• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

نبوت کا معیار نمبر 1: انبیاء کرام دنیوی اساتذہ کے شاگرد نہیں ہوتے

مبشر شاہ

رکن عملہ
منتظم اعلی
پراجیکٹ ممبر
نبوت کا معیار نمبر 1: انبیاء کرام دنیوی اساتذہ کے شاگرد نہیں ہوتے

حضرات انبیاء کرام علیھم السلام تلمیذ الراحمٰن ہوتے ہیں وہ اللہ تعالیٰ ہی سے علوم و معارف حاصل کرتے ہیں ۔ ان کا استاد صرف اللہ جل شانہ ہی ہوتا ہے ۔حدیث شفاعت میں ہے :
فیقول الانبیاء کلنا نبی امی فانی اینا ارسل
(صحیح ابن حبان جلد 4 صفحہ 108 رقم الحدیث 6489)
ترجمہ: پس انبیاء کرام کہیں گے کہ ہم تمام نبی امی ہیں اسے ہم میں سے کس کی طرف بھیجا گیا ہے ۔
اس امر کا اعتراف مرزا قادیانی نے اس طرح کیا ہے کہ :
" لاکھ لاکھ حمد اور تعریف اس قادر مطلق کی ذات کے لائق ہے کہ جس نے ساری ارواح اور اجسام بغیر کسی مادہ اور ہیولیٰ کے اپنے ہی حکم اور امر سے پیدا کرکے اپنی قدرت عظیمہ کا نمونہ دکھلایا اور تمام نفوس قدسیہ انبیا کو بغیر کسی استاد اور اتالیق کے آپ ہی تعلیم اور تادیب فرما کر اپنے فیوض قدیمہ کا نشان ظاہر فرمایا "

(روحانی خزائن جلد 1 براہینِ احمدیہ حصہ اول صفحہ 16)
"إنہم تلامیذ الرحمان"

بے شک وہ (تمام انبیاء) رحمٰن کے شاگرد ہیں
(روحانی خزائن جلد 8 سِرّ الخلافۃ صفحہ 424)
وہ مزید لکھتا ہے :
سب نبی تلامیذ الرحمٰن ہیں ۔
(اربعین2 روحانی خزائن جلد 7 صفحہ 358 حاشیہ)
جب مسلمانوں کی طرح مرزا قادیانی بھی اس امر کو تسلیم کرتا ہے کہ انبیاء کرام کا کوئی دینوی استاد نہیں ہوتا تو آئیے اس پیمانہ پر مرزا قادیانی کو بھی پرکھیں اس لیے کہ اس کا دعویٰ ہے ۔
1: خدا تعالیٰ نے میرا نام نبی اور رسول رکھا ہے ۔
(ایک غلطی کا ازالہ روحانی خزائن جلد 8 صفحہ 211)
2: میں رسول اور نبی ہوں ۔
(نزول المسیح حاشیہ صفحہ 3 روحانی خزائن جلد 8 صفحہ 381)

3: یٰس انک لمن المرسلین علی صراط مستقیم
اے سردار تو خدا کا مرسل ہے راہ راست پر ۔
(حقیقۃ الوحی روحانی خزائن جلد 22 صفحہ 110)
اگر مرزا قادیانی کا دعویٰ درست ہوتا تو یقیناً اس کا بھی کوئی دنیوی استاد نہ ہوتا لیکن ہم اس کے اپنے قلم سے اپنی دینوی تعلیم کا حال لکھا ہوا دیکھتے ہیں ۔ آپ بھی ملاحظہ فرمائیں:
"بچپن سے زمانہ میں میری تعلیم اس طرح پر ہوئی کہ جب میں چھ سات سال کا تھا تو ایک فارسی خواں معلّم میرے ؔ لئے نوکر رکھا گیا۔ جنہوں نے قرآن شریف اور چند فارسی کتابیں مجھے پڑھائیں اور اس بزرگ کا نام فضل الٰہی تھا۔ اور جب میری عمر تقریباً دس برس کے ہوئی تو ایک عربی خواں مولوی صاحب میری تربیت کے لئے مقرر کئے گئے جن کا نام فضل احمد تھا۔ میں خیال کرتا ہوں کہ چونکہ میری تعلیم خداتعالیٰ کے فضل کی ایک ابتدائی تخم ریزی تھی اس لئے ان استادوں کے نام کا پہلا لفظ بھی فضل ہی تھا۔ مولوی صاحب موصوف جو ایک دیندار اور بزرگوار آدمی تھے۔ وہ بہت توجہ اور محنت سے پڑھاتے رہے اور میں نے صَرفکی بعض کتابیں اور کچھ قواعد نَحواُن سے پڑھے اور بعد اس کے جب میں سترہ یا اٹھارہ سال کا ہوا تو ایک اور مولوی صاحب سے چند سال پڑھنے کا اتفاق ہوا۔ ان کا نام گلؔ علی شاہ تھا۔ ان کو بھی میرے والد صاحب نے نوکر رکھ کر قادیاں میں پڑھانے کے لئے مقرر کیا تھا۔ اور ان آخر الذکر مولوی صاحب سے میں نے نحو اور منطق اور حکمت وغیرہ علوم مروجہ کو جہاں تک خداتعالیٰ نے چاہا حاصل کیا اور بعض طبابت کی کتابیں میں نے اپنے والد صاحب سے پڑھیں اور وہ فن طبابت میں بڑے حاذق طبیب تھے اور ان دنوں میں مجھے کتابوں کے دیکھنے کی طرف اس قدر توجہ تھی کہ گویا میں دنیا میں نہ تھا۔ میرے والد صاحب مجھے بار بار یہی ہدایت کرتے تھے کہ کتابوں کا مطالعہ کم کرنا چاہئے "
(روحانی خزائن جلد 13 کِتابُ البَریَّۃ صفحہ 180،181)

مرزا قادیانی کی ہر دو تحریروں سے معلوم ہوا :
انبیا کرام کسی دنیوی استاد کے شاگرد نہیں ہوتے
مرزا قادیانی نے دنیوی اساتذہ سے علم حاصل کیا
مرزا قادیانی کا دنیوی اساتذہ کا شاگر ہونا اس کے کذاب ہونے کی واضح دلیل ہے
 

بنت اسلام

رکن عملہ
ناظم
رکن ختم نبوت فورم
پراجیکٹ ممبر
جہاں اساتذہ کو "نوکر" رکها جائے اور "نوکر" سمجھا جائے وہاں مرزا قادیانی جیسے لوگ تیار ہوتے ہیں-
علم بغیر "تزکیہ" اور "تربیت" کے "ابلیس" پیدا کرتا ہے-
 

مبشر شاہ

رکن عملہ
منتظم اعلی
پراجیکٹ ممبر
اس موضوع پر قادیانیوں کے فیس بک گروپ راہ ھدیٰ میں مناظرہ ہوا ہے ملاحظہ فرمائیں:



  • Sacha Ahmadi
    سچی بات اپنی اس بات کو قرآن سے ثابت کر دیں اگر نہ کر سکیں تو کوئی صحیح حدیث یا بائیبل کا حوالہ ہی لگا دیں۔ یہ تو مجھے آپ کی رائے لگ رہی ہے۔
    47 mins · Like · 1

  • Malik Mubeen Ahmad TJ

    اور دوسری بات یہ بھی بتا دیں کہ مرزا صاحب نے کس قسم کے استاد کا ذکر کیا ہے؟
    46 mins · Like

  • Malik Mubeen Ahmad TJ

    دینی یا دنیاوی؟
    46 mins · Like

  • Sachi Bat

    46 mins · Like

  • Sachi Bat

    یہ دینی اور دنیاوی کیا ہوتا ہے جناب
    45 mins · Like

  • Sachi Bat

    تعلیم تو تعلیم ہوتی ہے
    45 mins · Like · 1

  • Sacha Ahmadi

    سچی بات میں نے بھی کمنٹ کیا ہے اس پر زرا نظر
    45 mins · Like · 1

  • Malik Mubeen Ahmad TJ

    اور دوسری بات کہ سچا احمدی بھائی نے جو بات کی ہے اسکا ثبوت پیش فرمائیں۔
    45 mins · Like · 1

  • Sachi Bat

    سچا احمدی کا مجھے کمنٹ نظر نہیں آ رہا
    42 mins · Like · 1

  • Sachi Bat

    بس ایک کمنٹ نظر آ رہا ہے اور کوئی نہیں
    42 mins · Like · 1

  • Malik Mubeen Ahmad TJ

    یہ انکا کمنٹ ہے۔
    سچی بات اپنی اس بات کو قرآن سے ثابت کر دیں اگر نہ کر سکیں تو کوئی صحیح حدیث یا بائیبل کا حوالہ ہی لگا دیں۔ یہ تو مجھے آپ کی رائے لگ رہی ہے۔
    41 mins · Like · 1

  • Sachi Bat

    آج کی بائبل کو ہم لوگ نہیں مانتے جس میں قرآن یا حدیث کی کوئی مخالفت پائی جاتی ہو
    40 mins · Like · 1

  • Sachi Bat

    دوسری بات قرآن کی تو حوالہ دیتا ہوں جناب
    40 mins · Like · 2

  • Malik Mubeen Ahmad TJ

    جی ہم بھی نہیں مانتے۔ آپ قرآن و حدیث کا حوالہ دیدیں۔
 

مبشر شاہ

رکن عملہ
منتظم اعلی
پراجیکٹ ممبر
  • 41 mins · Like · 1

  • Sachi Bat

    حدیث شفاعت میں ہے :
    فیقول الانبیاء کلنا نبی امی فانی اینا ارسل
    (صحیح ابن حباب جلد 4 صفحہ 108 رقم الحدیث 6489)
    ترجمہ: پس انبیاء کرام کہیں گے کہ ہم تمام نبی امی ہیں اسے ہم میں سے کس کی طرف بھیجا گیا ہے ۔
    اس امر کا اعتراف مرزا قادیانی نے اس طرح کیا ہے کہ :
    " لاکھ لاکھ حمد اور تعریف اس قادر مطلق کی ذات کے لائق ہے کہ جس نے ساری ارواح اور اجسام بغیر کسی مادہ اور ہیولیٰ کے اپنے ہی حکم اور امر سے پیدا کرکے اپنی قدرت عظیمہ کا نمونہ دکھلایا اور تمام نفوس قدسیہ انبیا کو بغیر کسی استاد اور اتالیق کے آپ ہی تعلیم اور تادیب فرما کر اپنے فیوض قدیمہ کا نشان ظاہر فرمایا "
    (روحانی خزائن جلد 1 براہینِ احمدیہ حصہ اول صفحہ 1)
    "إنہم تلامیذ الرحمان"

    بے شک وہ (تمام انبیاء) رحمٰن کے شاگرد ہیں
    (روحانی خزائن جلد 8 سِرّ الخلافۃ صفحہ 424)
    40 mins · Like · 2

  • Malik Mubeen Ahmad TJ

    یہ لیں۔

    38 mins · Like · 1

  • Malik Mubeen Ahmad TJ

    حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا بھی یہ ہی فرمان ہے کہ رحمان نے انکو قرآن سکھایا۔
    38 mins · Like · 1

  • Sachi Bat

    مربی جی اس " أَنْ تُعَلِّمَنِ " ترجمہ کیا کیا ہے آپ نے ؟
    33 mins · Like · 1

  • Malik Mubeen Ahmad TJ

    آپ علیہ السلام فرماتے ہیں۔۔۔۔ "وہی رحمان ہے جس نے تجھے قرآن سکھلایا"(روحانی خزائن جلد 3 صفحہ 193، جلد 14 صفحہ 97)۔ "مجھے خدا نے قرآن کا علم دیا"(روحانی خزائن جلد 14 صفحہ 208۔ "خدا نے تجھے قرآن سکھلایا ہے" (روحانی خزائن جلد 15 صفحہ 230، جلد 13 صفحہ 201 حاشیہ) "خدا نے مجھ کو قرآن سکھلایا" (روحانی خزائن جلد 12 صفحہ 193،245)
    33 mins · Like · 1

  • Sachi Bat

    پھر مرزا قادیانی کی ان عبارات کا کیا مطلب ہو گا :

    " لاکھ لاکھ حمد اور تعریف اس قادر مطلق کی ذات کے لائق ہے کہ جس نے ساری ارواح اور اجسام بغیر کسی مادہ اور ہیولیٰ کے اپنے ہی حکم اور امر سے پیدا کرکے اپنی قدرت عظیمہ کا نمونہ دکھلایا اور تمام نفوس قدسیہ انبیا کو بغیر کسی استاد اور اتالیق کے آپ ہی تعلیم اور تادیب فرما کر اپنے فیوض قدیمہ کا نشان ظاہر فرمایا "
    (روحانی خزائن جلد 1 براہینِ احمدیہ حصہ اول صفحہ 1)
    "إنہم تلامیذ الرحمان"

    بے شک وہ (تمام انبیاء) رحمٰن کے شاگرد ہیں
    (روحانی خزائن جلد 8 سِرّ الخلافۃ صفحہ 424)
    31 mins · Like · 2

  • Sachi Bat

    "تمام نفوس قدسیہ انبیا کو بغیر کسی استاد اور اتالیق کے آپ ہی تعلیم اور تادیب فرما کر اپنے فیوض قدیمہ کا نشان ظاہر فرمایا"
    30 mins · Like · 2

  • Sachi Bat

    "بغیر کسی استاد "
    30 mins · Like · 2

  • Sachi Bat

    حضرت کرشن صاحب کی ان عبارات کا کیا مطلب ہے ؟؟؟ وہ تو فرماتے ہیں کہ نبی کا کوئی استاد نہیں ہوتا
    28 mins · Like · 1

  • Malik Mubeen Ahmad TJ

    یہاں دنیاوی علوم کی بات ہو رہی ہے۔ نہ کہ دینی۔
    27 mins · Like

  • Sachi Bat

    آپ کو کیسے پتہ چلا دنیاوی علوم کی بات ہو رہی ہے نا کہ دینی
    27 mi
 

مبشر شاہ

رکن عملہ
منتظم اعلی
پراجیکٹ ممبر

  • Malik Mubeen Ahmad TJ

    جیسا کہ مسیح موعود علیہ السلام نے ایک جگہ خود فرمایا کہ دینی امور میں نبی کسی کا شاگرد نہین ہوتا۔؎
    27 mins · Like · 1

  • Malik Mubeen Ahmad TJ

    حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو تو اللہ تعالیٰ نے قرآن سکھلایا۔
    26 mins · Like · 1

  • Malik Mubeen Ahmad TJ

    جہاں پر استاد کی بات ہے وہاں پر کوئی معانی و معارف نہیں سمجھے بلکہ صرف عربی پڑھی۔ یعنی ناظرہ قرآن پڑھا۔
    26 mins · Like · 1

  • Sachi Bat

    قرآن تو اللہ نے ہر ایک کو سکھایا ہے کیا وہ نبی بن جائے
    26 mins · Like · 1

  • Sachi Bat

    بغیر کسی استاد ؟؟
    25 mins · Like · 1

  • Sachi Bat

    واضح عبارت ہے جی
    25 mins · Like · 1

  • Malik Mubeen Ahmad TJ

    جہاں پر کہا میرا استاد ہے وہاں پر معارف کی بات نہیں ہے جہاں پر کہا کہ میرا کوئی استاد نہیں ہے وہاں پر معارف کی بات کی۔
    25 mins · Like · 1

  • Sachi Bat

    یہ تو آپ کی تاویل ہے نا معارف و مطالب
    25 mins · Like · 1

  • Malik Mubeen Ahmad TJ

    یہاں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بات ہو رہی ہے جو آپ نے ابھی عبارت پیش کی ہے۔
    25 mins · Like · 1

  • Malik Mubeen Ahmad TJ

    یہ میری تاویل نہیں ہے بلکہ مرزا صاحب کا فرمان ہے۔
    24 mins · Like

  • Sachi Bat

    مرزا کرشن صاحب نے واضح لکھا ہے کہ
    سب نبی تلامیذ الرحمٰن ہیں ۔
    (اربعین2 روحانی خزائن جلد 7 صفحہ 358 حاشیہ)
    24 mins · Like · 1

  • Sachi Bat

    "إنہم تلامیذ الرحمان"

    بے شک وہ (تمام انبیاء) رحمٰن کے شاگرد ہیں
    (روحانی خزائن جلد 8 سِرّ الخلافۃ صفحہ 424)
    24 mins · Like · 1

  • Malik Mubeen Ahmad TJ

    بالکل رحمان کے شاگرد ہیں۔ تو اس میں اعتراض والی کونسی بات ہے؟
    23 mins · Like · 1

  • Sachi Bat

    پھر اس عبارت میں تو وضاحت موجود ہے کہ نبی کا کوئی استاد نہیں ہوتا
    23 mins · Like · 1

  • Sachi Bat

    تمام نفوس قدسیہ انبیا کو بغیر کسی استاد اور اتالیق کے آپ ہی تعلیم اور تادیب فرما کر اپنے فیوض قدیمہ کا نشان ظاہر فرمایا "
    (روحانی خزائن جلد 1 براہینِ احمدیہ حصہ اول صفحہ 1)
    23 mins · Like · 1

  • Malik Mubeen Ahmad TJ

    یہاں فیوض کا ذکر آیا ہے ناں۔
    23 mins · Like

  • Sachi Bat

    اور اس جگہ بغیر دینی و دنیاوی تعلیم کے مطلق کہا ہے
    23 mins · Like · 1

  • Sachi Bat

    اور آپ کو تو پتہ ہے مطلق اپنے اطلاق پر جاری ہوتا ہے
    22 mins · Like · 1
 

مبشر شاہ

رکن عملہ
منتظم اعلی
پراجیکٹ ممبر

  • Malik Mubeen Ahmad TJ

    اور اس کے بعد مسیح موعود علیہ السلام کی ایک عبارت آپ نے پکڑ لی ہے۔ آپ جناب من ان کا عقیدہ تو دیکھیں کیا ہے؟
    23 mins · Like

  • Sachi Bat

    آپ نے کیسے اس کو دینی یا دنیوی تعلیم کے ساتھ خاص کر دیا
    23 mins · Like · 1

  • Malik Mubeen Ahmad TJ

    میں نے خاص نہیں کیا۔ بلکہ مسیح موعود علیہ السلام جس چیز کا تذکرہ فرما رہے ہیں میں اسکی بات کر رہا ہوں۔
    22 mins · Like

  • Sachi Bat

    میں کہہ رہا ہوں مطلق اپنے اطلاق پر جاری ہوتا ہے
    22 mins · Like · 1

  • Malik Mubeen Ahmad TJ

    کیونکہ ایک جگہ پر مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا کہ عیسیٰ علیہ السلام نے توریت کا حرف بہ حرف ایک یہودی عالم سے پڑھا۔
    21 mins · Like · 1

  • Malik Mubeen Ahmad TJ

    یہاں بھی انہوں نے معنی و معارف کی بات نہیں کی۔
    21 mins · Like

  • Sachi Bat

    جانی مطلق اپنے اطلاق پر جاری ہوتا ہے اور قاعدہ ہے کہ
    المطلق یجری علی اطلاقہ
    20 mins · Like · 2

  • Malik Mubeen Ahmad TJ

    جس کسی کتاب سے آپ کوئی اقتباس نکالتے ہیں تو عقیدہ بھی اسکا دیکھا ہی دیکھا کریں۔
    20 mins · Like

  • Sachi Bat

    شاید جامعہ احمدیہ میں آپ کو یہ کلیہ بھی پڑھایا جائے
    20 mins · Like · 2

  • Sachi Bat

    20 mins · Like · 1

  • Malik Mubeen Ahmad TJ

    ابھی یہاں کس قاعدہ کی بات ہو رہی ہے؟
    19 mins · Like

  • Malik Mubeen Ahmad TJ

    جتنی عربی آپکو آتی ہے میں خوب جانتا ہوں۔
    19 mins · Like

  • Sachi Bat

    حیرت کی بات ہے مربی جی مرزا کرشن واضح قول کر رہے ہیں کہ نبی کا کوئی استاد نہیں ہوتا اس کو عربی میں آپ لا نفی جنس کہہ سکتے ہیں جیسے لا استاذ یا لا ریب وغیرہ ہے دوبارہ پڑھیں شاید عقل شریف میں آ جائے
    تمام نفوس قدسیہ انبیا کو بغیر کسی استاد اور اتالیق کے آپ ہی تعلیم اور تادیب فرما کر اپنے فیوض قدیمہ کا نشان ظاہر فرمایا "
    (روحانی خزائن جلد 1 براہینِ احمدیہ حصہ اول صفحہ 1)
    18 mins · Like · 2
 

مبشر شاہ

رکن عملہ
منتظم اعلی
پراجیکٹ ممبر
  • 18 mins · Like · 2

  • Malik Mubeen Ahmad TJ

    یہاں پر وہ جس بات کی نفی کررہے ہیں وہ ہے دنیوی تعلیم۔
    18 mins · Like · 1

  • Malik Mubeen Ahmad TJ

    کیونکہ دوسری جگہ پر انکا واضح فرمان ہے کہ نبی دینی امور میں کسی کا شاگرد نہیں ہوتا،۔۔
    17 mins · Like · 1

  • Ustaad Jee
    Dekhein zatiat ko chorein. ..
    Jamia ahmadiya ki bat bi rehne dein..
    Hum bi jante hain madrason k bare mein...plz post par hi bat krein.
    جزاک اللہ
    17 mins · Like · 1

  • Sachi Bat

    یہ آپ کو کس بے وقوف نے کہا ہے کہ حکم مطلق کے مقید کریں
    17 mins · Like · 2

  • Malik Mubeen Ahmad TJ

    اس بات کو تخصیص کرنے کا مطلب یہ ہی ہے کہ وہاں پر دینی بات کر رہے ہیں۔
    17 mins · Like

  • Sachi Bat

    نہیں میرا تو یہ مطلب کبھی بھی نہیں ہے
    16 mins · Like · 2

  • Malik Mubeen Ahmad TJ

    نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو امی کہا گیا۔ حالانکہ جتنا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس علم تھا اتنا کسی کے پاس بھی نہیں تھا اور نہ ہو گا۔ لیکن پھر بھی امی کہلائے۔ پتہ ہے کیوں؟ کیونکہ وہاں پر دنیوی بات ہو رہی تھی۔
    15 mins · Like

  • Sachi Bat

    میں یہی تو کہہ رہا ہوں کہ مطلق کو مطلق ہی رہنے دیں مقید مت کریں
    15 mins · Like · 2

  • Sachi Bat

    حیرت کی بات ہے مربی جی مرزا کرشن واضح قول کر رہے ہیں کہ نبی کا کوئی استاد نہیں ہوتا اس کو عربی میں آپ لا نفی جنس کہہ سکتے ہیں جیسے لا استاذ یا لا ریب وغیرہ ہے دوبارہ پڑھیں شاید عقل شریف میں آ جائے
    تمام نفوس قدسیہ انبیا کو بغیر کسی استاد اور اتالیق کے آپ ہی تعلیم اور تادیب فرما کر اپنے فیوض قدیمہ کا نشان ظاہر فرمایا "
    (روحانی خزائن جلد 1 براہینِ احمدیہ حصہ اول صفحہ 1)
    15 mins · Like · 2

  • Malik Mubeen Ahmad TJ

    آپ کا کمنٹ میں نے پڑھ لیا ہے کاپی پیسٹ مت کریں آپ۔
    15 mins · Like · 1

  • Malik Mubeen Ahmad TJ

    نبی کسی کا شاگرد نہیں ہوتا۔ یعنی دینی امور میں۔
    نبی کا کوئی استاد نہیں ہوتا۔ یعنی دینی امور میں۔
    14 mins · Like · 1

  • Malik Mubeen Ahmad TJ

    ایک مشہور و معروف حدیث ہے کہ
    14 mins · Like · 1

  • Sachi Bat

    یہ آپ کہ کہاں سے خبر ملی کہ اللہ کے خالص نبی ﷺ کو دنیاوی علوم حاصل نا تھے "کیونکہ وہاں پر دنیوی بات ہو رہی تھی"

    13 mins · Edited · Like · 2
 

مبشر شاہ

رکن عملہ
منتظم اعلی
پراجیکٹ ممبر
 

مبشر شاہ

رکن عملہ
منتظم اعلی
پراجیکٹ ممبر
  • 7 mins · Like

  • Sachi Bat

    عربی متن و حوالہ درکار ہے
    7 mins · Like · 1

  • Sachi Bat

    عربی متن و حوالہ دے دیں جناب چیک کرنا چاہتا ہوں

    7 mins · Like · 1

  • Malik Mubeen Ahmad TJ

    پھر وہ ہی ہٹ دھرمی ناں۔ میں نے کہا ہے کہ یہ حدیث ہے،۔

    6 mins · Like

  • Sachi Bat

    مربی جی رات کافی ہو چکی پاکستان میں تقریبا پونے دو ہونے لگے ہیں مجھے صبح ڈیوٹی کے لیے بھی جانا ہے کل انشا اللہ یہیں سے بات کا سلسلہ جاری ہو گا دیگر اراکین سے گزارش ہے کہ جس کی نظر اس پوسٹ پر پڑے اپنے کمنٹس نا دیں دو فریقین کی بات مکمل سنیں شکریہ
    5 mins · Like · 2

  • Malik Mubeen Ahmad TJ

    جی بہتر۔
    4 mins · Unlike · 1

  • Jamil Tayyeb

    امی نبی کا لقب کیا آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کے علاوہ بھی قرآن نے کسی نبی کو دیا۔ اگر دیا ہے تو اس کا نام بتائیں پلیز؟
    3 mins · Like · 1

  • Ustaad Jee
    No more comments plz

    Just now · Like
 
Top