• Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے طریقہ کے لیے فورم کے استعمال کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں ۔ پھر بھی اگر آپ کو فورم کے استعمال کا طریقہ نہ آئیے تو آپ فورم منتظم اعلیٰ سے رابطہ کریں اور اگر آپ کے پاس سکائیپ کی سہولت میسر ہے تو سکائیپ کال کریں ہماری سکائیپ آئی ڈی یہ ہے urduinملاحظہ فرمائیں ۔ فیس بک پر ہمارے گروپ کو ضرور جوائن کریں قادیانی مناظرہ گروپ
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • Photo of Milford Sound in New Zealand
  • ختم نبوت فورم پر مہمان کو خوش آمدید ۔ فورم میں پوسٹنگ کے لیے آپ کو اردو کی بورڈ کی ضرورت ہوگی کیونکہ اپ گریڈنگ کے بعد بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اردو پیڈ کر معطل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے آپ پاک اردو انسٹالر کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے سسٹم پر انسٹال کر لیں پاک اردو انسٹالر

وفات عیسی کے حوالے سےقادیانیوں کی پیش کردہ ایک روایت کا جواب

محمود بھائی

رکن ختم نبوت فورم
پراجیکٹ ممبر
1zxmotd.jpg


تھوڑا سا غور کریں کہ مستدرک علی الصحیحین میں یہ روایت کتاب الفتن والملاحم جن میں تمام فتنے اور قرب قیامت کے احوال سے متعلق روایتیں موجود ہیں۔ اسی روایت کو ابن بزار روایت کرتے ہیں اور کہتے ہیں: (وَهَذَا الْحَدِيثُ لاَ نعلمُهُ يُرْوَى بِهَذَا اللَّفْظِ إلاَّ عَنْ بُرَيدة بِهَذَا الإِسْنَادِ.) اس حدیث کا ہمیں علم نہیں کہ کسی اور نے ان الفاظ کے ساتھ روایت کیا سواے بریدہ کے۔

ان کے اس قول سے حدیث کی صحت پر فرق نہیں پڑتا لیکن اس کے متعلق اور روایات ہیں جو ہمیں خبر دیتی ہیں کہ یہ ہوا کب چلے گی۔اور اسی مستدرک میں ہی وہ روایت ہے ان الفاظ کے ساتھ:

حَدَّثَنَا مَعْمَرٌ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ نَافِعٍ، عَنْ عَيَّاشِ بْنِ أَبِي رَبِيعَةَ، قَالَ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: يَجِيءُ رِيحٌ بَيْنَ يَدَيِ السَّاعَةِ يُقْبَضُ فِيهَا رُوحُ كُلِّ مُؤْمِنٍ
ابن ابی ربیعہ فرماتے ہیں کہ میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو کہتے ہوے سنا کہ قیامت کے نزدیک ایک ہوا آے گی جو تمام مومنوں کی روح قبض کرلے گی۔ اور یہ حضرت عیسی علیہ السلام کے نزول کے بعد ہوگا جس کا ذکر صحیح مسلم میں ہے:

فَبَيْنَمَا هُمْ كَذَلِكَ إِذْ بَعَثَ اللهُ رِيحًا طَيِّبَةً، فَتَأْخُذُهُمْ تَحْتَ آبَاطِهِمْ، فَتَقْبِضُ رُوحَ كُلِّ مُؤْمِنٍ وَكُلِّ مُسْلِمٍ، وَيَبْقَى شِرَارُ النَّاسِ، يَتَهَارَجُونَ فِيهَا تَهَارُجَ الْحُمُرِ، فَعَلَيْهِمْ تَقُومُ السَّاعَةُ

(ترجمہ) اسی دوران اللہ تعالی ایک پاکیزہ ہوا بھیجے گا جو لوگوں کی بغلوں کے نیچے تک پہنچ جاءے گی ، پھر ہر مسلمان اور ہر مومن کی روح قبض کرلی جائے گی اور بد لوگ ہی باقی رہ جائیں گے ، جو گدھوں کی طرح کھلے بندوں جماع کریں گے ، پس انہیں پر قیامت قائم ہوگی۔

ان تمام صحیح روایتوں کو جمع کریں تو یہی معلوم ہوتا ہے کہ مومنوں کی روح قبض کی خبر دی گئی ہے جو قرب قیامت ہوگا نا کہ یہ مراد ہے کہ ایسا ہورہا ہے ابھی بھی۔ (بشکریہ راحیل انصاری)
 

محمود بھائی

رکن ختم نبوت فورم
پراجیکٹ ممبر
راحیل انصاری صاحب نے بہت خوبصورت و جامع جواب دیا ہے ان روایات سے پوسٹ والی روایت کو سمجھنا آسان ہو جاتا ہے ۔لیکن اگر مطلقا پوسٹ والی روایت کو لیا جائے تو وہ درایتہ ہی غلط ٹھرتی ہے۔
کیا ہر سو سال بعد تمام کے تمام مومن مر جاتے ہیں ؟ یقیناً نہیں تو واضح ہو گیا کہ درایتہ یہ روایت صحیح نہیں۔
 

خادمِ اعلیٰ

رکن عملہ
ناظم
رکن ختم نبوت فورم
پراجیکٹ ممبر
امام حاکم نے یہ حدیث " کتاب الفتن باب والملاحم " میں بیان کی ہے ، اس باب میں ان کاموں کا بیان ہو رہا ہے جو قرب قیامت پیش آئیں گے ۔ اس حدیث میں صرف ایک بار اس ہوا کے چلانے ذکر ہے ، مربی دھوکے با ز نے ترجمعہ میں غلط بیانی کی ہے اور " ہر سال بعد " لکھ کر جھوٹ بولا ہے ۔ حدیث میں " علی راس کل مائۃ سنۃ " نہیں بلکہ صرف " علی راس مائۃ سنۃ " ہے اور اس کا ترجمعہ یہی ہے کہ قیامت سے پہلے اللہ ایک ہوا چلائیں گے جو صدی کے سر پر ہوگی اور اس سے تمام مومنین ( جو اس وقت موجود ہونگے ) کی روح نکل جائے گی ۔ یہ مضمون دوسری احادیث میں تفصیل کے ساتھ بیان ہوا ہے جیسا کہ سلمان بھائی آپ نے وضاحت کردی ۔
مرزائی مربی نے چونکہ دھوکے بازی میں پی ایچ ڈی کی ہوئی ہے ، اس لئے اس نے ترجمعہ میں اپنا مرزائی پن دکھایا ہے ۔
اگر حدیث کا وہی مطلب ہے جو مرزائی نے پیش کیا ہے تو پھر لازم آئے گا کہ ہر صدی پوری ہونے پر اس وقت روئے زمین پر موجود تمام مومن مر جائیں اور نئے پیدا ہوجائیں ۔۔۔ اور یہ ایک بدیہی طور پر باطل بات ہے ۔
اللہ دھوکے بازوں کو ہدایت دے ، آمین
 
Top