مصطفیٰ کریم ﷺ اور مرزا غلام قادیانی میں فرق
" ومَن فَرّق بینی و بین المصطفٰی، فما عرفنی وما رأی . جو شخص مجھ میں اور مصطفی میں تفریق کرتا ہے اُس نے مجھ کو نہیں دیکھا ہے اور نہیں پہچاناہے"
مرزا غلام قادیانی چونکہ اپنے آپ کو "محمد"کہتا تھا اور یہ مرزا غلام قادیانی کا عقیدہ تھا کہ میرا محمد کا دوسرا جنم ہے اور اس دوسرے جنم میں محمد پہلے سے بھی زیادہ شان سے پیدا ہوئے ہیں اور پہلے سے زیادہ علم و فہم کے ساتھ آئے ہیں (استغفر اللہ) اسی لیے مرزا قادیانی اس تحریر میں کہتا ہے کہ مجھ میں اور محمد ﷺ میں کوئی فرق نہیں جیسے چودہ سو سال پہلے محمد تھے اسی طرح کا محمد قادیان میں ہے (استغفر اللہ)
