• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

نبوت ملنے کا سلسلہ بند کر دیا گیا ہے

صراط مستقیم

رکن ختم نبوت فورم
پیغمبر انقلاب صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ایک خوبصورت مثال کے ذریعے ختم نبوت کو واضح کیا۔۔۔
صحیح بخاری کی کتاب المناقب اور صحیح مسلم کی کتاب الفضا ئل میں یہ حدیث ہے۔
عن جابر عنی النبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم قال: مثلی و مثل الانبیاء، کمثل رجل بنی دارافاتمھا و اکملھا الاموضع لبنتہ فجعل الناس یدخلونہ و یتعجبون منھا ویقولون : لولاموضع اللبنتہ ! قال رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم فانا موضع اللبنتہ جءت فا ختمت الا نبیا ء
" حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا : میری اور مجھ سے پہلے انبیاء کی مثال اس شخص کی سی ہے جس نے کوئی گھر تعمیر کیا اور اسے ہر طرح سے مکمل کیا مگر ایک اینٹ کی جگہ چھوڑ دی ۔ لوگ اس میں داخل ہو کر اسے دیکھنے لگے اور اس کی خوبصورت تعمیر سے خوش ہونے لگے سوائے اس ایک اینٹ جگہ کے وہ اس کے علاوہ اس محل میں کوئی کمی نہ دیکھتے ۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا پس میں ہی وہ آخری اینٹ رکھنے کی جگہ ہوں ، میں نے آکر انبیاء کی آمد کا سلسلہ ختم کر دیا۔
 

محمدابوبکرصدیق

ناظم
پراجیکٹ ممبر
اس کا مکمل حوالہ دے دیں ۔۔۔۔ لیکن میرا ایک اندازہ ہے کہ شاید اس کا حوالہ یہ ہے
مسند احمد ص 9ج3 واللفظ لہ‘ صحیح مسلم ص 248 جامع الا صول ص 539 ج 8
نوٹ: یہ حوالہ مجھے کنفرم نہیں۔ پوسٹ کرنے والے محترم @صراط مستقیم صاحب سے گزارش ہے کہ کنفرمیشن فرما دیں ۔ جزاک اللہُ خیرا والحسن الجزاء فدارین
 

صراط مستقیم

رکن ختم نبوت فورم
حضرت جابر رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : میری اور دوسرے انبیاء کی مثال ایسی ہے جیسے کسی شخص نے ایک گھر بنایا اور اس کی ہر چیز مکمل کی مگر ایک اینٹ کی جگہ چھوڑ دی ، پس لوگ اس گھر میں داخل ہوتے ہیں اور اس کی عمدگی پر اظہار حیرت کرتے ہیں کہ یہ اینٹ کی جگہ پُر کیوں نہ کردی گئی ؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ وہ اینٹ کی جگہ میں ہوں ، میں آیا تو میں نے انبیاء کا خاتمہ کردیا ۔ صحیح بخاری ۔
 

صراط مستقیم

رکن ختم نبوت فورم
اور دوسری روایت جو مسند ابو داود الطیالسی کی ہے اس میں الفاظ ہیں کہ " فانا موضع اللبنۃ خُتِم بی الانبیاء " اس اینٹ کی جگہ میں نے پُر کردی ہے اور مجھ پر انبیاء کا خاتمہ کردیا گیا ہے ۔
 

محمد عثمان غنی

رکن ختم نبوت فورم
فرما گئے یہ ہادی صلی اللہ علیہ وسلم۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لانبی بعدی
صلی اللہ علیہ وسلم الف الف مرۃ بعدد کل ذرۃ
بہت ہی عمدہ کاوش
جزاک اللہ خیر
 

محمود بھائی

رکن ختم نبوت فورم
پراجیکٹ ممبر
عن جابر عنی النبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم قال: مثلی و مثل الانبیاء، کمثل رجل بنی دارافاتمھا و اکملھا الاموضع لبنتہ فجعل الناس یدخلونہ و یتعجبون منھا ویقولون : لولاموضع اللبنتہ ! قال رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم فانا موضع اللبنتہ جئت فختمت الا نبیا ء
( بخاری شریف ،کتاب المناقب باب خاتم النبیین )
( مسلم شریف کتاب الفضائل باب ذکر کونہ خاتم النبیین)
 

مبشر شاہ

رکن عملہ
منتظم اعلی
پراجیکٹ ممبر
(2287) حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا عَفَّانُ، حَدَّثَنَا سَلِيمُ بْنُ حَيَّانَ، حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ مِينَاءَ، عَنْ جَابِرٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " مَثَلِي وَمَثَلُ الْأَنْبِيَاءِ، كَمَثَلِ رَجُلٍ بَنَى دَارًا فَأَتَمَّهَا وَأَكْمَلَهَا إِلَّا مَوْضِعَ لَبِنَةٍ، فَجَعَلَ النَّاسُ يَدْخُلُونَهَا وَيَتَعَجَّبُونَ مِنْهَا، وَيَقُولُونَ: لَوْلَا مَوْضِعُ اللَّبِنَةِ " قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «فَأَنَا مَوْضِعُ اللَّبِنَةِ، جِئْتُ فَخَتَمْتُ الْأَنْبِيَاءَ»
 

غلام مصطفی

رکن ختم نبوت فورم
بالکل خوب فرمایا ہے۔
تاہم اس میں کچھ اصلاح کی گنجائش ہے۔اور وہ یہ کہ یہاں تشریعی نبوت کا ذکر ہو رہا ہے۔آپﷺکے بعد غیر تشریعی نبی آسکتا ہے جیسا کہ آپ ﷺ نے خودآنے والے موعود کو نبی اللہ کہا ہے اسی طرح بزرگان امت نے اس امت میں غیر تشریعی نبوت کا دروازہ کھلا مانا ہے۔حوالہ جات پیش ہیں
 

محمود بھائی

رکن ختم نبوت فورم
پراجیکٹ ممبر
بالکل خوب فرمایا ہے۔
تاہم اس میں کچھ اصلاح کی گنجائش ہے۔اور وہ یہ کہ یہاں تشریعی نبوت کا ذکر ہو رہا ہے۔آپﷺکے بعد غیر تشریعی نبی آسکتا ہے جیسا کہ آپ ﷺ نے خودآنے والے موعود کو نبی اللہ کہا ہے اسی طرح بزرگان امت نے اس امت میں غیر تشریعی نبوت کا دروازہ کھلا مانا ہے۔
ان احادیث میں قطعاً نبوت کی کسی قسم کی تخصیص نہیں کی گئی مطلق الانبیا، بولا گیا ہے جس میں تمام تشریعی غیرتشریعی نبی داخل ہیں ۔۔۔ مثلی و مثل الانبیاء من قبلی ۔۔۔۔۔۔۔ اب صاف ظاہر ہے نبی کریم ﷺ سے قبل تشریعی و غیر تشریعی دونوں طرح کے انبیا، تھے آپ ﷺ کے ساتھ انبیا، کی یہ عمارت مکمل ہو گئی ۔

یہ بھی یادرہےکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ہرگز کسی آنے والے موعودکو نبی اللہ نہیں کہا بلکہ حضرت عیسی علیہ السلام کو نبی اللہ کہا ہے اور بات بتانے کی ضرورت نہیں کہ حضرت عیسی علیہ السلام نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے قبل کے نبی ہیں ۔

باقی رہی بات بزرگان امت کی تو ان بزرگان امت میں سے کسی ایک کا قول دکھا دیں کہ نبی ﷺ کے بعد کسی کو نبوت مل سکتی ہے ۔
 
Top