاطبہ نصیب ہوگا… ہاں قرآن شریف معجزہ ہے۔ مگر وہ اس بات کو چاہتا ہے کہ اس کے ساتھ ایک ایسا شخص ہو جو اس معجزہ کے جوہر ظاہر کرے اور وہ وہی ہوگا جو بذریعہ الٰہی کلام کے پاک کیا جائے گا۔‘‘
(نزول المسیح ص۱۰۸تا۱۱۲، خزائن ج۱۸ ص۴۸۶تا۴۹۰)
قادیانیوں سے سوال یہ ہے کہ: ’’وہ وہی ہوگا جس کو یقنی طور پر نبیوں کی طرح خداتعالیٰ کا مکالمہ ومخاطبہ نصیب ہوگا۔‘‘ اس کے پیش نظر فرمائیں۔ قرآنی تلوار کے جوہر کے لئے نبیوں کی طرح کا آدمی مکالمہ ومخاطبہ سے سرفراز چودہ سو سال میں کون کون سے ہیں اور پھر مرزاقادیانی کے بعد کون کون؟ اور آئندہ کون کون ہوںگے؟۔ اگر نہیں تو پھر مان لیا جائے کہ سب چرب لسانی اور الفاظ کا گورکھ دھندہ صرف آپ کے ایمان کو ضائع کرنے کا خطرناک جال ہے اور کچھ نہیں؟
قادیانیوں سے سوالات ( ۴۳کیا مرزاقادیانی نے یہود کی بے گناہی بیان نہیں کی؟ اور قرآن کو غلط نہیں کہا)
سوال نمبر:۴۳… مرزاقادیانی نے لکھا کہ: ’’یہود خود یقینا اعتقاد نہیں رکھتے کہ انہوں نے عیسیٰ علیہ السلام کو قتل کیا ہے۔‘‘
(ضمیمہ براہین احمدیہ حصہ پنجم ص۲۰۵، خزائن ج۲۱ ص۲۷۸)
ہمارا قادیانیوں سے سوال ہے کہ سورۃ نساء آیت نمبر۱۵۸ میں قرآن مجید نے یہود کا قول یوں نقل کیا ہے۔ ’’انا قتلنا المسیح‘‘ تحقیق ہم نے ہی عیسیٰ علیہ السلام کو قتل کیا۔ کیا مرزاقادیانی نے ایک ایسا جھوٹ نہیں بولا؟۔ جس سے قرآن مجید کے دعویٰ کی تکذیب لازم آتی ہے؟ اگر قرآن مجید کی تکذیب نہیں کی تو پھر کیا کہہ سکتے ہیں کہ یہود کی صفائی پیش کر کے یہود کی طرح مغضوب، مطرود، ملعون، ذلت زدہ ہوا؟
قادیانیوں سے سوالات ( ۴۴ کیا مرزاقادیانی لعنتی اور بدذات نہیں تھا؟)
سوال نمبر:۴۴… مرزاقادیانی قسم اٹھا کر دھڑلے سے جھوٹ بولتا ہے۔ چنانچہ لکھتا ہے کہ: ’’واﷲ قد کنت اعلم من ایام مدیدۃ اننی جعلت المسیح بن مریم وانی نازل فی منزلہ ولکنی اخفیت… وتوقفت فی الاظہار الیٰ عشر سنین‘‘
(دیکھئے اس کی کتاب آئینہ کمالات اسلام ص۵۵۱، خزائن ج۵ ص ۵۵۱)
ملاحظہ فرمائیں کہ قسم کھا کر کہہ رہا ہے کہ خدا کی قسم میں جانتا تھا کہ مجھے مسیح بن مریم بنادیا گیا ہے۔ مگر میں اسے چھپاتا رہا۔
جب اس کے برعکس (اعجاز احمدی ص۷، خزائن ج۱۹ ص۱۱۳) میں لکھتا ہے: ’’مجھے بارہ سال تک کوئی پتہ نہ چلا کہ خدا کی وحی مجھے مسیح بن مریم بنارہی ہے۔‘‘ بتلائیے! مرزاقادیانی کا یہ حلفیہ بیان درست ہے یا بلاحلف۔ ایک میں ہے کہ مجھے پتہ تھا۔ مگر میں نے ظاہر کرنے میں ۱۰سال تاخیر کر دی۔ دوسری جگہ ہے کہ مجھے پتہ ہی نہ تھا۔ اسی طرح بارہ سال گذر گئے۔ فرمائیے کون سی بات درست ہے؟
یہ تو ثابت ہوگیا کہ مرزاقادیانی نے قسم اٹھا کر غلط بیانی کی ہے۔ اب خود مرزاقادیانی کے بقول ایسی بات کے متعلق نتیجہ بھی سماعت فرمائیے۔ مرزاقادیانی لکھتا ہے کہ:
۱… ’’جھوٹی قسم کھانا لعنتی کا کام ہے۔‘‘
(نزول المسیح ص۲۳۷، خزائن ج۱۸ ص۶۱۵، نسیم دعوت ص۸۷، خزائن ج۱۹ ص۴۵۳)
۲… ’’خدا کا نام لے کر جھوٹ بولنا سخت بدذاتی ہے۔‘‘
(تریاق القلوب ص۶، خزائن ج۱۵ ص۱۴۰، نزول مسیح ص۱۰،۱۱، خزائن ج۱۹ ص۳۸۸،۳۸۹)
اب اس فتویٰ کی روشنی میں جناب قادیانی لعنتی اور بدذات ثابت ہوئے۔ فرمائیے بدذات اور لعنتی فرد کسی بھی اچھے منصب کا مستحق ہوسکتا ہے؟ کیا اسے مہدی یا مجدد، ملہم یا مسیح وغیرہ تسلیم کیا جاسکتا ہے؟
قادیانیوں سے سوالات ( ۴۵ کیا نبی برائی کو مستحکم کرنے آتا ہے یا مٹانے؟)
سوال نمبر:۴۵… مرزاقادیانی جب بڑھاپے میں پہنچ گیا تو اس کا نکاح ’’نصرت جہاں بیگم‘‘ سے ہوا۔ نصرت جہاں نے بڑھاپے میں مرزاقادیانی سے نکاح کیا وہ قادیانیوں کی ام المؤمنین کہلاتی ہے اور وہ غریب عورت جس کا مرزاقادیانی کے ابتدائی دن سے زندگی کا رشتہ جڑا، وہ صرف ’’پھجے دی ماں‘‘ رہ گئی۔ یہ معاشرہ میں بڑے جاگیرداروں کی بیماری ہے کہ وہ پہلی عورت کو اہمیت نہیں دیتے۔ دوسری پسند کی شادی کرتے اور اسے بیگم صاحبہ قرار دیتے ہیں۔ معاشرہ کی اس بیماری وعیب کو مرزاقادیانی نے ختم کرنے کی بجائے خود عمل پیرا ہوئے۔ گویا نئے نبی صاحب نے معاشرہ کی بیماری پر اپنی تقلید کی مہر لگادی اور اس عیب وبرائی کو اپنے عمل سے مزید مستحکم کر دیا۔ کیا نبی عیب وبرائی کو مٹانے کے لئے آتے ہیں یا مستحکم کرنے کے لئے؟
قادیانیوں سے سوالات ( ۴۶ کیا مرزاقادیانی کی وحی، وحی ربانی ہے یا شیطانی؟)
سوال نمبر:۴۶… وحی کے متعلق ارشاد باری تعالیٰ ہے۔ ’’وما ارسلنا من رسول الا بلسان قومہ لیبین لہم (ابراہیم:۴)‘‘ اور کوئی رسول نہیں بھیجا ہم نے مگر بولی بولنے والا اپنی قوم کی تاکہ ان کو سمجھائے۔ اس فرمان الٰہی کے مطابق مرزاقادیانی کو تمام تر وحی پنجابی زبان میں ہونی چاہئے تھی۔ مگر مرزاقادیانی کی وحی:
۱…انگلش۔ ۲…اردو۔ ۳…عربی۔ ۴…فارسی۔
۵…سنسکرت۔ ۶…عبرانی۔ ۷…پنجابی کے فقرات۔
پر مشتمل ہے۔ اب اگر یہ سچ ہے تو مرزاقادیانی کی وحی ربانی نہیں بلکہ شیطانی ہے۔نیز بتائیں! کیا مرزاقادیانی کی یہ ساتوں زبانیں تھیں؟ یا اس کی قوم کی تھیں؟ اگر نہیں تو پھر کہہ دو کہ مرزاقادیانی نے قانون الٰہی کی تکذیب کر کے ایک نہیں کئی جھوٹ اپنے اوپر چسپاں کئے؟
قادیانیوں سے سوالات ( ۴۷ کیا قرآن میں مرزاقادیانی کا نام ابن مریم ہے؟)
سوال نمبر:۴۷… مرزاقادیانی تحریر کرتا ہے کہ: ’’اگر قرآن نے میرا نام ابن مریم نہیں رکھا تو میں جھوٹا ہوں۔‘‘
(تحفۃ الندوہ ص۵، خزائن ج۱۹ ص۹۸)
قادیانی حضرات پورے قرآن مجید میں کہیں دکھا سکتے ہیں کہ: ’’ایہا المرزا سمیتک ابن مریم‘‘ کہیں لکھا ہوا ہو۔ نہیں اور یقینا نہیں تو مرزاقادیانی کے کذاب اور مفتری علیٰ اﷲ ہونے میں کیا کوئی شک باقی رہ جاتا ہے؟
قادیانیوں سے سوالات ( ۴۸ کیا قرآن میں ہے کہ جسم عنصری آسمان پر نہیں جاسکتا؟ )
سوال نمبر:۴۸… مرزاقادیانی نے لکھا ہے: ’’قل سبحان ربی ہل کنت الا بشراً رسولاً‘‘ یعنی جب کافروں نے آنحضرتa سے آسمان پر چڑھنے کی درخواست کی کہ یہ معجزہ دکھلائیں کہ مع جسم عنصری آسمان پر چڑھ جائیں تو ان کو یہ جواب ملا کہ ’’قل سبحان ربی‘‘ یعنی ان کو کہہ دے کہ میرا خدا اس بات سے پاک ہے کہ اپنے عہد اور وعدہ کے برخلاف کرے۔ وہ پہلے کہہ چکا ہے کہ کوئی جسم عنصری آسمان پر نہیں جائے گا۔ ‘‘
(ضمیمہ براہین احمدیہ حصہ پنجم ص۲۲۴، خزائن ج۲۱ ص۴۰۰)
اس پر ہمارا قادیانیوں سے سوال یہ ہے کہ قرآن کریم میں یہ بات کس جگہ کس آیت میں ہے کہ کوئی جسم عنصری آسمان پر نہیں جائے گا؟
قادیانیوں سے سوالات ( ۴۹ کیا یہ مرزاقادیانی کی حماقت نہیں؟)
سوال نمبر:۴۹… مرزاقادیانی نے تحریر کیا کہ: ’’میرا دعویٰ مسیح موعود کا نہیں۔‘‘
(ازالہ اوہام ص۱۹۰، خزائن ج۳ ص۱۹۲)
حالانکہ اسی کتاب میں لکھا کہ: ’’اگر یہ عاجز مسیح موعود نہیں تو پھر آپ لوگ مسیح موعود کو آسمان سے اتار کر دیکھائیں۔‘‘
(ازالہ اوہام ص۱۵۴،۱۸۵، خزائن ج۳ ص۱۷۹،۱۸۹)
اب ایک کتاب میں دو باتیں ایک دوسرے کے مخالف ومتضاد ہیں۔ کیا قادیانی، مرزا کی حماقت پر اب بھی توجہ نہیں فرمائیں گے؟۔
قادیانیوں سے سوالات ( ۵۰ کیایہ مرزاقادیانی کی نامعقول حرکت نہیں؟)
سوال نمبر:۵۰… مرزاقادیانی نے تحریر کیا کہ: ’’سچا خدا وہی خدا ہے جس نے قادیان میں اپنا رسول بھیجا۔‘‘
(دافع البلاء ص۱۱، خزائن ج۱۸ ص۲۳۱)
مرزاقادیانی نے اپنی رسالت سے خداتعالیٰ کی سچائی کو باندھ دیا۔ گویا مرزاقادیانی رسول قادیان نہیں تو خدا بھی سچا نہیں۔ قادیانی بتائیں کہ مرزاقادیانی کا ایسا کرنا ان کے نزدیک معقول امر ہے یا غیرمعقول حرکت۔ اگر غیرمعقول ہے اور یقینا غیرمعقول تو پھر قادیانی اس غیرمعقول اور عقل کے کورے انسان کو نبی مان رہے ہیں؟ کیا نبی کی یہی شان ہے؟