﷽
السلام علیکم ورحمۃُ اللہ وبرکاتہمحترم جناب @سلمان احمد اور @مرتضیٰ مہر صاحب ختم نبوت فورم پر آپ کی دن رات کی محنت مجھے بہت پسند آئی ۔ اللہ ربُ العزت آپ کو اس محنت پر اجر عظیم عطاء فرمائے اور مزید ترقی عطاء فرمائے آمین
محترم بھائیو! چونکہ فورم ابھی نیا نیا بنا ہے اس کو ابھی ایک سال بھی مکمل نہیں ہوا اس لیے ہمارا زیادہ وقت فورم کی تعمیر و ترقی میں صرف ہوتا ہے ۔ اگر ہم ہر لڑی کو اس کے متعلقہ سیکشنز میں منتقل کرنا شروع کر دیں تو شاید ہمیں فورم پر کام کرنے کے لیے وقت ہی نہ ملے ۔ ابھی میں نے صرف ایک سیکشن ( مسلم و قادیانی مناظرہ) اچانک کھولا تو یہ دیکھ کر بہت ہی خوشی ہوئی کہ آپ نے اپنی علمی تحریروں سے ہماری بے حد اچھی رہنمائی فرمائی۔ مگر پھر جب میں نے دیکھا کہ بھائی @سلمان احمد کی کسی ایک پوسٹ کا بھی اس زمرے سے کوئی تعلق نہیں ہے تو مجھے بہت دکھ ہوا اور اگر اب میں نے ان کو منتقل کرنا شروع کر دیا تو تقریبا مجھے گھنٹہ تو لگ ہی جائے گا ۔ اور بہت وقت میرا صرف آپ حضرات کی پوسٹس کو ان کے متعلقہ سیکشنز میں منتقل کرنے پر ضائع ہو گا۔کتنا ہی اچھا ہوتا کہ آپ پہلے ہی ان کو ان کے متعلقہ سیکشنز میں لگاتے ۔ جن دوستوں کو لڑی کا پتا نہیں چلتا کہ کہاں پر پوسٹ کرنی ہے وہ کم از کم ایک میسج مجھے کر دیا کریں میں بتا دیا کروں گا کہ اس کو فلاں سیکشن میں پوسٹ کر دیں ۔ مگر پلیز غیر متعلقہ سیکشنز میں لڑیوں کو لگا کر فورم کا نظم و ضبط خراب نہ کریں ۔ اب سلمان بھائی کی کوئی ایک پوسٹ بھی نہیں ہے جو ( مسلم و قادیانی مناظرہ) میں لگنی چاہیے مگر سلمان احمد بھائی نے تقریبا ہر پوسٹ اسی میں ایڈ کی ہوئی ہے ۔
کچھ سکرین شارٹس دیکھیں ۔ جس پوسٹس کو میں نے ہائی لائیٹ کیا ہے وہ اس سیکشن میں غیر متعلقہ پوسٹس ہیں اب بتائیں ان کو ہم منتقل کرنے میں ہی کیا اپنا سارا وقت ضائع کریں؟؟اگر کسی کو کچھ برا لگے تو میں معذرت چاہتا ہوں۔
@مبشر شاہ توجہ فرمائیں
1
2
3
4
5
6